Tag: ایران جوہری معاہدے

  • اسرائیلی وزیرِاعظم نیتن یاہو ایران جوہری معاہدے کے خلاف سرگرم

    اسرائیلی وزیرِاعظم نیتن یاہو ایران جوہری معاہدے کے خلاف سرگرم

    اسرائیل : اسرائیلی وزیرِاعظم نیتن یاہو ایران جوہری معاہدے کے خلاف سرگرم ہوگئے، انکا کہنا تھا کہ جوہری توانائی معاہدہ مشرق وسطی میں تباہ کن جنگ کا باعث بن سکتا ہے۔

    شمالی امریکہ میں یہودی گروہوں سے خطاب میں نیتن یاہو کا کہنا تھا کہ عالمی طاقتوں سے چودہ جولائی کا معاہدہ ایران کے بم بنانے کی صلاحیت کو روکنے کے لئے کافی نہیں، انہوں نے الزام لگایا کہ عالمی طاقتوں کا ایران سے معاہدہ ایران کو بم بنانے سے روکنے کے بجائےبم بنانے کی راہ کو ہموار کرتا ہے، ایران اس کی خلاف ورزی کرتے ہوئے بم بنا سکتا ہے۔

    نیتن یاہو نے جوہری معاہدے کی مخالفت کرتے ہوئے کہا ایران کے ساتھ معاہدہ مشرق وسطی میں جنگ کے پھیلاؤ بڑھانے کی جانب ایران کی ایک کوشش ہے ، ان کا کہنا تھا کہ مستقبل میں یہ معاہدہ خطےمیں جوہری ہتھیاروں کی دوڑ کو تیز اور ایران کی دہشتگردی اور جارحیت کو بڑھائے گا ، جو خطرناک جنگ کا باعث ہوگا۔

    اسرائیلی وزیرِاعظم نے امریکی کانگریس سے مطالبہ کیا کہ وہ مشرق وسطی میں جنگ کے منڈلاتے خطرات کے باعث اس معاہدے کو منظور نہ کریں۔

  • ایران سے پابندیاں مرحلہ وار ختم ہوں گی، جان کیری

    ایران سے پابندیاں مرحلہ وار ختم ہوں گی، جان کیری

    واشنگٹن: امریکی وزیرِ خارجہ جان کیری کا ایران کے سپریم لیڈر علی خامنہ ای کے متنازع بیان پر وضاحت کرتے ہوئے کہنا ہےکہ جوہری معاہدے پر عملدرآمد ضرور ہوگا،ایران سے پابندیاں مرحلے وار ختم ہوں گی۔

    امریکی وزیر خارجہ جان کیری نے جوہری معاہدے پر ایران کے سپریم لیڈر علی خامنہ ای کے سخت بیان کا دفاع کرتے ہوئے وضاحت پیش کی۔

    جان کیری کا کہنا تھا کہ ایران پر عائد پابندیاں مرحلہ وار ختم ہوں گی۔

    جان کیری نے جوہری معاہدے پر ایران کے تحفظات کے پیشِ نظر کہا کہ جوہری معاہدے پر عملدرآمد میں پیش رفت پر قائم رہوں گا، ایران کے سپریم لیڈر نے جوہری معاہدے پر بیان دیتے ہوئے کہا تھا کہ معاہدے کی صورت میں ایران پر عائد پابندیاں فوری طور پر ہٹائی جانی چاہیے۔