Tag: ایران گیس پائپ لائن کا منصوبہ

  • پاک ایران گیس پائپ لائن: مذاکرات کا اہم دور آج سے شروع ہورہا ہے

    پاک ایران گیس پائپ لائن: مذاکرات کا اہم دور آج سے شروع ہورہا ہے

    تہران: پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبے کے حوالے سے مذاکرات کا اہم دور آج سے تہران میں شروع ہورہا ہے ۔

    پاکستان اور ایران کے وزارت پیٹرولیم و قدرتی وسائل کے حکام کے درمیان مذاکرات میں سات ارب ساٹھ کروڑ ڈالر مالیت کے اس منصوبے کو عملی جامہ پہنانے کے بارے میں بات چیت کی جائے گی ۔پاکستانی حکام اپنے حصے کی پائپ لائن کی تعمیر کیلئے ڈیڈ لائن میں توسیع کی کوشش کرے گااور اس کے علاوہ جرمانے سے بھی بچنے کیلئے بات چیت کی جائے گی۔ معاہدے کی رو سے پاکستان کو اپنے حصے کی پائپ لائن کی تعمیرگزشتہ سال کے اختتام تک ختم کرنا تھی مگر ایران پر عائد پابندیوں کے باعث ایسا ممکن نہ ہوسکا۔

  • پاک ایران گیس پائپ لائن کا منصوبہ کھٹائی میں پڑگیا

    پاک ایران گیس پائپ لائن کا منصوبہ کھٹائی میں پڑگیا

    اسلام آباد: پیپلز پارٹی کی دور حکومت میں ایران کے ساتھ طے پانے والا پاک ایران گیس پائپ لائن کا منصوبہ کھٹائی میں پڑگیا۔

    گیس پائپ لائن منصوبہ پیپلز پارٹی کے گذشتہ دور حکومت میں طے پایا،  پیٹرولیم اور قدرتی وسائل کے وفاقی وزیر شاہد خاقان عباسی نے قومی اسمبلی میں ایک ضمنی سوال کے جواب میں بتایا کہ بین الاقوامی پابندیوں کی عدم موجودگی میں یہ منصوبہ تین سال کے اندر مکمل ہوسکتا تھا لیکن اب ایران پر پابندیوں کے باعث گیس پائپ لائن منصوبے پر حکومت مزید کام نہیں کرسکتی، اس لیے کہ بین الاقوامی پابندیاں سنگین مسئلہ ہیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ گیس کے متبادل منصوبوں پر حکومت نے کام شروع کر دیا ہے، وفاقی وزیر نے قومی اسمبلی کے ارکان کو بتایا کہ گوادر میں ایل این جی گیس ٹرمینل منصوبے پر کام جاری ہے، شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ ملک میں گیارہ فیصد گیس چوری ہوررہی ہے، وفاق کے پاس چوری روکنے کا کوئی اختیار نہیں ہے۔