Tag: ایران پر حملہ، iran-israel

  • ایران پر اسرائیلی حملہ ، اسحاق ڈار کا اہم بیان آگیا

    ایران پر اسرائیلی حملہ ، اسحاق ڈار کا اہم بیان آگیا

    اسلام آباد : وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے اسرائیلی حملوں پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ اسرائیل نے ایران کی خودمختاری کی کھلی خلاف ورزی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق اسرائیل کی جانب سے ایران پر حملے کے بعد وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر کہا اسلامی جمہوریہ ایران پر اسرائیل کے بلاجواز حملوں کی شدید مذمت کرتے ہیں، اس گھناؤنے اقدام نے بین الاقوامی قانون کی بنیادوں کے ساتھ ساتھ انسانیت کو بھی ہلا کر رکھ دیا ہے۔

    وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ حملوں سے علاقائی استحکام اور بین الاقوامی سلامتی کو بری طرح نقصان پہنچا ہے، پاکستان ایرانی حکومت اور عوام کے ساتھ یکجہتی کے ساتھ کھڑا ہے۔

    اس سے قبل پاکستانی دفتر خارجہ کے ترجمان نے ایران پر اسرائیلی جارحیت کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا تھا کہ اسرائیلی حملے ایران کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کی خلاف ورزی ہیں، اسرائیلی اشتعال انگیزیاں خطے اور دنیا کے امن و سلامتی کے لیے سنگین خطرہ ہیں۔

     مزید پڑھیں : اسرائیل کا ایران پر حملہ، پاکستان کا ردعمل 

    ترجمان کا کہنا تھا کہ اسرائیلی حملے ایران کی خود مختاری، علاقائی سالمیت کی خلاف ورزی ہے، اسرائیلی کارروائیاں اقوام متحدہ چارٹر اور عالمی قوانین کے منافی ہیں۔

    انھوں نے مزید کہا تھا کہ ایران کو اقوام متحدہ کے آرٹیکل 51 کے تحت دفاع کا حق حاصل ہے، اسرائیلی اشتعال انگیزیاں خطے، دنیا کے امن و سلامتی کے لیے سنگین خطرہ ہیں، عالمی برادری اسرائیلی جارحیت روکنے، ذمہ داروں کو کٹہرے میں لانے کی ذمہ دار ہے۔

  • اسرائیل کا ایران پر حملہ ، چین کا ردعمل بھی سامنے آگیا

    اسرائیل کا ایران پر حملہ ، چین کا ردعمل بھی سامنے آگیا

    بیجنگ: چین نے ایران کی موجودہ سیکیورٹی صورتحال سنگین اور پیچیدہ قرار دیتے ہوئے چینی شہریوں پر زور دیا کہ وہ پیش رفت پر گہری نظر رکھیں۔

    تفصیلات کے مطابق اسرائیل کی جانب سے ایران کے حملے کے بعد چین کے سفارت خانے نے کہا کہایران کی موجودہ سیکیورٹی صورتحال سنگین اور پیچیدہ ہے۔

    چینی سفارت خانے نے ایران میں موجود چینی شہریوں پر زور دیا کہ وہ پیش رفت پر گہری نظر رکھیں اور اپنی حفاظتی احتیاطی تدابیر کو تیز کریں، ساتھ ہی غیر ضروری باہر جانے سے گریز کریں۔

    اس سے قبل سعودی عرب نے ایران پر اسرائیلی جارحیت کی شدید مذمت کرتے ہوئے اقوام متحدہ سے فوری اقدام کا مطالبہ کیا ہے۔

    مزید پڑھیں : اسرائیل کا ایران پر حملہ، سعودی عرب کا سخت ردعمل آگیا

    سعودی وزرات خارجہ کا کہنا ہے اسرائیلی حملہ ایران کی خودمختاری اور سلامتی پر حملہ ہے، اسرائیل نے بین الاقوامی قوانین کی بھی خلاف ورزی کی۔ یہ گھناؤنےحملےناقابلِ قبول ہیں۔

    اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل اور بین الاقوامی برادری کی ذمہ داری ہے کہ وہ اس جارحیت کو فوری طور پر روکنے کیلئے مؤثر اقدامات کریں۔

    اقوام متحدہ نے بھی ایران کے جوہری تنصیبات پراسرائیلی حملوں پر تشویش کا اظہارکیا، سیکریٹری جنرل انتونیوگوئتریس کا کہنا تھا کہ تنازع سے بچنے کیلئے تحمل سے کام لیا جائے۔