Tag: ایران

  • وزیرپیٹرولیم نے پریس کانفرنس میں پیٹرول بحران کی ذمہ داری قبول کرلی

    وزیرپیٹرولیم نے پریس کانفرنس میں پیٹرول بحران کی ذمہ داری قبول کرلی

    اسلام آباد: شاہد خاقان عباسی نے اپنی نااہلی اعتراف کرتے ہوئے کہا ہے کہ پیٹرول بحران کاذمہ دار سب سے پہلے میں ہوں۔

    اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیر پیٹرولیم شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ پیٹرول بحران کی تحقیقات کے لئے کمیٹی بنادی گئی ہے، کمیٹی تمام تر تحقیقات کی رپورٹ وزیر اعظم کو کل پیش کر دے گی،انہوں نے کہا کہ کراچی اور لاہور میں سی این جی مکمل طور پر کھول دی گئی ہے ۔

    انہوں نے کہا کہ عوام خریداری کم کرے سپلائی مستحکم رہے گی ، پیٹرول کی قیمت میں کمی کی وجہ سے مانگ میں اضافہ ہوگیا ہے۔عوام کو جو تکلیف ہورہی ہے اس پر شرمندہ ہوں۔

    انہوں ایک خوشخبری دیتے  ہوئے پیٹرول کی قیمت مزید 5 پانچ روپےکمی کی جائے گی، ملک میں پیٹرول کی سپلائی گزشتہ ماہ سے 30 فیصد بڑھادی گئی ۔

    انہوں نے واضح کیا ہے کہ کوئی مارکیٹنگ کمپنی دیوالیہ نہیں ہوئی ہے ۔جبکہ سٹاک پر نظر رکھنا اوگرا کی ذمہ داری ہے، تاہم پٹرول بحران پر کے ذمہ داروں کا تعین کرنے کے لیے کمیٹی بنا دی گئی ہے جو ذمہ داروں کا تعین کر کے رپورٹ وزیر اعظم کو کل پیش کر دے گی۔

  • پاک ایران فیری سروس چلانے کا اعلان

    پاک ایران فیری سروس چلانے کا اعلان

    کراچی: وزارت پورٹ اینڈ شپنگ نےکراچی کی بندرگاہ سےایران کی بندرگاہ چاہ بہار تک مسافرفیری سروس چلانےکا اعلان کردیا۔وزیر پورٹ اینڈ شپنگ کی زیر صدارت کراچی میں منعقدہ اجلاس میں بتایاگیاکہ کراچی پورٹ سے ایرانی بندرگاہ چا ہ بہار تک مسافر فیری سروس کا آغازکیاجا رہا ہے۔

    اس سلسلےمیں تمام تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں۔ وزارت پورٹ اینڈ شپنگ کےمطابق کوئٹہ میں دہشت گردی کے واقعات کے پیش نظر سمندری راستےسےفیری سروس چلانےکا فیصلہ کیاگیا ہے۔

    ایران تک زائرین کوسہولت فراہم کرنےکےلیےفیری سروس وزارت خارجہ سے این او سی ملتے ہی شروع کردی جائےگی۔

  • ایرانی سیکیورٹی فورسز کے ماشکیل میں مارٹر گولے فائر

    ایرانی سیکیورٹی فورسز کے ماشکیل میں مارٹر گولے فائر

    ماشکیل :ایرانی سیکیورٹی فورسز نے ماشکیل میں مارٹر گولے فائرکرکے ایک بار پھر سرحدی حدود کی خلاف ورزی کردی۔

    ایران کی پاکستانی سرحد کی خلاف ورزیاں تھمنے کا نام نہیں لے رہیں، ایرانی سیکیورٹی فورسز نے ماشکیل میں پاکستانی علاقوں کو نشانہ بنایا، حکام کے مطابق ایرانی فورسز نے پانچ مارٹر گولے فائر کئے، حملے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

    پاکستانی سرحد پر ایرانی فورسز کی فائرنگ اور گولہ باری گزشتہ دو ہفتے سے جاری ہے۔

    ایران کی مسلسل سرحدی خلاف ورزیوں اور محرم الحرام کی آمد کے پیشِ نظر سرحدی پٹی اور پاک ایران شاہراہ کی سیکیورٹی ہائی الرٹ ہے جبکہ وزارتِ خارجہ نے سرحدی خلاف ورزیوں پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔

  • سی این جی سیکڑکو درآمدی ایل این جی فراہم کی جائے گی، شاہد خاقان عباسی

    سی این جی سیکڑکو درآمدی ایل این جی فراہم کی جائے گی، شاہد خاقان عباسی

    اسلام آباد: حکومت کا کہنا ہےگزشتہ سال کی طرح رواں سال بھی موسم سرما میں صنعتوں اور سی ان جی سیکٹر کیلئے گیس کی طویل لوڈ شئڈنگ برقرار رہے گی۔

    وزیر پیٹرولیم و قدرتی وسائل شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ ملک میں گیس کی طلب زیادہ جب کہ فراہمی کم ہے جس کے باعث سی این جی اورصنعتوں کو بھی گیس فراہمی گزشتہ سال جیسی رہے گی، انہوں نے مزید کہا کہ سسٹم میں مزید گیس شامل ہونے سے صورت حال بہتر ہوجائے گی۔

    شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھاکہ سی این جی سیکڑکو درآمدی ایل این جی فراہم کی جائے گی، شاہد خاقان عباسی کے مطابق گیس انفرااسٹر کچرڈولپمنٹ سیس کے ذریعے چوراسی ارب روپے جمع کیے گئے، جو ایران پاکستان گیس پائپ لائن، ٹاپی اور ایل این جی سمیت دیگر منصوبوں کے انفرااسٹرکچر کیلیے استعمال کئے جائیں گے، حکومت جی آئی ڈی سی پر نظرثانی کے لیے عدالت میں درخواست دائر کردی۔۔۔جی آئی ڈی سی کے اطلاق سے گیس کی قیموں میں اضافہ کا خدشہ ہے ۔

  • ایران کی خام تیل کی برآمدات میں 25فیصد اضافہ ریکارڈ

    ایران کی خام تیل کی برآمدات میں 25فیصد اضافہ ریکارڈ

    ایران : عالمی پابندیوں میں نرمی کے بعد ایران کی خام تیل کی برآمدات میں پچیس فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

    رواں سال کے پہلے چھ ماہ کے دوران ایران کی ایشیائی ممالک کو خام تیل کی برآمدات میں پچیس فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا، رواں سال جنوری سے جون کے درمیان ایرانی خام تیل کی برآمدات کا حجم بارہ لاکھ بیرل یومیہ رہا، جو کہ گزشتہ سال نولاکھ اکسٹھ ہزار بیرل تھا۔

    ایرانی تیل کا سب سے بڑا خریدار چین جبکہ بھارت دوسرے نمبر پر ہے، اس وقت اقوام متحدہ کے معاہدے کے تحت ایران چین ، بھارت ، جاپان اورجنوبی کوریہ کو خام تیل فروخت کرسکتا ہے ۔

  • ایران:زلزلے کے جھٹکے، شدت 5.3ریکارڈ کی گئی

    ایران:زلزلے کے جھٹکے، شدت 5.3ریکارڈ کی گئی

    ایران: جنوب میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے، جس کی شدت ریکٹر اسکیل پر پانچ اعشاریہ تین ریکارڈ کی گئی۔

    امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق زلزلے کا مرکز ایران کی شہر کِش سے پچاس کلومیٹر دور جنوب مغرب میں واقع تھا اور زلزلے کی گہرائی پانچ کلومیٹر زیر زمین تھی۔

    خدشہ ظاہر کیا گیا ہے کہ زلزلے کے آفٹرشاکس بھی آسکتے ہیں، جس سے شہریوں کو خبردار رہنے کی تلقین کی گئی ہے، زلزلے سے اب تک جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

  • اسرائیل نے جنگ میں جدید ہتھیاروں کا استعمال کیا ہے، ایران

    اسرائیل نے جنگ میں جدید ہتھیاروں کا استعمال کیا ہے، ایران

    تہران:  ایران نے اسرائیل پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیل نے غزہ میں جنگ کے دوران تمام بین الاقوامی انسانی حقوق کی خلاف ورزی کی ہے۔

    ایرانی وزیر خارجہ محمد جواد ظریف کا تہران میں اسلامی تعاون تنظیم کے رکن ممالک کی پارلیمانی یونین سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ اسرائیل نےغزہ میں جاری جنگ میں جدید ہتھیاروں کا استعمال کیا ہے، جس کے باعث معصوم فلسطینیوں کی ہلاکتیں ہوئیں۔

    اسرائیلی فورسز نے معصوم فلسطینیوں کو نشانہ بنانے کے ساتھ ساتھ فلسطینیوں کے گھروں، طبی مراکز، مساجد کو بھی نشانہ بنایا،غزہ میں جاری جنگ میں خواتین، بجوں سمیت کم ازکم چھ سو تیس فلسطین جاں بحق ہوگئے ہیں۔

  • جوہری معاہدے پر ایران کوسنجیدگی کا اظہار کرنا ہوگا، امریکہ

    جوہری معاہدے پر ایران کوسنجیدگی کا اظہار کرنا ہوگا، امریکہ

    واشنگٹن: امریکہ کا کہنا ہے ایران کو جوہری پروگرام پر عالمی طاقتوں سے جاری مذاکرات میں سنجیدگی کا اظہار کرنا ہوگا۔

    امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان جوش ارنسٹ کا کہنا ہے کہ ایران کے پاس جوہری پروگرام سے متعلق معاہدے کے لیے اب صرف ایک ہفتے کا وقت بچا ہے، ایران کو اپنا جوہری پروگرام پرامن ثابت کرنے کے لئے سنجیدہ کوشش کرنا ہوگی۔

    جوش ارنسٹ کا کہنا تھا کہ صدربراک اوباما کی جانب سے سفارشات کے بعد ہی ڈیڈلائن میں توسیع کا فیصلہ کیا جائے گا،عالمی طاقتوں اور ایران کے درمیان جوہری پروگرام کے حوالے سے عبوری معاہدہ بیس جولائی کو ختم ہو رہا ہے۔