Tag: ایران

  • ایٹمی پروگرام، ایران نے امریکا اور اسرائیل کو خبردار کر دیا

    ایٹمی پروگرام، ایران نے امریکا اور اسرائیل کو خبردار کر دیا

    تہران: ایران نے امریکا اور اسرائیل کو خبردار کیا ہے کہ اپنے ایٹمی پروگرام کا دفاع ہر صورت میں کیا جائے گا۔

    ایرانی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ایران نے اپنے ایٹمی پروگرام کا دفاع کیا ہے اور وہ اس دفاع کو جاری رکھنے میں کسی قسم کی ہچکچاہٹ کا شکار نہیں ہوگا۔

    ترجمان ایرانی وزارت خارجہ اسماعیل بغائی نے کہا کہ ’’ایران کا پرامن ایٹمی پروگرام جاری ہے، اور گزشتہ 3 دہائیوں سے یہ جوہری ہتھیاروں کے عدم پھیلاؤ کے معاہدے میں ایک رکن کے طور پر ایران کے حقوق کی بنیاد پر قائم ہے، یقینی طور پر ہم اس سلسلے میں کوئی کمزوری نہیں دکھائیں گے۔‘‘

    واضح رہے کہ اسرائیلی وزیر اعظم بینجمن نیتن یاہو نے اتوار کو یروشلم میں امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو سے ملاقات کے بعد کہا تھا کہ اسرائیل اور امریکا ایران کے جوہری عزائم اور مشرق وسطیٰ میں اس کے اثر و رسوخ کو ناکام بنانے کے لیے پرعزم ہیں۔

    دنیا کا اسٹیج چین کے حوالے کرنے پر امریکا زندگی بھر افسوس کرتا رہے گا، سابق برطانوی وزیر اعظم کا انٹرویو

    امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے کہا تھا کہ ’’ہر دہشت گرد گروہ کے پیچھے، تشدد کے ہر عمل کے پیچھے، ہر غیر مستحکم کرنے والی سرگرمی کے پیچھے، ہر اس چیز کے پیچھے جو اس خطے کو گھر کہنے والے لاکھوں لوگوں کے لیے امن اور استحکام کو خطرہ بناتی ہے، ایران ہے۔‘‘

  • پروازوں کی بحالی، ایران اور لبنان رضامند ہوگئے

    پروازوں کی بحالی، ایران اور لبنان رضامند ہوگئے

    ایران کا کہنا ہے کہ پروازوں کی معطلی کے سلسلے میں لبنان سے بامعنی گفتگو کے لیے تیار ہیں۔

    بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ایرانی وزیرِ خارجہ اور لبنان میں اُن کے ہم منصب کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے، اس دوران ایرانی وزیرِ خارجہ نے کشیدگی کے خاتمے کے حوالے سے تعمیری بات چیت کرنے کے لیے رضا مندی کا اظہار کیا ہے۔

    رپورٹس کے مطابق لبنان کے وزیرِ ٹرانسپورٹ اور تعمیرات کی جانب سے تصدیق کی گئی ہے کہ لبنانی حکام ایران میں موجود لبنانی شہریوں کی واپسی کی کوششوں میں مصروف ہیں۔

    اس حوالے سے مشرقِ وسطیٰ کی ایک ایئر لائن نے اپنے 3 طیارے فراہم کرنے کے لیے تیاری کی تھی مگر ایران کی جانب سے اجازت دینے سے انکار کردیا گیا تھا۔

    واضح رہے کہ امریکا کی جانب سے لبنان میں ایرانی طیاروں کو مار گرانے کے بیان کے بعد لبنان نے ایرانی پروازوں پر اپنے ملک میں اترنے پر پابندی عائد کر دی تھی۔

    نیتن یاہو نے ایال ضمیر کونیا آرمی چیف مقرر کردیا

    رپورٹس کے مطابق تہران کی جانب سے جوابی اقدام کے طور پر لبنانی پروازوں پر اپنے ملک میں لینڈنگ پر پابندی لگا دی گئی تھی۔

    ایران میں موجود درجنوں لبنانی زائرین اس صورتِ حال کے بعد اپنے ملک واپس نہیں پہنچ سکے تھے۔

  • تیز بارش کے بعد سرخ سیلاب کی ویڈیو نے انٹرنیٹ صارفین کو ششدر کر دیا

    تیز بارش کے بعد سرخ سیلاب کی ویڈیو نے انٹرنیٹ صارفین کو ششدر کر دیا

    تہران: حالیہ بارشوں کی وجہ سے ایران کے ہُرمُز جزیرے پر سرخ سیلاب آ گیا، جس کی ویڈیو بھی سامنے آئی ہے۔

    ایران کے جزیرے ہرمز کے ’ریڈ بیچ‘ پر شدید بارشوں کے باعث سرخ رنگ کا سیلاب آ گیا ہے، جسے دیکھ کر انٹرنیٹ صارفین حیران رہ گئے ہیں۔

    اس جزیرے کو رینبوئی لینڈ بھی کہا جاتا ہے، جہاں تیز بارشوں کی وجہ سے سیلابی صورت حال پیدا ہو جاتی ہے اور قدرتی طور پر پانی کا رنگ سرخ ہو جاتا ہے۔

    مٹی کے سرخ رنگ کی وجہ جزیرہ ہرمز کی آتش فشاں چٹانوں میں موجود ہیماٹائٹ اور آئرن آکسائیڈ ہے، جس کو گولک کہتے ہیں، خلیج فارس کا یہ جزیرہ سالٹ ڈوم ہے، جس میں مٹی اور آتش فشاں چٹانوں کی تہیں موجود ہیں۔

    درخت کے نیچے کھڑے 5 افراد اچانک موت کے منہ چلے گئے

    یہاں پائی جانے والی 70 معدنیات کی وجہ سے چٹانیں سرخ، سبز اور نارنجی رنگ کی دکھائی دینے لگتی ہیں۔

  • ڈونلڈ ٹرمپ کی وائٹ ہاؤس میں واپسی کے بعد  امریکا کی ایران کے خلاف پہلی پابندی

    ڈونلڈ ٹرمپ کی وائٹ ہاؤس میں واپسی کے بعد امریکا کی ایران کے خلاف پہلی پابندی

    واشنگٹن : امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ  نے ایران پر مزید پابندیاں لگادیں ، پہلے سے پابندیوں کا شکار کمپنیوں سے منسلک افراد، جہازوں اور فرمز پر پابندیاں لگائی ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی وائٹ ہاؤس میں واپسی کے بعد امریکا نے ایران کے خلاف پہلی پابندی لگا دی۔

    عرب میڈیا نے بتایا کہ امریکی محکمہ خزانہ نے ایران کے تیل کے نیٹ ورک کو نشانہ بنایا ہے، پہلے سے پابندیوں کا شکار کمپنیوں سے منسلک افراد، جہازوں اور فرمز پر پابندیاں لگائی ہیں۔

    امریکی وزیر خزانہ نے الزام عائد کیا ہےکہ ایران تیل کی آمدنی کو جوہری پروگرام، بیلسٹک میزائل اور ڈرونز پر لگا رہا ہے۔

    مزید پڑھیں : ایران پر سخت پابندیاں عائد کریں گے، ڈونلڈ ٹرمپ

    انھوں نے مزید کہا کہ ایران اپنی تیل کی آمدنی کو دہشتگرد گروپوں کی مدد کے لیے بھی استعمال کررہا ہے لہٰذا غیرقانونی سرگرمیوں کی فنڈنگ روکنے کے لیے مزید سخت اقدامات کریں گے۔

    دوسری جانب ایران  نے امریکی پابندیوں کو یکسر مسترد کر دیا ہے۔

    یاد رہے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس میں کہا تھا کہ ایران پر سخت پابندیاں عائد کریں گے تاکہ وہ کبھی ایٹمی قوت نہ بن سکے۔

    دوسری جانب نیتن یاہو کا کہنا تھا کہ میں اور ڈونلڈ ٹرمپ اس بات کو یقینی بنانا چاہتے ہیں کہ ایران کبھی ایٹمی ہتھیار تیار نہ کرے۔

  • مغرب سنجیدہ ہو تو جوہری مذاکرات کے لیے تیار ہیں: ایران

    مغرب سنجیدہ ہو تو جوہری مذاکرات کے لیے تیار ہیں: ایران

    ایرانی وزارتِ خارجہ نے کہا ہے کہ اگر مغربی ممالک سنجیدگی کا مظاہرہ کریں تو ہم جوہری پروگرام پر بات کرنے کے لیے تیار ہیں۔

    بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ترجمان ایرانی وزارتِ خارجہ اسماعیل بقائی کا کہنا تھا کہ ایران نے متعدد بار بات چیت کے لیے آمادگی ظاہر کی ہے لیکن صرف اس صورت میں جب مغربی ممالک بھی سنجیدگی دکھائیں۔

    ترجمان ایرانی وزارتِ خارجہ نے امید ظاہر کی ہے کہ نئے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ ایران کے حوالے سے حقیقت پسندانہ رویہ اپنائیں گے۔

    نئی بات چیت کے امکان کے بارے میں پوچھے جانے پرترجمان ایرانی دفتر خارجہ نے کہا کہ ایران کی پالیسی دیگر فریقین کے اقدامات پر منحصر ہو گی۔

    اُنہوں نے کہا کہ ایران پر دوبارہ پابندیاں عائد کی گئیں توایران جوہری عدم پھیلاؤ کے معاہدے کی پاسداری نہیں کرسکتا۔

    ایران نے اپنے سب سے خطرناک ڈرون کو ’غزہ‘ کا نام دے دیا، ویڈیو جاری

    واضح رہے کہ این پی ٹی کے تحت دستخط کرنے والی ریاستیں اپنے جوہری ذخیروں کا اعلان کرنے اور انہیں بین الاقوامی جوہری توانائی ایجنسی کی نگرانی میں رکھنے کی پابند ہیں۔

  • ایران نے اپنے سب سے خطرناک ڈرون کو ’غزہ‘ کا نام دے دیا، ویڈیو جاری

    ایران نے اپنے سب سے خطرناک ڈرون کو ’غزہ‘ کا نام دے دیا، ویڈیو جاری

    تہران: ایران نے اپنے سب سے خطرناک اور سب سے بڑے ڈرون طیارے کو ’غزہ‘ کا نام دے دیا۔

    ایرانی میڈیا رپورٹس کے مطابق سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی (IRGC) کی ایرو اسپیس فورس نے جنوبی ایران میں ایک بڑی فوجی مشق کے موقع پر ایک ’ہائبرڈ آپریشن‘ کے دوران غزہ کے نام سے اس ہیوی ڈیوٹی ڈرون کی نقاب کشائی کی۔

    پاسداران انقلاب اسلامی کے میجر جنرل حسین سلامی اور فضائیہ کے سربراہ جنرل حاجی زادہ نے ڈرون طیارے کی کارکردگی کا نظارہ کیا، ڈرون طیارے نے اپنے ہدف کو کامیابی کے ساتھ نشانہ بنایا۔

    سپاہ پاسداران کے مطابق اس بغیر پائلٹ طیارے کی رینج 1,000 کلومیٹر ہے اور یہ کم از کم 500 کلو گرام کا پے لوڈ لے سکتا ہے، اتوار کو مشق کے دوران دشمن کے 8 فرضی اہداف کو اس نے کامیابی سے نشانہ بنایا۔

    22 میٹر کے پروں کے پھیلاؤ اور 3,100 کلو گرام کے ٹیک آف وزن کے ساتھ یہ ڈرون 35 گھنٹے کی شان دار پرواز برداشت کر سکتا ہے اور 350 کلو میٹر فی گھنٹہ کی سمندری سفر کی رفتار کا حامل ہے۔

    غزہ ڈرون کے آپریشنل ریڈئیس کا تخمینہ تقریباً 4,000 کلومیٹر ہے اور یہ ایک ہی پرواز میں 13 میزائل لے جا سکتا ہے۔

  • ایران کے لیے پاکستانی برآمدات محض 20 ہزار ڈالرز کیوں رہیں؟

    ایران کے لیے پاکستانی برآمدات محض 20 ہزار ڈالرز کیوں رہیں؟

    اسلام آباد: گزشتہ مالی سال ایران کے لیے پاکستانی برآمدات محض 20 ہزار ڈالرز رہنے کا انکشاف ہوا ہے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ امریکی پابندیاں ایران کے لیے پاکستانی برآمدات میں بڑی رکاوٹ بن گئیں، امریکی پابندیوں کے باعث بینکنگ چینلز کا نہ ہونا برآمدات میں رکاوٹ کی بڑی وجہ ہے۔

    ذرائع کے مطابق گزشتہ 5 برسوں میں ایران کے لیے پاکستانی برآمدات صرف ایک لاکھ 30 ہزار ڈالرز رہیں، جب کہ ایران سے پاکستان کی درآمدات میں ہر گزرتے سال کے ساتھ مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔

    گزشتہ مالی سال ایران سے پاکستانی درآمدات بڑھ کر ایک ارب ڈالرز سے زائد رہیں، گزشتہ 5 برسوں میں پاکستان کی ایران سے درآمدات 3 ارب 65 کروڑ ڈالرز رہیں، مالی سال 2019۔20 میں ایران کے لیے پاکستانی برآمدات 10 ہزار ڈالرز تھیں، جب کہ مالی سال 2020۔21 اور 2021۔22 میں ایران کے لیے پاکستانی برآمدات صفر تھیں، مالی سال 2022۔23 میں ایران کے لیے پاکستانی برآمدات ایک لاکھ ڈالرز تھیں۔

    ذرائع کے مطابق مالی سال 2019۔20 میں ایران سے پاکستانی درآمدات کا حجم 44 کروڑ ڈالرز تھا، مالی سال 2020۔21 میں پاکستان کی درآمدات 51 کروڑ 86 لاکھ ڈالرز ہوئیں، اور مالی سال 2022۔23 میں ایران سے پاکستان کی درآمدات 88 کروڑ ڈالرز تھیں۔

    دوسری طرف یورپی ممالک کو پاکستان سے برآمدات میں 3.8 ارب ڈالر کا بڑا اضافہ ہوا ہے، صدر ایف پی سی سی آئی عاطف اکرام شیخ کے مطابق زرمبادلہ ذخائر میں مزید اضافے کے لیے ویلیو ایڈڈ صنعتوں پر خصوصی توجہ مرکوز کی جانی چاہیے۔

  • ایران نے زیر آب میزائل کمپلیکس کی ویڈیو جاری کردی

    ایران نے زیر آب میزائل کمپلیکس کی ویڈیو جاری کردی

    ایران کی سپاہ پاسداران انقلاب کی بحریہ نے اپنے زیر آب میزائل شہروں (میزائل کمپلیکس) میں سے ایک کی ویڈیو جاری کی ہے۔

    غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق ایران میں زیر آب میزائل کمپلیکس کی تقریب رونمائی سپاہ کے کمانڈر انچیف جنرل حسین سلامی اور نیوی کمانڈر جنرل علی رضا تنگسیری کی موجودگی میں منعقد کی گئی۔

    جنرل سلامی کا اس موقع پر کہنا تھا کہ آج ہم نے بحریہ کے معزز کمانڈر کے ساتھ جس کمپلیکس کا دورہ کیا وہ ان میزائل شہروں میں سے ایک ہے جس میں بحریہ کا میزائل سسٹم اور بارودی سرنگیں بچھانے والے جہاز موجود ہیں۔

    اُن کا کہنا تھا کہ اگرچہ یہ کمپلیکس جسے آج قوم دیکھ رہی ہے ایک شاندار کمپلیکس ہے، لیکن یہ مجموعی طور پر بحریہ کی دفاعی طاقت کے اس کا ایک چھوٹا سا حصہ ہے۔

    جنرل سلامی کا کہنا تھا کہ نیوی کے جدید آلات اور سسٹمز کی تعداد میں مستقبل میں بھی اضافہ جاری رہے گا۔

    ایران کے قومی ٹی وی چینل پر نشر ہونے والی فوٹیج میں میں دکھایا گیا ہے کہ زیر زمین کمپلیکس میں تیز رفتار کشتیاں اور بحری بارودی سرنگیں موجود ہیں اس کے علاوہ محفوظ جنگی کشتیاں بھی کروز میزائلوں سے لیس ہیں۔

    اس زیر آب نیوی بیس میں امریکی جنگی جہازوں کو نشانہ بنانے والے ہائی ٹیک جنگی جہازوں کو بھی خصوصی طور پر دیکھا جاسکتا ہے۔

  • ایران میں مسلح افراد کی فائرنگ سے 2 جج جاں بحق

    ایران میں مسلح افراد کی فائرنگ سے 2 جج جاں بحق

    تہران: ایران میں سپریم کورٹ کے باہر مسلح شخص نے فائرنگ کرکے 2 ججز کو قتل کردیا۔

    غیر ملکی میڈیا نے تہران میں فائرنگ کے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ نامعلوم حملہ آور نے سپریم کورٹ کے باہر فائرنگ کی ہے، جس کے باعث 2 جج موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے ہیں۔

    ایران کے میڈیا کا کہنا ہے کہ دونوں معزز جج صاحبان قومی سلامتی، جاسوسی اور دہشتگردی سے متعلق کیسز کی سماعت کررہے تھے۔ جن کی شناخت علی رازینی اور محمد مغیثی کے ناموں سے ہوئی ہے۔

    رپورٹس کے مطابق فائرنگ کا واقعہ مصروف علاقے تہران اسکوائر پر سپریم کورٹ کے قریب پیش آیا جس میں ایک جج زخمی بھی ہوا ہے، حملہ نے فائرنگ کرنے کے بعد خود کو بھی گولی مارلی ہے۔

    روس اور ایران میں اہم معاہدہ ہو گیا

    ایرانی میڈیا کے مطابق فائرنگ کے واقعے میں جاں بحق ہونے والے جج علی رازینی پر 1998 میں بھی قاتلانہ حملہ کیا گیا تھا جس میں ان کی گاڑی میں بم نصب کیا گیا تھا اور وہ اس حملے میں زخمی ہوئے تھے۔

  • روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے ایران میں 2 نیوکلیئر پاور پلانٹس لگانے کا اعلان کر دیا

    روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے ایران میں 2 نیوکلیئر پاور پلانٹس لگانے کا اعلان کر دیا

    ماسکو: روس ایران تعلقات مزید گہرے ہونے لگے ہیں، روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن نے ایران میں 2 نیوکلیئر پاور پلانٹس لگانے کا اعلان کیا ہے۔

    غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق روس ایران میں جامع اسٹریٹجک پارٹنر شپ معاہدہ طے پا گیا، ماسکو میں دونوں ممالک کے صدور نے معاہدے پر دستخط کیے۔

    معاہدے میں سیکیورٹی سروسز، فوجی مشقوں، افسران کی ٹریننگ میں تعاون شامل ہے جب کہ معاہدے کے مطابق روس ایران ایک دوسرے کے خلاف اپنی سرزمین استعمال کرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔

    جمعہ کو ماسکو میں پزشکیان کے ساتھ ایک مشترکہ نیوز کانفرنس میں پیوٹن نے اس معاہدے کو ’’روس ایران اور پورے خطے کی مستحکم اور پائیدار ترقی کے لیے حالات پیدا کرنے والی ایک حقیقی پیش رفت‘‘ قرار دیا۔

    واضح رہے کہ روس اور ایران دنیا کے دو سب سے زیادہ پابندیوں والے ممالک ہیں، جن کے درمیان حالیہ معاہدے نے شراکت داری کو مزید گہرا کر دیا ہے۔ ایرانی اور روسی حکام کے مطابق ’’جامع اسٹریٹجک پارٹنرشپ معاہدہ‘‘ تجارت اور فوجی تعاون سے لے کر سائنس، ثقافت اور تعلیم تک کے شعبوں کا احاطہ کرتا ہے۔

    ’ہم مل کر دنیا کو پُرامن بنائیں گے‘ ٹرمپ کی چینی صدر سے گفتگو

    الجزیرہ کے مطابق فروری 2022 میں یوکرین پر روس کے حملے کے بعد سے، ماسکو نے ایران کو ایک اہم اسٹریٹجک پارٹنر کے طور پر دیکھا ہے، اس اقدام نے مغربی حکام کو پریشان کر دیا ہے۔

    ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے ملاقات میں کہا کہ جنگ مسائل کا حل نہیں ہے، امید ہے کہ یوکرین جنگ مذاکرات کی میز پر ختم ہوگی۔ دوسری طرف یوکرین اور مغربی حکام کا کہنا ہے کہ ایران نے روس کو خود ہی دھماکا خیز مواد کے ساتھ تباہ ہونے والے ’شہید‘ ڈرون فراہم کیے ہیں، جنہیں ماسکو نے یوکرین پر اپنے رات کے حملوں میں استعمال کیا ہے۔