Tag: ایران

  • قومی اسمبلی اور سینیٹ میں ایران پر اسرائیلی جارحیت کیخلاف مذمتی  قرارداد منظور

    قومی اسمبلی اور سینیٹ میں ایران پر اسرائیلی جارحیت کیخلاف مذمتی قرارداد منظور

    اسلام آباد : قومی اسمبلی اور سینیٹ میں ایران پر اسرائیلی جارحیت کیخلاف مذمتی قرارداد منظور کرلی گئی۔

    تفصیلات کے مطابق اسپیکر ایاز صادق کی زیرصدارت قومی اسمبلی کا اجلاس ہوا، اجلاس میں سید نوید قمر کی جانب سے ایران پراسرائیلی جارحیت کیخلاف قرارداد پیش کی گئی۔

    قومی اسمبلی اجلاس میں ایران پراسرائیلی جارحیت کیخلاف مذمتی قرارداد منظور کرلی۔

    قرارداد میں کہا گیا کہ ایران کی خود مختاری اور سلامتی پر حملہ کیاگیا، ایران کو اپنی خود مختاری کے تحفظ کا حق حاصل ہے، پاکستان ایرانی حکومت و عوام سے مکمل یکجہتی کا اظہار کرتا ہے۔

    قرارداد میں مطالبہ کیا گیا کہ سیکیورٹی کونسل،اوآئی سی کافوری اجلاس طلب کیا جائے اور اسرائیلی جارحیت کو فوری روکا جائے۔

     مزید پڑھیں : اسرائیل کا ایران پر حملہ، پاکستان کا ردعمل 

    دوسری جانب سینیٹ میں ایران پر اسرائیل کے حملے کیخلاف مذمتی قرار داد منظورکرلی گئی۔

    قرارداد نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے پیش کی، جس میں کہا گیا کہ ایران پراسرائیلی حملے کی مذمت کرتے ہیں۔

    یاد رہے پاکستان نے اسرائیلی حملوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے ایران سے مکمل یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے جانی نقصان پرایرانی عوام سے ہمدردی کا اظہار کیا۔

  • ایران کی اسرائیلی حملوں میں 6 جوہری سائنسدانوں کی شہادت کی تصدیق

    ایران کی اسرائیلی حملوں میں 6 جوہری سائنسدانوں کی شہادت کی تصدیق

    تہران : ایرانی حکام نے اسرائیلی حملوں میں 6 جوہری سائنسدانوں کی شہادت کی تصدیق کردی۔

    تفصیلات کے مطابق ایرانی میڈیا کی جانب سے کہا گیا ہے کہ اسرائیل کے حملے میں ایران کے 6 سائنسدان شہید ہوئے، شہید ہونے والوں میں عبدالحمید منوچہر، احمد رضا ذوالفقاری، سید امیر حسین فقیہی، مطّلبی‌ زاده، محمد مہدی تهرانچی اور فریدون عباسی شامل ہیں۔

    یہ سائنسدان ایران کے جوہری پروگرام سے وابستہ تھے اور انہیں ملک کے اہم ترین ایٹمی ماہرین میں شمار کیا جاتا تھا۔

    اس کے ساتھ اسرائیلی حملے میں ایرانی آرمی چیف میجر جنرل محمد باقری، پاسداران انقلاب کے کمانڈر میجر جنرل حسین سلامی، سینٹرل ہیڈکوارٹر کے کمانڈر میجر جنرل غلام علی راشد اور آیت اللہ خامنہ ای کے مشیر علی شمخانی بھی شہید ہوئے۔

    جس کے بعد امیرحبیب اللہ سیاری کوقائم مقام آرمی چیف اوربریگیڈیر جنرل احمد واحدی کو پاسداران انقلاب کا عبوری سربراہ مقرر کر دیا گیا۔

    مزید پڑھیں : اسرائیل اور امریکا کو بھاری قیمت چکانی پڑے گی، بریگیڈئیر جنرل ابوالفضل

    یاد رہے اسرائیل نے ایران پرحملہ کرکے جنگ کا آغاز کردیا، تہران دھماکوں کی آوازسے گونج اٹھا، اسرائیلی فوج نے دو سو طیاروں نے سو مقامات کو نشانہ بنایا۔

    اسرائیلی کے حملوں میں تہران سمیت دیگر شہروں میں رہائشی عمارتوں میں آگ لگ گئی اور تہران میں کئی منزلہ عمارت منہدم ہوگئی، جس کے باعث متعدد افراد زخمی ہوئے۔

    بعد ازاں ایرانی مسلح افواج کے ترجمان کا کہنا تھا اسرائیل کے ساتھ امریکا کو بھی حملے کی بھاری قیمت چکانا پڑے گی، دشمن نے ایران پر حملہ کرکے سنگین غلطی کی ہے، ایران بھرپورجواب دے گا، اب دشمن ایران کے جواب کا انتظار کرے۔

  • اسرائیل کا ایران پر حملہ، فضائی حملوں میں جوہری اور فوجی اہداف کو نشانہ بنایا

    اسرائیل کا ایران پر حملہ، فضائی حملوں میں جوہری اور فوجی اہداف کو نشانہ بنایا

    اسرائیل نے ایران کے خلاف باقاعدہ جنگ کا آغاز کر دیا، فضائی حملوں میں جوہری اور 6 فوجی ادون کو نشانہ بنایا گیا۔

    خبر رساں ایجنسی کے مطابق اسرائیل نے جمعہ کی صبح ایران میں درجنوں مقامات پر فضائی حملے کیے ہیں، دارالحکومت تہران کے شمال مشرقی علاقے میں بھی دھماکوں کی زور دار آوازیں سنی گئیں۔

    رپورٹ کے مطابق اسرائیل کی جانب سے ایران پر میزائل حملوں کے بعد جنگی طیاروں سے بمباری کی، ایران کے جوہری اڈوں نیتانز اور فردو میں دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں۔

    دوسری جانب ایرانی میڈیا نے دارالحکومت تہران کے شمالی، مغربی اور وسطی علاقوں پر حملےکی تصدیق کر دی ہے، ایرانی صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان نے کہا کہ اپنے ایٹمی حقوق سے ایک قدم بھی پیچھے نہیں ہٹیں گے، یورینیم کی افزودگی کا سلسلہ جاری رہے گا۔

    اس کے علاوہ اسرائیل نے دعویٰ کیا ہے کہ اسرائیل جوہری اور فوجی اہداف کو نشانہ بنا گیا، ایران میں جوہری تنصیبات کو نشانہ بنایا گیا، ایران سے اب کوئی ایٹمی خطرہ نہیں رہا۔

    اسرائیلی حملے میں پاسداران انقلاب کے سربراہ شہید

    ایرانی میڈیا نے تصدیق کی ہے کہ اسرائیلی حملے میں پاسداران انقلاب کے سربراہ میجر جنرل حسین سلامی، ایران کے جوہری سائنسدان فرید عباسی اور محمد مہدی شہید ہوگئے۔

    ختم الانبیا ہیڈ کوارٹر کے کمانڈر میجر جنرل غلام علی راشد کی بھی ان حملوں میں شہید ہونے کی تصدیق کر دی  گئی ہے، اس کے علاوہ پاسداران انقلاب کے کمانڈر حسین سلامی اور ایرانی آرمی چیف  جنرل محمد باقری اسرائیلی حملے میں شہید ہوگئے ہیں۔

    ایرانی میڈیا کا کہنا ہے کہ ایران کے سابق قومی سلامتی کے سربراہ علی شمخانی اسرائیلی حملے میں شہید ہوگئے ہیں، علی شمخانی ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کے اہم مشیر تھے۔

    ایرانی میڈیا کے مطابق اسرائیلی حملے میں پاسداران انقلاب کے کمانڈر حسین سلامی شہید ہوگئے، جس کے بعد جنرل احمدواحدی کو پاسداران انقلاب کا کمانڈر انچیف مقرر کردیا گیا ہے۔

    ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ کا ردعمل

    ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای نے اسرائیلی حملوں پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیل کو حملے کی سخت سزا ملے گی، اسرائیل سخت سزا کا انتظار کرے۔

    ایران کے سپریم لیڈر نے کہا کہ اسرائیلی حکومت کو اب سنگین نتائج کیلئے تیار رہنا چاہیے، جاری بیان میں انہوں نے اسرائیلی حملے میں کئی اعلی فوجی حکام اور سانسدانوں کے شہید ہونے کی تصدیق کی۔

    آیت اللہ خامنہ ای کا کہنا تھا کہ صہیونی حکومت نے اپنے شیطانی اور خونی ہاتھوں سے ہمارے ملک میں جرم کا ارتکاب کیا اور رہائشی علاقوں کو نشانہ بناکر اپنی فطرت کو مزید آشکار کیا ہے، اب اسرائیلی حکومت ہمارے سخت ردعمل کا انتظار کرنا چاہیے۔

    ہماری لڑائی ایرانی آمریت سے ہے، نیتن یاہو

    دوسری جانب اسرائیلی وزیراعظم نتین یاہو نے ایران پر حملے کے بعد جاری بیان میں کہا کہ ہماری لڑائی ایرانی عوام سے نہیں بلکہ ایرانی آمریت سے ہے، اسرائیل کی بقا کیلئے ایران کی جوہری تنصیبات پر ٹارگٹڈ آپریشن کیا۔

    اسرائیلی وزیراعظم نے کہا ہے کہ ایران کے جوہری  افزودگی نظام کو نشانہ بنایا ہے، ایران کو نطنز جوہری تنصیب کو نشانہ بنایا، ہم اسرائیل کی تاریخ کے فیصلہ کن موڑ پر ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ ایران کے خلاف کارروائی دن تک جاری رہے گی، اسرائیل کی بقا کیلئے ایران کی جوہری تنصیبات پر ٹارگٹڈ آپریشن کیا۔

    امریکا کا ردعمل

    ایران پر اسرائیلی حملے کے بعد امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے اہم بیان جاری کیا جس میں کہا ہے کہ اسرائیل نے ایران کے خلاف یکطرفہ کارروائی کی ہے امریکا ایران کے خلاف حملوں میں ملوث نہیں ہے۔

    امریکی وزیر خارجہ نے کہا کہ ہماری ترجیح خطے میں امریکی افواج کا تحفظ ہے،  اسرائیل نے ہم سے کہا کہ ایران کیخلاف کارروائی اپنے دفاع کیلئے ضروری تھی۔

    تہران کے رہائشی علاقے میں اسرائیلی حملے میں 5 افراد شہید

    ایرانی میڈیا کے مطابق تہران کے رہائشی علاقے پر اسرائیلی حملے میں 5 افراد شہید ہوگئے، ایرانی میڈیا کا کہنا ہے کہ اسرائیلی حملوں میں خواتین اور بچوں سمیت 50 افراد بھی زخمی ہوئے ہیں۔

  • انٹرنیشنل اٹامک انرجی ایجنسی نے ایران کے خلاف قرارداد منظور کر لی

    انٹرنیشنل اٹامک انرجی ایجنسی نے ایران کے خلاف قرارداد منظور کر لی

    انٹرنیشنل اٹامک انرجی ایجنسی نے ایران کو جوہری معاہدے کی خلاف ورزی کا مرتکب قرار دینے کی قرارداد منظور کر لی۔

    غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق انٹرنیشنل اٹامک انرجی ایجنسی نے تین یورپی ممالک کی طرف سے ایران کے خلاف پیش کی گئی قرارداد کی منظوری دیتے ہوئے کہا ایران اپنی جوہری ذمہ داریوں پر عمل نہیں کر رہا۔

    رپورٹس کے مطابق یہ قرارداد انٹرنیشنل اٹامک انرجی ایجنسی کے پینتیس رکنی بورڈ آف گورنرز نے منظور کی، روس اور چین نے قرارداد کی مخالفت کی۔

    ایران کا کہنا ہے کہ وہ آئی اے ای اے میں ووٹنگ کے بعد یورینیم کی افزودگی کی نئی سہولت بنائے گا، یہ سہولت محفوظ جگہ پر ہوگی۔

    دوسری جانب امریکی اخبار نیویارک ٹائمز نے دعویٰ کیا ہے اسرائیل ایران پر کسی بھی وقت حملہ کرسکتا ہے، حملے کی پیشگی اطلاع امریکا کو دے دی گئی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق خطے میں ایک اور جنگ کے بادل منڈلانے لگے ہیں، نیویارک ٹائمز کا کہنا ہے کہ اسرائیل ایران پر حملے کرسکتا ہے۔

    امریکی میڈیا کا کہنا تھا کہ اسرائیل نے ایران پر حملے کی پیشگی اطلاع امریکا کو دے دی ہے۔

    امریکی اور یورپی کے حکام نے خبردار کیا ہے کہ اسرائیل ایران پر حملہ کرنے کے لیے تیار ی کر رہاہے، حملہ کس نوعیت کا ہوگا اس کا علم نہیں۔

    اسرائیل نے حملہ کیا تو ایران کا ردعمل کیا ہوگا؟ حکام نے پلان بتا دیا

    اسرائیل کے ایران پر حملے کے پیش نظر امریکا نے مشرقی وسطیٰ میں اپنے سفارت خانوں اور ہوائی اڈوں پر الرٹ جاری کردیا۔

    عراق میں امریکی سفارت خانے کو خالی کیا جا رہا ہے جبکہ کویت اور بحرین سے بھی امریکی سفارتی اہلکاروں کے اہل خانہ کو منتقل کردیا گیا ہے۔

  • اسرائیل ایران پر کسی بھی وقت حملہ کرسکتا ہے، امریکی میڈیا کا دعویٰ

    اسرائیل ایران پر کسی بھی وقت حملہ کرسکتا ہے، امریکی میڈیا کا دعویٰ

    نیویارک : امریکی اخبار نیویارک ٹائمز نے دعویٰ کیا ہے اسرائیل ایران پر کسی بھی وقت حملہ کرسکتا ہے، حملے کی پیشگی اطلاع امریکا کو دے دی گئی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق خطے میں ایک اور جنگ کے سائے منڈلانے لگے ، نیویارک ٹائمز کا کہنا ہے کہ اسرائیل ایران پر حملےکرسکتا ہے۔

    امریکی میڈیا کا کہنا تھا کہ اسرائیل نے ایران پر حملے کی پیشگی اطلاع امریکا کو دے دی ہے۔

    امریکی اور یورپی کے حکام نے خبردار کیا ہے کہ اسرائیل ایران پر حملہ کرنے کے لیے تیار ی کر رہاہے، حملہ کس نوعیت کا ہوگا اس کا علم نہیں۔

    اسرائیل کے ایران پر حملے کے پیش نظر امریکا نے مشرقی وسطیٰ میں اپنے سفارت خانوں اور ہوائی اڈوں پر الرٹ جاری کردیا۔

    عراق میں امریکی سفارت خانے کو خالی کیا جا رہا ہے جبکہ کویت اور بحرین سے بھی امریکی سفارتی اہلکاروں کے اہل خانہ کی منتقل کردیا گیا ہے۔

    مزید پڑھیں : مذاکرات ناکام ہونے سے قبل ایران پر حملہ نہیں کریں گے، اسرائیل کی امریکا کو یقین دہانی

    دوسری جانب صدر ٹرمپ نے ایران کیساتھ معاہدہ ہونے کے بارے میں تحفظات کا اظہار کیا اور کہا ایران کے ساتھ جوہری معاہدے کے امکانات کم ہیں، نہیں معلوم کہ ایران کو جوہری پروگرام بند کرنے پر راضی کرسکیں گے یا نہیں۔

    ادھر ایرانی وزیر دفاع عزیز ناصر زادے کا کہنا ہے جوہری معاہدہ نہ ہونے پر اگر امریکا نے ایران پر حملہ کیا تو امریکی اڈوں کو نشانہ بنائیں گے، خطے میں موجود امریکا کے تمام اڈے ایران کی پہنچ میں ہیں۔

    انھوں نے کہا کہ امید ہے ایسی نوبت نہیں آئے گی اور مذاکرات کامیاب ہوجائیں گے، ایران اور امریکا کے درمیان مذاکرات کا نیا دور مسقط میں ہوگا۔

  • روس نے ایران سے افزودہ یورینیم نکالنے کی پیشکش کردی

    روس نے ایران سے افزودہ یورینیم نکالنے کی پیشکش کردی

    امریکا ایران جوہری مذاکرات میں روس نے مدد کی پیشکش کردی، روس نے کہ کہ ایران سے افزودہ یورینیم نکال کر پُرامن مقاصد میں استعمال کیا جاسکتا ہے۔

    عرب میڈیا اور مغربی میڈیا رپورٹس کے مطابق روس نے 2015 کے معاہدے کی شرائط کے مطابق یورینیم نکالنے کی تجویز دی ہے، روس نے کہا ہے کہ ایران سے یورینیم نکال کر پُرامن ایٹمی ایندھن میں بدلا جاسکتا ہے، فریقین چاہیں تو ہم یورینیم برآمد کرنے کو تیار ہیں۔

    روسی نائب وزیرخارجہ نے کہا کہ ہم واشنگٹن اور تہران دونوں کی مدد کو تیار ہیں، ایران کو جوہری توانائی کا حق حاصل ہے، جوہری ہتھیار کا نہیں،

    ٹرمپ نے ایران سے جنگ کی وارننگ دیدی

    روس نے ایران اور امریکا کے درمیان ثالث بننے کے حوالے سے کہا کہ ماسکو تہران کا پارٹنر ہے اور واشنگٹن سے مذاکرات میں ثالثی کیلئے تیار ہے۔

    دریں اثنا امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران سے جوہری معاہدہ ممکن نظر نہیں آتا، ایران کے جوہری پروگرام روکنے کے امکانات کم ہوتے جارہے ہیں۔

    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے انتباہ دیا کہ معاہدے کے بجائے جنگ کا خطرہ بڑھ رہا ہے، ٹرمپ نے ایران پر جوہری معاہدے میں تاخیری حربے استعمال کرنے کا بھی الزام عائد کیا ہے۔

    انھوں نے کہا کہ معاہدہ ہوجائے تو بہتر ہے ورنہ ایران کو جوہری ہتھیار نہیں بنانے دیں گے، اسرائیلی وزیراعظم سے ایران کے معاملے پر تفصیلی بات چیت ہوئی۔

    https://urdu.arynews.tv/iran-announces-it-will-attack-us-bases/

  • ایران نے داعش کے 9 جنگجوؤں کو پھانسی دے دی

    ایران نے داعش کے 9 جنگجوؤں کو پھانسی دے دی

    تہران: ایران نے داعش کے 9 جنگجوؤں کو پھانسی دے دی ہے۔

    غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ایران میں عام شہریوں پر دہشت گرد حملے کی منصوبہ بندی کرنے والے داعش کے نو جنگجوؤں کو پھانسی دے دی گئی۔

    مغربی ایران میں پاسدارانِ انقلاب کے کمانڈر محمد پاکپور نے سزائے موت کی تصدیق کر دی، پاسدارن انقلاب کے مطابق ملزمان نے جنوری 2018 میں دہشت گردی کی منصوبہ بندی کی تھی۔

    سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کو ملک میں داخل ہوتے ہی گرفتار کر لیا تھا، اس دوران جنگجوؤں کے ساتھیوں نے خودکش دھماکے کر کے 3 سیکیورٹی اہلکاروں کو ہلاک کر دیا تھا۔ پاسدارن انقلاب کے کمانڈر کے مطابق سپریم کورٹ کی جانب سے سزا کی توثیق کرنے پر تمام ملزمان کو پھانسی دے دی گئی۔


    ایران کے اہم جوہری مقامات سے متعلق بڑا انکشاف


    رپورٹ کے مطابق داعش ارکان پر مسلح بغاوت، دہشت گردی اور فوجی ہتھیاروں کے غیر قانونی قبضے کے ذریعے ’خدا کے خلاف جنگ‘ لڑنے کا الزام عائد کیا گیا تھا۔ حکام نے بتایا کہ گرفتاری کے بعد گروپ کے اڈے سے ہتھیاروں کا ایک ذخیرہ برآمد کیا گیا۔

    خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق آئی آر جی سی کی زمینی افواج کے کمانڈر جنرل محمد پاکپور نے بتایا تھا کہ اس دہشت گرد سیل کا ارادہ ایران میں دراندازی کرنا اور سرحدی اور وسطی شہروں میں بہ یک وقت حملے کرنا تھا۔

    واضح رہے کہ داعش کی جانب سے ایران میں حملے ہوتے رہے ہیں، گزشتہ سال جنوری میں داعش نے کرمان شہر میں جنرل قاسم سلیمانی کی یادگار کو نشانہ بنا کر دو بم دھماکے کیے گئے تھے، جس میں 90 سے زائد افراد مارے گئے تھے۔

  • اسرائیل کی جوہری تنصیبات سے متعلق حساس دستاویزات ایران کے ہاتھ لگ گئیں

    اسرائیل کی جوہری تنصیبات سے متعلق حساس دستاویزات ایران کے ہاتھ لگ گئیں

    اسرائیل کی جوہری تنصیبات سے متعلق ہزاروں کی تعداد میں حساس دستاویزات ایران کے ہاتھ لگ گئیں۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ایرانی وزیر انٹیلی جنس اسماعیل خطیب نے دعویٰ کیا ہے کہ اسرائیل کی مکمل جوہری تنصیبات سے متعلق حساس دستاویزات حاصل کرکے انہیں ایران منتقل کردیا گیا ہے۔

    ایرانی وزیر انٹیلی جنس اسماعیل خطیب کا کہنا تھا کہ امریکا، یورپ اور دیگرملکوں کے ساتھ اسرائیل کے تعلقات اوراسرائیلی اسٹریٹجک پاورکی انٹیلیجنس دستاویزات بھی اس میں شامل ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ اسرائیلی دستاویزات حاصل کرنے کے لیے جامع اور پیچیدہ آپریشن کا منصوبہ بنایا گیا تھا۔ اسرائیلی حساس دستاویزات بہت جلد منظرعام پرلائیں گے۔

    واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایرانی جوہری پروگرام کے حوالے سے دو ٹوک الفاظ میں کہا تھا کہ ایران کو جوہری ہتھیار حاصل کرنے کی اجازت نہیں دی جاسکتی۔،

    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ایران کے ساتھ جوہری مذاکرات میں وقت تیزی سے ختم ہورہا ہے، جوہری فیصلے میں تاخیر ناقابل قبول ہے۔

    یہ بات انہوں نے روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کے ساتھ ایران سے متعلق ٹیلی فونک گفتگو کرتے ہوئے کہی تھی، امریکی صدر کا کہنا تھا کہ انہوں نے صدر پیوٹن سے سوا گھنٹے تک بات کی ہے۔

    صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے میڈیا سے گفتگو میں بتایا کہ ایران کو جوہری ہتھیار حاصل کرنے کی اجازت نہیں دی جاسکتی، جبکہ پیوٹن نے ایران سے متعلق مذاکرات میں کردار ادا کرنے کی پیشکش کی ہے۔

    مذاکرات ناکام ہونے سے قبل ایران پر حملہ نہیں کریں گے، اسرائیل کی امریکا کو یقین دہانی

    ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ایران جوہری معاملے پر فیصلہ سست روی سے کررہا ہے، ہمیں جلد واضح جواب درکار ہے مزید تاخیر نہیں ہوسکتی، جوہری ہتھیاروں کا پھیلاؤ روکنے کے لیے عالمی اتفاق رائے ضروری ہے۔

  • دفتر خارجہ کی 2 پاکستانی شہریوں کی ایران میں ہلاکت کی تصدیق

    دفتر خارجہ کی 2 پاکستانی شہریوں کی ایران میں ہلاکت کی تصدیق

    اسلام آباد : دفتر خارجہ نے 2 پاکستانی شہریوں کی ایران میں ہلاکت کی تصدیق کردی اور کہا میتوں کی جلد وطن واپسی کیلئے قانونی تقاضے پورے کیے جارہے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے بیان میں کہا گیا ہے کہ 2 پاکستانی شہریوں کی ایران میں ہلاکت کی تصدیق ہوگئی، مقتولین کی شناخت مجاہد اور محمد فہیم کے نام سےہوئی ہے۔

    ترجمان کا کہنا تھا کہ واقعہ سیستان بلوچستان کےعلاقےمیں پیش آیا، پاکستانی سفارتخانہ اور قونصل خانہ ایرانی حکام سے رابطے میں ہے، ایرانی حکام ضروری معاونت اور تعاون فراہم کررہے ہیں۔

    دفترخارجہ نے کہا کہ میتوں کی جلدوطن واپسی کیلئے قانونی تقاضے پورے کیے جا رہے ہیں۔

    ترجمان نے اس افسوسناک واقعے پر گہرے دکھ اور غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ متاثرہ خاندانوں سے ہر ممکن تعاون کیا جائے گا۔

  • امریکی تحقیقاتی ادارے نے اڈانی گروپ کے ایران کے ساتھ خفیہ کاروبار کی تصدیق کر دی

    امریکی تحقیقاتی ادارے نے اڈانی گروپ کے ایران کے ساتھ خفیہ کاروبار کی تصدیق کر دی

    نیویارک: امریکی تحقیقاتی ادارے نے اڈانی گروپ کے ایران کے ساتھ خفیہ کاروبار کی تصدیق کر دی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق امریکی محکمہ انصاف کی جانب سے اڈانی گروپ کی ایرانی پیٹروکیمیکل مصنوعات کی درآمد پر تحقیقات کی گئی ہیں، وال اسٹریٹ جرنل کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اڈانی گروپ پر ایران سے ایل پی جی درآمد کرنے کا الزام ہے۔

    رپورٹ کے مطابق اڈانی گروپ پر امریکی پابندیوں کی خلاف ورزی کے تحت ایرانی ایل پی جی کی درآمد کی تحقیقات ہو رہی ہیں، گروپ نے ایرانی کمپنی سے کروڑوں ڈالرز کی ایل پی جی خرید کر بھارت درآمد کی ہے۔

    دی وال اسٹریٹ جرنل کے مطابق امریکی بینک نے اڈانی کی ایران ڈیل پر خدشات کے باعث ٹرانزیکشنز بند کر دی ہیں، رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ مودی سرکار نے ایران سے درآمدات کے الزام میں کوئی کارروائی نہ کر کے دوست نوازی ثابت کی، اور اڈانی گروپ نے ایرانی کوئلہ درآمد کر کے عالمی قوانین اور امریکی پابندیوں کی دھجیاں اڑا دیں۔


    انیل چوہان کا اعترافی بیان مودی کے گلے کی ہڈی بن گیا؛ کانگریس نے اہم مطالبہ کر دیا


    تحقیقاتی رپورٹ میں اڈانی پر سیکیورٹیز فراڈ اور اسٹاک مارکیٹ میں ہیرا پھیری کے سنگین الزامات بھی عائد کیے گئے ہیں، رپورٹ کے مطابق مودی سرکار نے اڈانی پر لگے کرپشن الزامات پر پردہ ڈالنے کی بھرپور کوشش کی، عالمی میڈیا نے مودی اور اڈانی کے گٹھ جوڑ کو بھارت کی جمہوریت کے لیے خطرہ قرار دے دیا ہے۔

    مودی کے اقتدار میں اڈانی کی دولت میں غیر معمولی اضافہ ہوا، جس پر بھارتی اپوزیشن نے سوال اٹھائے ہیں۔ دوسری جانب اڈانی گروپ نے اس رپورٹ پر رد عمل میں پیر کے روز کہا ہے کہ اس نے جان بوجھ کر پابندیوں کی خلاف ورزی یا تجارت نہیں کی، اڈانی کے ایک ترجمان نے رپورٹ کو بے بنیاد قرار دیا، اور کہا ہمیں اس معاملے پر امریکی حکام کی طرف سے کسی تحقیقات کا علم نہیں ہے۔