Tag: ایران

  • ایران مغربی ممالک سے بہتر تعلقات کا خواہشمندہے، حسن روحانی

    ایران مغربی ممالک سے بہتر تعلقات کا خواہشمندہے، حسن روحانی

    ایران امریکہ اور دیگر مغربی ممالک کے ساتھ دو طرفہ تعلقات کو بہتر بنانے کا خواشمند ہے۔

    جرمن جریدے کو دیئے گئے انٹرویو میں ایرانی صدر حسن روحانی کا کہنا تھا کہ انہوں نے اقتدار سنبھالنے کے بعد سے اب تک امریکہ کے تعلقات کے حوالے سے بات کرنے سے گریز کیا ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ ایران امریکہ سمیت تمام مغربی ممالک کے ساتھ سفارتی تعلقات کو بہتر بنانا چاہتا ہے، ایرانی صدر کا مزید کہنا تھا کہ ہم امریکہ سے کشیدگی کو دور کرنے اور مستقبل میں بہتر تعلقات کے قیام کے خواہاں ہیں۔

    ستمبر میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس سے قبل امریکی صدر براک اوباما کے ساتھ ٹیلی فون پر ہونے والی بات چیت کو انہوں نے تین دہائیوں میں امریکہ اور ایران کے درمیان ایک تاریخی موڑ قرار دیا۔

  • واشنگٹن: جیک سلوین ایران جوہری پروگرام کے اہم کردار

    واشنگٹن: جیک سلوین ایران جوہری پروگرام کے اہم کردار

    ایران کو جوہری پروگرام کے تنازعے کے حل کے لیے خفیہ مذاکرات کے ذریعے میز پر لانے والے مرکزی کردار منظر عام پر آگیا۔

    امریکی میڈیا نے انکشاف کیا ہے کہ سابق ڈپٹی چیف آف اسٹاف جیک سلوین نے ایران کے جوہری پروگرام کے معاہدے میں اہم کردار ادا کیا، میڈیا کے مطابق وہ وزیر خارجہ ہیلری کلنٹن کے اہم دست راست ہیں۔

    سلوین گزشتہ سال پیرس میں ہیلری کلنٹن کے ساتھ دورے کے دوران لاپتہ ہوگئے تھے، اس دوران سلوین اومان میں ایرانی وفد سے خفیہ ملاقات کرتے ہوئے ایران کو جوہری پروگرام کے تنازعے حل کیلئے مذاکرات پر رضا مند کرنے کیلئے سرگرم رہے۔

    اوبامہ انتظامیہ کیجانب سے ایران کے جوہری پروگرام کے حل کے لیے یہ پہلی پیشرفت تھی، تنازعے کے حل میں جیک سلوین کی جدوجہد پانچ خفیہ ادوار پر مشتمل تھی، جو ایران کو مذکرات کیلئے رضامند کرنے میں کامیاب رہی۔

    سینتیس سالہ سلوین دیگرامریکی تجربہ کار رہنماؤں کے مقابلے میں خارجہ منصوبہ سازی میں مضبوط شخصیت کے حامل تصور کئے جاتے ہیں۔
        

       
       

  • صدر اوباما نے ایران پر پابندیوں کی مخالفت کردی

    صدر اوباما نے ایران پر پابندیوں کی مخالفت کردی

    امریکی صدر بارک اوباما نے ایران پر پابندی لگانے کی مخالفت کرتے ہوئے اس تجویز کو ایران کے جوہری پروگرام کو نہ روکنے کی کوشش قرار دے دیا۔

    امریکی صدر باراک اوباما نے سال کے اختتام پر پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ سابق انٹیلی جنس اہلکار ایڈورڈ اسنوڈن کے انکشافات سے غیرضروری نقصان ہوا ہے۔

    امریکی صدر نے نیشنل سیکیورٹی ایجنسی کے خفیہ پروگرام کا دفاع کرتے ہوئے کہا کہ ایجنسی کسی نا مناسب عمل میں شریک نہیں، تاہم جاسوسی نظام پر نظر ثانی کرنے کی ضرورت ہے۔

    شہریوں کی نگرانی کا نظام یکطرفہ ختم نہیں کرسکتے،ایران کے حوالے سے امریکی صدر کا کہنا تھا کہ ایران پر نئی پابندیاں لگانے سے مذاکرات کا عمل متاثر ہوسکتا ہے جبکہ مزید پابندیاں عائد کرنے سے جوہری پروگرام محدود کرانے کی کوششیں بھی متاثر ہوسکتی ہیں۔