Tag: ایران کے نائب وزیر خارجہ ماجد تخت روانچی

  • ایران کا پُرامن مقاصد کیلئے جوہری پروگرام جاری رکھنے کا اعلان

    ایران کا پُرامن مقاصد کیلئے جوہری پروگرام جاری رکھنے کا اعلان

    ایرانی نائب وزیر خارجہ ماجد تخت روانچی کا کہنا ہے تہران جوہری ہتھیاروں کے عدم پھیلاؤ سے متعلق معاہدے (این پی ٹی) کا پابند رکن بنا رہے گا۔

    ایران کی سرکاری خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق جرمنی کے اے آر ڈی براڈکاسٹر کو انٹرویو دیتے ہوئے تخت روانچی نے یورینیم کی افزودگی سمیت ایران کی جوہری سرگرمیوں کو روکنے کے خیال کی تردید کی۔

    ایران کے نائب وزیر خارجہ ماجد تخت روانچی نے ایران کی جوہری تنصیبات پر امریکی حملوں کو جارحیت اور جرم قرار دیتے ہوئے اس کی مذمت کی ہے اور اس بات پر زور دیا کہ ایران کے پرامن جوہری پروگرام کو کسی صورت روکا نہیں جائے گا۔

    ایرانی نائب وزیر خارجہ ماجد تخت روانچی کا کہنا ہے تہران جوہری ہتھیاروں کے عدم پھیلاؤ سے متعلق معاہدے کو برقرار رکھےگا اور این پی ٹی فریم ورک کے تحت توانائی کی ضروریات پوری کرنے اور پُرامن مقاصد کیلئے یورینیم کی افزودگی جاری رکھے گا۔

    تخت روانچی نے زور دے کر کہا کہ جب تک ہم جوہری عدم پھیلاؤ کے معاہدے کے دائرہ کار میں رہتے ہیں ہمیں کوئی نہیں بتا سکتا کہ ہمیں کیا کرنا چاہیے اور کیا نہیں کرنا چاہیے۔

    ماجد روانچی نے واضح کیا کہ ایرانی جوہری تنصیبات پر امریکی حملے کے بعد مذاکرات جاری رکھنے کا کوئی فائدہ نہیں ہے، ہم مذاکرات کی خاطر مذاکرات نہیں کرتے۔

    ایران اسرائیل کشیدگی سے متعلق تمام خبریں

    دوسری جانب اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے ہنگامی اجلاس میں ایرانی مندوب امیر سعید ایروانی نے امریکی حملے کا بھرپور جواب دینے کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ جواب کے لیے وقت اور نوعیت کا فیصلہ ایرانی افواج کریں گی۔

    سلامتی کونسل کے ہنگامی اجلاس کے دوران اپنے خطاب میں ایرانی مندوب کا کہنا تھا کہ ایران پر حملہ عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہے، اپنے ملک کے خلاف جارحیت کی مذمت کرتا ہوں۔

  • اگر امریکا تنازع میں شامل ہوتا ہے تو ہمارے پاس جوابی کارروائی کے سوا کوئی چارہ نہیں، ایران

    اگر امریکا تنازع میں شامل ہوتا ہے تو ہمارے پاس جوابی کارروائی کے سوا کوئی چارہ نہیں، ایران

    ایران کے نائب وزیر خارجہ ماجد تخت روانچی نے کہا ہے کہ اگر امریکا نے ایران پر حملہ کرنے میں اسرائیل کا ساتھ دینے کا فیصلہ کیا تو تہران کے پاس جوابی کارروائی کے سوا کوئی چارہ نہیں ہوگا۔

    ایرانی نائب وزیر خارجہ مجید تخت روانچی کا سی این این کو انٹرویو میں کہا ہم جوہری ہتھیاروں پر یقین نہیں رکھتے، اگر امریکا نے ایران پر حملہ کرنے میں اسرائیل کا ساتھ دینے کا فیصلہ کیا ہیں، تو ہمارے پاس جوابی کارروائی کے سوا کوئی چارہ نہیں ہے جہاں بھی ہمیں ہدف نظر آئے گے، ہم کارروائی کریں گے یہ بات بالکل واضح اور سیدھی ہے، کیونکہ ہم صرف اپنے دفاع میں کارروائی کریں گے۔

    تہران نے کوئی رابطہ نہیں کیا

    انہوں نے کہا کہ ہم نے کسی سے رابطہ نہیں کیا، ہم صرف اپنا دفاع کر رہے ہیں، ہم ہمیشہ سفارت کاری کی حمایت کرتے رہے ہیں لیکن ہم دھمکیوں کے سائے میں مذاکرات نہیں کر سکتے، جب ہمارے عوام روزانہ بمباری کا شکار ہوں، تو ہم مذاکرات کے لیے ہاتھ نہیں پھیلا سکتے، ہم کسی سے بھیک نہیں مانگ رہے۔

    انٹرویو کے دوران خاتون میزبان نے سوال کیا کہ اسرائیل کا دعویٰ ہے کہ ایران جوہری بم بنانے کےقریب ہے، صدر ٹرمپ کا بھی یہی خیال ہے، حالانکہ اُن کے انٹیلی جنس چیف کا کہنا ہےکہ اُن کی اطلاعات کے مطابق ایسا نہیں ہے، لیکن کیا آپ کو اب لگتا ہے کہ آپ کی تمام تنصیبات پر حملے کے بعد اگر آپ بچ گئے تو کیا ایران نیوکلیئر ریاست بننے کا فیصلہ کرے گا؟

    ایرانی نائب وزیر خارجہ نے جواب دیا کہ نہیں، ہم یقینی طور پر بچ جائیں گے دوسری اہم بات یہ ہے کہ ہم جوہری ہتھیاروں پر یقین نہیں رکھتے، جوہری ہتھیاروں کا ہماری دفاعی پالیسی میں کوئی مقام نہیں، بلکہ ہم سمجھتے ہیں کہ دنیا جوہری ہتھیاروں کے بغیر زیادہ بہتر جگہ ہوگی۔

    ایران اسرائیل کشیدگی سے متعلق تمام خبریں