Tag: ایران

  • ‘ایران ایٹمی ہتھیار نہیں بنارہا’ امریکی انٹیلی جنس رپورٹ کو ٹرمپ نے مسترد کردیا

    ‘ایران ایٹمی ہتھیار نہیں بنارہا’ امریکی انٹیلی جنس رپورٹ کو ٹرمپ نے مسترد کردیا

    امریکی جاسوس ایجنسی کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ایران ایٹمی ہتھیار نہیں بنا رہا تاہم ٹرمپ نے اسے ہٹ دھرمی سے مسترد کردیا۔

    غیرملکی میڈیا رپوٹس کے مطابق امریکی انٹیلی جنس نے مارچ کے مہینے میں رپورٹ دی تھی کہ ایران ایٹمی ہتھیارنہیں بنارہا تاہم امریکی صدر نے اس بات کو ماننے سے انکار کیا، ٹرمپ نے کہا کہ مجھے پرواہ نہیں مجھے لگتا ہے کہ ایران ایٹم بم بنانے کے قریب تھا۔

    امریکی صدرٹرمپ نے کہا کہ مجھے انٹیلی جنس رپورٹ سے اتفاق نہیں ایران ایٹمی ہتھیار کے قریب تھا، ٹرمپ نے امریکی انٹیلی جنس چیف تلسی گیبرڈ کی رائے کو بھی مسترد کیا۔

    ایران نے جوہری معاہدے پر دستخط نہ کیے تو بے وقوفی ہوگی، ٹرمپ

    خبرایجنسی کے مطابق تلسی گیبرڈ کا کہنا تھا کہ امریکی انٹیلی جنس کے مطابق ایران ایٹمی ہتھیار نہیں بنا رہا تھا، مارچ میں کانگریس میں بیان دیا تھا کہ ایران ایٹمی ہتھیار تیار نہیں کررہا ہے۔

    دریں اثنا امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایرانی شہریوں کو تہران فوری طور پر خالی کرنے کا انتباہ دیا ہے، اسرائیل ایران جنگ کے پانچویں دن ٹرمپ نے ایرانیوں پر زور دیا کہ وہ تہران کو خالی کر دیں۔

    اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹرتھ سوشل پر ایک بیان میں امریکی صدر نے کہا کہ ایران نے جوہری ہتھیاروں کی تیاری کو روکنے کے معاہدے کو مسترد کیا، ایران کو اس معاہدے پر دستخط کرنا چاہیے تھے جس پر میں نے انھیں دستخط کرنے کے لیے کہا تھا۔

    کتنی شرم کی بات ہے، اور انسانی زندگی کا ضیاع۔ سادہ لفظوں میں کہا گیا، ایران کے پاس جوہری ہتھیار نہیں ہو سکتے۔ میں نے بار بار کہا! ہر کسی کو فوری طور پر تہران کو خالی کر دینا چاہیے!

    https://urdu.arynews.tv/khamenei-could-end-up-like-saddam-hussein-says-israeli-defense-minister/

  • ایران نے فضائی حدود کی بندش میں توسیع کردی

    ایران نے فضائی حدود کی بندش میں توسیع کردی

    تہران : ایران نے فضائی حدود کی بندش میں دوپہر کے دو بجے تک کی توسیع کردی، جس کا مقصد مسافروں کی حفاظت اور پروازوں کی سیکیورٹی یقینی بنایا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق ایران نے فضائی حدود کی بندش میں توسیع کردی۔ ایرانی سرکاری خبر رساں ادارے ارنا کا کہنا ہے ایران کی فضائی حدود اب دوپہر کے دو بجے تک بند رہے گی تاکہ مسافروں کی حفاظت اور پروازوں کی سیکیورٹی کو یقینی بنایا جا سکے۔

    اسرائیلی حملوں کے بعد ایران کی فضائی حدود گزشتہ جمعہ سے بند ہے اور پروازیں متبادل راستے اختیار کررہی ہیں کیونکہ دونوں ممالک کے درمیان حملوں کا تبادلہ جاری ہے۔

    یاد رہے ایران اسرائیل کشیدگی کے باعث کئی ممالک کی فضائی حدود بند ہے جب کہ دنیا بھر کی ایئرلائنز نے مشرق وسطیٰ کے لیے یا تو پروازیں عارضی طور پر روک دی ہیں یا پھر غیر معینہ مدت تک منسوخ کر دی ہیں۔

    مزید پڑھیں :کئی ممالک کی فضائی حدود بند، غیرملکی ایئرلائنز پاکستانی حدود استعمال کرنے لگیں

    ایسی صورتحال میں مختلف غیرملکی ایئرلائنز نے پاکستانی فضائی حدود کا استعمال شروع کر دیا ہے، متعدد غیرملکی ایئرلائنز پاکستان سے گزر کر دیگر ممالک جا رہی ہیں۔

    خیال رہے تہران کے ایک کروڑ شہریوں کو صدرٹرمپ کی جانب سے فوری انخلا کی وارننگ کے بعد ایرانی دارالحکومت دھماکوں سے لرز اٹھا، اسرائیلی حملےمیں ہلال احمرکے تین کارکن شہید ہوگئے۔

    اسرائیل نے شہری آبادی پر حملے کیے۔ سرکاری ٹی وی اوراسپتال کو نشانہ بنای جبکہ اسرائیلی فوج نے ایرانی فضائی قوت کا اہم اثاثہ دو ایف فورٹین ٹام کیٹ جنگی طیارہ تباہ کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

    دوسری جانب ایرانی وزارت خارجہ نے سرکاری ٹی وی اسپتال اور آبادی پر اسرائیل کی بمباری کو بدحواسی اور اخلاقی دیوالیہ پن قرار دیا ہے۔

  • ایران کا بڑا سائبر حملہ، اسرائیلی شہریوں کے موبائل فونز پر دل دہلا دینے والے پیغامات موصول

    ایران کا بڑا سائبر حملہ، اسرائیلی شہریوں کے موبائل فونز پر دل دہلا دینے والے پیغامات موصول

    تل ابیب: ایران نے اسرائیل پر بڑا سائبر حملہ کر دیا ہے، اسرائیلی شہریوں کے موبائل فونز پر دل دہلا دینے والے پیغامات بھیج دیے گئے۔

    اسرائیلی میڈیا رپورٹس کے مطابق ایران اور اسرائیل کے درمیان جاری شدید کشیدگی میں ایک نیا محاذ کھل گیا ہے، ایران نے اسرائیل پر سائبر حملہ کر دیا ہے۔

    شہریوں کو ایندھن ذخیرہ کرنے اور پناہ گاہوں میں نہ جانے کے پیغامات موصول ہوئے تو ان پر ہیبت طاری ہو گئی، سائبر حملے میں ہزاروں اسرائیلی شہریوں کے موبائل فونز کو نشانہ بنایا گیا۔

    دی یروشلم پوسٹ کے مطابق اتوار کی شام بہت سے اسرائیلیوں کو جعلی ٹیکسٹ پیغامات موصول ہوئے، جن میں یہ دعویٰ کیا گیا تھا کہ وہ اسرائیلی فوج ہوم فرنٹ کمانڈ سے تعلق رکھتے ہیں۔


    تہران اسرائیل جنگ سے متعلق تازہ ترین خبریں یہاں پڑھیں


    ٹیکسٹ میسجز میں کہا گیا تھا کہ بموں کی پناہ گاہوں میں ممکنہ دہشت گردانہ حملے ہو سکتے ہیں، اس لیے شہریوں کو تاکید کی جاتی ہے کہ وہ اگلی اطلاع تک پناہ گاہوں کے استعمال سے گریز کریں۔ ایک اور پیغام میں متنبہ کیا گیا تھا کہ ملک بھر میں آدھی رات سے 24 گھنٹوں کے لیے ایندھن کی سپلائی معطل کر دی جائے گی، اس لیے ایندھن ذخیرہ کر لیں۔

    یہ میسج OREFAlert کے نام سے بھیجا گیا تھا، تاہم اس پیغام کو اسرائیلی حکام نے فوری طور پر جعلی کے طور پر شناخت کیا۔ اسرائیلی ٹی وی چینل کو بھی لائیو پروگرام کے دوران مبینہ طور پر ہیک کر لیا گیا، اینکر حیران رہ گئے۔

    حکام کا خیال ہے کہ یہ دھمکیاں ایک نفسیاتی جنگی مہم کا حصہ ہیں، جو ایرانی یا ایران نواز گروپوں کی طرف سے ترتیب دی گئی ہیں، جس کا مقصد اسرائیلی شہریوں میں خوف و ہراس پھیلانا ہے، نیشنل سائبر ڈائریکٹوریٹ نے تصدیق کی کہ ان پیغامات میں کوئی نقصان دہ لنکس یا میلویئر نہیں تھا جو سیلولر ڈیوائس کو نقصان پہنچاتا ہو۔

  • ٹرمپ انتظامیہ کا ایران کے ساتھ بات چیت دوبارہ شروع کرنے کا فیصلہ

    ٹرمپ انتظامیہ کا ایران کے ساتھ بات چیت دوبارہ شروع کرنے کا فیصلہ

    واشنگٹن: ٹرمپ انتظامیہ کی جانب سے ایران کے ساتھ بات چیت دوبارہ شروع کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے، خصوصی ایلچی اسٹیو وٹکاف ایرانی وزیر خارجہ سے اسی ہفتے ملاقات کریں گے۔

    امریکی میڈیا کے مطابق ٹرمپ انتظامیہ نے کہا ہے کہ اسرائیل ایران جنگ بندی پر بات چیت کی جائے گی، امریکا ایران بات چیت میں جوہری معاہدے کو حتمی شکل دی جائے گی۔

    رپورٹس کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس انتظامیہ کو ایرانی حکام سے جلد از جلد ملاقات کے اہتمام کی ہدایت کی ہے۔

    امریکی صدر ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس انتظامیہ کو ہدایت دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ ایرانی حکام سے جلد از جلد ملاقات کا اہتمام کریں۔

    امریکی ٹی وی نے یہ دعویٰ بعض ذرائع کی بنیاد پر کیا ہے، اس سے پہلے ایک اور امریکی ٹی وی نے دعویٰ کیا تھا کہ صدر ٹرمپ نے قومی سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس طلب کرلیا ہے اور وہ کینیڈا کا دورہ مختصر کرکے اس اجلاس کی صدارت کریں گے۔

    اس سے قبل امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایرانی شہریوں کو تہران فوری طور پر خالی کرنے کا انتباہ جاری کیا تھا۔

    روئٹرز کے مطابق مسلسل پانچویں دن اسرائیل اور ایران کے ایک دوسرے پر حملے جاری ہیں، ایسے میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایرانیوں پر زور دیتے ہوئے کہا تھا کہ وہ تہران کو خالی کر دیں، ان کا کہنا تھا ایران نے جوہری ہتھیاروں کی تیاری کو روکنے کے معاہدے کو مسترد کیا ہے۔

    ایران اسرائیل جنگ سے متعلق تازہ ترین خبریں یہاں پڑھیں

     

    اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹرتھ سوشل پر ایک بیان میں امریکی صدر کا کہنا تھا کہ ”ایران کو اس معاہدے پر دستخط کرنا چاہیے تھے جس پر میں نے انھیں دستخط کرنے کے لیے کہا تھا۔ کتنی شرم کی بات ہے، اور انسانی زندگی کا ضیاع۔ سادہ لفظوں میں کہا گیا، ایران کے پاس جوہری ہتھیار نہیں ہو سکتے۔ میں نے بار بار کہا! ہر کسی کو فوری طور پر تہران کو خالی کر دینا چاہیے۔

  • زیر زمین ذخائر میں ایران کا اعلیٰ افزودہ یورینیم محفوظ ہے، آئی اے ای اے سربراہ کا دعویٰ

    زیر زمین ذخائر میں ایران کا اعلیٰ افزودہ یورینیم محفوظ ہے، آئی اے ای اے سربراہ کا دعویٰ

    ویانا: انٹرنیشنل اٹامک انرجی ایجنسی (آئی اے ای اے) کے سربراہ رافیل گروسی نے کہا ہے کہ زیر زمین ذخائر میں ایران کا اعلیٰ افزودہ یورینیم محفوظ ہے۔

    تفصیلات کے مطابق IAEA کے ڈائریکٹر جنرل رافیل ماریانو گروسی نے پیر کو آئی اے ای اے کے بورڈ آف گورنرز کو اسلامی جمہوریہ ایران کی صورت حال پر بریفنگ میں بتایا کہ ایران کے افزودگی پلانٹ میں تمام مشینیں تباہ ہونے کا امکان ہے، جب کہ نطنز پلانٹ میں 15 ہزار سینٹری فیوجز متاثر یا تباہ ہو گئے ہیں۔

    انھوں نے کہا اسرائیلی بمباری سے بجلی بند ہوئی اسی لیے مشینیں اب نہیں چل رہیں، ہو سکتا ہے کہ اسرائیلی بمباری سے نطنز کے اندرونی حصے کو بھی نقصان پہنچا ہو، نطنز کا زمینی سطح پر موجود پائلٹ پلانٹ مکمل طور پر تباہ ہو چکا ہے۔ نطنز ایران کا وہ افزودگی پلانٹ ہے جہاں 60 فی صد تک U-235 افزودہ یورینیم تیار کیا جا رہا ہے۔


    تہران اسرائیل جنگ سے متعلق تازہ ترین خبریں یہاں پڑھیں


    رافیل گروسی نے بتایا کہ فردو فیول انرچمنٹ پلانٹ کا مقام یا خندب ہیوی واٹر ری ایکٹر، جو زیر تعمیر ہے، کو کوئی نقصان نہیں پہنچا ہے، حالیہ حملوں میں بوشہر نیو کلیئر پاور پلانٹ کو نشانہ نہیں بنایا گیا، نہ ہی تہران ریسرچ ری ایکٹر کو۔

    انھوں نے کہا جمعہ کے حملے میں اصفہان کمپلیکس کی 4 عمارتیں تباہ ہو چکیں، اور یورینیم کی تبدیلی کی تنصیبات متاثر ہوئی ہیں، تاہم اصفہان میں زیر زمین ذخائر محفوظ ہیں جن کے مکمل تجزیے کی ضرورت ہے، جن چار عمارتوں کو نقصان پہنچا ہے ان میں مرکزی کیمیائی لیبارٹری، یورینیم کی تبدیلی کا پلانٹ، تہران ری ایکٹر فیول مینوفیکچرنگ پلانٹ، اور زیر تعمیر دھاتی پروسیسنگ کی یو ایف 4 عمارت۔

    رافیل گروسی کے مطابق نطنز میں آف سائٹ تابکاری کی سطح میں کوئی تبدیلی نہیں آئی ہے۔

  • اقوام متحدہ اور کمیٹی ٹو پروٹیکٹ جرنلسٹ کی ایرانی ٹی وی پر حملے کی مذمت

    اقوام متحدہ اور کمیٹی ٹو پروٹیکٹ جرنلسٹ کی ایرانی ٹی وی پر حملے کی مذمت

    نیویارک: اقوام متحدہ اور کمیٹی ٹو پروٹیکٹ جرنلسٹ کی جانب سے ایرانی ٹی وی پر اسرائیلی حملے کی مذمت کی گئی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق یو این سیکریٹری جنرل نے ایرانی ٹی وی چینل پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ صحافیوں اور میڈیکل عملے کو عالمی قانون کے تحت تحفظ حاصل ہے۔

    کمیٹی ٹو پروٹیکٹ جرنلسٹ نے بھی ایرانی سرکاری ٹی وی پر اسرائیلی حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ لائیو نشریات کے دوران چینل پر بمباری قابل مذمت ہے، اسرائیل نے غزہ میں 200 صحافیوں کو بے دریغ قتل کیا، خطے میں میڈیا پر حملے اسرائیل کی دیدہ دلیری ظاہر کرتے ہیں، خطے میں خونریزی بند کی جائے، قتل عام روکا جائے۔


    تہران اسرائیل جنگ سے متعلق تازہ ترین خبریں یہاں پڑھیں


    ادھر ایرانی ہلال احمر نے ایک بیان میں کہا ہے کہ تہران میں اسرائیلی حملے میں 3 ایرانی ہلال احمر کے اہلکار بھی شہید ہو گئے ہیں، تینوں شہید اہلکار تہران میں ریسکیو آپریشن میں مصروف تھے، ہلال احمر نے کہا ریسکیو ورکرز کو نشانہ بنانا انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہے۔

    اسرائیل کے وزیرِ دفاع نے تصدیق کی ہے کہ انھوں نے تہران میں ایران کے سرکاری ٹی وی چینل کو نشانہ بنایا ہے۔ جب میزائل عمارت پر گرا تو خاتون اینکر سحر امامی لائیو نشریات کے دوران اپنی پیشہ ورانہ ذمہ داری نبھا رہی تھیں۔ پوری دنیا نے ایک ویڈیو میں دیکھا کہ ایران کی بہادر خاتون اینکر اسرائیلی حملے کے فوراً بعد دوبارہ لائیو نشریات کرنے اسٹوڈیو میں واپس آ گئی۔

    اسرائیل کی جانب سے ایران کے سرکاری ٹی وی چینل پر حملے کے جواب میں ایران نے بھی اسرائیلی ٹی وی چینلز کو فوری انخلا کا انتباہ جاری کر دیا ہے۔

  • جوابی کارروائی: ایران نے اسرائیلی ٹی وی چینلز کو فوری انخلا کا انتباہ جاری کر دیا

    جوابی کارروائی: ایران نے اسرائیلی ٹی وی چینلز کو فوری انخلا کا انتباہ جاری کر دیا

    تہران: اسرائیل کی جانب سے ایران کے سرکاری ٹی وی چینل پر حملے کے جواب میں ایران نے بھی اسرائیلی ٹی وی چینلز کو فوری انخلا کا انتباہ جاری کر دیا ہے۔

    غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ایران نے اسرائیلی سرکاری ٹی وی چینل N12 اور N14 کی عمارتیں فوری خالی کرنے کا حکم دے دیا ہے، یہ حکم اسلامی جمہوریہ ایران کی نشریاتی سروس کے خلاف صہیونی جارحانہ حملے کے جواب میں آیا ہے۔

    خیال رہے کہ اسرائیل کے وزیر دفاع کی جانب سے ایران کے سرکاری ٹی وی اور ریڈیو کو دھمکیوں کے کچھ دیر بعد ہی اسرائیل نے سرکاری ٹی وی کی عمارت پر میزائل حملہ کیا، جب میزائل عمارت پر گرا تو خاتون اینکر سحر امامی لائیو نشریات کے دوران اپنی پیشہ ورانہ ذمہ داری نبھا رہی تھیں۔ اسرائیل کے وزیرِ دفاع نے تصدیق کی کہ انھوں نے تہران میں ایران کے سرکاری ٹی وی چینل کو نشانہ بنایا ہے۔


    تہران اسرائیل جنگ سے متعلق تازہ ترین خبریں یہاں پڑھیں


    پوری دنیا نے ایک ویڈیو میں دیکھا کہ ایران کی بہادر خاتون اینکر اسرائیلی حملے کے فوراً بعد دوبارہ لائیو نشریات کرنے اسٹوڈیو میں واپس آ گئی، سحر امامی نے دوبارہ نشریات سنبھال لیں، اسرائیلی حملے کے بعد ایرانی ٹی وی کا اسٹوڈیو ’’اللہ اکبر‘‘ کے نعروں سے گونج اٹھا۔


    ایرانی بہادر خاتون اینکر اسرائیلی حملے کے فوراً بعد دوبارہ لائیو نشریات کرنے آگئی


    جس وقت اسرائیلی حملہ کیا گیا اینکر نے جملے ادا کیے کہ یہ سچ پر ایک جارح کا حملہ ہے، حملے کے بعد دوبارہ نشست پر براجمان ہونے کے بعد سحر نے گفتگو جاری رکھی۔ الجزیرہ ٹی وی نے بتایا کہ سحرامامی ایران کی معروف ترین نیوز اینکرز میں سے ایک ہیں، سحر امامی نے نشریات میں للکارتے ہوئے کہا کہ آپ جو سن رہے تھے وہ سچ پر حملے کی آواز تھی۔

  • ’اسرائیل نے ایران کی دوبارہ منظم ہونے کی صلاحیت کا غلط اندازہ لگایا‘

    ’اسرائیل نے ایران کی دوبارہ منظم ہونے کی صلاحیت کا غلط اندازہ لگایا‘

    ایک امریکی تھنک ٹینک کے نائب صدر ٹریٹا پارسی کا کہنا ہے کہ اسرائیل نے ایران کی دوبارہ منظم ہونے کی صلاحیت کا غلط اندازہ لگایا۔

    سی این این سے گفتگو کرتے ہوئے تجزیہ کار ٹریٹا پارسی نے کہا اسرائیل پر ایران کے مسلسل میزائل حملے یہ ظاہر کر رہے ہیں کہ اسرائیل کی جانب سے ابتدائی حملے میں متعدد فوجی کمانڈروں کو ہلاک کرنے کے بعد بھی تہران کی افواج دوبارہ منظم ہو سکتی ہیں۔ٹریٹا پارسی

    انھوں نے کہا اسرائیل نے ابتدائی حملے میں اعلیٰ ایرانی عسکری قیادت کو نشانہ بنایا، اسرائیل کا خیال تھا کہ اس نے ایرانی کمانڈ اینڈ کنٹرول سسٹم میں خلل ڈال دیا، لیکن ایران دوبارہ منظم ہوا اور جوابی میزائل حملے کیے۔


    ایران اسرائیل جنگ سے متعلق تازہ ترین خبریں یہاں پڑھیں


    ’کوئنسی انسٹی ٹیوٹ فار ریسپانسبل اسٹیٹ کرافٹ‘ نامی تھنک ٹینک کے نائب صدر اور تجزیہ کار ٹریٹا پارسی کا کہنا تھا کہ ایران کے اسرائیل پر میزائل حملے مسلسل جاری ہیں، ایرانی میزائل اسرائیلی فضائی دفاعی نظام کی تمام تہوں کو ناکام بنا رہے ہیں۔

    پارسی نے کہا ’’انھوں نے (اسرائیلیوں) نے دوبارہ منظم ہونے کی ایرانی صلاحیت کو کم سمجھا، اسرائیل کا خیال ہے کہ انھوں نے ایرانی کمانڈ اور کنٹرول میں خلل ڈالا ہے لیکن ایران نے اس خیال کو جلد ہی دوبارہ منظم ہو کر غلط ثابت کر دیا۔‘‘


    اسرائیلی دفاعی نظام خود کو ٹارگٹ کرنے لگا، ایران کا نیا طریقہ استعمال کرنے کا انکشاف


    پارسی نے کہا کہ اب ہم جو کچھ دیکھ رہے ہیں وہ یہ ہے کہ ’’ایرانی میزائل اسرائیل کے فضائی دفاعی نظام کی تمام تہوں میں گھسنے میں کامیاب ہیں۔‘‘

  • ایران نے  موساد کے لیے جاسوسی کے الزام میں ایک شخص کو پھانسی دے دی

    ایران نے موساد کے لیے جاسوسی کے الزام میں ایک شخص کو پھانسی دے دی

    تہران : ایران نے اسرائیلی انٹیلی جنس ایجنسی موساد کے لیے جاسوسی کے الزام میں ایک شخص کو پھانسی دے دی۔

    تفصیلات کے مطابق ایرانی نیوز ایجنسی تہران ٹائمز کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ ایران میں اسرائیلی انٹیلی جنس ایجنسی موساد کے لیے جاسوسی کے الزام میں گرفتار شخص کو پھانسی دی گئی ہے۔

    ایران کی سپریم کورٹ نے جاسوس اسماعیل فکری کو مکمل فوجداری مقدمے کے بعد آرٹیکل سکس کے تحت سزائے موت کا حکم دیا۔

    جاسوسی کے الزام میں پھانسی پر چڑھائے گئے شخص کا نام اسماعیل فکری ہے،متعلقہ شخص کو دسمبر میں گرفتار کیا گیا تھا۔

    رپورٹ میں کہا ایرانی موقف ہے کہ اسماعیل فکری موساد کے دو ایجنٹس سے رابطے میں تھا اور اورانہیں انتہائی حساس اور قومی سلامتی سے متعلق انٹیلی جنس معلومات فراہم کررہا تھا۔

    سیکیورٹی حکام نے اسماعیل فکری کے الیکٹرانک آلات کا فرانزک تجزیہ کیا، جس میں موساد کے ہینڈلرز سے تفصیلی مواصلات اور ہدایات کا پردہ فاش کیا۔

    مزید پڑھیں : اسرائیل کیلیے دھچکا، ایران میں موساد کے ایجنٹس گرفتار

    گذشتہ روز ایران میں اہم کارروائی کے دوران اسرائیل کی بدنام زمانہ خفیہ ایجنسی موساد کے ایجنٹ کو گرفتار کیا گیا تھا، ایجنٹ کو اُس وقت گرفتار کیا گیا جب وہ ایرانی صوبے البرز میں دھماکا خیز مواد اور الیکٹرانک آلات تیار کر رہے تھے۔

    واضح رہے کہ ایران میں پہلے بھی موساد سے تعلق رکھنے والے متعدد ایجنٹ کو گرفتار کیا جا چکا ہے، خاص طور پر اُن لوگوں کو جو جوہری پروگرام کو مجروح کرنے کیلیے تخریب کاری اور قتل کی کوششوں مین ملوث ہیں۔

  • ایران کے وہ خطرناک میزائل جس سے اسرائیل لرز اٹھا، تفصیل جانیے اس آڈیو پوڈکاسٹ میں

    ایران کے وہ خطرناک میزائل جس سے اسرائیل لرز اٹھا، تفصیل جانیے اس آڈیو پوڈکاسٹ میں

    ایران اور اسرائیل کے درمیان کشیدگی تیسرے روز میں داخل ہو چکی ہے اور دونوں جانب سے گزشتہ رات بھی ایک دوسرے پر حملے کیے گئے۔ ایران نے اسرائیل پر جوابی حملے میں عماد، غدر اور خیبر شکن میزائلوں کا استعمال کیا، ان میزائلوں سے حیفا اور تل ابیب لرز اٹھے۔

    غدر میزائل کو 2005 میں متعارف کرایا گیا تھا، یہ میزائل درمیانے فاصلے تک مار کرنے والا بیلسٹک میزائل ہے، یہ میزائل دو مرحلوں پر مشتمل ہے، جس کا پہلا مرحلہ مائع ایندھن سے اور دوسرا مرحلہ ٹھوس ایندھن سے چلتا ہے۔

    ایران اسرائیل جنگ سے متعلق تازہ ترین خبریں یہاں پڑھیں

    ذرائع نے ایرانی مسلح افواج کی جانب سے کیا جانے والے ایرانی حملے کو اب تک کا سب سے بڑا میزائل حملہ قرار دیا ہے، یاد رہے کہ یہ کارروائی ان دہشت گردانہ حملوں کے ردعمل میں کی جا رہی ہے، جو اسرائیل نے تہران سمیت مختلف ایرانی شہروں پر کیے، جن میں کئی اعلیٰ فوجی کمانڈرز، نیوکلیئر سائنسدان اور عام شہری بشمول بچے شہید ہوئے۔

    اس بے مثال فوجی آپریشن کو ’یا علی ابن ابی طالبؑ‘ کے کوڈ نام سے انجام دیا جا رہا ہے دوسری جانب پاسداران انقلاب اسلامی کے عوامی رابطہ شعبہ نے ایک بیان میں تصدیق کی کہ اس کے ایرو اسپیس ڈویژن نے اسرائیلی حکومت کی نئی جارحیت کے براہ راست ردعمل میں اس کارروائی کا آغاز کیا۔