Tag: ایران

  • دنیا کے لیے ایران کا جوہری خطرہ ختم کر دیا، اسرائیل اب زیادہ محفوظ ہے، ٹرمپ

    دنیا کے لیے ایران کا جوہری خطرہ ختم کر دیا، اسرائیل اب زیادہ محفوظ ہے، ٹرمپ

    واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ انھوں نے دنیا کے لیے ایران کا جوہری خطرہ ختم کر دیا ہے، اسرائیل اب زیادہ محفوظ ہے۔

    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ امریکا نے ایران میں 3 جوہری تنصیبات پر حملے مکمل کر لیے ہیں جن میں فردو، نطنز اور اصفہان شامل ہیں۔ روئٹرز کے مطابق ایک امریکی عہدے دار نے کہا کہ بی 2 بمبار طیارے ایران پر امریکی حملوں میں ملوث تھے۔

    ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران میں فضائی حملوں کے بعد کہا کہ یا تو امن ہو گا یا ایران کے لیے اس سے کہیں بڑا المیہ ہو گا، بہت سے ایرانی اہداف اب بھی باقی ہیں، جن کو تلاش کر کے منٹوں میں نشانہ بنا سکتے ہیں، اگر امن نہیں ہوتا تو ایرانی اہداف پر مزید تیز اور شدید حملہ کریں گے۔


    ایرانی ایٹمی توانائی ادارے نے جوہری سائٹس پر حملوں کی تصدیق کر دی


    وائٹ ہاؤس میں خطاب کرتے ہوئے انھوں نے کہا ایران 40 سال سے امریکا مردہ باد، اسرائیل مردہ باد کے نعرے لگا رہا ہے، یہ ہمارے لوگوں کو ایک عرصے سے روڈ سائیڈ بموں سے قتل کر رہے ہیں اور ان کے ہاتھ پیر اڑا رہے ہیں، اس میں یہ ماہر ہیں، مشرق وسطیٰ میں انھوں نے ہمارے بہت سے لوگوں کو مارا، میں نے بہت پہلے یہ فیصلہ کیا تھا کہ یہ سب مزید نہیں ہونے دوں گا۔

    انھوں نے کہا میں وزیر اعظم نیتن یاہو کو مبارک باد دیتا ہوں، ہم نے ایک ٹیم کے طور پر اس طرح کام کیا کہ شاید اس سے قبل کسی ٹیم نہ کیا ہوگا، آج رات تاریخی کامیابی ملی، میں اس پر فوجی جوانوں کو مبارک باد دیتا ہوں۔

    امریکا میڈیا کے مطابق فردو جوہری سائٹ پر حملے میں 6 بنکر بسٹر بم استعمال کیے گئے ہیں، امریکا نے دیگر ایرانی جوہری سائٹس پر حملے میں 30 ٹو ماہاک میزائل استعمال کیے۔

  • ایرانی ایٹمی توانائی ادارے نے جوہری سائٹس پر حملوں کی تصدیق کر دی

    ایرانی ایٹمی توانائی ادارے نے جوہری سائٹس پر حملوں کی تصدیق کر دی

    تہران: ایران کے ایٹمی توانائی ادارے نے جوہری سائٹس پر امریکا کے حملوں کی تصدیق کر دی۔

    ایرانی میڈیا کے مطابق ایٹمی توانائی ادارہ ایران نے کہا ہے کہ دشمن نے فردو، نطنز اور اصفہان پر جوہری سائٹس کو نشانہ بنایا ہے، جوہری تنصیبات پر حملہ عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہے۔

    امریکا نے ایران میں 3 جوہری تنصیبات پر حملے مکمل کیے ہیں جن میں فردو، نطنز اور اصفہان شامل ہیں۔ فردو پر حملے کے بعد ایک ایرانی عہدت دار کی جانب سے سرکاری طور پر اس حملے کی تصدیق کی گئی ہے۔


    امریکا نے ایران کی جوہری تنصیبات پر حملہ کردیا


    تسنیم نیوز ایجنسی کے مطابق قم صوبے کے کرائسس مینجمنٹ کے ترجمان مرتضیٰ حیدری نے کہا کہ ’فردو نیوکلیئر سائٹ کے علاقے کے ایک حصے پر فضائی حملہ کیا گیا۔‘ یہ وہی نیوکلیئر سائٹ ہے جس کے بارے میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سوشل نیٹ ورک سوشل ٹروتھ پر ایک پیغام میں لکھا کہ ’فردو تباہ ہو گیا ہے۔‘

    واضح رہے کہ ٹرمپ کی جانب سے جن تینوں فضائی حملوں کا ذکر کیا گیا ہے ان کی تصدیق ایرانی حکام نے بھی کر دی ہے۔

    ایران کے سرکاری نشریاتی ادارے کے ڈپٹی پولیٹیکل ڈائریکٹر حسن عابدینی کا کہنا تھا کہ ایران نے کچھ عرصہ قبل ان تین جوہری تنصیبات کو خالی کرا لیا تھا، جنھیں ہفتہ اور اتوار کی درمیانی شب امریکا کی جانب سے نشانہ بنایا گیا۔

  • اسرائیل خطے کو مکمل تباہی کے دہانے پر لے جا رہا ہے، ترکیہ

    اسرائیل خطے کو مکمل تباہی کے دہانے پر لے جا رہا ہے، ترکیہ

    ترک وزیرِ خارجہ ہاکان فیدان کا کہنا ہے کہ ایران پر حملہ کرکے اسرائیل شرقِ اوسط کو ”مکمل تباہی” کی طرف دھکیل رہا ہے۔

    غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق ترک وزیرِ خارجہ ہاکان فیدان کا استنبول میں اسلامی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ اسرائیل ہمارے ہمسایہ ایران پر حملہ کرکے اب خطے کو مکمل تباہی کے دہانے پر لے جا رہا ہے۔

    اُنہوں نے کہا کہ کوئی فلسطینی، لبنانی، شامی، یمنی یا ایرانی مسئلہ نہیں ہے بلکہ واضح طور پر یہ اسرائیل کا مسئلہ ہے۔

    اُن کا ایران کے خلاف ”لامحدود جارحیت” کے خاتمے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ہمیں عمل کرنا چاہیے تاکہ حالات بگڑ کر تشدد کے ایک سلسلے میں نہ بدل جائیں جس سے علاقائی اور عالمی سلامتی کو مزید خطرہ لاحق ہو۔

    ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان کا بڑا بیان:

    ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان نے اسلامی تعاون تنظیم کے یوتھ فورم سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ غزہ میں نسل کشی اورایران تنازع خطرناک موڑپرپہنچ چکا ہے۔

    ترک صدر نے خبردار کیا اسرائیل اورایران کا تنازع تیزی سے ناقابل واپسی مقام کی طرف بڑھ رہا ہے، جنون جلد ختم ہونا چاہیے ورنہ نتائج کئی دہائیوں تک محسوس ہوں گے۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ موجودہ صورتحال نہ صرف خطے بلکہ یورپ اورایشیا کو بھی متاثر کرسکتی ہے۔

    اسرائیل پر ایرانی حملوں کے حوالے سے اردوان نے کہا کہ اسرائیل آج اسپتالوں پرحملے کی شکایت کررہا ہے جبکہ اسرائیل اب تک غزہ میں 700سے زائد طبی مراکز پر حملے کرچکا ہے۔

    ایران اسرائیل کشیدگی سے متعلق تمام خبریں

    ترک صدر نے اسلامی تعاون تنظیم کے یوتھ فورم سے خطاب میں سیزفائر کا مطالبہ دہرایا اور کہا فوری جنگ بندی ہی واحد حل ہے ورنہ آگ پورے خطے کو لپیٹ میں لے سکتی ہے۔

    پیوٹن نے تیسری عالمی جنگ کا خدشہ ظاہر کردیا

    نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے بھی گرینڈیوتھ ایوارڈکی تقریب میں شرکت کی اور ترکیہ کے صدر سے ملے، دونوں رہنماوں میں تہنیتی جملوں کا تبادلہ ہوا۔

  • نیتن یاہوعراق جنگ میں بھی غلط تھا اب بھی غلط ہے، سینیٹر برنی سینڈرز

    نیتن یاہوعراق جنگ میں بھی غلط تھا اب بھی غلط ہے، سینیٹر برنی سینڈرز

    واشنگٹن : امریکی سینیٹر برنی سینڈرز کا کہنا ہے کہ نیتن یاہوعراق جنگ میں بھی غلط تھا اب بھی غلط ہے، عراق جنگ سےلاکھوں عراقی بھی ہلاک ہوئے، تباہی کےسواکچھ نہ ملا۔

    تفصیلات کے مطابق امریکی سینیٹر برنی سینڈرز نے اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا کہ نیتن یاہوعراق جنگ میں بھی غلط تھااب بھی غلط ہے۔

    امریکی سینیٹر کا کہنا تھا کہ اسرائیلی وزیراعظم نے 2002میں عراق پر حملےکی حمایت کی تھی، عراق جنگ میں ہزاروں امریکی فوجی مارے گئے اور 3 کھرب ڈالرخرچ ہوئے۔

    سینڈرز نے کہا کہ عراق جنگ سےلاکھوں عراقی بھی ہلاک ہوئے، تباہی کےسواکچھ نہ ملا، اسرائیلی وزیراعظ، اب ایران کےخلاف بھی غلط راستہ اختیار کر رہا ہے۔

    سینیٹر سینڈرز نے ٹرمپ انتظامیہ کو اسرائیلی جنگ سے دور رہنے کا مشورہ دیتے ہوئے کہا امریکاکون یتن یاہوکی ایران کیخلاف جنگ میں شریک نہیں ہوناچاہیے۔

    مزید پڑھیں : امریکی سینیٹر نے ایران پر اسرائیلی حملے کو غیر قانونی قرار دیدیا

    یاد رہے امریکی سینیٹر نے اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو کے ایران پر "یکطرفہ” حملے کی مذمت کی اور خبردار کیا تھا کہ اسرائیل کا حملہ وسیع علاقائی جنگ کو جنم دے سکتا ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ امریکا کو اسرائیل کی ایک اور جنگ میں گھسیٹا نہیں جاسکتا، ایران کے جوہری پروگرام پر مذاکرات اتوار کو ہونے تھے اور اسرائیل نے حملہ کردیا۔

  • ایران میں جرمن سیاح اسرائیل کیلئے جاسوسی کرتے ہوئے گرفتار

    ایران میں جرمن سیاح اسرائیل کیلئے جاسوسی کرتے ہوئے گرفتار

    تہران : ایران نے جرمن سیاح کو اسرائیل کیلئے جاسوسی کرتے ہوئے گرفتار کرلیا، مارک کافمین سائیکل پرخفیہ فوجی مقامات کی وڈیوبنا رہا تھا۔

    تفصیلات کے مطابق جرمن سیاح کو ایران میں اسرائیل کیلئے جاسوسی کرتے ہوئے گرفتار کرلیا ، حکام کا کہنا ہے جرمن سیاح مارک کافمین خفیہ فوجی مقامات کی وڈیوز بنا کر ہینڈلرز کو بھیجتا رہا۔

    مہرنیوز نے گرفتاری کی وڈیو بھی جاری کردی اور بتایا کہ ایران نے ایک جرمن جاسوس پکڑا ہے جو خود کو سیاح ظاہر کررہا تھا۔

    وڈیو میں جرمن سیاح مارک کافمین کو سائیکل چلاتے ہوئے خفیہ فوجی مقامات پر جاتے اور وہاں کی کی وڈیو بناتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔

    قم کی انٹیلی جنس پولیس سربراہ کا کہنا ہے بارہ جون سے اب تک اسرائیل سے تعلق کے الزام میں بائیس افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔

    مزید پڑھیں : ایران میں اسرائیل کیلئے جاسوسی کے الزام میں 5 افراد گرفتار

    فارس نیوز کے مطابق انہیں اسرائیل کیلئے جاسوسی کےالزام میں گرفتارکیا گیا، گرفتارشدگان پرعوامی رائےکوپریشان کرنا اور اسرائیل کی حمایت کرنا بھی شامل ہے۔

    یاد رہے دو غیر ملکی شہریوں کو تہران کے مغرب میں کرج میں موساد کے ایجنٹوں کے طور پر کام کرنے کے الزام میں حراست میں لیا گیا تھا، حکام نے بتایا تھا کہ دونوں نے جرمنی میں ایک ہینڈلر کے ساتھ سرکاری میڈیا کے دفاتر اور ایک سرکاری اہلکار کی رہائش گاہ کی جگہیں شیئر کی تھیں۔

  • امریکی حملے پر ایرانی جوابی کارروائی انتہائی سخت ہوگی، سابق سی آئی اے سربراہ

    امریکی حملے پر ایرانی جوابی کارروائی انتہائی سخت ہوگی، سابق سی آئی اے سربراہ

    نیویارک: سی آئی اے کے سابق سربراہ لیون پنیٹا نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو خبردار کیا ہے کہ ایران پر حملہ کیا گیا تو اس کی طرف سے جوابی کارروائی انتہائی سخت ہوگی۔

    سی آئی اے کے سابق ڈائریکٹر لیون پنیٹا نے سی این این کو بتایا کہ اس میں کوئی دو رائے نہیں ہے کہ اگر امریکا نے ایران پر حملہ کیا تو وہ علاقائی جنگ میں ڈوب جائے گا۔

    انٹیلیجنس ایجنسی کے سابق سربراہ کا کہنا تھا کہ امریکا نے دو دہائیاں قبل عراق میں جا کر ’خوف ناک غلطی‘ کی تھی، اور برسوں تک جاری رہنے والی جنگ شروع کر دی تھی۔

    لیون پنیٹا نے کہا کہ یہ ایک سبق ہے جو صدر ٹرمپ کو سیکھنے کی ضرورت ہے، کیوں کہ اگر وہ ایران میں جا کر حملہ کرتے ہیں، تو اس میں کوئی دو رائے نہیں کہ امریکا علاقائی جنگ میں پھنس جائے گا۔ پنیٹا جو سابق وزیر دفاع بھی رہ چکے ہیں، نے خبردار کیا کہ تہران جوابی کارروائی ضرور کرے گا۔


    امریکا کا ایران کے خلاف ایک اور سخت قدم


    انھوں نے واضح کیا کہ ’’اس لیے اس سلسلے میں کوئی غلطی نہ کریں، ہو سکتا ہے کہ یہ ایک فضائی حملہ ہو، لیکن یہ یقینی طور پر امریکا کو جنگ ​​میں شامل کر دے گا۔‘‘

    واضح رہے کہ امریکا نے تہران پر نئی پابندیاں عائد کر دی ہیں، امریکی محکمہ خزانہ کی جانب سے بتایا گیا کہ انسداد دہشت گردی کی پابندیوں میں 20 ادارے، 5 افراد اور 3 جہاز شامل ہیں۔ امریکی محکمہ خزانہ کے مطابق پابندیوں کے شکار افراد میں سے متعدد پاسداران انقلاب سے منسلک ہیں۔

  • ایران کے خلاف ہماری لڑائی طویل عرصے تک چل سکتی ہے، اسرائیلی فوج

    ایران کے خلاف ہماری لڑائی طویل عرصے تک چل سکتی ہے، اسرائیلی فوج

    اسرائیلی فوج کے ترجمان نے کہا کہ ایران کے خلاف ہماری لڑائی طویل عرصے تک چل سکتی، فوج ایرانی جوہری مقامات پر بمباری جاری رکھے ہوئے ہے اور ان کارروائیوں میں توسیع ہوگی۔

    غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق اسرائیلی فوج کے ترجمان کا کہنا تھا کہ تہران ہم پر حملے جاری رکھے گا اور فوجی آپریشن ابھی ختم نہیں ہوا ہے۔ ایرانی میزائل لانچروں کو تباہ کرنے سے اسرائیل کو اپنے جنگی مقاصد حاصل کرنے میں مدد مل رہی ہے۔

    انہوں نے اس بات کی بھی تصدیق کی کہ اسرائیلی فوج سات محاذوں پر لڑ رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ اسرائیل کے لیے موجود ایرانی خطرے کو ختم کرنا جاری رکھے ہوئے ہے۔

    اس سے قبل اسرائیلی وزیر دفاع اسرائیل کاٹز نے ایرانی قدس فورس کے سربراہ سعید یزد کو شہید کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

    غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق اسرائیلی وزیر دفاع اسرائیل کاٹز کا کہنا ہے کہ ایران پر حملوں میں ایرانی قدس فورس کے سربراہ سعید یزد مارے گئے۔

    اسرائیلی وزیر دفاع کے مطابق سعید یزد قم شہر میں ایک اپارٹمنٹ پر کیے گئے حملے میں مارے گئے۔

    اس سے قبل ایران نے اسرائیل پر ایک اور بڑا حملہ کردیا، تل ابیب پر متعدد میزائل داغ دیئے، میزائلوں نے اپنے اہداف کو کامیابی سے نشانہ بنایا۔

    الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق ایران نے اسرائیل پر ایک بار پھر میزائلوں سے حملہ کردیا، تل ابیب میں مسلسل سائرن بجنے لگے۔

    شدید دھماکوں اور تباہی سے شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا، حکومت کی جانب سے عوام کو بنکرز میں جانے کی ہدایت سے دی گئی۔

    اسرائیلی دفاعی نظام آئرن ڈوم بھی ناکام ہوگیا، ایرانی میزائلوں کو روکنے کی کوششیں کام نہ آسکیں، تل ابیب میں دھماکوں کی مسلسل آوازیں سنائی دے رہی ہیں۔

    الجزیرہ میں شائع ہونے والے قدس نیوز نیٹ ورک کی ایکس ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایرانی میزائل حملے کے بعد تل ابیب کے قریب واقع مقبوضہ فلسطینی شہر ہولون میں شدید آگ بھڑک اُٹھی ہے۔ اسرائیلی قابض ریسکیو ٹیمیں آگ پر قابو پانے کی کوشش کر رہی ہیں۔

    ایران اسرائیل کشیدگی سے متعلق تمام خبریں

    گزشتہ روز ایران نے اسرائیل کے شہر بیر سبع پر بھی میزائل حملہ کیا تھا جس میں 18 صہیونی زخمی ہوئے تھے جبکہ صہیونی ٹیکنالوجی سینٹر سمیت متعدد عمارتیں تباہ ہوگئی تھیں۔

  • امریکا کا ایران کے خلاف ایک اور سخت قدم

    امریکا کا ایران کے خلاف ایک اور سخت قدم

    واشنگٹن :امریکا نے ایران کے خلاف ایک اور سخت قدم اٹھاتے ہوئے نئی پابندیاں لگادیں، پابندیوں کے شکار افراد ایران کی پاسداران انقلاب سے منسلک ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق امریکا نے ایران پر نئی پابندیاں عائد کر دیں، امریکی محکمہ خزانہ کی جانب سے بتایا گیا کہ انسداد دہشت گردی کی پابندیوں میں ایران کے بیس ادارے، پانچ افراد اور تین جہاز شامل ہیں۔

    امریکی محکمہ خزانہ کا کہنا تھا کہ پابندیوں کے شکار افراد میں سے متعدد ایران کی پاسداران انقلاب سے منسلک ہیں۔

    ایران پر نئی پابندیاں امریکی محکمہ خزانہ کے دفتر برائے غیر ملکی اثاثہ جات کنٹرول نے عائد کی ہے اور کہا یہ اقدام ایران کو خطے میں کشیدگی بڑھانے سے روکنے کی کوشش کا حصہ ہے۔

    ٹریژری سکریٹری سکاٹ بیسنٹ نے کہا، "امریکہ ایران کی طرف سے حساس، دوہری استعمال کی ٹیکنالوجی، پرزے اور مشینری کی خریداری کی کسی بھی کوشش کو روکنے کے لیے پرعزم ہے جو حکومت کے بیلسٹک میزائل، بغیر پائلٹ کے فضائی گاڑی اور غیر متناسب ہتھیاروں کے پروگراموں کو تقویت دیتا ہے۔” "ہم واضح کر چکے ہیں: ان اسکیموں کو فعال کرنے والوں کا احتساب کیا جائے گا۔”

    مزید پڑھیں : ٹرمپ 2 ہفتے میں اسرائیل ایران جنگ میں شامل ہونے سے متعلق فیصلہ کرینگے، وائٹ ہاؤس

    یاد رہے امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ نے نیوجرسی میں میڈیا سے گفتگو کہا تھا کہ ایران ،اسرائیل صورتحال کاجائزہ لے رہے ہیں،ایران امریکا سے بات کرنا چاہتا ہے، یورپ سےنہیں، ایران سے بات کریں گے دیکھتے ہیں کیا ہوتا ہے۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ یران ایٹمی طاقت بنانےکہ قریب تھا، اگرانٹیلی جنس حکام کہتے ہیں ایران جوہری ہتھیار نہیں بنا رہات و وہ غلط ہیں،ڈائریکٹرانٹیلی جنس بھی ایرانی ایٹمی ہتھیاروں سے متعلق غلط ہیں، اگرامریکی اثاثوں پر حملہ ہوا تو حملہ کرنے والوں کو بہت دکھ ہوگا۔

    واضح رہے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ ایران اسرائیل جنگ میں شامل ہونے سے متعلق فیصلہ آئندہ 2 ہفتے میں کریں گے تاہم ساتھ ہی یہ عندیہ بھی دیا ہے کہ وہ اس مدت سے پہلے بھی فیصلہ لے سکتے ہیں۔

  • ایران کے شمال میں ایک بار پھر زلزلہ

    ایران کے شمال میں ایک بار پھر زلزلہ

    ایران اسرائیل جنگ کے دوران شمالی ایران میں ایک بار پھر زلزلہ محسوس کیا گیا ہے، جس کے سبب شہری خوفزدہ ہوگئے۔

    غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق گزشتہ شب ایران کے صوبہ سمنان کے جنوبی مغربی علاقے سورکھیا میں 5.1 شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔

    یو ایس جی ایس کا کہنا ہے کہ سمنان کے جنوب مغرب میں تقریباً 37 کلومیٹر (23 میل) دور 10 کلومیٹر (6 میل) کی گہرائی میں زلزلہ آیا۔

    ایرانی سرکاری خبر رساں ایجنسی کے مطابق زلزلہ 20 جون کو مقامی وقت کے مطابق رات 9:19 پر آیا۔ تاہم زلزلے کے نتیجے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

    زلزلے کے جھٹکے دارالحکومت تہران میں بھی محسوس کیے گئے جو سورکھیا سے تقریباً 150 کلومیٹر (90 میل) دور ہے۔

    جاپان میں زلزلہ:

    قبل ازیں جاپان کے ساحلی علاقے ہوکائیڈو میں 6.0 شدت کا زلزلہ محسوس کیا گیا تھا۔

    جاپانی میڈیا کے مطابق جاپان کی موسمیاتی ایجنسی نے بتایا کہ جمعرات کو مشرقی ہوکائیڈو میں نیمورو جزیرہ نما کے قریب 6.1 شدت کا زلزلہ آیا ہے۔

    جاپان کی موسمیاتی ایجنسی کے مطابق زلزلہ بدھ کو مقامی وقت کے مطابق صبح 8:08 بجے نیمورو جزیرہ نما کے جنوب مشرقی ساحل پر اتھلی گہرائی میں آیا۔

    جاپان کی موسمیاتی ایجنسی کے مطابق زلزلے کا مرکز 42.8 ڈگری شمال طول بلد اور 146.4 درجے مشرق کی طول بلد پر واقع تھا۔

    ایجنسی نے بتایا کہ زلزلہ ہوکائیڈو کے ساحل پر لہروں میں 20 سینٹی میٹر سے بھی کم سطح کی تبدیلی کا سبب بن سکتا ہے، اس لیے نقصان کے بارے میں فکر کرنے کی ضرورت نہیں ہے، جب کہ زلزلہ کی شدت کا پیمانہ زیادہ سے زیادہ 7 میں سے 4 رہا۔

    نوبل پرائز صرف لبرلز کو ملتا ہے یہ مجھے نہیں دیں گے، ٹرمپ

    زلزلہ کی شدت کا پیمانہ کسی خاص مقام پر زمین کے ہلنے کی ڈگری کی پیمائش کرتا ہے۔ 4 کی شدت میں گھر میں لٹکی چیزیں جھولنے لگتی ہیں اور شیلف پر پڑی چیزیں گر سکتی ہیں۔ امریکی جیولوجیکل سروے نے بتایا کہ ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 5.9 تھی۔ زخمیوں یا انفراسٹرکچر کو پہنچنے والے نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے، سونامی کی وارننگ بھی جاری نہیں کی گئی۔

  • اب تک اپنی پوشیدہ صلاحیت کا 5 فیصد سے بھی کم استعمال کیا ہے، سینئر کمانڈر پاسداران انقلاب

    اب تک اپنی پوشیدہ صلاحیت کا 5 فیصد سے بھی کم استعمال کیا ہے، سینئر کمانڈر پاسداران انقلاب

    پاسداران انقلاب کے سنیئر کمانڈر محسن رضائی کا کہنا ہے ہم نے اپنی حقیقی صلاحیت کا 30 اور پوشیدہ صلاحیت کا صرف 5 فیصد سے بھی کم استعمال کیا۔

    غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق پاسداران انقلاب کے سنیئر کمانڈر محسن رضائی  نے اپنے بیان میں کہا کہ ایران نے آپریشن وعدہ صادق سوم کے تحت اسرائیل پر 400 میزائل اور 600 ڈرون داغے ہیں۔

    ایرانی رہنما نے دعویٰ کیا کہ ایرانی حملوں میں 50 اسرائیلی ہلاک اور  2 ہزار سے زائد زخمی ہوئے ہیں اور یہ حملہ ایرانی فوجی طاقت کا صرف محدود حصہ ظاہر کرتا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ ایران نے اپنی حقیقی صلاحیت کا 30 فیصد سے بھی کم استعمال کیا ہے جب کہ ایران نے اپنی پوشیدہ صلاحیت کا 5 فیصد سے بھی کم استعمال کیا ہے۔

    محسن رضائی نے کہا کہ کسی نے تصور نہیں کیا تھا کہ چار تہوں والی اسرائیلی فوجی مراکز کو ایرانی میزائل تباہ کردینگے مگر ایرانی میزائلوں نے ایسا کر دکھایا ہے۔

    انہوں نے مزید کہا کہ اسرائیلی حکام نے ایران کے خلاف حملے شروع کرکے ایک سنگین غلطی کی ہے، اسرائیل نے فرض کر لیا تھا کہ ایرانی مسلح افواج کے سینئر کمانڈروں کی شہادت کے بعد ایران بے بس ہوجائے گا، لیکن ہم نے اس کے برعکس کر دیکھا ہے۔

    ایران اسرائیل کشیدگی سے متعلق تمام خبریں