Tag: ایران اسرائیل جنگ

  • ایران اسرائیل جنگ، عالمی منڈی میں تیل کی قیمت میں 4 فیصد اضافہ

    ایران اسرائیل جنگ، عالمی منڈی میں تیل کی قیمت میں 4 فیصد اضافہ

    ایران اسرائیل جنگ کے بعد عالمی منڈی میں تیل کی قیمت میں 4 فیصد اضافہ ہوگیا، چھ مہینوں کے دوران خام تیل کی قیمت بلند سطح پر پہنچ گئی۔

    مشرق وسطیٰ میں اسرائیل ایران جنگ میں شدت آنے کے بعد زمینی صورتحال تبدیل ہورہی ہے جس کے باعث خام تیل کی قیمتوں میں بھی ردو بدل دیکھنے میں آرہا ہے، جنوری کے بعد خام تیل کی قیمت بلندترین سطح پرپہنچ چکی ہے۔

    ایران اسرائیل جنگ ، عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ پر کمیٹی تشکیل

    خبر ایجنسی نے بتایا کہ امریکی خام تیل 74.84 ڈالرز فی بیرل پر بند ہوا، برینٹ کروڈ میں بھی 4 فیصد اضافہ ہوا۔

    کشیدگی بڑھنے پرعالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمت میں 23 فیصد ماہانہ اضافہ دیکھنے میں آیا ہے، خلیج عمان میں 2 آئل ٹینکرز کے تصادم کے بعد آبنائےہرمز پر خدشات میں بھی اضافہ ہوا ہے۔

    خبرایجنسی نے بتایا کہ صورتحال مزید بگڑنے پر دنیا کی سب سے اہم آئل شپنگ روٹ متاثر ہوسکتی ہے، ٹرمپ کی ایرانی جوہری تنصیبات پرحملے کے امکان پرعالمی مارکیٹ میں بےچینی ہے۔

    https://urdu.arynews.tv/two-oil-tankers-collide-near-iranian-coast-strait-of-hormuz/

  • ایران اسرائیل جنگ، حماس کا بڑا بیان سامنے آگیا

    ایران اسرائیل جنگ، حماس کا بڑا بیان سامنے آگیا

    فلسطینی تنظیم حماس کے عسکری ونگ القسام بریگیڈز نے ایران اسرائیل جنگ کے تناظر میں ایران سے مکمل یکجہتی کا اظہار کیا ہے۔

    غیر ملکی ذرائع ابلاع کے مطابق فلسطینی تنظیم حماس کے عسکری ونگ القسام بریگیڈز نے ایران اسرائیل جنگ سے متعلق اپنے بیان میں کہا ہے کہ ہم ایران کی قیادت اور عوام کے ساتھ کھڑے ہیں۔

    القسام بریگیڈز کی جانب سے اسرائیلی حملوں میں شہید ہونے والے ایرانی فوجی کمانڈرز اور شہریوں کی شہادت پر افسوس کا اظہار کیا گیا اور فلسطینی کاز اور مزاحمت کی حمایت میں ایرانی رہنماؤں کے ”تاریخی اور اہم” کردار کو سراہا گیا۔

    حماس نے ایرانی فوجی ردعمل کو اسرائیل کے لیے ایک زبردست جھٹکا قرار دیتے ہوئے کہا کہ ہمارے عوام، خاص طور پر غزہ میں، فخر کے ساتھ ان طاقتور حملوں کو دیکھ رہے تھے جو اسرائیل میں تباہی پھیر رہے ہیں۔

    حماس کے اس بیان کو ایران اور فلسطینی مزاحمتی تنظیموں کے درمیان اتحاد کا مظہر قرار دیا جا رہا ہے جو اسرائیل کے خلاف خطے میں مزاحمت کی نئی جہت کی طرف اشارہ کرتا ہے۔

    اس سے قبل بھی فلسطین کی مزاحمتی تنظیم حماس نے اسرائیل کے ایران پر فضائی حملے پر ردعمل دیتے ہوئے دنیا سے مطالبہ کیا تھا کہ وہ مشترکہ مؤقف اپنائے اور اسرائیل کے جرائم کا خاتمہ کرے۔

    حماس کی جانب سے ٹیلی گرام پر جاری بیان میں کہا گیا تھا کہ اسرائیل کی جارحیت ایک خطرناک حد تک بڑھتی جا رہی ہے جو خطے کو غیر مستحکم کرنے کا خطرہ ہے۔

    ایرانی حملے کے بعد اسرائیل میں غزہ جیسے مناظر

    حماس نے کہا کہ نیتن یاہو کی انتہا پسند حکومت خطے کو کھلے محاذ آرائیوں میں گھسیٹنے کی عکاسی کرتی ہے۔

    مزاحمتی تنظیم نے ایران پر حملے کو ایک وحشیانہ جارحیت قرار دیا ہے جو بین الاقوامی قوانین اور کنونشنوں کی ایک واضح خلاف ورزی ہے۔

  • ایران اسرائیل جنگ کے باوجود پاک ایران سرحد کھلی ہے، ذرائع وزارت خارجہ

    ایران اسرائیل جنگ کے باوجود پاک ایران سرحد کھلی ہے، ذرائع وزارت خارجہ

    ایران اور اسرائیل کے درمیان جاری جنگ کے باوجود پاک ایران سرحد بدستور کھلی ہے۔

    اس حوالے سے وزارت خارجہ کے ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان ایران کا فضائی راستہ بند لیکن زمینی سرحد سے آمد و رفت جاری ہے۔

    ذرائع کے مطابق ایران سے پاکستانی زائرین سرحد کے راستے وطن واپس آ رہے ہیں اور پاکستان سے ایران جانے والے بھی زمینی راستے سے سرحد پار کر رہے ہیں۔

    ذرائع وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ ایران میں پاکستان کے سفیر مدثر ٹیپو بھی اسلام آباد پہنچ چکے ہیں، پاکستان سفیر دفتر خارجہ میں ملاقاتیں کر رہے ہیں۔

    ذرائع وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ ایران میں موجود پاکستانی زائرین کو وطن واپس لایا جا رہا ہے جبکہ پاکستان پہلے ہی زائرین کے لیے ایڈوائزری جاری کر چکا ہے۔

    واضح رہے کہ پاکستان نے جمعے سے زائرین کو اپنے شیڈول پر نظرثانی کی ہدایت کر رکھی ہے۔

    https://urdu.arynews.tv/pakistan-iran-border-remain-open-24-7-for-pilgrims/

  • غزہ یرغمالیوں کی رہائی سے متعلق امریکا نے بڑا دعویٰ‌ کر دیا

    غزہ یرغمالیوں کی رہائی سے متعلق امریکا نے بڑا دعویٰ‌ کر دیا

    واشنگٹن: امریکا نے ایران اسرائیل ممکنہ جنگ روکنے کا مشن تیز تر کر دیا ہے، امریکی وزیر خارجہ کا کہنا ہے کہ انھوں اس سلسلے میں ایران اور اسرائیل سے براہِ راست بات چیت کی ہے۔

    امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے ایک تازہ بیان میں کہا ہے کہ مشرق وسطیٰ میں تنازعات کو نہیں بڑھانا چاہیے، ہم نے ممکنہ جنگ سے متعلق ایران اور اسرائیل سے براہِ راست بات کی ہے اور دونوں ممالک سے کہا ہے کہ کوئی بھی مشرقِ وسطی میں کشیدگی نہ برھائے۔

    انھوں نے بتایا کہ غزہ کے یرغمالیوں کی رہائی سے متعلق مذاکرات اب آخری مرحلے پر پہنچ چکے ہیں، یہ اہم ہے کہ فریقین معاہدے کو جلد از جلد حتمی شکل دینے کے لیے کام کر رہے ہیں۔

    انھوں نے دعویٰ کیا ہے کہ نئے حماس رہنما یحییٰ السنوار جنگ بندی کے حامی ہیں، اور وہ جنگ بندی میں فیصلہ کن کردار ادا کریں گے۔

    حماس نے نئے سربراہ کا اعلان کر دیا

    واضح رہے کہ تہران میں حماس کے پولیٹیکل بیورو کے سربراہ اسماعیل ہنیہ کو ٹارگٹ کرنے کے بعد مشرق وسطیٰ پر ایک وسیع جنگ کے بادل منڈلانے لگے ہیں، ایران اور حزب اللہ نے اسرائیل سے بدلہ لینے کا عزم کر رکھا ہے، جب کہ امریکا سمیت اقوام عالم ایک بڑی جنگ کو روکنے کے لیے متحرک ہو گئے ہیں۔