Tag: ایران

  • امریکا کا ایران کو یورینیم افزودہ کرنے کی اجازت دینے پر غور

    امریکا کا ایران کو یورینیم افزودہ کرنے کی اجازت دینے پر غور

    امریکا میں ٹرمپ انتظامیہ کی جانب سے ایران کو کم سطح پر یورینیم افزودہ کرنے کی اجازت دینے پر غور شروع کردیا گیا ہے۔

    امریکی اخبار کی جانب سے یہ دعویٰ کیا جارہا ہے امریکا میں ٹرمپ انتظامیہ ایک اور منصوبے پر دیگر ممالک کے ساتھ مل کر بھی کام کررہی ہے۔

    امریکی اخبار کے مطابق دیگر ممالک کے ساتھ منصوبے پر کام کرنے کا مقصد ایران کو جوہری ہتھیار بنانے سے روکنا ہے۔

    ایرانی صدر مسعود پزشکیان کا کہنا ہے کہ جوہری پروگرام ختم کرنے کے لیے امریکی دباؤ پر نہیں جھکیں گے، کوئی بھی آزاد انسان ظلم اور نا انصافی کے آگے نہیں جھکے گا۔

    دوسری جانب ترجمان وائٹ ہاؤس کیرولائن لیوٹ کا کہنا ہے کہ ایران معاہدہ کرے یا نتائج کے لیے تیار رہے۔

    ترجمان وائٹ ہاؤس کیرولائن لیوٹ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ایران کے ساتھ میڈیا کے ذریعے مذاکرات نہیں کررہے، ایران کو معاہدے کے لیے تفصیلی معاہدہ پیش کرچکے ہیں اب وہ معاہدہ کرے یا پھر نتائج کے لیے تیار رہے۔

    انہوں نے کہا کہ صدر ٹرمپ روس اور یوکرین کے درمیان براہ راست رابطوں کی حوصلہ افزائی کرتے ہیں اور مذاکرات کے حوالے سے پرامید ہیں۔

    ترجمان وائٹ ہاؤس کے مطابق صدر ٹرمپ تنازع کو حل کرنے کی کوشش کررہے ہیں، صدر ٹرمپ امریکا کو دنیا کی بہترین فوجی قوت بنانا چاہتے ہیں، امریکا میں غیرقانونی مقیم افراد کو ڈی پورٹ کیا جائے گا۔

    ان کے سوال کیا کہ امریکا میں ہزاروں کسان بغیر دستاویز کے موجود ہیں، ڈی پورٹ سے فوڈ سیکیورٹی کا مسئلہ نہیں ہوگا؟

    امریکا نے تجارتی جنگ بندی کے معاہدے کی خلاف ورزی کی ہے، چین کا الزام

    جواب میں کیرولائن لیوٹ نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں اس معاملے کو قانونی طریقے سے حل کیا جائے، ٹرمپ انتظامیہ چاہتی ہے غیرملکی قانونی طریقے سے کام کریں۔

  • ایران ایٹمی ہتھیار بنانے کے قریب پہنچ گیا، آئی اے ای اے

    ایران ایٹمی ہتھیار بنانے کے قریب پہنچ گیا، آئی اے ای اے

    انٹرنیشنل ایٹومک اینرجی ایجنسی نے خبردار کیا ہے کہ ایران ایٹمی ہتھیاروں کی سطح کے قریب پہنچ گیا ہے، افزودہ یورینیم کا ذخیرہ بڑھ گیا ہے۔

    آئی اے ای اے کے چیف رافیل گروسی کا کہنا ہے کہ ایران نے افزودہ یورینیم کا ذخیرہ 50 فیصد بڑھا دیا ہے، ایران کے پاس 60 فیصد افزودہ یورینیم کی مقدار408.6 کلوگرام ہوگئی، ایران نے 3 ماہ میں افزودہ یورینیم کا ذخیرہ 50 فیصد بڑھایا۔

    یہ بھی پڑھیں: ایران بھی جوہری ہتھیاروں کو ناقابل قبول سمجھتا ہے، عباس عراقچی

    ایران واحد غیرجوہری ریاست ہے جس نے اس سطح تک افزودگی کی، آئی اے ای اے رپورٹ میں ایران کی خفیہ ایٹمی سرگرمیوں پر سنگین تشویش کا اظہار کیا گیا ہے۔

    رافیل گروسی نے فرنچ اخبار سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہ ایک پہیلی کی طرح ہے، ان کے پاس پرزے موجود ہیں، آخر کار وہ انھیں ایک دن جمع کرہی ہیں گے۔

    یہ بھی پڑھیں: ایران نے انتہائی افزودہ یورینیم ترک کرنے پر آمادگی ظاہر کر دی، اقتصادی پابندیاں ختم کرنے کی شرط

    آئی اے ای اے کی سربراہ نے کہا کہ اب بھی راستہ موجود ہے کہ ایران کی جانب سے ایسے اقدامات سے پہلے بات چیت کی جائے، تاہم یہ بات ماننا پڑے گی کہ ایران ایٹم بم بنانے سے زیادہ دور نہیں ہے۔

    https://urdu.arynews.tv/saudi-warned-iran-to-reach-nuclear-deal-with-trump/

  • ایران بھی جوہری ہتھیاروں کو ناقابل قبول سمجھتا ہے، عباس عراقچی

    ایران بھی جوہری ہتھیاروں کو ناقابل قبول سمجھتا ہے، عباس عراقچی

    ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی کا اہم بیان سامنے آیا ہے جس میں اُنہوں نے کہا ہے کہ جوہری ہتھیار نہ رکھنے کے معاملے پر امریکا سے متفق ہیں۔

    غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے ایک بار پھر جوہری ہتھیاروں کے حوالے سے تہران کا موقف دہرایا ہے، اُن کا کہنا تھا کہ جوہری ہتھیاروں کو ایران بھی ناقابل قبول سمجھتا ہے،جوہری ہتھیار نہ رکھنے کے معاملے پر امریکا سے متفق ہیں۔

    واضح رہے کہ ایران کے وزیر خارجہ عراقی امریکا کے ساتھ جوہری ہتھیاروں کے معاملے پر مذاکرات کرنے والی ٹیم کی قیادت کر رہے ہیں۔

    امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے چند روز قبل کہا تھا کہ ایران کے ساتھ جوہری ڈیل پر مذاکرات مثبت سمت آگے بڑھ رہے ہیں۔

    گزشتہ روز ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے عمانی ٹیلی ویژن سے بات کرتے ہوئے واضح کیا تھا کہ کوئی بھی ایران کو یورینیم کی افزودگی سے نہیں روک سکتا۔

    ایرانی صدر مسعود پزشکیان کا کہنا تھا کہ ایران ایسے تمام دباؤ کو مسترد کرتا ہے اور اپنے یورینیم کی افزودگی کے حق پر قائم ہے۔

    اُن کا کہنا تھا کہ عالمی قوانین ہر ملک کو پر امن مقاصد کے لیے جوہری توانائی سے متعلق سائنسی سرگرمیوں کی اجازت دیتے ہیں۔

    ’ٹرمپ کیساتھ جوہری معاہدہ کرو یا اسرائیلی حملے کا خطرہ مول لو‘ سعودی عرب کا ایران کو پیغام

    پزشکیان کا کہنا تھا کہ ایران جوہری ہتھیار حاصل کرنے کا خواہاں نہیں، نہ ماضی میں ایسا چاہا، نہ مستقبل میں ایسا ارادہ رکھتا ہے، کیوں کہ یہ ایران کے عقیدے کے خلاف ہے۔ تاہم وہ، طبی، زرعی، صنعتی اور سائنسی مقاصد کے لیے افزودگی سے کبھی دست بردار نہیں ہو گا۔

  • ’ٹرمپ کیساتھ جوہری معاہدہ کرو یا اسرائیلی حملے کا خطرہ مول لو‘ سعودی عرب کا ایران کو پیغام

    ’ٹرمپ کیساتھ جوہری معاہدہ کرو یا اسرائیلی حملے کا خطرہ مول لو‘ سعودی عرب کا ایران کو پیغام

    سعودی عرب کے وزیر دفاع نے ایران کو کہا تھا کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جوہری معاہدے پر بات چیت کی پیشکش کو سنجیدگی سے لیں۔

    رائٹرز کے مطابق سعودی وزیر دفاع نے گزشتہ ماہ تہران کا دورہ کیا تھا جہاں انہوں نے ایرانی حکام کو سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کا دو ٹوک پیغام پہنچایا تھا، جس میں انہون نے کہا تھا کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جوہری معاہدے پر بات چیت کی پیشکش کو سنجیدگی سے لیں ورنہ اسرائیل حملہ کرسکتا ہے۔

    سعودی وزیر دفاع نے ایرانی حکام کو کہا تھا کہ امریکا سے مذاکرات کی ناکامی کی صورت میں اسرائیل کے حملے کے امکان کا سامنا کرنے سے بہتر ہو گا کہ امریکا کے ساتھ جوہری معاہدہ کر لیا جائے۔

    https://urdu.arynews.tv/saudi-defense-minister-meets-iran-khamenei/

    سعودی وزیر دفاع نے ایران کو پیغام میں مزید کہا تھا کہ پہلے ہی غزہ اور لبنان تنازعات کی زد میں ہے اور یہ خطہ مزید کشیدگی برداشت نہیں کر سکتا ہے۔

    یاد رہے کہ تہران میں بند کمرہ اجلاس 17 اپریل کو صدارتی احاطے میں منعقد ہوا تھا، جس میں ایرانی صدر مسعود پیزشکیان، مسلح افواج کے چیف آف اسٹاف محمد باقری اور وزیر خارجہ عباس عراقچی موجود تھے۔

    رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ میڈیا نے وزیر دفاع کے دورے کی کوریج کی تھی لیکن شاہ سلمان کے خفیہ پیغام کو پہلے رپورٹ نہیں کیا گیا۔

    سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے چھوٹے بھائی شہزادہ خالد کا یہ دورہ دو دہائیوں سے زائد عرصے میں سعودی شاہی خاندان کے کسی سینئر رکن کا پہلا دورہ تھا۔

  • ٹرمپ نے نیتن یاہو کو ایران پر ممکنہ حملے سے روک دیا

    ٹرمپ نے نیتن یاہو کو ایران پر ممکنہ حملے سے روک دیا

    واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اسرائیل کے وزیر اعظم نیتن یاہو کو ایران پر ممکنہ حملے سے روک دیا ہے، انھوں نے کہا نیتن یاہو کو ایران پر کسی ممکنہ حملے کے خلاف خبردار کیا ہے۔

    وائٹ ہاؤس میں بدھ کے روز میڈیا سے گفتگو کے دوران امریکی صدر نے کہا ’’میں نے نیتن یاہو کو ایران پر کسی ممکنہ حملے کے خلاف خبردار کیا ہے، تہران کے ساتھ جوہری معاہدے پر بات چیت کے دوران اسرائیلی حملہ مناسب نہیں ہوگا، ہماری ایران کے ساتھ اچھی بات چیت جاری ہے۔‘‘

    روئٹرز کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ’’گزشتہ ہفتے اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو کو خبردار کیا تھا کہ وہ ایسے اقدامات نہ کریں جس سے ایران کے ساتھ جوہری مذاکرات میں خلل پڑ سکے۔‘‘ ٹرمپ نے کہا ’’میں نے ان سے کہا کہ یہ ابھی کرنا نامناسب ہوگا، کیوں کہ ہم ابھی ایک حل کے بہت قریب ہیں، اور یہ کسی بھی لمحے بدل سکتا ہے۔‘‘

    اسرائیل نے اس سے قبل نیویارک ٹائمز کی اس رپورٹ کو مسترد کر دیا تھا، جس میں کہا گیا تھا کہ نیتن یاہو ایران کی جوہری افزودگی کی اہم تنصیبات پر حملہ کر کے امریکا اور ایران کے درمیان جوہری معاہدے پر بات چیت میں خلل ڈالنے کی دھمکی دے رہے ہیں۔


    ایران نے اسرائیل کے لیے جاسوسی کے الزام میں ایک شخص کو تختہ دار پر لٹکا دیا


    اخبار نے لکھا تھا کہ اسرائیلی حکام کو تشویش ہے کہ ٹرمپ ایران کے ساتھ معاہدے تک پہنچنے کے لیے اتنے بے چین ہیں کہ وہ تہران کو اپنی جوہری افزودگی کی تنصیبات رکھنے کی اجازت دیں گے، جو اسرائیل کے لیے سرخ لکیر ہے۔

    اخبار نے دعویٰ کیا تھا کہ امریکی حکام کو خدشہ تھا کہ اسرائیل ایران پر معمولی انتباہ کے ساتھ حملہ کرنے کا فیصلہ کر سکتا ہے اور کہا کہ امریکی انٹیلی جنس نے اندازہ لگایا ہے کہ اسرائیل کم از کم 7 گھنٹے میں ایران پر حملہ کر سکتا ہے۔ تاہم دوسری طرف نیتن یاہو کے دفتر نے اس مضمون کے جواب میں ایک بیان جاری کیا جس میں کہا گیا تھا: ’’جعلی خبریں۔‘‘ جب کہ نیویارک ٹائمز نے کہا کہ وہ اس رپورٹ پر قائم ہے۔

  • ایران کے شیراز میں دہشت گرد حملے میں جج جاں بحق

    ایران کے شیراز میں دہشت گرد حملے میں جج جاں بحق

    ایران کے شہر شیراز میں آج صبح 2 نامعلوم دہشت گردوں نے کرمنل کورٹ کے جج احسان باقری پر قاتلانہ حملہ کرکے انہیں موت کی نیند سلا دیا۔

    غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق کرمنل کورٹ کے جج احسان باقری شیراز کی کرمنل کورٹ نمبر 2 میں بطور جج اپنی خدمات انجام دے رہے تھے۔

    رپورٹس کے مطابق 38 سالہ جج احسان باقری پچھلے 12 سال سے ایرانی عدالتی نظام سے جڑے ہوئے تھے۔

    عدالت کے جج کو کیوں قتل کیا گیا، ابھی تک یہ واضح نہیں ہوسکا ہے، پولیس نے اس حوالے سے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔ اعلیٰ حکام نے جج کے قتل کی تحقیقات کا حکم دے دیا ہے۔

    دوسری جانب ایران کا کہنا ہے کہ اس نے جنوری 2023 میں آذربائیجان کے سفارت خانے پر ہونے والے خطرناک حملے کے مرتکب ایک شخص کو پھانسی دیدی ہے۔ اس حملے سے ہمسایہ ممالک کے درمیان تعلقات خراب ہوگئے تھے۔

    رپورٹ کے مطابق عدلیہ کا کہنا ہے کہ تہران میں آذربائیجانی سفارت خانے پر حملہ کرنے والے کے خلاف آج صبح قانونِ انصاف نافذ کیا گیا۔

    رپورٹس کے مطابق 2023 میں کئے گئے حملے کے نتیجے میں ایک آذربائیجانی سفارتکار ہلاک اور دو سکیورٹی گارڈز اس وقت زخمی ہو گئے تھے جب مسلح حملہ آور سفارت خانے کے احاطے میں داخل ہوگیا تھا، آذربائیجان کے صدر الہام علیوف نے دہشت گرد حملے کی شدید مذمت کی تھی۔

    باکو نے اس حملے کے بعد تہران میں اپنا سفارت خانہ بند کر دیا اور پھر دونوں ممالک نے ایک دوسرے کے سفارت کاروں کو ملک بدر کرنے کا حکم دیا۔

    تہران کا کہنا تھا کہ حملہ آور نے ”ذاتی رنجشوں ”کی بنیاد پر حملہ کیا مگر باکو نے الزام لگایا کہ تہران نے حملے کی حوصلہ افزائی کی تھی۔

    برطانیہ میں خوفناک واقعہ : بے قابو گاڑی نے فٹبال شائقین کو کچل ڈالا

    دہشتگردی کا یہ واقعہ ہونے کے بعد کئی سالوں تک دونوں حکومتوں کے درمیان تعلقات کشیدہ رہے جس کی بڑی وجہ ایران کے قدیم دشمن اسرائیل کے ساتھ آذربائیجان کے قریبی تعلقات ہیں۔

  • پاکستان کا اسلامی دنیا میں خاص مقام ہے، آیت اللہ خامنہ ای کا سوشل میڈیا پر پیغام

    پاکستان کا اسلامی دنیا میں خاص مقام ہے، آیت اللہ خامنہ ای کا سوشل میڈیا پر پیغام

    اسلام آباد: ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای نے کہا ہے کہ پاکستان کا اسلامی دنیا میں ایک خاص مقام ہے۔

    تفصیلات کے مطابق ایرانی رہنما آیت اللہ خامنہ ای نے وزیر اعظم شہباز شریف سے ملاقات کے بعد سوشل میڈیا پر پیغام میں کہا پاکستان کا اسلامی دنیا میں خاص مقام ہے، مسئلہ فلسطین پر پاکستان کا مؤقف قابل تعریف ہے۔

    انھوں نے کہا غزہ میں صہیونی طاقت کے جرائم روکنے کے لیے ایران اور پاکستان کو مل کر کام کرنا چاہیے، ایران اور پاکستان کے برادرانہ تعلقات ہیں، امت مسلمہ کی سلامتی کا واحد راستہ مسلم اقوام کا اتحاد ہے۔

    شہباز شریف کا ٹویٹ


    دوسری طرف وزیر اعظم شہباز شریف نے سماجی رابطہ کی ویب سائٹ ایکس پر دورہ ایران کے حوالے سے پیغام میں کہا ایران کے صدر مسعود پزشکیان کے ساتھ ایک دوستانہ اور پرجوش ملاقات ہوئی، ایران کے عظیم عقائد کے حامل، سپریم لیڈر آیت اللہ سید علی خامنہ ای سے ملنے کا بھی اعزاز حاصل ہوا۔

    انھوں نے کہا خاص طور پر مسلم امہ کو درپیش موجودہ چیلنجز کے حوالے سے میں نے آیت اللہ خامنہ ای کی رائے جانی، ہم نے ملاقات میں باہمی مفادات، دو طرفہ اور علاقائی مسائل پر بھی تبادلہ خیال کیا، اور حالیہ بحران کے دوران پاکستان کے لیے ایران کے ثالثی کردار اور ان کی تشویش کے اظہار پر شکریہ ادا کیا۔ وزیر اعظم نے کہا پاکستان مسلم امہ میں ایران کے کردار کی قدر کرتا ہے۔


    پاکستان ایران کے سول جوہری پروگرام کی حمایت کرتا ہے، وزیراعظم


  • ایران کے ساتھ جوہری مذاکرات، ٹرمپ نے دو دنوں‌ میں‌ اہم اعلان کا اشارہ دے دیا

    ایران کے ساتھ جوہری مذاکرات، ٹرمپ نے دو دنوں‌ میں‌ اہم اعلان کا اشارہ دے دیا

    نیو جرسی: امریکی ڈونلڈ صدر ٹرمپ ایران کے ساتھ جوہری مذاکرات کے سلسلے میں بدستور پرامید ہیں، انھوں نے کہا ہے کہ ایران کے ساتھ بات چیت میں مثبت پیش رفت ہوئی ہے۔

    امریکی میڈیا رپورٹس کے مطابق نیو جرسی ایئر پورٹ پر اتوار کو میڈیا سے گفتگو میں ڈونلڈ ٹرمپ نے اشارہ دیا کہ ایران کے ساتھ اس کے جوہری پروگرام پر پیش رفت ہوئی ہے اور ’’اگلے دو دنوں میں‘‘ اعلان آ سکتا ہے۔

    ایسوسی ایٹڈ پریس کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ امریکا اور ایران کے درمیان ہونے والی بات چیت کے سلسلے میں ثالث عمان سے بھی کہیں زیادہ پرجوش نظر آئے، انھوں نے کہا کہ دونوں ممالک نے روم میں ہونے والے مذاکرات کے پانچویں دور میں کچھ پیش رفت کی ہے۔

    ٹرمپ نے اتوار کو اپنے گالف کلب سے نکلنے کے بعد شمالی نیو جرسی میں صحافیوں سے کہا ’’ہم نے ایران کے ساتھ بہت اچھی بات چیت کی ہے، میں نہیں جانتا کہ میں اگلے دو دنوں میں آپ کو کچھ اچھا یا برا بتاؤں گا، لیکن مجھے محسوس ہو رہا ہے کہ میں آپ کو کچھ اچھا بتاؤں گا۔‘‘


    امریکا کا بڑا مطالبہ، ایران نے بھی دوٹوک جواب دیدیا


    انھوں نے اس بات پر زور دیا کہ ہفتے اور اتوار کو ہونے والی بات چیت میں ’’ہم نے کچھ حقیقی اور سنجیدہ پیش رفت کی ہے، اور دیکھتے ہیں کہ کیا ہوتا ہے، لیکن مجھے لگتا ہے کہ ایران کے محاذ پر ہمارے پاس کوئی اچھی خبر ہو سکتی ہے۔‘‘

    انھوں نے کہا ہم ایران سے جوہری معاہدہ کرنا چاہتے ہیں، امید ہے جلد مزید اچھی خبریں سامنے آئیں گی، اس سلسلے میں دونوں ملکوں کو مزید کام کرنے کی ضرورت ہے۔

  • ایران میں آذربائیجان کے سفارت خانے پر حملے کے مجرم کو پھانسی

    ایران میں آذربائیجان کے سفارت خانے پر حملے کے مجرم کو پھانسی

    ایران کا کہنا ہے کہ اس نے جنوری 2023 میں آذربائیجان کے سفارت خانے پر ہونے والے خطرناک حملے کے مرتکب ایک شخص کو پھانسی دیدی ہے۔ اس حملے سے ہمسایہ ممالک کے درمیان تعلقات خراب ہوگئے تھے۔

    عرب خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق عدلیہ کا کہنا ہے کہ تہران میں آذربائیجانی سفارت خانے پر حملہ کرنے والے کے خلاف آج صبح قانونِ انصاف نافذ کیا گیا۔

    رپورٹس کے مطابق 2023 میں کئے گئے حملے کے نتیجے میں ایک آذربائیجانی سفارتکار ہلاک اور دو سکیورٹی گارڈز اس وقت زخمی ہو گئے تھے جب مسلح حملہ آور سفارت خانے کے احاطے میں داخل ہوگیا تھا، آذربائیجان کے صدر الہام علیوف نے دہشت گرد حملے کی شدید مذمت کی تھی۔

    باکو نے اس حملے کے بعد تہران میں اپنا سفارت خانہ بند کر دیا اور پھر دونوں ممالک نے ایک دوسرے کے سفارت کاروں کو ملک بدر کرنے کا حکم دیا۔

    تہران کا کہنا تھا کہ حملہ آور نے ”ذاتی رنجشوں ” کی بنیاد پر حملہ کیا مگر باکو نے الزام لگایا کہ تہران نے حملے کی حوصلہ افزائی کی تھی۔

    دہشتگردی کا یہ واقعہ ہونے کے بعد کئی سالوں تک دونوں حکومتوں کے درمیان تعلقات کشیدہ رہے جس کی بڑی وجہ ایران کے قدیم دشمن اسرائیل کے ساتھ آذربائیجان کے قریبی تعلقات ہیں۔

    تہران نے طویل عرصے سے خدشات کا اظہار کیا ہے کہ باکو کو ہتھیار فراہم کرنے والا ایک بڑا ملک اسرائیل آذربائیجان کی سرزمین کو ایران پر ممکنہ حملے کے لیے استعمال میں لا سکتا ہے۔

    سعودی عرب، سنگین جرم میں غیر ملکی کو سزائے موت

    آذربائیجان کو ترکی سے ملانے والی نام نہاد زنگیزور راہداری کا بھی ایران سخت مخالف رہا ہے جو آرمینیا سے متصل ایران کی سرحد کے ساتھ چلے گی۔

  • ایران توانائی کے استعمال کے لیے جوہری مواد سے کام لے سکتا ہے، مارکو روبیو

    ایران توانائی کے استعمال کے لیے جوہری مواد سے کام لے سکتا ہے، مارکو روبیو

    واشنگٹن: امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے کہا ہے کہ ایران توانائی کے استعمال کے لیے جوہری مواد استعمال کر سکتا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو کی سینٹ امور خارجہ کمیٹی میں پیشی کے موقع پر سینیٹرز نے ان سے امور خارجہ پر ٹرمپ انتظامیہ کی حکمت عملی پر سخت سوالات کیے۔

    سینیٹر نے پوچھا کہ ایران سے جوہری پروگرام پر مذاکرات کے حوالے سے ٹرمپ انتظامیہ کی کیا پالیسی ہے؟ وزیر خارجہ مارکو روبیو نے کہا ایران توانائی کے استعمال کے لیے جوہری مواد استعمال کر سکتا ہے، اس کے لیے بھی ضوابط مقرر ہیں۔


    غزہ میں امدادی سامان کی ترسیل شروع ہوگئی، مارکو روبیو


    انھوں نے واضح کیا کہ خطے میں موجود دوسرے ممالک کو بھی ایران کے جوہری پروگرام پر خدشات ہیں، صدر ٹرمپ واضح کر چکے ہیں کہ ایران کو جوہری ہتھیار بنانے نہیں دیے جائیں گے۔

    مارکو روبیو نے کہا ہم ایران کے ساتھ مذاکرات کے ذریعے انھیں خوش حالی اور ترقی کی طرف لے جانا چاہتے ہیں، ایران کے ساتھ مذاکرات کی توجہ جوہری پروگرام ہے، اس پر کوئی بھی معاہدہ ہونے سے پہلے تمام پابندیاں برقرار رہیں گی۔

    وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ ایران خطے میں مسلح گروہوں کی پشت پناہی کر رہا ہے، یورپ بھی ایران پر اضافی پابندیاں عائد کرنے جا رہا ہے۔