Tag: ایران کے صدر

  • ایرانی صدر کی سعودی وزیر خارجہ سے دوحہ میں اہم ملاقات

    ایرانی صدر کی سعودی وزیر خارجہ سے دوحہ میں اہم ملاقات

    سعودی وزیر خارجہ فیصل بن فرحان سے دوحہ میں ایران کے صدر مسعود پزشکیان نے ملاقات کی ہے، اس موقع پر ایرانی صدر نے سعودی عرب ایران تعلقات پر اطمینان کا اظہار کیا۔

    عرب میڈیا کی رپورٹس کے مطابق اس موقع پر ایرانی صدر نے کہا کہ سعودی عرب کے ساتھ تمام شعبوں میں تعاون کو فروغ دینے کے خواہاں ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ اسرائیلی حکومت کے جرائم بے نقاب کرنے میں سعودی عرب کا کردار قابل تعریف ہے، اسلامی ممالک اختلافات بھلا کر ہم آہنگی اور بھائی چارے کا سلوک کریں۔

    سعودی وزیر خارجہ نے ایرانی صدر کو سعودی ولی عہد کی جانب سے نیک خواہشات کا پیغام پہنچایا۔ انہوں نے کہا کہ ایران سے دوستانہ ماحول میں مسائل کے حل اور تعلقات بڑھانے کیلئے کوشاں ہیں۔

    سعودی وزیر خارجہ کا مزید کہنا تھا کہ سعودی عرب ایران سے تعلقات کے فروغ کیلئے پرعزم ہے اور ایران سے اختلافات کا باب ہمیشہ کیلئے بند کرنا چاہتے ہیں۔

    اس سے قبل ایران کے صدر مسعود پزشکیان کا کہنا تھا کہ امریکا نے یقین دلایا تھا کہ اسماعیل ہنیہ کے قتل کا جواب نہ دیا تو غزہ میں امن ہو جائے گا۔

    دوحہ پہنچنے کے بعد میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ اسرائیل ہی تھا جس نے تہران میں اسماعیل ہنیہ کو قتل کیا یورپ اور امریکا نے کہا ہم نے جواب نہ دیا تو ایک ہفتے میں غزہ میں امن ہو جائے گا ہم نے بات مان کر امن کا انتظار کیا لیکن فلسطینیوں کی نسل کشی جاری رہی۔

    ایمریٹس ایئرلائن کا پروازوں سے متعلق اہم اعلان

    ایرانی صدر نے کہا کہ ایران بھی جنگ نہیں چاہتا لیکن اسرائیل نے کارروائی کی تو جواب دیں گے اسرائیل ہمیں ردعمل کیلیے مجبور کر رہا ہے ہمیں دنیا نے کہا پُرسکون رہیں جبکہ ہماری سرزمین پر حملہ کیا گیا تھا۔

  • ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

    ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

    کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ ہوگئے، ایئرپورٹ پر گورنر، وزیراعلیٰ سندھ نے معزز مہمان کو الوداع کہا۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق وزیر مہمان داری وفاقی وزیر ریاض حسین پیرزادہ نے بھی ایران کے صدر کو الوداع کیا، ایرانی صدر نے دورہ پاکستان میں صدر مملکت، آرمی چیف اور وزیراعظم سے ملاقاتیں کیں۔

    اس کے علاوہ ایران کے صدر نے چیئرمین سینیٹ اور اسپیکر قومی اسمبلی سے بھی ملاقات کی، دونوں ملکوں کی دوطرفہ تجارت کو 10 ارب ڈالر تک لے جانے کا عزم کیا گیا۔

    واضح رہے کہ سیکورٹی خدشات کے پیش نظر بند کئے گئے شارع فیصل اور ایم اے جناح روڈ کو ٹریفک کیلئے کھول دیا گیا ہے۔

    ٹریفک پولیس کے مطابق لکی اسٹار سے شارع فیصل جانیوالی سڑک کو بھی ٹریفک کیلئے بحال کردیا گیا ہے۔

    میٹروپول چورنگی کے اطراف سڑک بھی ٹریفک کیلئے بحال کردی گئی ہے جبکہ وزیر اعلیٰ ہاؤس ضیا الدین روڈ کو بھی ٹریفک کیلئے کھول دیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ پی آئی ڈی سی چوک، ایم ٹی خان روڈ پر بھی ٹریفک بحال کردی گئی ہے۔

    ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کی کراچی آمد، مزار قائد پر حاضری