Tag: ایران مذاکرات

  • ایران کا جوہری مذاکرات دوبارہ شروع کرنے کا اعلان

    ایران کا جوہری مذاکرات دوبارہ شروع کرنے کا اعلان

    تہران : ایران کی وزارتِ خارجہ کے ترجمان نے اعلان کیا ہے کہ ایران، یورپی ممالک کے ساتھ جوہری مذاکرات جمعے کو استنبول میں ہوں گے۔

    ترجمان کے مطابق یورپی ممالک سے مذاکرات کی میزبانی ترکیہ کرے گا، برطانیہ، فرانس،جرمنی سے مذاکرات جمعے کو استنبول میں ہوں گے۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ایران کی جانب سے یہ پیشرفت، یورپی ممالک کی دھکمیوں کے بعد سامنے آئی ہے، ایران کو مذاکرات نہ کرنے پر عالمی پابندیاں لگائے جانے کی دھمکی دی گئی تھی۔

    ایرانی سرکاری میڈیا کے مطابق ایرانی ترجمان اسماعیل بقائی کا کہنا ہے کہ یہ اہم ملاقات ایران، برطانیہ، فرانس اور جرمنی کے نائب وزرائے خارجہ کی سطح پر ہوگی۔

    ایرانی وزیرِ خارجہ عباس عراقچی نے ان دھمکیوں کے جواب میں کہا کہ اگر یورپی یونین یا ’ای تھری‘ کوئی مثبت کردار ادا کرنا چاہتے ہیں تو انہیں دھمکیوں اور دباؤ کی پُرانی پالیسی ترک کرنا ہوگی۔ اسنیپ بیک’ جیسا ہتھکنڈہ ان کے پاس نہ قانونی بنیاد رکھتا ہے اور نہ اخلاقی۔”

    یاد رہے کہ اقوام متحدہ کی وہ قرارداد جو اس معاہدے کو قانونی تحفظ دیتی ہے، 18 اکتوبر کو ختم ہو رہی ہے۔ اس سے پہلے ہی اگر اسنیپ بیک میکانزم فعال کیا گیا تو ایران پر دوبارہ سخت پابندیاں عائد ہوسکتی ہیں۔

  • ایران نے مشروط جوہری مذاکرات کرنے سے انکار کردیا

    ایران نے مشروط جوہری مذاکرات کرنے سے انکار کردیا

    تہران : ایران نے اعلان کیا ہے کہ اگر امریکہ نے جوہری مذاکرات کو یورینیم افزودگی کے خاتمے سے مشروط کیا تو مذاکرات نہیں ہوں گے۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق واشنگٹن اور تہران کے درمیان ایران کے جوہری پروگرام سے متعلق کئی روز سے بات چیت جاری تھی لیکن اسرائیل کے اچانک حملوں کے باعث یہ عمل رک گیا، ایران اور اسرائیل کے درمیان 12 دن جنگ رہی۔

    دونوں ممالک کے درمیان جنگ کے خاتمے کے بعد امریکہ اور ایران بات چیت کی بحالی کا عندیہ دیا گیا لیکن ایران نے واضح طور پر کہا ہے کہ وہ جوہری توانائی کے پرامن استعمال کے اپنے حق سے دستبردار نہیں ہوگا۔ اور نہ ہی ایسے کسی مذاکراتی عمل کا حصہ بنے گا۔

    ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کے مشیر علی ولایتی نے سرکاری نیوز ایجنسی ایرنا کو بتایا کہ اگر مذاکرات کی شرط افزودگی کا خاتمہ ہے تو یہ مذاکرات کبھی نہیں ہوں گے۔

    ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے بھی کہا کہ امریکہ سے بات چیت کے لیے ابھی تک کوئی تاریخ طے نہیں کی گئی ہے۔

    انہوں نے کہا کہ تاحال ایران کے اعلیٰ سفارت کار عباس عراقچی اور امریکی ایلچی اسٹیو وٹکوف کے درمیان ملاقات کے لیے بھی کوئی وقت یا مقام مقرر نہیں کیا گیا ہے۔

  • ایران مذاکرات کے لیے تیار ہے، یورپی وزرائے خارجہ

    ایران مذاکرات کے لیے تیار ہے، یورپی وزرائے خارجہ

    جنیوا : یورپی وزرائے خارجہ کا کہنا ہے کہ ایران جوہری مذاکرات کے لیے تیار ہے، ہمیں تنازع کےعلاقائی پھیلاؤ سے ہرصورت بچنا ہوگا۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق یورپی وزرائے خارجہ نے ایرانی وزیر خارجہ سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کی۔

    فرانسیسی وزیر خارجہ ژاں نوئل بارو کا کہنا تھا کہ سفارتی اقدام سے مذاکرات کا دروازہ کھلنا چاہیے، امید ہے ایرانی امریکی فریق کے ساتھ بات چیت کا راستہ کھولیں گے۔

    انہوں نے کہا کہ ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی جوہری مسئلے و دیگر مسائل پر بات چیت جاری رکھنے کیلئے تیار ہیں۔

    فرانسیسی وزیر خارجہ نے کہا کہ جنیوا میں سفارتی اقدام کو مذاکرات کی راہ ہموار کرنی چاہیے، فوجی کارروائیوں سے ایران کے جوہری پروگرام میں صرف تاخیر ہوگی۔

    ژاں نوئل بارو نے بتایا کہ ایران مذاکرات کے لیے تیار ہے، ایرانی وزیر خارجہ نے تمام معاملات پر گفتگو جاری رکھنے کا کہا ہے، امید ہے ایران امریکا سے بھی مذاکرات کے لیے آمادہ ہوگا۔ موجودہ بحران مشرق وسطیٰ اور یورپ دونوں کیلئے خطرناک ہوسکتا ہے۔

    اس موقع پر برطانوی وزیرخارجہ ڈیوڈ لیمی نے کہا کہ ایران کے ساتھ جاری بات چیت جاری رکھنے کے خواہشمند ہیں، ایران کے ساتھ مذاکرات کی کھڑکی کھلی رکھنا ضروری ہے۔

    ایران اسرائیل جنگ سے متعلق تازہ ترین خبریں

    ڈیوڈ لیمی کا کہنا تھا کہ یہ خطرناک لمحہ ہے ہم نے مذاکرات جاری رکھنے پراتفاق کیا ہے، ہمیں تنازع کے علاقائی پھیلاؤ سے ہرصورت بچنا ہوگا، یورپی رہنماؤں کا مؤقف واضح ہے کہ ایران کو ایٹمی ہتھیار حاصل نہیں کرنے دینگے۔