Tag: ایرانی کبڈی ٹیم

  • پانچ روزہ انٹرنیشنل کبڈی چیمپئن شپ کل سے فیصل آباد میں شروع ہوگی

    پانچ روزہ انٹرنیشنل کبڈی چیمپئن شپ کل سے فیصل آباد میں شروع ہوگی

    فیصل آباد : انٹرنیشنل کبڈی چیمپئن شپ فیصل آباد میں کل بروز بدھ تین جنوری سے شروع ہوگی، چیمپئن شپ میں شرکت کرنے والی ایرانی کبڈی ٹیم فیصل آباد پہنچ گئی۔

    تفصیلات کے مطابق پانچ روزہ انٹر نیشنل کبڈی چیمپئن شپ3سے7جنوری تک اقبال اسٹیڈیم فیصل آباد میں کھیلی جائے گی، چیمپئن شپ میں پاکستان،ایران اور بھارت کی ٹیمیں حصہ لیں گی۔

    ایونٹ میں شرکت کرنے والی ایرانی کبڈی ٹیم فیصل آباد پہنچ گئی ہے، ایرانی کبڈی ٹیم کے فیصل آباد پہنچنے پر کمشنر آصف اقبال نے مقامی ہوٹل میں ٹیم کا پرتپاک استقبال کیا۔

    اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ایرانی کبڈی ٹیم کے کپتان حامد زیر نے کہا کہ پاکستان آکر بہت اچھا لگا، شاندار استقبال پر پاکستانی عوام کے شکر گزار ہیں، ایرانی ٹیم پاکستان میں کھیلنے کیلئے ہمیشہ تیار رہتی ہے، ہم کبڈی چیمپئن شپ جیتنے کیلئے پرامید ہیں، پاکستان کے کھلاڑی کبڈی بڑی ذہانت سے کھیلتے ہیں۔

    اس موقع پر سیکریٹری پاکستان کبڈی فیڈریشن محمد سرورکا کہنا تھا کہ سیریز کیلئے ٹیموں کی آمد شروع ہو گئی ہے، اس انٹرنیشنل سیریز سے کھیلوں کی مزید سرگرمیاں بحال ہوں گی۔