Tag: ایران

  • امریکا نے ایران کو پھر حملے کی دھمکی دیدی

    امریکا نے ایران کو پھر حملے کی دھمکی دیدی

    امریکا نے ایران کو پھر حملے کی دھمکی دیتے ہوئے کہا کہ اپنے مفادات کو محفوظ بنانے کیے لیے اقدامات کر رہے ہیں۔

    امریکی وزیرِ دفاع الائیڈ آسٹن کہتے ہیں کہ ایران کے بڑھتے ہوئے اثر رسوخ کو روکنے اور تنازع کو بڑھانے سے روکنے کے لیے پُر عزم ہیں، خطے میں اپنے مفادات کو محفوظ بنانے کیے لیے اقدامات کر رہے ہیں۔

    امریکی وزیر دفاع نے کہا کہ ایران اور اس کے شراکت داروں پر واضر کر رہے ہیں کہ اگر امریکی اہلکاروں یا خطے میں مفادات کو نشانہ بنایا گیا تو امریکا ہر ممکن ضروری اقدام کرے گا۔

    دوسری جانب وائٹ ہاؤس کے ترجمان جان کربی نے یہ کہا کہ اسرائیل کی سلامتی کے لیے امریکا کی حمایت ٹھوس ہے اور اس میں کوئی تبدیلی نہیں آئے گی۔

    خیال رہے کہ جمعہ کو لبنان کے دارالحکومت بیروت میں ہونے والے اسرائیلی حملے میں حزب اللہ سربراہ حسن نصر اللہ شہید ہوئے۔ ہفتے کو حزب اللہ نے سربراہ کی شہادت کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل کے خلاف جنگ جاری رہے گی۔

    دوسری جانب حزب اللہ کو ایران کی حمایت حاصل ہے، ایران نے امریکا پر حسن نصر اللہ کے قتل میں ساتھی ہونے کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ حسن نصر اللہ کا قتل بغیر کسی ردعمل کے نہیں گزرے گا۔

     ایرانی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ اسرائیل لبنان میں جو کچھ کر رہا ہے اس کی وجہ سے اسے سکون نہیں ملے گا۔

  • ہر صورت لبنان اور مزاحمت کا ساتھ دیں گے، ایران کا واضح پیغام

    ہر صورت لبنان اور مزاحمت کا ساتھ دیں گے، ایران کا واضح پیغام

    ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ اسرائیل نے بیروت حملے میں امریکی بنکر بسٹر بموں کو استعمال کیا۔

    غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا کہ ایران ہر صورت لبنان اور مزاحمت کا ساتھ دے گا، انہوں نے کہا کہ بیروت حملے میں امریکی بنکر بسٹر بم استعمال کئے گئے۔

    جبکہ امریکی صدر جو بائیڈن نے کہا ہے کہ امریکا کی بیروت پر حملے میں کوئی شراکت یا اس حوالے سے علم نہیں تھا۔

    بائیڈن نے گزشتہ روز لبنان کے شہر بیروت پر ہونے والے حملے پر بات کرتے ہوئے کہا کہ امریکا کو بیروت حملے کا کوئی علم نہیں تھا۔

    واضح رہے کہ اسرائیل کی جانب سے بیروت پر کی گئی وحشیانہ بمباری کے بعد ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای نے نیشنل سیکیورٹی کونسل کا ہنگامی اجلاس بلالیا ہے۔

    رپورٹس کے مطابق ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کے مشیر علی لاریجانی نے کہا ہے کہ اسرائیل نے سرخ لکیر عبور کردی ہے۔

    انہوں نے کہا کہ حزب اللہ کے پاس قائدانہ صلاحیت رکھنے والے بہت سارے کمانڈر اور رہنما موجود ہیں جو حسن نصر اللہ کی شہادت کی صورت میں متبادل قیادت تحریک کو چلانے کے لئے تیار ہے۔

    حسن نصر اللہ سے متعلق ایرانی میڈیا کا بڑا دعویٰ

    ایرانی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ کیا جارہا ہے کہ حزب اللہ کے سیکریٹری جنرل سید حسن نصر اللّٰہ اور تحریک کی ایگزیکٹو کونسل کے سربراہ سید ہاشم صفی الدین بالکل صحت مند ہیں۔

  • سلامتی کونسل کا اجلاس، ایران کا بڑا بیان

    سلامتی کونسل کا اجلاس، ایران کا بڑا بیان

    لبنان میں اسرائیل کی جانب سے کی جانے والی بربریت پر ہونے والے سلامتی کونسل کے اجلاس میں ایران کا کہنا ہے کہ خطہ بڑے پیمانے پر جنگ کے دہانے پر ہے۔

    بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی کا کہنا ہے کہ لبنان میں مکمل جنگ ہوئی تو ایران لاتعلق نہیں رہ سکتا۔

    ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی کا اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ خطہ بڑے پیمانے پر جنگ کے دہانے پر ہے، سلامتی کونسل کو امن اور سلامتی کو بحال کرنے کے لیے مداخلت کرنی ہوگی۔

    ایرانی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ لبنان میں اسرائیلی مظالم اور قبضے کے خلاف دفاع کے لیے ایران حزب اللہ کی حمایت کرتا ہے۔

    اُن کا کہنا تھا کہ اسرائیلی قیادت کو سمجھنا چاہیے کہ ان کے جرائم کی سزا ملنی ہے، لبنان میں مکمل جنگ ہوئی تو ایران لاتعلق نہیں رہ سکتا جبکہ اسرائیل تمام ریڈ لائنیں کراس کرچکا ہے۔

    واضح رہے کہ مشرق وسطیٰ میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کے دوران ایران کی جانب سے دارالحکومت تہران کی شاہراہوں پر فوجی سازوسامان سجا دیا گیا ہے۔

    رپورٹس کے مطابق نمائش کا مقصد اسرائیل کو خبردار کرناہے کہ ایران حماس کے رہنما اسماعیل ہنیہ کی شہادت کے بعد جوابی کارروائی کے لیے تیار ہے۔

    حزب اللہ کی پہلی بڑی کامیابی، اسرائیلی فوج کا کھلا اعتراف

    مشرق وسطیٰ میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کے دوران تہران کی شاہراہوں پر بھاری فوجی سازوسامان کے ساتھ بینرز آویزاں کردیئے گئے ہیں، جن پر تحریر ہے کہ ہم بدلہ لیں گے، ساتھ ہی اسماعیل ہنیہ اور ایرانی پاسداران انقلاب کے کمانڈر قاسم سلیمانی کے پوسٹرز بھی لگادیئے گئے ہیں۔

  • ایران کے نئے بیلسٹک میزائل ’جہاد‘ کی پہلی بار رونمائی

    ایران کے نئے بیلسٹک میزائل ’جہاد‘ کی پہلی بار رونمائی

    تہران: ایران نے ہفتے کے روز تہران میں ایک فوجی پریڈ کے دوران اسلامی انقلابی گارڈ کور نے مقام طور پر تیار کردہ ’جہاد‘ نامی ایک نئے بیلسٹک میزائل کی نمائش کی ہے۔

    ایران کے سرکاری میڈیا کے مطابق جہاد میزائل سسٹم کی ہفتے کے روز پہلی بار باضابطہ طور پر نقاب کشائی کی گئی ہے، یہ بیلسٹک میزائل 1000 کلو میٹر تک مار کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

    یہ بیلسٹک میزائل ایران کے دیگر لیکوئڈ فیول والے میزائلوں سے اس لیے مختلف ہے کیوں کہ یہ دوہرے میزائل لانچر کا حامل ہے، ایرانی میڈیا کے مطابق جہاد میزائل ’قائم‘ میزائل کا ایک بہترین ورژن ہے، جس کی رینج 800 کلو میٹر سے بڑھا کر ہزار کلو میٹر کی گئی ہے، اور اس کے وار ہیڈ کو گائیڈڈ کیا گیا ہے۔

    جہاد میزائل کو ایران کے پاسداران انقلاب کے ایرو اسپیس بازو نے ڈیزائن اور تیار کیا ہے، اور اس کی نمائش 1980-1988 کی ایران عراق جنگ کی برسی کے موقع پر ہونے والی سالانہ پریڈ کے دوران کی گئی۔

    پاسداران انقلابنے 4,000 کلو میٹر رینج کے ساتھ ایک نئے ڈرون کی بھی نمائش کی، ’’شہید-136B‘‘ نامی یہ ڈرون ’’شہید 136‘‘ کا اپ گریڈ ورژن ہے۔

  • مغربی ممالک کو اسرائیل کا ساتھ دینے پر شرم آنی چاہئے، ایران

    مغربی ممالک کو اسرائیل کا ساتھ دینے پر شرم آنی چاہئے، ایران

    لبنان میں پیجر دھماکوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے ایران کے صدر مسعود پزشکیان نے کہا کہ پیجر دھماکے انسانیت کے زوال، سفاکیت اور جرائم کے غلبہ کا منہ بولتا ثبوت ہیں۔

    بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ایرانی صدر مسعود پزشکیان کا کہنا تھا کہ امریکا اور مغربی ممالک صہیونی ریاست کے جرائم، قتل عام اور قاتلانہ حملوں کی حمایت کرتے ہیں، امریکا اور مغربی ممالک کو اسرائیل کا ساتھ دینے پر شرم آنی چاہیے۔

    اس سے قبل ترک صدر رجب طیب اردوان کی جانب سے لبنان کے وزیراعظم نجیب میقاتی کو فون کر کے لبنان میں پیجر دھماکوں پر دکھ کا اظہار کیا گیا۔

    رپورٹ کے مطابق ترک صدر کا کہنا تھا کہ اسرائیل کو روکنے کی کوششیں جاری رہیں گی جبکہ اسرائیل کی غزہ میں تنازعات کو وسیع علاقے تک پھیلانے کی کوششیں خطرناک ہیں۔

    اقوام متحدہ کی جانب سے بھی لبنان میں پیجر ڈیوائس دھماکوں پر تشویش کا اظہار کیا گیا ہے۔

    اقوام متحدہ میں اسرائیل کے خلاف قرار داد منظور

    اقوام متحدہ کے ترجمان کا اپنے بیان میں کہنا تھا کہ لبنان میں پیجر دھماکوں کی پیشرفت انتہائی تشویشناک ہے۔ لبنان میں غیر مستحکم حالات پیدا کرنے کی کوششوں پر تشویش ہے۔

  • ایران کا لبنان دھماکوں پر ردِعمل سامنے آگیا

    ایران کا لبنان دھماکوں پر ردِعمل سامنے آگیا

    ایران نے لبنان میں پیجر دھماکوں پر رد عمل دیتے ہوئے اس کی شدید مذمت کی ہے، جبکہ اسے اسرائیل کی دہشت گردانہ کارروائی قرار دیا ہے۔

    بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ایرانی وزیر خارجہ عباس اراقچی نے پیجر دھماکوں کے بعد لبنانی وزیر خارجہ کو ٹیلیفون کیا اور دہشتگرد حملے کی شدید مذمت کی۔

    ایران کے وزیر خارجہ نے ایرانی سفیر کو فوری طبی امداد فراہم کرنے پر لبنان حکومت کا شکریہ بھی ادا کیا۔

    وزیر خارجہ عباس اراقچی نے دھماکوں میں جاں بحق افراد کے اہل خانہ سے تعزیت کی اور زخمیوں کو ضروری طبی امداد فراہم کرنے کا وعدہ کیا۔

    دوسری جانب لبنان میں پیجرز ڈیوائس میں دھماکوں کے بعد حزب اللہ نے اسرائیل کو ذمہ قرار دیتے ہوئے بدلہ لینے کا اعلان کردیا۔

    حزب اللہ نے رد عمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیل کو غیر متوقع ایسا جواب دیا جائیگا ممکن ہے ان کو اندازہ تک نہ ہو۔

    لبنانی میڈیا کا کہنا ہے کہ پیجرز ڈیوائس میں دھماکے بیٹری پھٹنے سے نہیں ہوئے، دھماکے بم کی وجہ سے ہوئے ہیں، پیجرز ڈیوائس امریکی کمپنی کے ہیں،مزیدتحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔

    اسرائیل کا لبنان میں حزب اللہ کیخلاف سائبر حملہ، 8 شہید، ہزاروں زخمی

    شامی مانیٹرنگ گروپ کے مطابق شام میں بھی پیجرز ڈیوائس میں دھماکوں کے باعث 14 حزب اللہ ارکان زخمی ہوئے ہیں، شام میں پیجرز ڈیوائس حزب اللہ ارکان کے کنٹرول میں تھے جن میں دھماکے ہوئے۔

  • ایران نے اپنا ریسرچ سیٹیلائٹ خلاء میں روانہ کردیا

    ایران نے اپنا ریسرچ سیٹیلائٹ خلاء میں روانہ کردیا

    ایران نے اپنا ریسرچ سیٹیلائٹ خلاء میں روانہ کردیا ہے، جس کے بعد سیٹیلائٹ سے سگنلز بھی ملنا شروع ہوگئے ہیں۔

    بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق سیٹیلائٹ خلاء میں بھیجنے کا مقصد بلندی پر ہارڈویئر اور سافٹ ویئر سسٹم کی ٹیسٹنگ کرنا ہے، ایرانی ساختہ راکٹ کے ذریعے 60 کلو گرام وزنی چمران ون سیٹیلاٹ خلاء میں بھیجا گیا ہے۔

    مقامی میڈیا کے مطابق ایران نے رواں برس جنوری میں بھی 3 سیٹیلائٹ خلاء بھیجے تھے۔

    واضح رہے کہ امریکا، ایران کی سیٹیلائٹ لانچنگ کو اقوام متحدہ سلامتی کونسل قرارداد کی خلاف ورزی قرار دے چکا ہے۔ امریکا کی جانب سے خدشات کا اظہار کیا گیا ہے کہ سیٹیلائٹ پروگرام سے ایران بیسلٹک میزائل ٹیکنالوجی کو بہتر کررہا ہے۔

    دوسری جانب ایران کے جوہری پروگرام سے امریکا اور یورپ پہلے ہی خائف ہے اور اب یورپی یونین نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ تہران چار ایٹم بم بنا سکتا ہے۔

    بین الاقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی کے بورڈ آف گورنرز کے اجلاس میں یورپی یونین نے ایرانی جوہری پروگرام کی توسیع پر اپنی گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ تہران چار ایٹم بم بنا سکتا ہے۔

    تین یورپی ممالک فرانس، جرمنی اور برطانیہ نے ایک مشترکہ بیان میں ایرانی جوہری پروگرام کی سرگرمیوں میں مسلسل توسیع پر اپنی تشویش کا اظہار کیا اور کہا ہے کہ تہران جوہری معاہدے کے تحت اپنی ذمہ داریوں سے نمایاں طور پر ہٹ گیا ہے۔

    یورپی یونین نے نشاندہی کی کہ ایران کی طرف سے ہزاروں جدید سینٹری فیوجز کی تنصیب اور بڑی مقدار میں انتہائی افزودہ یورینیم کا ذخیرے نے کئی خدشات کو جنم دیا ہے۔

    حوثیوں کا یمن سے اسرائیل پر میزائل حملہ

    یورپی ٹرائیکا نے واضح کیا کہ ایران کی یورینیم کی افزودگی کی سطح جوہری معاہدے کے وعدوں سے بہت زیادہ ہے۔ یہاں تک کہ اگر ایران نے جوہری ہتھیار کے حصول کے ساتھ آگے بڑھنے کا فیصلہ کیا تو اس کے پاس”چار ایٹمی بم بنانے کے لیے درکار مواد موجود ہوگا“۔

  • ایران، دہشت گردوں کے حملے میں 3 پولیس اہلکار جاں بحق

    ایران، دہشت گردوں کے حملے میں 3 پولیس اہلکار جاں بحق

    ایران کے صوبہ سیستان و بلوچستان میں دہشت گردوں کے حملے کے نتیجے میں 3 پولیس افسران زندگی کی بازی ہار گئے، حملے کی ذمہ داری جہادی گروپ نے قبول کی ہے۔

    غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق ایران کی سرکاری نیوز ایجنسی ارنا کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ صوبہ سیستان و بلوچستان کے علاقے میرجاوہ میں دہشت گردوں کے حملے میں پولیس فورس کے تین اہلکار جاں بحق اور شہری زخمی ہوا ہے۔

    نیوز ایجنسی ارنا کی رپورٹ کے مطابق پولیس افسران کو ایک پیٹرول سٹیشن پر نشانہ بنایا گیا جبکہ جہادی گروپ جیش العدل نے سوشل میڈیا ایپ ٹیلی گرام پر حملے کی ذمہ داری قبول کرلی ہے۔

    اس سے قبل افغانستان کے صوبے دائی کنڈی میں داعش کے حملے میں 14 شہری لقمہ اجل بن گئے جبکہ متعدد زخمی ہوگئے۔

    حزب اللہ کا اسرائیل کے ائیر ڈیفنس بیس پر راکٹ حملہ

    افغان نیوز ایجنسی کی رپورٹس کے مطابق واقعے میں 15 شہری ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہوئے ہیں۔ طالبان کے اقتدار میں آنے کے بعد یہ افغانستان کے صوبے دائی کنڈی میں شہریوں پر پہلا حملہ ہے۔ عرب میڈیا کا کہنا ہے کہ داعش نے اس حملے کی ذمے داری قبول کرلی ہے۔

  • ایران کا بحری جہاز سمندر میں ڈوب گیا

    ایران کا بحری جہاز سمندر میں ڈوب گیا

    ایران کا بحری جہاز کویت کے علاقائی سمندر میں ڈوب گیا ہے جس کے باعث 3 افراد کے ہلاک ہونے کی اطلاعات ہیں۔

    عرب میڈیا کے مطابق ایرانی حکام نے اس حوالے سے بتایا کہ ایرانی بحری جہاز میں 6 افراد پر مشتمل عملہ موجود تھا جبکہ کچھ انڈین بھی تھے۔

    کویتی امدادی ٹیم نے 3 افراد کی لاشیں نکال لی ہیں جبکہ باقی افراد کی تلاش کا عمل جاری ہے۔

    دوسری جانب وائٹ ہاؤس کی قومی سلامتی کے ترجمان جان کربی نے کہا ہے کہ اگر ایران نے اسرائیل پر حملہ کیا تو امریکہ اسرائیل کے دفاع کے لیے بھرپور ساتھ دے گا۔

    انہوں نے کہا کہ حملے کے امکان کے حوالے سے کوئی پیش گوئی کرنا مشکل ہے تاہم وائٹ ہاؤس ایران کے مؤقف کو سنجیدگی سے لے رہا ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ ایران کے لیے ہمارا پیغام پہلے بھی یہی تھا اور یہی رہے گا کہ ایسا نہ کریں اس مسئلے کو طول دینے کی کوئی وجہ نہیں ہے، اور اگر ایسا ہوا تو اسرائیل کے دفاع کے لیے تیار ہوں گے، اسی وجہ سے ہم نے خطے میں اپنی افواج میں اضافہ کر دیا ہے۔

    ٹرینی ڈاکٹر زیادتی و قتل، مقتولہ کے والدین کا اہم انکشاف

    مذاکرات میں تعطل کے لیے کسی بھی فریق کو ذمہ دار ٹھہرانے سے انکار کرتے ہوئے جان کربی کا کہنا تھا کہ معاہدے کے لیے اسرائیل اور حماس کی جانب سے سمجھوتہ کی ضرورت ہے تاہم فریقین ابھی بھی مصروف عمل ہیں اور یہ ایک اچھی بات ہے۔

  • ایلومینم شیٹس کی پیداوار، ایران کی جانب سے بڑی خبر

    ایلومینم شیٹس کی پیداوار، ایران کی جانب سے بڑی خبر

    تہران: ایران نے ایلومینم شیٹس کی پیداوار میں ریکارڈ اضافہ کر دیا ہے۔

    ایرانی میڈیا ارنا کی رپورٹ کے مطابق رواں سال کی پہلی سہ ماہی میں ایران میں ایلومینم کی پیداوار 1 لاکھ 69 ہزار 141 ٹن تک پہنچ گئی ہے۔

    مائنز اینڈ منرل انڈسٹریز ڈویلپمنٹ اینڈ ماڈرنائزیشن آرگنائزیشن (IMIDRO) کے مطابق ایران کی 4 بڑی کمپنیاں ساؤتھ ایلومینم، ایرالکو، المہدی اور ایلومینا اپریل – جون 2024 میں ایلومینم کی پیداوار میں 1 فی صد اضافے کے ساتھ ایک نیا ریکارڈ بنانے میں کامیاب ہوئی ہیں۔

    رواں ایرانی سال کے پہلے 3 مہینوں کے دوران 57 ہزار 639 ٹن ایلومینا پاؤڈر، 97 ہزار 746 ٹن ایلومینیم ہائیڈریٹ، اور 1 لاکھ 80 ہزار 448 ٹن باکسائٹ بھی تیار کیا گیا۔

    بھارت نے 12 انڈسٹریل اسمارٹ سٹی بنانے کا کیا فیصلہ، 10 لاکھ لوگوں کو ملے گا روزگار

    یاد رہے کہ ایران نے 2017 میں ایلومینم کی پیداوار میں اضافہ کرنے کی منصوبہ بندی کی تھی، جس کے مطابق اگلے 15 سالوں میں ایلومینم کی پیداوار میں 1 ملین 500 ہزار ٹن تک اضافہ کیا جانا ہے۔

    ایلومینم شیٹ ہلکی ایلومینم دھات سے بنتی ہے، یہ ہلکے وزن کی اور نہایت مضبوط ہوتی ہے اس لیے آٹوموبائل مینوفیکچرنگ، ہوائی جہاز کی تیاری، تعمیرات اور گھریلو آلات میں اس کا بہت زیادہ استعمال ہوتا ہے۔