Tag: ایران کا دورہ

  • مشرق وسطیٰ  کشیدگی، وزیرخارجہ 12جنوری کو ایران کا دورہ کریں گے

    مشرق وسطیٰ  کشیدگی، وزیرخارجہ 12جنوری کو ایران کا دورہ کریں گے

    اسلام آباد : وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی مشرق وسطیٰ  میں کشیدگی کے پیش نظر  12جنوری کو ایران کا دورہ کریں ، جس کے بعد وہ سعودی عرب اور امریکا بھی  جائیں  گے۔

    تفصیلات کے مطابق خطے کی صورتحال کے پیش نظر وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پر وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی مختلف ممالک کا دورہ کریں گے، ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی 12جنوری کو ایران ، 13کوسعودی عرب اور 15جنوری کو واشنگٹن جائیں گے۔

    گذشتہ روز ے آر وائی نیوز کے پروگرام پاور پلے میں میزبان ارشد شریف کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ پاکستان کی کوشش ہے کہ مشرق وسطیٰ کی کشیدگی کم کرنے کے لیے اقدامات کرے، وزیراعظم نےخواہش کا اظہارکیا، اب کشیدگی کم کرنےکے لیے قدم اٹھاؤں گا اور مختلف ممالک کے دورے کروں گا۔

    مزید پڑھیں : مشرق وسطیٰ کشیدگی، شاہ محمود قریشی کا چار اہم ممالک کے دورے کا اعلان

    شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ میری مختلف ممالک کے حکام سے گفتگو ہوئی اور سب نے کشیدگی کم کرنے پر زور دیا کیونکہ یہ خطہ مزید کشیدگی کا متحمل نہیں ہوسکتا، ایران، سعودی عرب، متحدہ عرب امارات اور امریکا کے دورے کروں گا۔

    وفاقی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ اب یہ نہیں کہہ سکتا کہ کشیدگی کے بادل مکمل چھٹ گئے، دونوں ممالک کے درمیان کام بگاڑنے والے عناصر موجود تھے جو ابھی بھی اپنا کام کررہے ہیں، بگاڑ پیدا کرنے والے ہمارے پڑوس میں بھی ہوسکتے ہیں۔

  • ایران سعودی ثالثی: وزیر اعظم آج ایک روزہ دورے پر ایران جائیں گے

    ایران سعودی ثالثی: وزیر اعظم آج ایک روزہ دورے پر ایران جائیں گے

    اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان نے سعودی عرب اور ایران کے درمیان ثالثی کی کوششیں شروع کر دیں، اس سلسلے میں وہ آج ایک روزہ مختصر دورے پر ایران جائیں گے۔

    ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق وزیر اعظم عمران خان آج ایک روزہ مختصر دورے پر ایران جا رہے ہیں، جہاں وہ ایرانی صدر حسن روحانی سے ملاقات کریں گے، وزیر اعظم کی ایران کے سپریم لیڈر آیت سید علی خامنائی سے بھی ملاقات ہوگی۔

    دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ ڈی جی آئی ایس آئی بھی وزیر اعظم کے ہم راہ ہوں گے، ایرانی صدر حسن روحانی سے ملاقات میں ایران سعودی تناؤ پر بات کریں گے۔ ملاقات میں خلیج میں امن، سیکیورٹی اور باہمی دل چسپی کے امور بھی زیر غور آئیں گے۔

    خیال رہے کہ وزیر اعظم عمران خان کا اس سال ایران کا یہ دوسرا دورہ ہے، وزیر اعظم کی جنرل اسمبلی اجلاس کے موقع پر بھی ایرانی صدر سے ملاقات ہوئی تھی۔

    یہ بھی پڑھیں:  ایران کا وزیر اعظم عمران خان کی ثالثی کی کوشش کا خیرمقدم

    دریں اثنا، وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے اے آر وائی نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیر اعظم کا دورہ ایران اور ثالثی مشن آسان نہیں، ماضی میں بھی ثالثی کی کئی کوششیں ہو چکی ہیں۔

    شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا وزیر اعظم پاکستان امن کے لیے ایک کوشش کرنے جا رہے ہیں، تیل پیدا کرنے والی قوتوں میں لڑائی کا نتیجہ اچھا نہیں ہوگا۔

    واضح رہے کہ وزیر اعظم ایران اور سعودی عرب میں کشیدگی کم کرنے کے مشن پر جا رہے ہیں، ایران کے دورے کے بعد وزیر اعظم منگل 15 اکتوبر کو سعودی عرب بھی جائیں گے۔

  • پاکستان اور ایران کے درمیان تجارت بڑھانا چاہتے ہیں: وزیر اعظم عمران خان

    پاکستان اور ایران کے درمیان تجارت بڑھانا چاہتے ہیں: وزیر اعظم عمران خان

    تہران: وزیرِ اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ حکومت پاکستان اور ایران کے درمیان تجارت کے حجم کو بڑھانا چاہتی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیرِ اعظم عمران خان نے ایران کے دارالحکومت تہران میں بزنس کمیونٹی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان، ایران اور بھارت کے درمیان تجارت کا حجم بہت کم ہے۔

    وزیر اعظم نے کہا کہ ہم ایران اور پاکستان کے درمیان تجارت کے حجم کو بڑھانا چاہتے ہیں، دونوں ممالک کو تجارت کا حجم بڑھانے کے لیے اقدامات کرنا ہوں گے۔

    عمران خان کا کہنا تھا کہ خطے کی ترقی باہمی روابط اور تجارت سے ہوگی، ایران پر لگی پابندیوں کو مد نظر رکھتے ہوئے تجارت کو فروغ دیں گے۔

    یہ بھی پڑھیں:  دہشت گردی کے خلاف جوائنٹ ریپڈ ری ایکشن فورس بنائی جائے گی: مشترکہ پریس کانفرنس

    وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ پاکستان مشکل وقت سے گزر رہا ہے، پاکستان اور ایران کے درمیان تجارت بڑھے گی تو ترقی کے راستے کھلیں گے۔

    قبل ازیں عمران خان نے ایرانی صدر حسن روحانی سے ون آن ون ملاقات کی، جس کے بعد پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انھوں نے کہا دہشت گردی کی وجہ سے دونوں ممالک میں دوریاں پیدا ہوئیں، دونوں ممالک کے درمیان ان فاصلوں کو ختم ہونا چاہیے۔

    عمران خان کا کہنا تھا کہ ایرانی صدر سے تجارت اور دیگر شعبوں کے فروغ پر بات کی گئی، ایران سے تجارت محدود ہے جسے بڑھانا چاہتے ہیں۔

  • وزیراعظم عمران خان 21 اپریل کو ایران کا دورہ  کریں گے، ذرائع

    وزیراعظم عمران خان 21 اپریل کو ایران کا دورہ کریں گے، ذرائع

    اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان 21 اپریل کو ایران کے دورے پر جائیں گے، جہاں وہ ایرانی صدر سمیت اہم شخصیات سے ملاقاتیں کریں گے جبکہ 25اپریل کو چین کے دورے پر روانہ ہوں گے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان 21 اپریل کو ایران کے دورہ پر روانہ ہوں گے، دورے کے دوران ایرانی صدر حسن روحانی سمیت اہم شخصیات سے ملاقاتیں کریں گے جبکہ دونوں ملکوں کے وزیراعظم کی سربراہی میں وفود کی سطح پر بھی مذاکرات ہوں گے۔

    ذرائع کا کہنا ہے وزیراعظم کے دورہ ایران کا مقصد پاک ایران تعلقات کو فروغ دینا ہے اور دونوں ملکوں کے درمیان باہمی تعلقات مضبوط کرنا ہے۔

    وزیراعظم عمران خان 25اپریل کو چین کا دورہ کریں گے

    دوسری جانب وزیراعظم عمران خان 25اپریل کو چین کا دورہ کریں گے ، وزیراعظم کا دورہ چین پہلے سے طے شدہ شیڈول کے مطابق ہوگا، دورے میں عمران خان چین کے صدر ، وزیر اعظم سمیت اعلیٰ قیادت سے ملاقاتیں کریں گے،ملاقاتوں میں چین پاکستان اقتصاری راہداری منصوبے پر بات چیت ہو گی۔

    ذرائع کے مطابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اور وزیر خزانہ اسد عمر سمیت کابینہ کے ارکان بھی وزیر اعظم کے ہمراہ ہوں گے۔

    وزیراعظم چین میں عالمی فورم میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے ، فورم میں 100سے زیادہ ممالک کے سربراہان اور مندوبین شریک ہوں گے جبکہ عمران خان فورم کی سائیڈ لائن پر عالمی رہنماﺅں سے ملاقاتیں بھی کریں گے۔

    وزیر اعظم عمران خان کو دورے کی دعوت چینی صدر شی جن پنگ نے دی تھی۔