Tag: ایران کا انتباہ

  • اسرائیل کو سزا نہ دی گئی تو ہم تیار ہیں، ہاتھ ٹرگر پر ہے، ایران کا انتباہ

    اسرائیل کو سزا نہ دی گئی تو ہم تیار ہیں، ہاتھ ٹرگر پر ہے، ایران کا انتباہ

    ایران نے انتباہ دیا ہے کہ اسرائیل کو سزا نہ دی گئی تو ہم تیار ہیں، ہاتھ ٹرگر پر ہے، حملوں کا ازالہ نہ کیا گیا تو ایران اقدام اٹھائےگا۔

    روسی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے ایرانی سینئر سیکیورٹی اہلکار نے کہا کہ اسرائیل کو حملوں کا جواب ناگزیر ہوسکتا ہے، امریکا نے حملوں کا ازالہ نہ کیا تو ایران اقدام اٹھائےگا، ایران تاریخی دفاعی صلاحیت کی بحالی کےلیے تیار ہے۔

    ایران نیوکلیئر ڈیل، امریکا اور اتحادیوں نے اگست کی ڈیڈ لائن مقرر کردی

    ایرانی سینئر سیکیورٹی اہلکار نے کہا کہ واشنگٹن مذاکرات چاہتا ہے مگر ایران فی الحال جنگ بندی کو مستقل نہیں سمجھتا، جوہری پروگرام پر دباؤ ناقابل قبول ہے پُرامن مقاصد کیلئے افزودگی جاری رکھیں گے۔

    سینئر اہلکار نے کہا کہ اس بار دشمن کے فائر کا انتظار نہیں کریں گے، پوری تیاری میں ہیں، امریکا کو چاہیے کہ اپنی علاقائی پراکسیز کو قابو میں رکھے۔

    https://urdu.arynews.tv/just-one-of-irans-three-nuclear-facilities-was-completely-destroyed-nbc/

  • آبنائے ہرمز بند کرنے کا آپشن موجود، ایران نے خبردار کردیا

    آبنائے ہرمز بند کرنے کا آپشن موجود، ایران نے خبردار کردیا

    ایران نے خبردارکیا ہے کہ آبنائے ہرمز بند کرنے کا آپشن موجود ہے، دشمنوں کی جارحیت پر سمندر کے تجارتی راستے کو بند کیا جاسکتا ہے۔

    رائٹرز کے مطابق ایرانی رکن پارلیمنٹ نے جمعرات کو کہا ہے کہ ایران آبنائے ہرمز کو اپنے دشمنوں کے خلاف جوابی وار کرنے کے راستے کے طور پر بند کر سکتا ہے، تاہم ایک سینئر قانون سان کا کہنا ہے کہ ایسا تب ہو گا جب تہران کے اہم مفادات کو خطرہ لاحق ہو گا۔

    ترکیہ نے جنگی تیاریاں تیز کر دیں، اسرائیلی طیاروں پر کڑی نظر

    ایرانی پارلیمنٹ کی قومی سلامتی کمیٹی کے پریزیڈیم کے رکن بہنام سعیدی نے کہا کہ "ایران کے پاس اپنے دشمنوں کو جواب دینے کے لیے بے شمار آپشنز موجود ہیں اور وہ حالات کی بنیاد پر ایسے آپشنز کا استعمال کرسکتا ہے۔”

    ایک اور قانون ساز علی یزدیخہ کا کہنا ہے کہ ایران آبنائے ہرمز اور خلیج میں اس وقت تک مفت شپنگ کی اجازت دیتا رہے گا جب تک کہ اس کے اہم قومی مفادات کو خطرہ نہ ہو۔

    iran israel تمام خبریں

    علی یزدیخہ نے کہا کہ اگر امریکا عملی طور پر اسرائیل کی حمایت میں جنگ میں داخل ہوتا ہے، تو یہ ایران کا جائز حق ہے کہ وہ امریکا اور مغربی ممالک پر دباؤ ڈالے۔

    خیال رہے کہ ایران ماضی میں بھی مغربی دباؤ کے جواب میں آبنائے ہرمز کو جہازوں کےلیے بند کرنے کی دھمکی دیتا رہا ہے، جہاز رانی کے ذرائع نے بتایا کہ تجارتی بحری جہاز آبنائے ہرمز کے ارد گرد ایرانی سمندری حدود سے گزرنے سے گریز کررہے ہیں۔

    خبر ایجنسی نے بتایا کہ آبنائے ہرمز کی بندش عالمی تیل کی فراہمی اور قیمتوں پر اثر ڈال سکتی ہے، آبنائے ہرمز سے روزانہ عالمی تیل کی کھپت کا 20 فیصد گزرتا ہے۔

    https://urdu.arynews.tv/oic-foreign-ministers-meeting-istanbul-aggression-against-iran/