Tag: ایرا خان

  • میری دماغی حالت خراب ہوئی تو والدین نے ایک دوسرے کو الزام دیا، ایرا خان

    میری دماغی حالت خراب ہوئی تو والدین نے ایک دوسرے کو الزام دیا، ایرا خان

    بالی ووڈ سپراسٹار عامر خان کی بیٹی ایرا خان نے انکشاف کیا ہے کہ ان کی دماغی صحت کی خرابی پر والدین نے ایک دوسرے کو موردرِ الزام ٹھہرایا تھا۔

    ایرا خان نے اپنی ذہنی صحت کے حوالے سے درپیش مسائل کے بارے میں کھل کر گفتگو کی اور بتایا کہ والدین کی طلاق کے بارے میں بھی گفتگو کی، تھیٹر آرٹسٹ نے اپنی ذہنی صحت کو سنبھالنے کے بارے میں بات کی اوربتایا کہ انکے والدین شاید خود کو اس کا ذمہ دار ٹھہراتے ہیں۔

    ایک انٹرویو میں ایرا خان کا کہنا تھا کہ میں نے والد عامر خان کو کہا کہ میں ذہنی صحت کے حوالے سے مسائل کو انسٹاگرام پر ڈال رہی ہوں، اس بات پر وہ دونوں پریشان ہو گئے۔

    2018 میں میں نے اپنی دوائیاں شروع کیں، اس دوران میرے والدین انتہائی پریشان تھے کیونکہ وہ اپنے اپنے خوف میں مبتلا تھے، میں ان کی بچی تھی اور مجھے انکی مدد کی ضرورت تھی۔

    ایرا نے بتایا کہ میرے والدین نے کھلے عام خود کو مورد الزام ٹھہرایا، لیکن مجھے یقین ہے کہ انھوں نے ان چیزوں کو محسوس کیا، اگرچہ وہ جانتے ہیں کہ یہ ان کے اختیار میں نہیں ہے۔

    ایرا عامر خان اور ان کی پہلی بیوی رینا دتہ کی بیٹی ہیں، دونوں کی شادی 1986 سے 2002 تک برقرار رہی تھی، ایرا نے بتایا کہ والدین کی طلاق وہ چیز تھی جس نے اس دن سے ہماری ساری زندگی بدل دی تھی۔

    انھوں نے کہا کہ اس دن کے بعد بہت سی اچھی چیزیں نہیں ہوئیں اور کچھ بہتر چیزیں بھی ہوئیں، بہت سی ایسی چیزیں ہوئیں جو شاید ہمیں معلوم بھی نہیں تھیں۔

  • ایرا خان کا منفرد طریقے سے مہندی لگانے کا انداز! رسم حنا کی تصاویر وائرل

    ایرا خان کا منفرد طریقے سے مہندی لگانے کا انداز! رسم حنا کی تصاویر وائرل

    عامر خان کی بیٹی ایرا خان اور نوپور شیکھرے کی باقاعدہ بارات سے قبل مہندی کی تقریب منعقد ہوئی، جس کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔

    مسٹر پرفیکشنسٹ کی بیٹی ایرا خان نے اپنی رسم حنا پر منفرد انداز سے اپنے ہاتھوں پر مہندی لگوائی، انھوں نے اپنی کلائیوں سے لے کر پورے بازو میں مہندی لگوائی جس نے مداحوں کی توجہ اپنی جانب کھینچ لی۔

    نوپور شیکھرے نے تاج جھیل پیلس میں دوپہر میں منعقد ہونے والی مہندی کی تقریب کی تصاویر خود سوشل میڈیا پر شیئر کیں۔ ایک تصویر میں وہ اپنی دلہن کے پیچھے مسکراتے نظر آرہے ہیں۔

    تصاویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایرا خان کی مہندی کے لیے پھولوں کی سجاوٹ کافی دلکش انداز میں کی گئی ہے جبکہ مہمانوں کو دھوپ سے بچانے کے لیے بہت سے چھتریاں بھی نصب کی گئی ہیں۔

    اس سے قبل ایرا نے بھی مہندی کی تیاری کرتے ہوئے اپنے انسٹاگرام اسٹوریز پر ایک ویڈیو شیئر کی تھی۔

    اس ویڈیو میں انھوں نے اپنے ہاتھ میں واکی ٹاکی پکڑا ہوا تھا اور مذاق میں کہہ رہی تھیں کہ وہ لاجسٹک ٹیم کی جاسوسی کر رہی تھیں، جو کام کرتے ہوئے چیٹنگ کر رہی تھی۔

    واضح رہے کہ ایرا خان اور نوپور شیکھرے کی شادی کی تقریب 8 جنوری کو ادے پور میں منعقد کی جائے گی جس میں مہمانوں کی بڑی تعداد شریک ہوگی۔

  • عامر خان کی صاحبزادی ایرا کی شادی کی تقریبات شروع

    عامر خان کی صاحبزادی ایرا کی شادی کی تقریبات شروع

    بھارتی فلم انڈسٹری کے سینئر اداکار اور مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان کی بیٹی ایرا خان کی شادی کی تقریبات کا آغاز ہو گیا۔

    اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ انسٹا گرام پر ایرا خان نے مراٹھی انداز میں شادی کے آغاز کی رسم ’کیلوان‘ مناتے ہوئے تصویریں اپنے چاہنے والوں کے ساتھ شیئر کیں۔

    پوسٹ کے کیپشن میں ایرا خان نے اپنے منگیتر نوپور شیکھرے سے محبت کا اظہار کرتے ہوئے لکھا ہے کہ میں آپ سے بہت محبت کرتی ہوں۔

    عامر خان کی صاحبزادی نے اپنی شادی کی تقریب کے لئے سرخ ساڑھی منتخب کی، اس کے ساتھ میں پھولوں کے زیورات پہنے جبکہ اُن کے منگیتر نوپور شیکھرے نے پیلے رنگ کے کرتے اور پاجامے کا انتخاب کیا۔

    اس سے قبل بھی عامر خان کی صاحبزادی ایرا خان نے اپنی انسٹا گرام اسٹوری پر اپنی شادی کی تقریبات سے متعلق ایک پوسٹ شیئر کی تھی۔