Tag: ایران کو پھر دھمکی

  • اسرائیلی اور امریکی اہلکاروں پر حملوں کا خطرہ، امریکا کی ایران کو پھر دھمکی

    اسرائیلی اور امریکی اہلکاروں پر حملوں کا خطرہ، امریکا کی ایران کو پھر دھمکی

    ایران کی جانب سے اسرائیلی اور امریکی اہلکاروں پر حملے کے خطرے کے پیش نظر اقوام متحدہ میں امریکی مندوب لنڈا تھامس گرین فیلڈ کا ایران کو دھمکی دیتے ہوئے کہنا تھا کہ ایران نے اسرائیل اور امریکی اہلکاروں پر مزید حملے کیے تو اسے نتائج کا سامنا کرنا پڑے گا۔

    بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق سلامتی کونسل میں خطاب کرتے ان کا دھمکی آمیز لہجے میں کہنا تھا کہ ہم اپنے دفاع میں کسی بھی اقدام سے نہیں ہچکچائیں گے، کوئی ابہام نہ رہے۔

    اقوام متحدہ میں امریکی مندوب نے مزید کہا کہ امریکا مزید کشیدگی نہیں دیکھنا چاہتا، ایران اور اسرائیل کے درمیان براہ راست حملوں کا خاتمہ ہونا چاہیے۔

    اس سے قبل ایران کے نائب صدر محمد رضا عارف نے اسرائیل کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ تہران پر جارحیت کا متناسب جواب دیا جائے گا۔

    ایران کے نائب صدر محمد رضا عارف نے اسرائیل کو خبردار کرتے ہوئے کہا مناسب وقت اور حالات میں اسرائیل کوجواب دینگے، تہران پر جارحیت کا جواب دیا جائے گا۔

    ایرانی وزیر خارجہ نے کہا فوجی مراکز پر اسرائیلی حملے اقوام متحدہ کے چارٹر اور عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہیں، دنیا کو عالمی امن اور سلامتی کے لیے اس مشترکا دشمن کیخلاف متحد ہونا چاہیے۔

    اسرائیل نے غزہ میں جنگ بندی کی مصری تجویز مسترد کر دی

    اقوام متحدہ میں ایرانی مندوب نے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس کے نام خط لکھ دیا کہ اسرائیل کے مجرمانہ اقدام کا جواب ایران کا قانونی حق ہے۔