امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران اسرائیل جنگ بندی کے بعد اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ چین ایران سے تیل کی خریداری جاری رکھ سکتا ہے۔
ایران اور اسرائیل میں 11 روز سے جاری جنگ کے خاتمے اور دونوں ممالک کے جنگ بندی پر رضامندی کے اعلان کے بعد امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ پر جاری بیان میں کہا ہے کہ امید ہے کہ چین اب ایران سے تیل کی خریداری جاری رکھ سکتا ہے اور امید ہے کہ چین امریکا سے بھی بڑی مقدار میں تیل خریدے گا۔
ٹرمپ نے کہا کہ یہ سب ممکن بنانا (ایران اسرائیل جنگ بندی) میرے لیے بہت بڑا اعزاز تھا۔ نیٹو کے ساتھ وقت کم از کم اسرائیل ایران کشیدگی کے معاملے کے حوالے سے پرسکون ہوگا۔
ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ یورپی دوستوں اور دیگر رہنماؤں سے ملاقات کا منتظر ہوں اور امید ہے کہ اس بار نیٹو اجلاس میں بہت کچھ حاصل کیا جائے گا۔
ایران، اسرائیل اور امریکی تنازع سے متعلق تمام خبریں جاننے کے لیے کلک کریں
واضح رہے کہ نارتھ اٹلانٹک ٹریٹی آرگنائزیشن (نیٹو) کی تشکیل سنہ 1949 میں سرد جنگ کے ابتدائی مراحل میں اپنے رکن ممالک کے مشترکہ دفاع کے لیے بطور سیاسی اور فوجی اتحاد کے طور پر کی گئی تھی۔
امریکا کے زیر قیادت نیٹو اجلاس آج سے نیدرلینڈ ہیگ میں شروع ہو رہا ہے۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سمیت رکن ممالک کے سربراہان اس میں شرکت کے لیے ہیگ پہنچنا شروع ہو گئے ہیں۔
https://urdu.arynews.tv/iran-israel-us-president-trump-talk-about-iran-nuclear-power/