Tag: ایران پاکستان گیس پائپ لائن

  • وزیراعظم کی ہدایت پرحالیہ پٹرول بحران پر تفتیش جاری ہے، وزیرپٹرولیم

    وزیراعظم کی ہدایت پرحالیہ پٹرول بحران پر تفتیش جاری ہے، وزیرپٹرولیم

    اسلام آباد: وفاقی وزیرپٹرولیم شاہد خاقان عباسی نے ان خبروں کی تردید کی ہے کہ فروری میں ملک میں دوبارہ پیٹرولیم بحران پیدا ہوسکتا ہے۔

    اسلام آباد میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ افواہوں سے عوام میں تشویش پھیلتی ہے اور وہ پیٹرول کی ہنگامی خریداری شروع کردیتے ہیں جس سے صورت حال سنگین ہوجاتی ہے۔ ملک میں اس وقت پیٹرولیم مصنوعات وافرمقدار میں موجودہیں۔

     انہوں نے کہا کہ حکومت نے حالیہ بحران سے سبق سیکھا ہے اور اس کو مد نظر رکھتے ہوئے آئندہ کے لیے انتظامات کیے گئے ہیں۔

     شاہد خاقان عباسی نے بتایا کہ حکومت ایک لیٹر پٹرول کی قیمت ایک کلو سی این جی کے برابر لا رہی ہے،مارچ سے صا رفین کو ایل این جی مستقل اور بلاتعطل دستیاب ہو گی جو نجی شعبہ باہر سے درآمد کرے گا۔

     ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کی ہدایت پرحالیہ پٹرول بحران پر تفتیش جاری ہے اور ان سے ابھی تک کسی نے استعفی نہیں مانگا گیا ہے۔

  • پنجاب میں پیٹرول کی قلت کے بعد کراچی میں بھی پیٹرول کا مصنوعی بحران ہیدا ہوگیا

    پنجاب میں پیٹرول کی قلت کے بعد کراچی میں بھی پیٹرول کا مصنوعی بحران ہیدا ہوگیا

    کراچی: پنجاب کے بعد کراچی میں بھی پیٹرول کی نایابی کا خدشہ پیدا ہو گیا ، پیر کے روز شہر کے تیس فیصد پیٹرول پمپ بند کر دئے گئے۔

    منافع خوروں نے پنجاب میں پیٹرول کی قلت کے بعد اب کراچی میں بھی پیٹرول کا مصنوعی بحران پیدا کردیا ہے جس کے بعد شہر بھر کے پیڑول پمپس پر گاڑیوں اور موٹرسائیکلوں کی لمبی لائنیں لگنے سے بیشتر پیڑول پمپس پر پیڑول ختم ہو گیا ہے۔پنجاب کے شہریوں کی طرح اب کراچی کے شہری بھی پیڑول کے حصول کے لیے پریشان پھر رہے ہیں۔

    شہر کے بیشتر پمپس پر پیٹرول مصنوعی بحران پید اکرنے کی کوشش کی جارہی ہے جس کے سبب عوام کی بڑی تعداد پیٹرول کے حصول کے لیے پریشان نظر آتی ہے۔ کراچی میں ڈیفنس سمیت شہر کے مختلف علاقوں کے پیٹرول پمپس پر شہریوں کا رش دیکھنے میں آیا جہاں شہری پیٹرول کے لیے گاڑیوں کے علاوہ بوتلیں اور بڑے کین لیے لائنوں میں کھڑے تھے جبکہ اس دوران شہریوں کے درمیان لائنوں کے معاملے پر تلخ کلامی اور ہاتھا پائی کے واقعات بھی پیش آئے۔

    پیٹرول مافیا نے صورتحال سے فائدہ اٹھانے کی کوشش کرتے ہوئے پیٹرول کا مصنوعی بحران پیدا کیا ہوا ہے اور بیشتر پمپس پر پیٹرول ہوتے ہوئے بھی شہریوں کو نہیں دیا جارہا ہے جبکہ کلفٹن اور ڈیفنس سمیت شہر کے مختلف علاقوں لیاقت آباد، نیو کراچی اور اولڈ سٹی ایریا میں بھی بیشتر پیٹرول پمپس بند کردیئے گئے ہیں۔

    دوسری جانب پیٹرول ڈیلرز کا کہنا ہےکہ اتوار کو شہر میں پیٹرول کی سپلائی نہیں ہوئی اور اگلے روز پیٹرول مطلوبہ مقدار سے آدھی مقدار میں فراہم کیا گیا تاہم عوام افواہوں پر کان نہ دھریں اور صبرو تحمل سے کام لیں۔

    چیئرمین پیڑولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن عبدلسمیع کا کہنا ہے کہ افواؤں کی وجہ سے لوگوں نے پیڑول اور ڈیزل کی ذخیرہ اندوزی شروع کر دی ہے۔ جس کی وجہ سے پیڑول کی مصنوعی قلت کا سامنا ہے۔

  • وزیرپیٹرولیم نے پریس کانفرنس میں پیٹرول بحران کی ذمہ داری قبول کرلی

    وزیرپیٹرولیم نے پریس کانفرنس میں پیٹرول بحران کی ذمہ داری قبول کرلی

    اسلام آباد: شاہد خاقان عباسی نے اپنی نااہلی اعتراف کرتے ہوئے کہا ہے کہ پیٹرول بحران کاذمہ دار سب سے پہلے میں ہوں۔

    اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیر پیٹرولیم شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ پیٹرول بحران کی تحقیقات کے لئے کمیٹی بنادی گئی ہے، کمیٹی تمام تر تحقیقات کی رپورٹ وزیر اعظم کو کل پیش کر دے گی،انہوں نے کہا کہ کراچی اور لاہور میں سی این جی مکمل طور پر کھول دی گئی ہے ۔

    انہوں نے کہا کہ عوام خریداری کم کرے سپلائی مستحکم رہے گی ، پیٹرول کی قیمت میں کمی کی وجہ سے مانگ میں اضافہ ہوگیا ہے۔عوام کو جو تکلیف ہورہی ہے اس پر شرمندہ ہوں۔

    انہوں ایک خوشخبری دیتے  ہوئے پیٹرول کی قیمت مزید 5 پانچ روپےکمی کی جائے گی، ملک میں پیٹرول کی سپلائی گزشتہ ماہ سے 30 فیصد بڑھادی گئی ۔

    انہوں نے واضح کیا ہے کہ کوئی مارکیٹنگ کمپنی دیوالیہ نہیں ہوئی ہے ۔جبکہ سٹاک پر نظر رکھنا اوگرا کی ذمہ داری ہے، تاہم پٹرول بحران پر کے ذمہ داروں کا تعین کرنے کے لیے کمیٹی بنا دی گئی ہے جو ذمہ داروں کا تعین کر کے رپورٹ وزیر اعظم کو کل پیش کر دے گی۔

  • ایران پاکستان گیس پائپ لائن منصوبہ بین الااقوامی پابندیوں کا شکار ہے، شاہد خاقان عباسی

    ایران پاکستان گیس پائپ لائن منصوبہ بین الااقوامی پابندیوں کا شکار ہے، شاہد خاقان عباسی

    وفاقی وزیر پیٹرولیم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ ملک میں گیس کی کمی ہے ۔ایران پاکستان گیس پائپ لائن منصوبہ بین الااقوامی پابندیوں کا شکار ہے، حکومت کے پانچ سال پورے ہونے تک ملک میں اضافی گیس دستیاب ہو گی۔

    وفاقی وزیر پیٹرولیم شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ گزشتہ پندرہ سال سے ملک گیس کی کمی کا شکا ر ہے۔گیس کی کمی دور کرنے کے لیے ایل این جی، تاجکستان اور ایران گیس پائپ لائن منصوبوں کی راہ میں حائل مسائل کو حل کیا جارہا ہے۔ اور دو ہزار سترہ تک ایل این جی کی پہلی کھیپ پاکستان آ جائے گی۔

    شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ ملک کی مالی حالت بہتر ہو جائے تو آئندہ تین سال میں دو بلین کیوبک فت گیس سسٹم میں آجائے گی ۔شاہد خاقان عباسی نے بتایا کہ گیس کی کمی کو پورا کرنے کے لیے لوڈ شیڈنگ کی جاتی ہے سندھ میں سی این تین سے چار دن اور پنجاب میں ڈھائی ماہ تک بند کی جاائے گی اور بلوچستان میں سی این جی کی لوڈ شیڈنگ نہیں کی جائے گا۔