Tag: ایران

  • ایران کی فوجی صلاحیت میں بڑا اضافہ

    ایران کی فوجی صلاحیت میں بڑا اضافہ

    ایران کی فوجی صلاحیت میں اسرائیل اور امریکہ کے ساتھ ممکنہ تنازعات کی تیاری کے سلسلے میں ایک ہزار نئے جدید ڈرونز کا اضافہ کیا گیا ہے۔

    ایران کے نیم سرکاری خبررساں ادارے تسنیم کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ دفاعی نظام کو مضبوط بنانے کے لیے ایرانی فوج کو گزشتہ روز جدید ڈرونز فراہم کردیئے گئے ہیں۔

    رپورٹس کے مطابق ان ڈرونز کو ایران کے مختلف مقامات پر فوج کے حوالے کردیا گیا ہے، ان میں اعلیٰ اسٹیلتھ اور مضبوط قلعہ شکن صلاحیتیں موجود ہیں۔

    ان نئے ڈرونز کی خاصیت یہ ہے کہ ان میں خودکار پرواز کے ساتھ 2000 کلومیٹر سے زیادہ کی رینج اور زبردست تباہ کن صلاحیت موجود ہے۔

    ان خاص ڈرونز میں دفاعی شیلڈز سے گزرنے اور نچلی سطح کا ریڈار کراس سیکشن عبور کرنے کی صلاحیت بھی موجود ہے۔

    رپورٹس کے مطابق نئے ڈرونز شامل ہونے سے ملکی سرحدوں کی بہتر نگرانی کے علاوہ دور دراز کے اہداف کے لیے ایرانی فضائیہ کے بیڑے کی جنگی صلاحیت بھی بڑھ گئی ہے۔

    لبنان میں حزب اللہ کے اہداف پر اسرائیل کی بمباری

    واضح رہے کہ ایران نے جنوری 2025 کے آغاز سے دو ماہ طویل فوجی مشقیں شروع کی ہیں جن میں نطنز کے مقام پر اہم جوہری تنصیبات پر میزائلوں اور ڈرونز کے فرضی حملوں کے خلاف سپاہ پاسداران انقلاب اور فوج کی دفاعی مشقیں شامل ہیں۔

  • لاس اینجلس آگ، ایران نے امریکا کو بڑی پیشکش کردی

    لاس اینجلس آگ، ایران نے امریکا کو بڑی پیشکش کردی

    تہران: امریکی شہر لاس اینجلس میں لگی خوفناک آگ پر قابو پانے کے لیے ایران کی جانب سے امریکا کو مدد کی پیشکش کی گئی ہے۔

    غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق امریکی ریڈ کراس کے سربراہ کلف ہولٹ کو لکھے گئے خط میں ایرانی ہلال احمر کے سربراہ پیر حسین کولیوند نے امداد بھیجنے کی پیشکش کی ہے۔

    ایرانی ہلال احمر کے سربراہ کا کہنا تھا کہ قدرتی آفات سے نمٹنے کے اپنے وسیع تجربے کے باعث ایرانی ہلال احمر متاثرہ علاقوں میں فوری طور پر خصوصی ریپڈ ایکشن ٹیمیں اور ریسکیو سامان بھیجنے کے لیے تیار ہے۔

    خبررساں ایجنسی کا کہنا ہے کہ پیر حسین کولیوند نے کلف ہولٹ کو یقین دلایا کہ مشکل کی اس گھڑی میں وہ تنہا نہیں ہیں۔

    واضح رہے کہ لاس اینجلس میں منگل سے لگی تاریخ کی بدترین آگ مزید پھیل رہی ہے، آگ سے 16افراد ہلاک اور سیکڑوں زخمی ہوچکے ہیں، جبکہ متعدد افراد تاحال لاپتا ہیں۔

    خوفناک آگ کے نتیجے میں 12 ہزار سے زائد مکان اور عمارتیں جل کر راکھ بن چکی ہیں، جبکہ 2 لاکھ سے زائد افراد نقل مکانی پر مجبور ہوگئے ہیں۔

    لاس اینجلس آگ، ٹرمپ نے کسے قصور وار ٹھہرایا؟

    امریکی میڈیا کا کہنا ہے کہ 12 ہزار سے زائد فائر فائٹرز، ساڑھے 1100 فائر انجن، 60 طیارے اور 143 واٹر ٹینکر آگ بجھانے کی کوششوں میں مصروف ہیں۔ مگر آگ کی شدت میں مزید اضافہ ہوتا جارہا ہے۔

  • ممکنہ اسرائیل امریکی حملے، ایران نے بیلسٹک میزائل چلا کر خبردار کر دیا

    ممکنہ اسرائیل امریکی حملے، ایران نے بیلسٹک میزائل چلا کر خبردار کر دیا

    تہران: اسرائیل امریکی حملے کے خدشات کے پیش نظر ایران نے بیلسٹک میزائل چلا کر دشمنوں کو خبردار کر دیا ہے۔

    ایران نے ایک نئے مقامی اینٹی بیلسٹک میزائل ڈیفنس سسٹم کا تجربہ کیا ہے، جب کہ ایران کی جانب سے لانگ رینج بیلسٹک میزائل شوٹنگ کی مشقیں بھی کی جا رہی ہیں۔

    ایرانی سرکاری ٹی وی پر درجنوں لانگ رینج میزائل دکھائے گئے، خبر میں بتایا گیا کہ پاسداران انقلاب کی جانب سے میزائل جانچنے کی مشقیں جاری ہیں، جس کا مقصد ابھرتے ہوئے خطرات کے خلاف اپنی فضائی دفاعی صلاحیتوں کو بڑھانا ہے۔

    ایرانی کمانڈر نے خبردار کیا کہ ایران اور امریکا ایران پر حملے کی غلطی سے باز رہیں، ہم ایکشن میں ہیں اور مناسب وقت اور جگہ پر کارروائی کریں گے۔ کمانڈر نے مزید کہا کہ اسرائیل کسی غلط فہمی میں نہ رہے، ہم بھرپور جواب دیں گے۔

    ایرانی میڈیا کے مطابق نیا مقامی اینٹی بیلسٹک میزائل ڈیفنس سسٹم قومی سلامتی اور فوجی خود کفالت کو مضبوط بنانے کے لیے IRGC کی وسیع حکمت عملی کا حصہ ہے۔

    واضح رہے کہ اس پیش رفت کا اعلان ’پیامبرِ اعظم 19 فوجی مشقوں‘ کے دوران کیا گیا، جہاں مختلف دفاعی حکمتِ عملیوں بشمول کامیکاز ڈرون کی کارکردگی کے مظاہرے کیے گئے۔

  • ایران میں حجاب بل سے متعلق اراکینِ اسمبلی کا بڑا اقدام

    ایران میں حجاب بل سے متعلق اراکینِ اسمبلی کا بڑا اقدام

    ایران میں اراکینِ اسمبلی نے اہم اقدام اُٹھاتے ہوئے حجاب بل میں تبدیلی کی درخواست کر دی۔

    بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق قانون سازوں نے حجاب بل میں ترمیم کرنے کی درخواست کی ہے، اس بل کے تحت لازمی حجاب نہ پہننے والی خواتین کے لیے سخت سزائیں تجویز کی گئی ہیں۔

    پارلیمان کے ارکان کی جانب سے ملک میں خواتین کے حجاب اوڑھنے کے لازمی قانون کو نرم کرنے اور اس سلسلے میں سخت سزاؤں کے خاتمے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

    ایرانی میڈیا کے مطابق حجاب بل پارلیمنٹ میں منظور ہو چکا ہے لیکن حتمی توثیق کے لیے اسے ابھی تک حکومت کو پیش نہیں کیا گیا ہے۔

    ایران کے نائب صدر برائے پارلیمانی امور شہرام دبیری کی جانب سے بل کو منظوری کے لیے بھیجنے سے روکنے کی درخواست کی گئی ہے۔

    ایران میں خواتین کو ہراساں کرنیوالے مجرم کے ساتھ کیا ہوا؟

    رپورٹس کے مطابق شہرام دبیری کی جانب سے یہ واضح نہیں کیا گیا کہ وہ کس قسم کی ترامیم کی خواہش رکھتے ہیں اور ترامیم کا یہ عمل کتنے وقت میں مکمل ہوگا۔

  • ایران میں خواتین کو ہراساں کرنیوالے مجرم کے ساتھ کیا ہوا؟

    ایران میں خواتین کو ہراساں کرنیوالے مجرم کے ساتھ کیا ہوا؟

    تہران: ایران میں خواتین کو ہراساں کرنے اوران پر حملہ کرنے والے مجرم کو موت کی سزا دے دی گئی۔

    بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق تہران میں 59 خواتین کو نوک دار آلے سے زخمی کرنے والے راستگوئی کندلاج کو‘زمین پر فساد پھیلانے‘ کے جرم میں موت کی سزا دی گئی۔

    غیر ملکی میڈیا کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ متعدد خواتین کی جانب سے ملزم کی شکایت کی گئی تھی، کہ موٹر سائیکل سوار ملزم ان پر حملہ آور ہوا ہے۔

    ایرانی عدلیہ کی نیوز ویب سائٹ کے مطابق خواتین پر حملہ کرنے اور تہران میں دہشت پھیلانے والے راستگوئی کندلاج کو موت کی سزا دے دی گئی ہے۔

    واضح رہے کہ ایران میں قتل، منشیات کی اسمگلنگ اور جنسی جرائم جیسے سنگین جرائم پر موت کی سزا دی جاتی ہے۔

    اس سے قبل گزشتہ ماہ تہران میں ایک یہودی شہری کو 2022 کے قتل کیس میں موت کی سزا دی گئی تھی۔

    رپورٹ کے مطابق ایرانی عدلیہ سے جڑی ویب سائٹ میزان آن لائن ڈاٹ آئی آر کے بموجب 23 سالہ یہودی شخص کو عدالت عظمیٰ نے توثیق کے بعد سزائے موت دی۔

    مغربی شہر کرمان شاہ کے سرکاری وکیل حامد رضا کریمی کے حوالہ سے کہا گیا کہ عدالت‘ یہودی شہری کے وکلاء اور رشتہ دار‘ مقتول کے خاندان کو قصاص کے معاملہ میں قائل نہیں کرسکے۔ مقتول کا نام ظاہر نہیں کیا گیا۔

    رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ 2022 میں یہودی شہری نے کرمان شاہ میں ایک جم کے باہر ایک شخص کو چھری کے وار سے قتل کردیا تھا۔

  • ایران کا اسرائیل پر حملے سے متعلق بڑا بیان

    ایران کا اسرائیل پر حملے سے متعلق بڑا بیان

    ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی کا کہنا ہے کہ ایران 26 اکتوبر کوایران پر اسرائیل کے حملے کا جواب دینے کا حق محفوظ رکھتا ہے۔

    غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق ایرانی وزیر خارجہ نے پرتگال میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وہ اقوام متحدہ کے اتحاد برائے تہذیبوں کے دسویں عالمی فورم میں شرکت کر رہے ہیں۔

    عباس عراقچی کا کہنا تھا کہ ایران کو گذشتہ ماہ اسرائیل کے فضائی حملوں کے خلاف جوابی کارروائی کا حق حاصل ہے لیکن وہ لبنان میں جنگ بندی کے معاہدے جیسے خطے میں ہونے والی دیگر پیش رفتوں کا بھی جائزہ لے رہا ہے۔

    اُنہوں نے لبنان اور اسرائیل کے درمیان طے پانے والے جنگ بندی معاہدے کا خیر مقدم کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ یہ معاہدہ مستقل جنگ بندی کا باعث بنے گا۔

    اس سے قبل نیتن یاہو نے حزب اللہ کے آگے گھٹنے ٹیکنے کے بعد اب غزہ میں بھی عنقریب جنگ بندی معاہدہ ہونے کا اشارہ دے دیا۔

    قطری نیوز چینل الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق نیتن یاہو نے مقامی چینل 14 کو دیے گئے ایک انٹرویو میں کہا کہ غزہ کی پٹی میں اسرائیلی یرغمالیوں کی رہائی کیلیے ممکنہ جنگ بندی معاہدے کیلیے حالات کافی بہتر ہوئے ہیں۔

    لبنان میں جنگ بندی اسرائیل کی بدترین شکست ہے، جنرل سلامی

    اسرائیلی وزیر اعظم کی جانب سے مذکورہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا جب امریکی صدر جوبائیڈن نے کئی ناکام کوششوں کے بعد غزہ میں جنگ بندی معاہدے کو کامیاب بنانے کیلیے نئے سرے سے شروع کرنے پر زور دیا۔

  • روسی سخوئی 35 لڑاکا طیارے پہنچ گئے؟ ایران سے اہم خبر

    روسی سخوئی 35 لڑاکا طیارے پہنچ گئے؟ ایران سے اہم خبر

    تہران: ایرانی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ روسی Su-35 لڑاکا طیاروں کی پہلی کھیپ ایران پہنچ گئی ہے۔

    العربیہ کے مطابق فارسی زبان کے ایک چینل نے ٹیلی گرام پر اطلاع دی کہ روسی سخوئی طیارے مغربی ایران کی ہمدان گورنریٹ کے فضائی اڈے پر پہنچائے گئے ہیں۔

    اسرائیلی میڈیا ذرائع نے بھی سخوئی 35 کے پہلے اسکواڈرن کی ایران کو ترسیل کے بارے میں متضاد رپورٹوں کی بات کی ہے، جب کہ ایرانی ویب سائٹ مڈل ایسٹ سپیکٹر نے سیٹلائٹ کے ذریعے لی گئی ایک تصویر شائع کی ہے اور دعویٰ کیا ہے کہ ہمدان گورنری میں ایئر بیس پر سخوئی-35 جنگجو طیاروں کے لیے 4 مضبوط ہینگرز قائم کیے گئے ہیں، اور 4 دیگر ہینگرز زیر تعمیر ہیں۔

    روسی مشیروں کے لیے رہائش کی تیاری کی بھی اطلاعات موصول ہوئی ہیں، یہ روسی مشیر تربیت فراہم کرنے اور تکنیکی عملے کا انتظام کرنے کے لیے ایران آئیں گے۔

    برطانوی طوفان برٹ میں سعودی پائلٹ نے مسافروں سے بھرا طیارہ کیسے اتارا؟ سنسنی خیز ویڈیو وائرل

    اس کے برعکس دیگر رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ سخوئی-35 لڑاکا طیاروں کے پہلے اسکواڈرن کی ایران آمد قریب ہے اور انھیں نوجہ ایئر بیس پر تعینات کیا جائے گا۔

    ان رپورٹوں کے گردش کرنے کے چند گھنٹے بعد ایک اسرائیلی سیکیورٹی میڈیا آؤٹ لیٹ ’’انٹیلی ٹائمز‘‘ نے بھی ایک رپورٹ شائع کی جس میں کہا گیا کہ روس نے Su-35 لڑاکا طیاروں کی پہلی کھیپ ایران کو منتقل کر دی ہ،ے اور یہ طیارے ہمدان کے ایئر بیس پر وصول کیے گئے۔

    واضح رہے کہ گزشتہ اپریل میں ایرانی میڈیا نے اسرائیل کو جواب دینے کے لیے ایران کی تیاریوں کے سلسلے میں روس کے ایس یو 35 جنگی طیاروں کی فراہمی کا اشارہ دیا تھا، لیکن یہ ترسیل ملتوی کی گئی تھی۔

  • جرمنی نے چین اور ایران کو پابندیوں کی دھمکی دے دی

    جرمنی نے چین اور ایران کو پابندیوں کی دھمکی دے دی

    جرمنی نے ماسکو کی حمایت کرنے پر چین اور ایران کو پابندیوں کی دھمکی دے دی۔

    غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق جرمن وزیر خارجہ کا کہنا ہے کہ چین نے روس کی حمایت جاری رکھی تو پابندیوں کے لیے تیار ہوجائے، انہوں نے الزام عائد کیا کہ چین یوکرین تنازع میں روس کو فوجی مدد فراہم کررہا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ ایران کے خلاف بھی مزید پابندیاں لگائی جارہی ہیں، ایران کی جانب سے مسلسل روس کو یوکرین پر حملوں کے لیے ڈرون فراہم کیے جارہے ہیں۔

    دوسری جانب چین نے جرمن وزیر خارجہ کے روس کی فوجی مدد کے الزامات کو مسترد کردیا ہے۔

    چین کی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ فوجی مصنوعات کی برآمدات کو ذمہ داری سے سنبھالتے ہیں، ہم نے کبھی بھی تنازع کے کسی فریق کو ہتھیار فراہم نہیں کیے۔

    علاوہ ازیں روسی میڈیا کا کہنا ہے کہ صدر ولادیمیر پیوٹن نے جوہری حملوں سے متعلق نئی پالیسی کی منظوری دے دی ہے۔

    روسی میڈیا رپورٹ کے مطابق روس دشمن طاقتوں یا فوجی بلاکس کی جارحیت روکنے کے لیے ایٹمی حملے کرسکتا ہے جن کے پاس ایٹمی ہتھیار نہیں۔

    روسی صدر کا کہنا تھا کہ جارحیت کرنے والے کو احساس ہونا چاہیے کہ انتقامی کارروائی خوفناک ہوگی، روس اپنا اور اتحادیوں کا تحفظ ہر صورت یقینی بنائے گا۔

  • ’امریکی میڈیا نے ایلون مسک سے ایرانی مندوب کی ملاقات کی جھوٹی خبر پھیلائی‘

    ’امریکی میڈیا نے ایلون مسک سے ایرانی مندوب کی ملاقات کی جھوٹی خبر پھیلائی‘

    تہران: ایران نے ایلون مسک سے اپنے مندوب کی ملاقات کی تردید کر دی ہے۔

    روئٹرز کے مطابق ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی نے ہفتے کے روز سرکاری ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے اقوام متحدہ میں تہران کے ایلچی اور امریکی ارب پتی ایلون مسک کے درمیان ہونے والی ملاقات کی سختی سے تردید کی۔

    عباس عراقچی کا کہنا تھا کہ امریکی میڈیا نے ایلون مسک کی ایرانی مندوب سے ملاقات کی جھوٹی خبر پھیلائی، اور اس کے پیچھے محرکات کا بھی اندازہ لگایا جا سکتا ہے، خیال رہے کہ اس سے قبل ایرانی وزارت خارجہ کی جانب سے بھی اس ملاقات کی تردید کی گئی تھی۔

    وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ ایرانی قیادت نے ایسی کسی ملاقات کی اجازت نہیں دی، ابھی ایسی ملاقاتوں کا وقت نہیں ہے، ہم دیکھ رہے ہیں کہ نئی امریکی انتظامیہ کی پالیسیوں کیا ہوں گی، اس کی بنیاد پر اپنی پالیسیوں کو ترتیب دیں گے۔

    واضح رہے کہ نیویارک ٹائمز نے جمعرات کو خبر دی تھی کہ اقوام متحدہ میں ایرانی مندوب کی نو منتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مشیر ایلون مسک سے پیر کو ملاقات ہوئی ہے، ڈونلڈ ٹرمپ کی ٹیم کی جانب سے اس بارے میں کچھ نہیں کہا گیا۔

    عراقچی نے کہا ’’میری رائے میں ایلون مسک اور ایران کے نمائندے کے درمیان ملاقات کے بارے میں امریکی میڈیا کی یہ من گھڑت خبر دراصل صورت حال کو جانچنے ی ایک صورت ہے، کہ آیا اس طرح کے اقدام کے لیے کوئی بنیاد موجود ہے۔‘‘

  • کیا ایران ٹرمپ کو قتل کرنا چاہتا ہے؟ ایرانی وزارت خارجہ کا اہم بیان

    کیا ایران ٹرمپ کو قتل کرنا چاہتا ہے؟ ایرانی وزارت خارجہ کا اہم بیان

    ایران کی جانب سے وضاحت کی گئی ہے کہ وہ نو منتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو قتل کرنا نہیں چاہتا، ایران نے قتل کرنے کی سازش میں ملوث ہونے کی تردید کردی۔

    امریکی میڈیا نے یہ دعویٰ کیا ہے کہ ایران نے گزشہ ماہ صدر بائیڈن انتظامیہ کو اس حوالے سے خط لکھا تھا۔ جس میں کہا گیا کہ وہ ٹرمپ کے قتل کی سازش نہیں کرے گا۔

    ایرانی وزارت خارجہ کا کہنا تھا کہ ایران کسی بھی سابق یا موجودہ امریکی عہدیدار کو قتل کرنے کی سازش کے الزامات کو پوری طرح مسترد کرتا ہے۔

    واضح رہے کہ موجودہ امریکی صدر جوبائیڈن کی انتظامیہ نے خبردار کیا تھا کہ ڈونلڈ ٹرمپ کے قتل کی ایرانی کوشش جنگ تصور کی جائے گی۔

    ٹرمپ کے قتل کی مبینہ منصوبہ بندی کے الزام میں امریکا نے ایک افغان شہری کو حراست میں لیا تھا کہ جس کے بارے میں اُنہوں نے کہا تھا کہ اس کا تعلق ایرانی پاسداران انقلاب سے ہے۔

    بائیڈن انتظامیہ نے الزام عائد کیا تھا کہ ٹرمپ پر قاتلانہ حملے کی منصوبہ بندی میں ایران ملوث ہے اور ملزم فرہاد شاکری کو پاسداران انقلاب نے یہ کام سونپا تھا جو کافی عرصہ تہران میں بھی قیام کرچکا ہے۔

    کیرولین لیویٹ وائٹ ہاؤس کی کم عمر ترین ترجمان نامزد

    واضح رہے کہ ٹرمپ پر دو بار قاتلانہ حملے کی کوشش کی جاچکی ہے، جس میں سے ایک بار پنسلوینیا میں انتخابی ریلی کے دوران ان پر حملہ کیا گیا تھا جس میں وہ محفوظ رہے تھے اور گولی لگنے سے ان کا کان زخمی ہوا تھا۔