Tag: ایران اسرائیل جنگ بندی

  • ایران اسرائیل جنگ بندی : قطر نے اپنی فضائی حدود دوبارہ کھول دیں

    ایران اسرائیل جنگ بندی : قطر نے اپنی فضائی حدود دوبارہ کھول دیں

    دوحہ : جنگ بندی کے اعلان کے بعد قطرنے اپنی فضائی حدود دوبارہ کھول دی  ، جس کے بعد قطر ایئرویز نے فضائی آپریشن دوبارہ شرو ع کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق اسرائیل اور ایران کے درمیان جنگ بندی کے اعلان کے بعد قطر، متحدہ عرب امارات، کویت اور بحرین فضائی حدود کھول دی۔

    غیرملکی میڈیا کی جانب سے بتایا گیا کہ قطرائیرویز نے فضائی آپریشن دوبارہ شروع کردیا ہے، جو قطر میں امریکی اڈے پر ایرانی بیلسٹک میزائل حملوں کے بعد عارضی طور پر معطل کر دیا گیا تھا۔

    کویت اوربحرین کے ایوی ایشن حکام اور ایئرلائنزکا کہنا ہے صورت حال پر مسلسل نظر رکھے ہوئے ہیں، مسافروں کو سفر سے قبل ایئرلائنز سے معلومات حاصل کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

    واضح رہے کہ گذشتہ روز قطر نے خطے میں ہونے والی پیش رفت کے درمیان اقدامات کے طور پر فضائی حدود کو عارضی طور پر بند کر دیا تھا۔

    مزید پڑھیں: خلیجی ملک نے فضائی حدود کو بند کر دیا

    قطری وزارت خارجہ کی جانب سے بیان میں کہا گیا تھا کہ قطربین الاقوامی قوانین کےتحت جواب کاحق محفوظ رکھتا ہے، جلد ہی اپنی فضائی حدود دوبارہ کھولنے کا اعلان کریں گے۔

    قطری وزارت خارجہ کا کہنا تھا کہ تمام احتیاطی تدابیر اختیارکیں جس کی وجہ سے ایرانی حملہ ناکام ہوا، خطے میں کشیدگی بڑھ رہی ہے، جس کے خاتمے کیلئے کام جاری رکھیں گے، خطے میں مسلسل کشیدگی دنیا بھرمیں سلامتی اوراستحکام کونقصان پہنچائے گی۔

    خیال رہے ایران نے قطر اور عراق میں قائم امریکی فوجی اڈوں پر بیلسٹک میزائلوں سے حملے کیے تھے، ایران کی جانب سے قطر کی فضا میں 6 بیلسٹک میزائل داغے گئے جن کا ہدف العدید ایئر بیس تھا، جو خطے میں امریکی فوج کی سب سے بڑی تنصیب ہے۔

  • ایران اسرائیل جنگ بندی ، پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں 5000 زائد پوائنٹس کا اضافہ

    ایران اسرائیل جنگ بندی ، پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں 5000 زائد پوائنٹس کا اضافہ

    کراچی : ایران اسرائیل جنگ بندی کے بعد پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں 5000 زائد پوائنٹس اضافے سے انڈیکس نے ایک لاکھ 21 ہزار کی سطح عبور کر لی۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان اسٹاک مارکیٹ پر ایران اسرائیل جنگ بندی کے اثرات نمایاں ہونے لگے ، مارکیٹ کھلتے ہی زبردست تیزی ریکارڈ کی گئی۔

    بینچ مارک 10 انڈیکس میں پانچ ہزار سے زائد پوائنٹس کا اضافہ ہوا اور انڈیکس نے ایک لاکھ اکیس ہزار کی سطح عبور کر گیا۔

    مارکیٹ میں تین اعشاریہ آٹھ فیصدکا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے اور اس وقت 5283 پوائنٹس اضافے کے ساتھ انڈیکس ایک لاکھ 21 ہزار 453 پوائنٹس پر ٹریڈ کر رہا ہے۔

    اسٹاک ماہرین کا کہنا ہے ایران اسرائیل جنگ بندی کی وجہ سے اسٹاک مارکیٹ میں تیزی دیکھی جا رہی ہے۔ انویسٹرز میں اعتماد دیکھا جا رہا ہے جبکہ بڑے انسٹیٹیوشن مارکیٹ میں خریداری کیلئے کود چکے ہیں۔

    کستان اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا اختتام

    گذشتہ روز امریکا کی جانب سے ایران پر حملے کے بعد پہلے دن مندی کے بادل چھائے رہے تھے اور ٹریڈنگ کے دوران 4 ہزار سے زائد پوائنٹس کی شدید مندی دیکھی گئی۔

    کاروبار کا اختتام 3855 پوائنٹس کی کمی پر ہوا اور ہنڈریڈ انڈیکس 1 لاکھ 16 ہزار 167 پوائنٹس پر بند ہوا۔

    ایک دن میں ہی چار نفسیاتی حدیں گر گئیں اور اسٹاک مارکیٹ میں سب کم ترین سطح 1 لاکھ 15 ہزار 887 پوائنٹس ریکارڈ کی گئی تھی۔

    مارکیٹ میں 23 ارب روپے کے 59 کروڑ حصص کا کاروبار ریکارڈ کیا گیا اور محض 56 کمپنیوں کے حصص میں اضافہ جبکہ 385 کمپنیوں کے حصص میں کمی ہوئی۔

    ۔

  • ایران اور اسرائیل جنگ بندی پر کیسے آمادہ ہوئے؟ جانیے اس آڈیو پوڈکاسٹ میں

    ایران اور اسرائیل جنگ بندی پر کیسے آمادہ ہوئے؟ جانیے اس آڈیو پوڈکاسٹ میں

    گزشتہ 12 روز سے جاری ایران اور اسرائیل کے درمیان جاری کشیدگی اب ممکنہ طور پر اپنے اختتام کی جانب گامزن ہے۔

    اس سلسلے میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور قطر کے امیر شیخ محمد بن عبدالرحمٰن الثانی نے اہم کردار ادا کیا۔

    ایران اسرائیل کشیدگی سے متعلق تمام خبریں

    ان دونوں شخصیات نے کیا کوششیں کیں جس کے بعد یہ مسئلہ کسی حد تک حل ہوگیا، اس حوالے سے اس پوڈ کاسٹ میں تفصیلی گفتگو کی گئی ہے، کمنٹ سیکشن میں اپنے خیالات کا لازمی اظہار کریں۔

    مزید تفصیلات جانیے اعجاز الامین کے اس آڈیو پوڈکاسٹ میں:

  • ایران جنگ بندی پر راضی کیسے ہوا؟ ایرانی عہدیدار نے بتادیا

    ایران جنگ بندی پر راضی کیسے ہوا؟ ایرانی عہدیدار نے بتادیا

    تہران: ایران اور اسرائیل کے درمیان کشیدگی بالآخر ممکنہ طور پر اپنے اختتام پر پہنچ رہی ہے دونوں ممالک کے درمیان جنگ بندی کا باقاعدہ آغاز ہوگیا ہے۔

    13 جون سے جاری ایران اور اسرائیل کشیدگی کے بعد اسرائیل نےگھٹنے ٹیک دیئے اور صدر ٹرمپ سے جنگ بندی معاہدہ کرانےکی اپیل کی ہے، امریکی صدر نے قطری وزیراعظم کو فون کر کے جنگ بندی تجویز پیش کی۔

    امریکی صدر ٹرمپ نے قطری وزیراعظم کو اسرائیل کی جانب سے جنگ بندی پر رضا مندی کا بتایا، امریکی صدر نے قطری وزیراعظم کو جنگ بندی پر ایران سے رابطہ کرنےکا کہا جس کے بعد قطری وزیراعظم نے جنگ بندی تجویز پر ایرانی حکام سے رابطہ کیا۔

    مزید پڑھیں : اسرائیل اور ایران جنگ بندی پر متفق ہوگئے، صدر ٹرمپ کا دعویٰ

    سینیئر ایرانی عہدیدار کا کہنا ہے کہ ایران نے اسرائیل کے ساتھ جنگ بندی کی تجویز کو قبول کرلیا ہے، ایران قطر کی ثالثی میں اسرائیل سے جنگ بندی پر راضی ہوا ہے۔

    ایرانی عہدیدار نے کہا کہ ایران قطر کی ثالثی میں اسرائیل کیساتھ امریکی تجویز کردہ جنگ بندی پر رضا مند ہے، خبر ایجنسی کے مطابق قطری وزیراعظم نے فون کرکے ایران کی رضا مندی حاصل کی۔

    واضح رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر اعلان کیا تھا کہ اسرائیل اور ایران جنگ بندی پر متفق ہوگئے اور اگلے 6 گھنٹوں میں حملے بند کردیے جائیں گے۔

    انہوں نے بتایا کہ تقریباً 6 گھنٹے بعد اسرائیل اور ایران اپنی جاری آخری کارروائیاں مکمل کرلیں گے، یہ جنگ بندی 12 گھنٹوں کیلئے ہوگی اور پھر جنگ کو ختم تصور کیا جائے گا۔

    ایران، اسرائیل اور امریکی تنازع سے متعلق تمام خبریں جاننے کے لیے کلک کریں

  • ایران اور اسرائیل کے درمیان جنگ بندی کیسے ہوئی؟ اہم رپورٹ

    ایران اور اسرائیل کے درمیان جنگ بندی کیسے ہوئی؟ اہم رپورٹ

    ایران اور اسرائیل کے درمیان کشیدگی بالآخر ممکنہ طور پر اپنے اختتام پر ہے دونوں ممالک کے درمیان جنگ بندی  کیسے ہوئی جس کے بعد معاملہ آخری مراحل تک آپہنچا۔

    تادم تحریر اطلاعات کے مطابق یہ مراحل کب اور کیسے پورے کیے گئے؟ اس سلسلے میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور قطر کے امیر شیخ محمد بن عبدالرحمٰن الثانی نے اہم کردار ادا کیا۔

    اس حوالے سے وائٹ ہاؤس کے ایک اعلیٰ عہدیدار نے بتایا ہے کہ امریکہ کے نائب صدر جے ڈی وینس ، وزیر خارجہ مارکو روبیو اور امریکی صدر کے مشرق وسطیٰ کے لیے خصوصی ایلچی اسٹیو وِٹکوف نے ایرانی حکام سے براہ راست اور بالواسطہ گفتگو کی تھی۔

    وائٹ ہاؤس عہدیدار کے مطابق اس سے قبل اسرائیلی حکام سے بھی رابطہ کیا گیا، اسرائیل نے اتفاق کیا کہ اگر ایران نے مزید حملے نہیں کیے تو وہ جنگ بندی کیلئے تیار ہے۔

    وائٹ ہاؤس عہدیدار نے بتایا کہ رابطہ کرنے پر ایران نے امریکا کو اشارہ دیا کہ وہ مزید حملے نہیں کرے گا۔

    امریکی میڈیا کے مطابق جنگ بندی کے اعلان پر صدر ٹرمپ نے کہا ہے کہ یہ دنیا کیلئے شاندار دن ہے، جنگ بندی لامحدود ہے، امید ہے یہ ہمیشہ کیلئے قائم رہے گی، صدر ٹرمپ نے گزشتہ سہ پہر نیتن یاہو سے فون پر بات کی تھی، صدر ٹرمپ نے سیز فائر معاہدے کیلئے ثالثی کی۔

    ذرائع کے مطابق قطر کے امیر شیخ محمد بن عبدالرحمٰن الثانی نے فون پر ایرانی حکام سے رابطہ کیا، جس میں انہوں نے امریکہ کی جانب سے پیش کی گئی جنگ بندی کی تجویز پر ایرانی حکام کی رضامندی حاصل کی۔

    مزید پڑھیں : ایران نے اسرائیل سے جنگ بندی پر رضامندی ظاہر کردی

    رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق ذرائع نے بتایا کہ ایران کو فون کال سے پہلے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے قطر کے امیر سے بات کی اور انہیں بتایا تھا کہ اسرائیل جنگ بندی پر رضامند ہوچکا ہے۔ ٹرمپ نے امیر قطر سے درخواست کی کہ وہ بھی ایران کو اس تجویز پر رضامند کریں۔