Tag: ایران کی امریکا کو دھمکی

  • غزہ صورتحال : امریکا سنگین نتائج بھگتنے کیلئے تیار رہے، ایران

    غزہ صورتحال : امریکا سنگین نتائج بھگتنے کیلئے تیار رہے، ایران

    تہران : ایران نے کہا ہے کہ اگر مشرق وسطیٰ کی موجودہ صورتحال میں امریکا نے اسرائیل کی حمایت جاری رکھی تو خطے میں اسے بھی سنگین نتائج کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق ایران نے امریکا کو مشرق وسطیٰ میں نئے محاذوں سے خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ واشنگٹن کی روش تبدیل کرنے میں ہچکچاہٹ خطے میں کشیدگی کا باعث بن سکتی ہے۔

    اس حوالے سے ایرانی وزیر خارجہ امیر عبداللہیان نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ امریکا دوسروں کو تو مشورے دے رہا ہے لیکن خود اس پرعمل درآمد نہیں کرتا۔

    ایران

    امریکا دوسرے ممالک کو اس تنازع سے الگ رہنے کا کہتا ہے اور خود اسرائیل کا بھرپور ساتھ دے رہا ہے،غزہ میں خونریزی اسی طرح سے جاری رہی تو خطے میں حالات قابو سے باہر ہوجائیں گے۔

    ایرانی وزیرخارجہ کا مزید کہنا تھا کہ امریکی فریق کو فیصلہ کرنا چاہیے کہ کیا واقعی وہ جنگ کو بڑھانا چاہتاہے؟ انہوں نے واضح کیا کہ ایران نے عراق اور شام میں امریکی اڈوں پرحملے کی ہدایت نہیں کی۔

     

  • امریکا نے ذرا سی بھی بے وقوفی کی تو نشانہ بنا دیں گے: ایرانی جنرل

    امریکا نے ذرا سی بھی بے وقوفی کی تو نشانہ بنا دیں گے: ایرانی جنرل

    تہران: ایرانی جنرل مرتضیٰ قربانی نے امریکا کو دھمکی دی ہے کہ اس نے ذرا سی بھی بے وقوفی کی تو نشانہ بنا دیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق امریکا نے اعلان کیا تھا کہ وہ خطے میں جنگی بحری جہاز بھیج رہا ہے، جس پر ایک ایرانی جنرل نے کہا ہے کہ اگر امریکا نے ایسی بے وقوفی کی تو ان بحری جہازوں کو سمندر کی تہہ میں غرق کر دیں گے۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ایرانی جنرل مرتضیٰ قربانی نے کہا ہے کہ امریکی طیاروں کو دو میزائلوں یا دو نئے خفیہ ہتھیاروں سے نشانہ بنا سکتے ہیں۔

    انھوں نے اپنے بیان میں کہا کہ امریکی جنگی جہازوں کو عملے سمیت سمندر کی تہہ میں ڈبو دیا جائے گا۔

    غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق امریکا کے 2 جنگی بحری بیڑے مشرقِ وسطیٰ میں موجود ہیں، ایران کے خلاف پابندیوں پر دونوں ممالک میں کشیدگی عروج پر ہے۔

    یہ بھی پڑھیں:  ٹرمپ تاریخ جانتے ہیں اور نہ ہی ایرانیوں کو پہچانتے ہیں، محمد جواد ظریف

    خیال رہے کہ جمعے کے دن امریکا نے مشرق وسطیٰ میں 15 ہزار فوجی بھیجنے کا اعلان کیا تھا، اور کہا تھا کہ وہ ایران کے خلاف اپنے دفاع کو مضبوط بنانا چاہتا ہے۔

    آج ایرانی وزیر خارجہ نے ٹرمپ کو ہدف تنقید بناتے ہوئے کہا ہے کہ اگر کوئی شخص دہشت گرد ہے تو وہ ٹرمپ ہیں جنھوں نے اقتصادی دہشت گردی کا ارتکاب کیا ہے۔

    انھوں نے کہا کہ امریکی صدر ٹرمپ کے گھٹیا بیان نے ثابت کر دیا کہ وہ نہ تو تاریخ کے بارے میں کچھ جانتے ہیں اور نہ ہی ایرانی قوم کو پہچانتے ہیں۔ واضح رہے کہ ٹرمپ نے ایرانی قوم کو دہشت گرد کہہ دیا تھا۔