Tag: ایران ایٹمی ہتھیار

  • ایران ایٹمی ہتھیار: امریکی نیشنل انٹیلیجنس کی ڈائریکٹر تلسی گبارڈ کا ٹرمپ کے بیان پر رد عمل

    ایران ایٹمی ہتھیار: امریکی نیشنل انٹیلیجنس کی ڈائریکٹر تلسی گبارڈ کا ٹرمپ کے بیان پر رد عمل

    تہران: امریکی نیشنل انٹیلیجنس کی سربراہ تلسی گبارڈ کا کہنا ہے کہ میڈیا جان بوجھ کر ان کے بیان کو سیاق و سباق سے ہٹ کر پیش کر کے جعلی خبریں پھیلا رہا ہے۔

    غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق تلسی گبارڈ نے کہا کہ امریکی انٹیلیجنس معلومات ہیں کہ اگر ایران چاہے تو چند ہفتوں یا مہینوں میں ایٹمی ہتھیار بنا سکتا ہے، تلسی نے کہا میں اور صدر ٹرمپ اس بات پر متفق ہیں کہ ایران کو ایٹمی ہتھیار بنانے کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔

    امریکی انٹیلیجنس کمیونٹی نے مارچ میں کہا تھا کہ ایران جوہری ہتھیار نہیں بنا رہا ہے، ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران سے متعلق اس جائزے کو غلط قرار دے دیا تھا، امریکی ڈائریکٹر آف نیشنل انٹیلیجنس تلسی گبارڈ نے ٹرمپ کے اس دعوے کا جواب دیتے ہوئے کہا ان کے بیان کو سیاق و سباق سے ہٹ کر پیش کیا گیا جس کا مقصد تقسیم پیدا کرنا تھا۔


    ‘ایران ایٹمی ہتھیار نہیں بنارہا’ امریکی انٹیلی جنس رپورٹ کو ٹرمپ نے مسترد کردیا


    تاہم، اس کے برعکس تلسی نے اپنی گواہی کے دوران واضح طور پر کہا تھا کہ ’’انٹیلیجنس کمیونٹی اس بات کا جائزہ لے رہی ہے کہ ایران جوہری ہتھیار نہیں بنا رہا ہے اور سپریم لیڈر خامنہ ای نے جوہری ہتھیاروں کے پروگرام کی اجازت نہیں دی ہے، جسے انھوں نے 2003 میں معطل کر دیا تھا۔‘‘


    ہم نے کبھی نہیں کہا کہ ایران ایٹمی ہتھیار بنا رہا ہے: سربراہ آئی اے ای اے


    اب سوشل میڈیا پر اپنی پوسٹ میں تلسی گبارڈ نے وائٹ ہاؤس کے اس مؤقف کو دہرایا کہ ایران ہفتوں اور مہینوں میں جوہری ہتھیار بنا سکتا ہے، حالاں کہ انھوں نے مارچ میں اپنی گواہی کے دوران ایسا کوئی بیان نہیں دیا۔ نیز، کانگریس کی سابق ڈیموکریٹک رکن گبارڈ نے اپنے پورے سیاسی کیریئر کے دوران بیرون ملک امریکی فوجی مداخلت کے خلاف آواز اٹھائی ہے۔

  • ہم نے کبھی نہیں کہا کہ ایران ایٹمی ہتھیار بنا رہا ہے: سربراہ آئی اے ای اے

    ہم نے کبھی نہیں کہا کہ ایران ایٹمی ہتھیار بنا رہا ہے: سربراہ آئی اے ای اے

    واشنگٹن: امریکی نیشنل انٹیلی جنس سربراہ کے بعد آئی اے ای اے کے سربراہ نے بھی ایران کی جانب سے ایٹمی ہتھیار بنانے کی تردید کردی۔

    غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق انٹرنیشنل اٹامک انرجی ایجنسی (آئی اے ای اے) کے سربراہ رافیل گروسی کا کہنا ہے کہ ایران ایٹمی ہتھیار بنانے کی کوشش نہیں کر رہا تھا اور اے ہم نے کبھی نہیں کہا کہ ایران ایٹمی ہتھیار بنا رہا ہے۔

    انٹرنیشنل اٹامک انرجی ایجنسی کے سربراہ کا کہنا ہے کہ ایران کے جوہری ہتھیار بنانے کا ہمارے پاس کوئی ثبوت نہیں ہے تاہم 60 فیصد یورینیم افزودہ کرنے پر شبہات تھے، لیکن ہم نے یہ کبھی نہیں کہا کہ ایران ایٹمی ہتھیار بنا رہا ہے۔

    ایران اسرائیل جنگ سے متعلق تازہ ترین خبریں یہاں پڑھیں

    واضح رہے کہ اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو نے کہا تھا کہ ایران درحقیقت ’’خفیہ‘‘ طور پر جوہری ہتھیار بنانے کی کوشش کر رہا ہے جس کے بعد 13 جون کو اسرائیل نے ایران پر حملہ کیا۔

    لیکن امریکا کی قومی سلامتی کی ڈائریکٹر تُلسی گبارڈ نے مارچ 2025 میں کہا تھا کہ اُن کی انٹیلی جنس کے مطابق ایران ایٹمی ہتھیار نہیں بنا رہا بلکہ آیت اللہ خامنہ ای نے ایٹمی ہتھیاروں کے پروگرام کی اجازت ہی نہیں دی۔

    لیکن ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے جوہری پروگرام کے حوالے سے قومی سلامتی کی مشیر تلسی گبارڈ کا کلیئرنس نوٹ مسترد کردیا تھا انہوں نے کہا تھا کہ انہیں اس بات کی پرواہ نہیں کہ تلسی گبارڈ نے کیا کہا تھا، ان کے خیال میں ایران جوہری ہتھیار بنانے کے بہت قریب تھا۔

  • ایران نے ایٹمی ہتھیار حاصل کر لیے تو پھر ہم بھی کریں‌ گے: شہزادہ محمد بن سلمان

    ایران نے ایٹمی ہتھیار حاصل کر لیے تو پھر ہم بھی کریں‌ گے: شہزادہ محمد بن سلمان

    ریاض: سعودی ولئ عہد محمد بن سلمان نے کہا ہے کہ اگر ایران نے ایٹمی طاقت حاصل کیے تو پھر ہم بھی کریں گے۔

    تفصیلات کے مطابق سعودی ولئ عہد شہزادہ محمد بن سلمان 2019 کے بعد پہلی بار ایک امریکی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ اگر ایران نے ایٹمی ہتھیاروں کے حصول میں پہل کی تو سعودی عرب بھی ایٹمی ہتھیار حاصل کرے گا۔

    ایران کے جوہری پروگرام پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ اگر کوئی ملک جوہری ہتھیار کی تیاری کرتا ہے تو خطے میں طاقت کے توازن کے لیے جوہری ہتھیار رکھنا ہمارا بھی حق ہوگا، لیکن ہم ایسا نہیں چاہتے۔

    انھوں نے مزید کہا کہ ایران کی جانب سے سعودی عرب کے ساتھ تعلقات کی بحالی کے معاملے پر سنجیدہ اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

    فاکس نیوز کی جانب سے یہ انٹرویو سعودی شہر نوم میں ہوا تھا، جو آج شام نشر کیا جائے گا، انٹرویور نے ولئ عہد سے سوال کیا کہ کیا آپ کو ایران کے جوہری ہتھیار حاصل کرنے پر تشویش ہے؟ ایس ایم بی نے جواب دیا ’’نیوکلیئر ہتھیار حاصل کرنے کی ضرورت نہیں ہے، کیو کہ آپ اسے استعمال نہیں کر سکتے، اگر کوئی بھی ملک جوہری ہتھیار استعمال کر رہا ہے تو اس کا مطلب ہے کہ وہ باقی دنیا کے ساتھ جنگ کر رہا ہے، دنیا ایک اور ہیروشیما کی متحمل نہیں ہو سکتی۔‘‘

    ان سے اگلا سوال ہوا کہ اگر ایران جوہری ہتھیار حاصل کرتا ہے تو کیا آپ بھی کریں گے؟ ولئ عہد نے جواب دیا ’’اگر ایران جوہری ہتھیار حاصل کرتا ہے تو ہم بھی کریں گے۔‘‘

    مسئلہ فلسطین

    فلسطین کے حوالے سے سوالات کا جواب دیتے ہوئے ایس ایم بی نے کہا کہ فلسطین کا معاملہ ہمارے لیے انتہائی اہم ہے، ہم پہلے اس مسئلے کو حل کرنا چاہتے ہیں، اس لیے ہمیں دیکھنا ہوگا کہ اس پر کیا ہو سکتا ہے۔

    اسرائیل کے ساتھ سعودی عرب کے تعلقات کے حوالے سے سعودی ولئ عہد کا کہنا تھا کہ اسرائیل کے ساتھ تعلقات معمول پر لانے کی طرف پیش رفت ہو رہی ہے، ہر گزرتے دن کے ساتھ ہم قریب تر ہوتے جا رہے ہیں۔ انھوں نے کہا اسرائیل کے ساتھ تعلقات معمول پر لانے کے لیے تیزی کے ساتھ آگے بڑھ رہے ہیں، جس میں بائیڈن انتظامیہ کلیدی کردار ادا کر رہی ہے۔