Tag: ایرن ہالینڈ

  • آسٹریلوی ایرن ہالینڈ نے پاکستان میں کیا دیسی چیز بنانا سیکھی؟ (دلچسپ ویڈیو)

    آسٹریلوی ایرن ہالینڈ نے پاکستان میں کیا دیسی چیز بنانا سیکھی؟ (دلچسپ ویڈیو)

    پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی آسٹریلوی پریزنٹر ایرن ہالینڈ پر پاکستانی رنگ ایسا چڑھا کہ وہ دیسی چیزین بنانا سیکھ گئیں

    پاکستان کی ثقافت اتنی اثر انگیز ہے کہ جو پاکستان آتا ہے وہ اس کے رنگ میں رنگ جاتا ہے۔ حال ہی میں کامیابی سے اختتام پذیر ہونے والی پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل 10) کا حصہ بننے والی آسٹریلوی اسپورٹس پریزنٹر ایرن ہالینڈ پر بھی پاکستان کی محبت کا رنگ ایسا چڑھا کہ وہ یہاں کی ثقافت کا حصہ بن گئیں۔

    چائے دنیا بھر میں مقبول ترین مشروب ہے لیکن پاکستان میں دودھ پتی چائے ہر ایک کو مرغوب ہے۔ ایرن ہالینڈ کو دودھ پتی چائے کا مزہ ایسا بھایا کہ انہوں نے ہمیشہ اس سے لطف اندوز ہونے کے لیے پاکستانی طریقے سے دودھ پتی چائے بنانا سیکھ لی۔

    ایرن ہالینڈ نے اپنے انسٹا گرام پیج پر اپنی ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں انہیں پاکستان میں ایک چائے کے اسٹال پر بغیر پانی ڈالے دودھ پتی چائے بنانا سیکھتے دیکھا جا سکتا ہے۔

    وہ اسٹال ہولڈر سے پوچھ کر دودھ میں چینی اور پتی مطلوبہ مقدار میں ڈالتی ہیں۔ چائے بننے کے بعد وہ اس چائے کو کپ میں انڈیل کر کسٹمرز کو دیتی بھی دکھائی دیتی ہیں۔

    اس کے ساتھ ہی وہ ویڈیو میں خود بھی مزے مزے سے چسکیاں لے کر پیتی بھی دکھائی دیتی ہیں اور ٹوٹی پھوٹی اردو میں کہتی ہیں ’’کیا بات ہے‘‘۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by ERIN HOLLAND (@erinvholland)

    ان کا کہنا ہے کہ انہیں یہ چائے اتنی پسند آئی ہے کہ وہ اپنے وطن آسٹریلیا جا کر اسی طریقے سے چائے بنا کر پیئیں گی۔

    مذکورہ ویڈیو کو صارفین بالخصوص پاکستانی صارفین کی جانب سے بے حد سراہا جا رہا ہے اور اس پر دلچسپ تبصرے بھی کیے جا رہے ہیں۔

    ایرن ہالینڈ کراچی میں رکشے میں سفر کرنے نکل پڑیں

    واضح رہے کہ ایرن ہالینڈ کئی سال سے پی ایس ایل کا باقاعدہ حصہ بن رہی ہیں۔
    حالیہ پی ایس ایل 10 میں وہ کراچی کی مشہور بریانی کھانے کے لیے لیاقت آباد جا پہنچیں تھی اور چٹخارے لے کر مصالحہ دار بریانی کھائی تھی جب کہ ایک بار وہ رکشے پر شہر قائد کی سیر کرنے نکل پڑی تھیں۔

    https://urdu.arynews.tv/psl-10-erin-holland-eat-karachis-nali-biryani/

  • ایرن ہالینڈ کراچی کی نلی بریانی کھانے لالو کھیت پہنچ گئیں

    ایرن ہالینڈ کراچی کی نلی بریانی کھانے لالو کھیت پہنچ گئیں

    پاکستانی بالخصوص کراچی کے کھانوں کی دنیا دیوانی ہے پی ایس ایل کی اسپورٹس میزبان آسٹریلوی ایرن ہالینڈ بھی نلی بریانی کھانے لالو کھیت پہنچ گئیں۔

    پاکستانی بالخصوص کراچی کے چٹ پٹے کھانوں کی تو دنیا دیوانی ہے۔ پی ایس ایل میں آنے والے غیر ملکی بھی اس کا اعتراف کر رہے ہیں اور مزے لے لے کر پاکستانی کھانے کھا رہے ہیں۔

    پی ایس ایل 10 کے ایڈیشن میں کمنٹری پینل میں شامل ایرن ہالینڈ بھی کراچی کی مصالحہ دار بریانی کی مداح نکلی اور زبان کے چٹخارے نے انہیں کراچی کے وسط میں واقع لیاقت آباد (لالو کھیت) جانے پر مجبور کر دیا۔

    ایرن ہالینڈ نے لالو کھیت میں جا پہنچیں بریانی کی دکان پر اور وہاں نلی بریانی کھا کا نئے ذائقے کا لطف اٹھایا۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by ERIN HOLLAND (@erinvholland)

    آسٹریلوی پریزنٹر نے ان لمحات کی مختصر ویڈیو کو اپنے انسٹا گرام اکاؤنٹ پر پوسٹ کیا جس میں انہیں بریانی شاپ کے کاؤنٹر پر کھڑے دیکھا جا سکتا ہے جب کہ ایرن کو دیکھ کر وہاں لوگوں کی بڑی تعداد بھی جمع ہوگئی جو موبائل فونز سے ویڈیوز بناتی دکھائی دی۔

    ایرن ہالینڈ نے نلی بریانی کے ذائقے کو انتہائی لذیذ قرار دیتے ہوئے اسے کھانے کا منفرد تجربہ قرار دیا۔

    اس سے قبل انہوں نے وسیم اکرم کی اہلیہ شنیرا اکرم کے ہمراہ این آئی سی وی ڈی کا دورہ کیا اور وہاں مریضوں سے ملاقاتیں بھی کیں۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by ERIN HOLLAND (@erinvholland)

  • ایرن ہالینڈ نے ثنا جاوید سے متعلق کیا کہا؟

    ایرن ہالینڈ نے ثنا جاوید سے متعلق کیا کہا؟

    کراچی: پاکستان سُپر لیگ (پی ایس ایل) کی میزبان ایرن ہالینڈ نے قومی کرکٹر شعیب ملک کی دوسری اہلیہ و اداکارہ ثنا جاوید سے متعلق اپنی رائے کا اظہار کیا ہے۔

    اسلام آباد یونائیٹڈ اور کراچی کنگز کے درمیان 28 فروری کو کراچی کے نیشنل بینک کرکٹ اسٹیڈیم میں ٹاکرا ہوا، اسی میچ کے دوران پاکستان سپر لیگ کی میزبان ایرن ہالینڈ نے ثنا جاوید سے ملاقات کی۔

    ثنا جاوید سے ملاقات کے دوران ایرن ہالینڈ نے سیلفی بھی لی، جسے اُنہوں نے اپنے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ کی اسٹوری میں شیئر کیا۔

    پاکستان سُپر لیگ (پی ایس ایل) کی میزبان ایرن ہالینڈ نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری ثنا جاوید کو ٹیگ کی اور کہا کہ آخرکار! خوبصورت خاتون سے میری ملاقات ہوگئی۔

    یہی نہیں سوشل میڈیا پر ثنا جاوید، ہمایوں سعید اور کنزہ ہاشمی کی ویڈیو کے بھی خوب چرچے ہورہے ہیں، یہ ویڈیو بھی گزشتہ روز ہونے والے میچ کے دوران بنائی گئی تھی۔

    یاد رہے کہ معروف آل راؤنڈر شعیب ملک پاکستان سپر لیگ 9 میں کراچی کنگز کی نمائندگی کررہے ہیں۔

  • ایرن ہالینڈ ’بہن‘ کی واپسی سے خوش

    ایرن ہالینڈ ’بہن‘ کی واپسی سے خوش

    پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں پریزینٹر کے فرائض انجام دینے والی سابق مس ورلڈ ایرن ہالینڈ اپنی ’بہن‘ کی واپسی پر خوش ہوگئیں۔

    آسٹریلوی پریزینٹر ایرن ہالینڈ پی ایس ایل کا مستقل حصہ ہیں اور پاکستان میں ان کے مداحوں کی تعداد میں روز بروز اضافہ ہی ہوتا جارہا ہے۔

    ایرن نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر پاکستانی اسپورٹس اینکر زینب عباس کے ہمراہ اپنی تصویر شیئر کی جس کے کیپشن میں انہوں نے لکھا کہ میری بہن واپس آگئی۔

    ایرن ہالینڈ اب پی ایس ایل کا تقریباً مستقل حصہ بن چکی ہیں اور شائقین ان کے پاکستانی ثقافت کو فروغ دینے پر انہیں خوب پسند کرتے ہیں۔

    واضح رہے کہ وہ پی ایس ایل کے ساتویں ایڈیشن میں پشاور زلمی کی نمائندگی کرنے والے آسٹریلوی کھلاڑی بین کٹنگ کی اہلیہ اور سابق مس ورلڈ ہیں۔

  • پاکستانیوں کی مہمان نوازی پی ایس ایل کی میزبان کو بھا گئی

    پاکستانیوں کی مہمان نوازی پی ایس ایل کی میزبان کو بھا گئی

    پاکستان سپر لیگ کے سیزن 5 کی ہوسٹ ایرن ہالینڈ وطن واپس لوٹنے کے بعد پاکستانیوں کی مہمان نوازی کی بے حد مشکور ہوئیں۔

    30 سالہ ماڈل، گلوکارہ اور 2013 میں مس ورلڈ رہنے والی ایرن ہالینڈ پی ایس ایل 5 میں ہوسٹنگ کرنے کے لیے پاکستان میں موجود تھیں۔

    تاہم کرونا وائرس کے پھیلاؤ کے پیش نظر پی ایس ایل 5 کے اختتامی میچز ملتوی کردیے گئے جس کے بعد غیر ملکی میزبان اور کھلاڑی اپنے وطنوں کو لوٹ گئے۔

    واپسی سے قبل سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری اپنی ایک ویڈیو میں ایرن ہالینڈ نے کہا کہ یہ میرا پاکستان کا دوسرا دورہ تھا اور میں اس کے ہر لمحے سے بے حد لطف اندوز ہوئی۔

    ایرن نے کہا کہ پاکستانیوں نے ہم سے بہت محبت کی اور ان کی مہمان نوازی شاندار تھی۔ انہوں نے اپنے ٹویٹ میں شکریہ بھی لکھا۔

    ایرن کے ساتھ موجود جنوبی افریقی ہوسٹ کیس نائیڈو نے بھی شکریے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے چاروں شہروں کے میچز کے دوران بہت لطف اٹھایا۔

    انہوں نے کہا کہ میں پہلی بار پی ایس ایل میں شریک ہوئی اور یہ میرے لیے کام کرنے کا زبردست موقع تھا۔

    ان دونوں کے ساتھ موجود کمنٹیٹر مائیکل سلیٹر نے پی ایس ایل کے میچز ملتوی ہونے پر مایوسی کا اظہار کیا تاہم انہوں نے لیگ کے لیے پاکستان کرکٹ بورڈ کے انتطامات اور کاوشوں کو بے حد سراہا۔

  • آسٹریلوی ماڈل نے پاکستانی عروسی لباس زیب تن کرلیا

    آسٹریلوی ماڈل نے پاکستانی عروسی لباس زیب تن کرلیا

    پاکستان سپر لیگ کے سیزن 5 کی ہوسٹ ایرن ہالینڈ نے پاکستانی عروسی لباس زیب تن کرلیا جسے بے حد پسند کیا جارہا ہے۔

    30 سالہ ماڈل، گلوکارہ اور 2013 میں مس ورلڈ رہنے والی ایرن ہالینڈ آج کل پی ایس ایل 5 میں ہوسٹنگ کرنے کے لیے پاکستان میں موجود ہیں۔

    ایرن نے اپنے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر اپنی ایک تصویر پوسٹ کی جس میں وہ عروسی لباس پہنے ہوئی ہیں۔ انہوں نے لکھا کہ ان کا یہ لباس مقامی ڈیزائنر ثانیہ مسکاتیا نے تیار کیا ہے۔

     

    View this post on Instagram

     

    Playing dress-ups at beautiful local designer @saniamaskatiya today.. Wedding dress @cuttsy_31 ?? 💁🏻‍♀️

    A post shared by ERIN HOLLAND (@erinvholland) on

    انہوں نے اپنے منگیتر بین کٹنگ سے بھی دریافت کیا کہ کیا یہ عروسی لباس ٹھیک رہے گا؟ بین بھی اس وقت پاکستان میں موجود ہیں اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم میں کھیل رہے ہیں۔

    ایرن کی سماجی رابطے کی ویب سائٹس خصوصاً انسٹاگرام کو دیکھ کر لگتا ہے کہ وہ پاکستان کے اس دورے سے بہت لطف اندوز ہورہی ہیں۔

    انہوں نے اسلام آباد میں فیصل مسجد کا بھی دورہ کیا اور اس کی تصاویر اپنے انسٹاگرام پر شیئر کیں، وہ یہاں کے کھانوں سے بھی بے حد لطف اندوز ہورہی ہیں۔