Tag: ایرون فنچ

  • ‘بابراعظم دنیا کے بہترین کرکٹر’، بگ بیش کا حصہ بننے پر ایرون فنچ خوشی سے مسرور

    ‘بابراعظم دنیا کے بہترین کرکٹر’، بگ بیش کا حصہ بننے پر ایرون فنچ خوشی سے مسرور

    دنیائے کرکٹ کے نامور بیٹر بابراعظم کے آسٹریلوی بگ بیش کا حصہ بننے پر سابق کپتان ایرون فنچ انھیں زبردست طریقے سے سراہا ہے۔

    آسٹریلیا کے سابق کپتان ایرون فنچ نے ٹی وی پروگرام میں گفتگو کے دوران پاکستانی کھلاڑیوں سمیت سابق قومی قائد بابراعظم کی بیٹنگ کی کافی تعریف کی ہے اور کہا کہ بابراعظم دنیائے کرکٹ کا بہترین کھلاڑی ہے، انھوں نے بی بی ایل میں پاکستانی کرکٹرز کی شمولیت پر خوشی کا اظہار کیا۔

    ایرون فنچ نے کہا کہ بگ بیش لیگ ڈرافٹ میں پاکستانی کرکٹرز میں بابراعظم سب سے بڑا نام ہیں، پاکستانی کھلاڑیوں ان سے بڑا نام کوئی نہین ہے اور پاکستان کے سابق کپتان اس وقت دنیائے کرکٹ کے بہترین کھلاڑیوں میں شمار ہوتے ہیں۔

    بابر اعظم اور محمد رضوان ٹاپ ٹین ٹی 20 بیٹرز رینکنگ سے باہر

    انھوں نے بابر کو سراہتے ہوئے کہا کہ اس دہائی مں بابراعظم سب سے بڑا کھلاڑی ہے جس نے دنیا بھر میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا، آسٹریلوی فینز کیلئے اچھی بات ہے کہ وہ آسٹریلیا میں ایک سپراسٹار کرکٹر کو کھیلتے ہوئے دیکھ پائیں گے۔

    ایرون فنچ کا کہنا تھا کہ شاہین شاہ آفریدی بھی بگ بیش لیگ کے ڈرافٹ کا حصہ ہیں، وہ میچ ونر ہیں اور بہترین پرفارمر ہیں، ہر ٹیم کی خواہش ہوگی کہ وہ شاہین کو شامل کرے۔

    خیال رہے کہ سڈنی سکسرز نے بابراعظم کو بیس پرائز سے زیادہ معاوضے کی پیشکش کرکے پری سائن کیا ہے جس کیلئے سڈنی کی ٹیم انھیں تقریباً 10 کروڑ روپے کی خطیر رقم ادا کرے گی۔

    https://urdu.arynews.tv/babar-azam-bbl-2025-salary-revealed/

  • ایرون فنچ کی ون ڈے سے ریٹائرمنٹ لینے والے مارکس اسٹوئنس پر شدید تنقید

    ایرون فنچ کی ون ڈے سے ریٹائرمنٹ لینے والے مارکس اسٹوئنس پر شدید تنقید

    سابق آسٹریلوی کپتان ایرون فنچ نے اچانک ون ڈے سے ریٹائرمنٹ لینے والے آل راؤنڈر مارکس اسٹوئنس کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

    چیمپئنز ٹرافی 2025 کے لیے مارکس اسٹوئنس آسٹریلوی اسکواڈ کا حصہ تھے، تاہم انھوں نے اچانک ون ڈے فارمیٹ سے ریٹائر ہونے کا فیصلہ کیا جس نے دنیائے کرکٹ کو حیرانی میں مبتلا کردیا تھا، آسٹریلیا کے سابق کپتان سمجھتے ہیں کہ آل راؤنڈر اس فیصلے سے پہلے آگاہ کرتے۔

    ایرون فنچ نے مارکس اسٹوئنس کے ون ڈے فارمیٹ سے ریٹائر ہونے کے اچانک فیصلے کو زیادہ پسند نہیں کیا، انھوں نے کہا کہ اسٹوئنس کو ٹیم انتظامیہ کو 50 اوور کے فارمیٹ سے ریٹائرمنٹ کے اپنے فیصلے کے بارے میں پہلے ہی بتا دینا چاہیے تھا۔

    سابق کپتان نے کہا کہ جب آپ پر سلیکشن کمیٹی، کوچ اور کپتان کی جانب سے بھروسہ کیا گیا تھا تو شاید آپ نے کچھ زیادہ ہی جلدی فیصلہ کرلیا۔

    ایرون فنچ نے کہا کہ میں حیران ہوں اس فیصلے پر، مجھے یقین ہے کہ اس کی منصوبہ بندی ہو رہی ہو گی، اینڈریو میکڈونلڈ اور مارکس سٹوئنس کے درمیان بات چیت ہوئی ہو گی تاکہ اس فیصلے کا کچھ بہتر حل نکالا جاسکے۔

  • ایرون فنچ نے ون ڈے کرکٹ میں بہت بڑی تبدیلی کا مشورہ دیدیا

    ایرون فنچ نے ون ڈے کرکٹ میں بہت بڑی تبدیلی کا مشورہ دیدیا

    آسٹریلیا کے سابق کپتان ایرون فنچ کا کہنا ہے کہ ون ڈے فارمیٹ میں اکثرٹیمیں بہت سست رفتاری سے اوورز کرتی ہیں۔

    ایرون فنچ تماشائیوں کو اسٹیڈیم میں واپس لانے کے لیے ون ڈے فارمیٹ میں بڑی تبدیلیاں چاہتے ہیں۔ دنیا میں مختلف فرنچائز لیگز کے ابھرنے کے ساتھ ہی ون ڈے کرکٹ کی طرف لوگوں کی توجہ کم ہوگئی ہے جس کا مشاہدہ ورلڈ کپ 2023 میں بھی دیکھنے میں آیا تھا۔

    ایرون فنچ نے کہا کہ ٹیمیں جس رفتار سے ون ڈے کرکٹ منیں اپنے 50 اوورز مکمل کرتی ہیں وہ بہت سست ہوتا ہے، ایک گھٹنے کے دوران تقریباً 11 یا 12 اوورز کرائے جاتے ہی جو کہ نا قابل قبول ہے۔

    فنچ کے مطابق ایک میچ کا دورانیہ بہت طویل ہوتا ہے، انھوں نے کہا کہ میرے خیال میں ون ڈے کو 40 اوورز تک ہونا چاہیے میں یہ دیکھنا پسند کروں گا۔

    سابق آسٹریلوی کپتان نے کہا کہ انگلینڈ میں اس سے قبل پرو-40 میچز ہوچکے ہیں اور یہ کافی دلچسپ مقابلے تھے۔ میری رائے میں ونڈے میں کھیل بہت لمبا ہوجاتا ہے۔

    تاہم سابق کرکٹر کالم فرگوسن نے فنچ کی تجویز کو رد کرتے ہوئے کہا کہ 50 اوورز کی کرکٹ ابھی بھی دلچسپ ہے۔ فنچ کے خیال کو نچلے درجے کی ٹیموں کے مقابلوں میں لاگو کیا جا سکتا ہے۔

    واضح رہے کہ سچن ٹنڈولکر بھی اسی طرح کا مشورہ دے چکے ہیں، ان کا کہنا تھا کہ 40 اوور کے میچوں کو ٹیسٹ کرکٹ کی طرح چار حصوں میں تقسیم کیا جاسکتا ہے۔

  • ورلڈکپ فاتح کپتان ایرون فنچ کو آخری میچ میں یادگار انداز میں رخصت کیا گیا، ویڈیو

    ورلڈکپ فاتح کپتان ایرون فنچ کو آخری میچ میں یادگار انداز میں رخصت کیا گیا، ویڈیو

    آسٹریلیا کے سابق ٹی ٹوئنٹی کپتان ایرون فنچ کو ان کی ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ سے ریٹائرمنٹ پر گارڈ آف آنر پیش کیا گیا، جس کی ویڈیو وائرل ہوگئی.

    بگ بیش لیگ میں میلبرن رینیگیڈز کی نمائندگی کرنے والے سابق ورلڈکپ فاتح کپتان ایرون فنچ ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں اپنا آخری میچ کھیلنے آئے تو مخالف ٹیم میلبرن اسٹارز کے کھلاڑیوں نے انھیں گارڈ آف آنر پیش کیا۔

    مخالف ٹیم کی جانب سے فنچ کو گارڈ آف آنر پیش کرنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔ تاہم ایرون فنچ اپنے آخری ٹی ٹوئنٹی میچ کو یادگر نہ بناسکے اور ’صفر‘ رن پر آؤٹ ہوگئے۔

    واضح رہے کہ آسٹریلیا کے سابق ٹی 20 کپتان ایرون فنچ نے گزشتہ سال بین الاقوامی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا تھا۔

    ان کا کہنا تھا کہ میرا کرکٹ کا سفر شاندار رہا۔ پورے کیریئر میں سپورٹ کرنے پر اپنے مداحوں کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔

    سابق آسٹریلوی اوپنر اس سے قبل 2022 میں ون ڈے اور اس سے پہلے ٹیسٹ کرکٹ سے بھی ریٹائرمنٹ لے چکے تھے۔

    تمام طرز کی انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ مجھے احساس ہوگیا کہ میں اگلے سال ہونے والے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ تک نہیں کھیل سکوں گا۔

    فنچ نے 5 ٹیسٹ، 146 ون ڈے اور 103 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز میں آسٹریلیا کی نمائندگی کی، جس میں انھوں نے مجموعی طور پر 8 ہزار 804 رنز اسکور کیے۔

    سابق بیٹر نے 76 ٹی ٹوئنٹی اور55 ون ڈے انٹرنیشنلز میں آسٹریلیا کی کپتانی کے فرائض بھی انجام دی۔ انھوں نے انٹرنیشنل کیریئر میں 17 ون ڈے اور 2 ٹی ٹوئنٹی سنچریاں اسکور کیں۔

    خیال رہے کہ 2021 میں آسٹریلیا نے پہلی بار ایرون فنچ کی کپتانی میں متحدہ عرب امارات میں ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ جیتا تھا۔

  • واٹسن اور فنچ نے ورلڈ کپ سیمی فائنلسٹ میں کن دو ایشیائی ٹیموں کو شامل کیا؟

    واٹسن اور فنچ نے ورلڈ کپ سیمی فائنلسٹ میں کن دو ایشیائی ٹیموں کو شامل کیا؟

    سابق آسٹریلوی پلیئرز ایرون فنچ اور شین واٹسن نے آئی سی سی شوپیس ایونٹ کے لیے اپنی ٹاپ چار ٹیموں کا انکشاف کرتے ہوئے اس میں دو ایشیائی حریفوں کو بھی شامل کیا ہے۔

    بھارتی نجی ٹی وی کے ایک پروگرام میں شرکت کے دوران سابق کینگرو کپتان ایرون فنچ اور آل راؤنڈر شین واٹسن نے اپنی گفتگو میں اس یقین کا اظہار کیا کہ بھارت، آسٹریلیا اور انگلینڈ کے ہمراہ پاکستان بھی سیمی فائنل میں جگہ بنانے والی ٹیموں میں شامل ہوگی۔

    فنچ کا کہنا تھا کہ بھارت، انگلینڈ، آسٹریلیا سیمی فائنل میں نظر آتے ہیں اور شاید ان کے ساتھ پاکستان ہو کیوں کہ مجھے لگتا ہے کہ وہ بہت متوازن ٹیم ہے۔

    واٹسن نے دو ٹوک لہجہ اختیار کرتے ہوئے واضح طور پر چار ٹیموں کی پیشگوئی کی اور کہا کہ یہ آسٹریلیا، بھارت، انگلینڈ اور پاکستان ہونگے۔

    اس موقع پر سابق بھارتی کرکٹر رابن اتھپا نے بھی ورلڈکپ کی سیمی فائنلسٹ ٹیموں میں پاکستان کو شامل کیا۔ تاہم، واٹسن اور فنچ کے برعکس انھوں نے انگلینڈ کی جگہ نیوزی لینڈ کو ٹاپ فور ٹیموں میں منتخب کیا۔

    واضح رہے کہ آئی سی سی ورلڈ کپ 2023 کا آئندہ ماہ سے آغاز ہونے جارہا ہے جب کہ ایونٹ میں 10 ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔ ٹورنامنٹ کا آغاز 5 اکتوبر سے ہوگا جب کہ فائنل 19 نومبر کو منعقد ہوگا۔

  • آسٹریلوی کپتان کس پاکستانی کھلاڑی سے خوفزدہ؟

    آسٹریلوی کپتان کس پاکستانی کھلاڑی سے خوفزدہ؟

    دبئی: ٹی 20 ورلڈ کپ کے دوسرے سیمی فائنل میں کل پاکستان اور آسٹریلیا کی ٹیمیں مدمقابل آئیں گی۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان کے خلاف سیمی فائنل سے قبل آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کے کپتان ایرون فنچ کو فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی کا خوف ستانے لگا۔

    ایرون فنچ کا کہنا ہے کہ شاہین آفریدی زبردست فارم میں ہیں ان سے بچنا ہوگا۔

    آسٹریلوی کپتان نے کہا کہ پاکستان مسلسل پانچ میچ جیت کر فارم میں ہے، فائنل میں جانے کے لیے غیرمعمولی کھیل کا مظاہرہ کرنا ہوگا۔

    ایرون فنچ نے کہا کہ سیمی فائنل میں پہلے بیٹنگ کریں یا بولنگ جیتنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

    مزید پڑھیں: بابر، کوہلی کی طرح جارحیت نہیں دکھاتا، میتھیوہیڈن

    انہوں نے کہا کہ میگا ایونٹ میں بیٹنگ ہو یا بولنگ پاور پلے اہمیت کا حامل ہے جبکہ ڈیتھ اوورز کے آس پاس کے اعدادوشمار ایک جیسے ہیں۔

    دوسری جانب قومی ٹیم کے آسٹریلوی بیٹنگ کنسلٹنٹ میتھیو ہیڈن نے کہا کہ کپتان بابر اعظم کوہلی کی طرح جارحیت نہیں دکھاتا، سیمی فائنل میں فخر بہت اچھا کھیلے تو اس میں حیران ہونے کی ضرورت نہیں ہے۔

    میتھیو ہیڈن نے کہا کہ پاکستان کے لیے سیمی فائنل بہت اہم ہے، پاکستانی ٹیم کسی کے خلاف بھی اچھا کھیل سکتی ہے، آسٹریلوی کرکٹ کو اچھی طرح جانتا ہوں انہیں ہرانے کے لیے بہترین کرکٹ کھیلنا ہوگی۔

  • آسٹریلیا نے ورلڈکپ 2019 کے لیے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کردیا

    آسٹریلیا نے ورلڈکپ 2019 کے لیے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کردیا

    سڈنی: کرکٹ آسٹریلیا نے آئی سی سی ورلڈکپ 2019 کے لیے 15 رکنی ٹیم کا اعلان کردیا، اسٹیو اسمتھ اور ڈیوڈ وارنر کی ٹیم میں واپسی ہوئی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق نیوزی لینڈ کے بعد آسٹریلیا نے آئی سی سی ورلڈ کپ 2019 کے لیے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کردیا، ایرون فنچ ٹیم کی قیادت کریں گے۔

    بال ٹیمپرنگ کے تنازع میں سابق کپتان اسٹیو اسمتھ اور ڈیوڈ وارنر کی ایک سالہ پابندی کی سزا کے بعد ٹیم میں واپسی ہوئی ہے۔

    آسٹریلیا کے 15 رکنی اسکواڈ میں ایرون فنچ، مچل اسٹارک، پیٹ کمنز، کولٹرنائل، جے رچرڈسن، بہرینڈوف، نیتھن لائن، ایڈم زمپا، ڈیوڈ وارنر، عثمان خواجہ، اسٹیواسمتھ، گلین مکیسویل، مارکوس اسٹوئنز اور وکٹ کیپر ایلکس کیری شامل ہیں۔

    آئی سی سی ورلڈکپ 2019 میں آسٹریلیا اپنا پہلا میچ یکم جون کو افغانستان کے خلاف کھیلے گی۔

    یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے ورلڈکپ 2019 کے لیے آسٹریلیا کی جانب سے پہنے جانے والی کٹ سامنے آئی تھی۔ کٹ میں روایتی پیلے رنگ میں ہرے رنگ کو شامل کیا گیا۔

  • پاکستان آسٹریلیا ون ڈے سیریز، ٹرافی کی رونمائی، میدان آج شارجہ میں سجے گا

    پاکستان آسٹریلیا ون ڈے سیریز، ٹرافی کی رونمائی، میدان آج شارجہ میں سجے گا

    شارجہ: پاکستان اور آسٹریلیا کی ٹیموں کے درمیان پانچ میچوں کی ون ڈے سیریز کی ٹرافی کی رونمائی شارجہ میں کردی گئی، پہلا ون ڈے میچ آج سہ پہر تین بجے شروع ہوگا۔

    تفصیلات کے مطابق یو اے ای میں آج سے میدان سجے گا، پاکستان اور آسٹریلیا ون ڈے سیریز میں مدمقابل ہوں گے، ایرون فنچ اور شعیب ملک نے ٹرافی کی رونمائی کی اور دونوں کپتانوں نے جیت کا عزم ظاہر کیا۔

    قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مکی آرتھر نے کہا کہ آسٹریلیا کے خلاف سیریز میں نوجوان کھلاڑیوں کی کارکردگی جانچنے کا موقع ملے گا، کینگروز کے بعد انگلش ٹیم کے خلاف سیریز ورلڈ کپ کی تیاریوں میں مددگار ثابت ہوگی۔

    پاکستان ٹیم نے شارجہ کے میدان میں گزشتہ روز بھرپور پریکٹس کی، قومی ٹیم کی قیادت شعیب ملک کررہے ہیں جبکہ سرفراز احمد کو آرام کی غرض سے ٹیم میں شامل نہیں کیا گیا ہے۔

    اس سے قبل سرفراز احمد پر تین میچوں کی پابندی کے سبب جنوبی افریقا کے خلاف شعیب ملک نے ون ڈے سیریز میں کپتانی کے فرائض انجام دئیے تھے سیریز میں پاکستان کو 3-2 سے شکست ہوئی تھی۔

    واضح رہے کہ اس سے قبل شعیب ملک کی سربراہی میں 38 ایک روزہ میچز کھیلے گئے جس میں سے 25 میں وہ فتح یاب ہوئے جبکہ 13 میں انہیں شکست کا سامنا کرنا پڑا ، اس حساب سے ان کی فتح کا تناسب بہت عمدہ ہے۔

    پاکستان کے خلاف کپتان ایرون فنچ کی قیادت میں آسٹریلوی اسکواڈ میں شان مارش، عثمان خواجہ، پیٹرہینڈسکومب، کین رچرڈسن، گلین میکسویل، جیسن بہرنڈوف، ایڈم زمپا اور نیتھن لیون شامل ہیں۔

    دوسری جانب قومی کرکٹ ٹیم کے 16 رکنی اسکواڈ میں شعیب ملک کپتان، امام الحق، عمراکمل، شان مسعود، عماد وسیم، حارث سہیل، فہیم اشرف، محمد عامر، جنید خان، عثمان خان شنواری، محمد عباس، سعد علی، یاسر شاہ اور محمد حسنین شامل ہیں۔

  • پاکستان اورآسٹریلیا کے درمیان پہلا ون ڈے کل کھیلا جائے گا

    پاکستان اورآسٹریلیا کے درمیان پہلا ون ڈے کل کھیلا جائے گا

    شارجہ: پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان پانچ ایک روزہ میچوں کی سیریز کا پہلا ون ڈے کل شارجہ میں کھیلا جائے گا۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان اور آسٹریلیا کی ٹیمیں کل شارجہ کے اسٹیڈیم میں آمنے سامنے ہوں گی، ون ڈے سیریز کا پہلا میچ پاکستانی وقت کے مطابق شام 4 بجے شروع ہوگا۔

    پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان کھیلی جانے والے والی ون ڈے سیریز کی ٹرافی کی تقریب رونمائی آج ہوگی۔

    پاکستان کے خلاف کپتان ایرون فنچ کی قیادت میں آسٹریلوی اسکواڈ میں شان مارش، عثمان خواجہ، پیٹرہینڈسکومب، کین رچرڈسن، گلین میکسویل، جیسن بہرنڈوف، ایڈم زمپا اور نیتھن لیون شامل ہیں۔

    دوسری جانب قومی کرکٹ ٹیم کے 16 رکنی اسکواڈ میں شعیب ملک کپتان، امام الحق، عمراکمل، شان مسعود، عماد وسیم، حارث سہیل، فہیم اشرف، محمد عامر، جنید خان، عثمان خان شنواری، محمد عباس، سعد علی، یاسر شاہ اور محمد حسنین شامل ہیں۔

    پاک آسٹریلیا سیریز: اسکواڈ کا اعلان، سرفراز کپتانی نہیں کریں گے

    واضح رہے کہ اس سے قبل شعیب ملک کی سربراہی میں 38 ایک روزہ میچز کھیلے گئے جس میں سے 25 میں وہ فتح یاب ہوئے جبکہ 13 میں انہیں شکست کا سامنا کرنا پڑا ، اس حساب سے ان کی فتح کا تناسب بہت عمدہ ہے۔