Tag: ایران زلزلہ

  • ایران کے صوبہ ہوزستان میں زلزلہ

    ایران کے صوبہ ہوزستان میں زلزلہ

    ایران کے صوبہ ہوزستان میں 4.9 کی شدت سے زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں، جس کے بعد خوف کی فضا پیدا ہوگئی۔

    تہران یونیورسٹی سسمولوجی سینٹر کے مطابق زلزلے کا مرکز ہوزستان کا شہر مشراگہ اور زیرِ زمین گہرائی 16 کلومیٹر تھی، 12 بج کر 15 منٹ پر آیا، زلزلے کی شدت 4.9 ریکارڈ کی گئی۔

    بین الاقوامی میڈیا کے مطابق زلزلے میں کسی جانی یا مالی نقصان کے بارے میں تاحال کوئی معلومات فراہم نہیں کی گئیں۔

    واضح رہے کہ اس سے قبل تائیوان میں آنے والے 7.4 شدت کے زلزلہ نے تائیوان کو ہلا کر رکھ دیا تھا، زلزلے سے متعددعمارتیں گرگئیں اور سونامی الرٹ جاری کردیا گیا تھا۔

    تائیوان زلزلہ: دل دہلا دینے والے مناظر کی تصاویر و ویڈیو سامنے آگئی

    امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق زلزلہ مقامی وقت کے مطابق صبح 7:58 بجے ہوالین شہر سے 18 کلومیٹر (11 میل) جنوب میں اور 34.8 کلومیٹر (21 میل) کی گہرائی میں آیا، اس کے بعد جزیرے بھر میں کئی آفٹر شاکس آئے، جن کی شدت 5 ریکارڈ کی گئی۔

  • ایران زلزلہ: جاں بحق افراد کی تعداد 530 تک جا پہنچی، 8ہزارافراد زخمی

    ایران زلزلہ: جاں بحق افراد کی تعداد 530 تک جا پہنچی، 8ہزارافراد زخمی

    تہران : ایران اور عراق کے سرحدی علاقوں میں 7.4 شدت کے زلزلے نے تباہی مچا دی، زلزلے سے ہلاکتوں کی تعداد530 سے زائد ہوگئی جبکہ آٹھ ہزار سے زائد افراد زخمی ہوئے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق 3 روز قبل ایران اور عراق کے سرحدی علاقوں میں آنے والے 7.4 شدت کے زلزلے سے مذکورہ علاقہ ہولناک تباہی کا منظر پیش کر رہا ہے۔

    پلک جھپکتے میں عمارتیں اور گھر ملبے کا ڈھیر بن گئے، سڑکیں، اسپتال، پل، بجلی اور مواصلات کا نظام تباہ ہوگیا، قیامت خیز زلزلے کے بعد متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔

    آفٹر شاکس اور بجلی کی عدم فراہمی کے باعث امدادی کارروائیوں میں مشکلات کا سامنا ہے، اسپتال زخمیوں سے بھرے ہوئے ہیں۔

     مختلف امدادی تنظیموں کی جانب سے زلزلہ متاثرین کو خوراک،خیمے، دوائیں اور کمبل فراہم کئے جارہے ہیں۔ واضح رہے کہ ایران اورعراق کے سرحدی علاقے میں اتوار کے روز سات اعشاریہ تین شدت کے زلزلے نے تباہی مچا دی تھی۔
    زلزلے سے متاثرہ علاقوں میں ملبہ ہٹانے اورانفرا اسٹرکچر کی بحالی کا کام جاری ہے، ایران کے صدرحسن روحانی نے زلزلے سے تباہ علاقوں کا دورہ کیا اورامدادی کارروائیوں کا جائزہ لیا۔

    امریکی زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلہ کی گہرائی حلب جاہ کے قریب 33 کلو میٹر تھی جبکہ زلزلے کا مرکز ایران کے سرحد کے قریب عراق کا شہر حلبجہ تھا۔