Tag: ایران سے جوہری مذاکرات

  • یورپی وزرائے خارجہ کل ایران سے جوہری مذاکرات کریں گے، ذرائع

    یورپی وزرائے خارجہ کل ایران سے جوہری مذاکرات کریں گے، ذرائع

    برلن : یورپی ممالک کے وزرائے خارجہ کل بروز جمعہ جنیوا میں ایران کے وزیر خارجہ کے ساتھ جوہری معاملات پر مذاکرات کریں گے۔

    برطانوی نشریاتی ادارے رائٹرز نے ذرائع کے حوالے سے اپنی خصوصی رپورٹ میں جرمن ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ ان مذاکرات کا مقصد ایران کو اس بات کی واضح اور پکی ضمانت دینے پر راضی کرنا ہے کہ اس کا جوہری پروگرام صرف پرامن اور شہری مقاصد کے لیے استعمال ہوگا۔

    رائٹرز کو جرمنی کے ایک سفارتی ذریعے نے بتایا ہے کہ جرمنی، فرانس اور برطانیہ کے وزرائے خارجہ جمعہ کو جنیوا میں ایران کے وزیر خارجہ کے ساتھ جوہری معاملات پر بات چیت کریں گے۔

    رپورٹ کے مطابق اسرائیل کا کہنا ہے کہ وہ ایران کو اس کی جوہری ہتھیار بنانے کی صلاحیت سے مکمل طور پر محروم کرنا چاہتا ہے جبکہ ایران کا دعویٰ ہے کہ اس کا جوہری پروگرام فوجی مقاصد کے لیے نہیں ہے۔

    ایران اسرائیل جنگ سے متعلق تازہ ترین خبریں یہاں پڑھیں

    علاوہ ازیں اسرائیلی خبر رساں ادارے دی ٹائمز آف اسرائیل نے بھی اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ ایران سے مذاکرات جنیوا میں جرمن قونصلیٹ میں ہوں گے، مذاکرات میں یورپی یونین کی اعلیٰ سفارت کار کایاکالاس بھی شرکت کریں گی۔

    اسرائیلی میڈیا کا یہ بھی کہنا ہے کہ مذاکرات امریکہ کی منظوری سے ہورہے ہیں، جس کا مقصد دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی میں کمی لانا ہے۔

  • ایران سے جوہری مذاکرات : ڈونلڈ ٹرمپ کا دوٹوک فیصلہ

    ایران سے جوہری مذاکرات : ڈونلڈ ٹرمپ کا دوٹوک فیصلہ

    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر ایرانی جوہری پروگرام کے حوالے سے دو ٹوک الفاظ میں کہا ہے کہ ایران کو جوہری ہتھیار حاصل کرنے کی اجازت نہیں دی جاسکتی۔،

    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران کے ساتھ جوہری مذاکرات میں وقت تیزی سے ختم ہورہا ہے، جوہری فیصلے میں تاخیر ناقابل قبول ہے۔

    یہ بات انہوں نے روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کے ساتھ ایران سے متعلق ٹیلی فونک گفتگو کرتے ہوئے کہی، امریکی صدر نے کہا کہ انہوں نے صدر پیوٹن سے سوا گھنٹے تک بات کی ہے۔

    میڈیا سے گفتگو میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بتایا کہ ایران کو جوہری ہتھیار حاصل کرنے کی اجازت نہیں دی جاسکتی، پیوٹن نے ایران سے متعلق مذاکرات میں کردار ادا کرنے کی پیشکش کی ہے۔

    ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ایران جوہری معاملے پر فیصلہ سست روی سے کررہا ہے، ہمیں جلد واضح جواب درکار ہے مزید تاخیر نہیں ہوسکتی، جوہری ہتھیاروں کا پھیلاؤ روکنے کے لیے عالمی اتفاق رائے ضروری ہے۔

    مزید پڑھیں : ایران کا امریکی دھمکی کے باوجود یورینیئم افزودگی جاری رکھنے کا اعلان

    یاد رہے کہ امریکی دھمکی کے باوجود ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای نے اعلان کیا ہے کہ ایران یورینیئم افزودگی ترک نہیں کرے گا۔

    قطری نشریاتی ادارے الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق ایران نے جوہری پروگرام پر طویل عرصے سے جاری تنازع کو حل کرنے کیلیے امریکی تجویز میں شامل یورینیئم افزودگی ترک کرنے کا مطالبہ مسترد کردیا۔