Tag: ایریزونا

  • اسکول کو الوداع کہنے کا انوکھا طریقہ

    اسکول کو الوداع کہنے کا انوکھا طریقہ

    اسکول اور کالج کا آخری دن متضاد کیفیات کا حامل ہوتا ہے۔ اس دن سخت بندشوں میں جکڑے روٹین اور پڑھائی سے آزادی بھی ملتی ہے، جبکہ کئی سال تک وہاں گزارنے کے بعد وہاں سے جاتے ہوئے دل اداس بھی ہوتا ہے۔

    طلبا اپنے اسکول کے آخری دن کو مختلف انداز سے یادگار بناتے ہیں۔ کئی طلبا کچھ ایسا کرتے ہیں جو ان کے اسکول اور پیچھے رہ جانے والے ان کے دیگر جماعتوں کے طلبا کو یاد رہے اور اس کے لیے وہ انوکھے طریقے ڈھونڈتے ہیں۔

    تاہم امریکی ریاست ایریزونا میں ایک ہائی اسکول کے طلبا اپنے اسکول کو نہایت انوکھے انداز سے الوداع کہتے ہیں۔

    اسکول کے آخری دن طلبا تمام سال پڑھی جانے والی کتابوں اور کاغذوں کو جمع کرتے ہیں اور انہیں سیڑھیوں سے نیچے پھینک دیتے ہیں۔

    بیک وقت سینکڑوں طلبہ جب کاغذات نیچے پھینکتے ہیں تو یوں لگتا ہے کہ جیسے سیڑھیوں پر آسمان سے کاغذ برس رہے ہوں اور سیلاب آگیا ہو۔

    اس کے بعد جب سیڑھیاں مکمل طور پر کاغذوں سے بھر جاتی ہیں تو طلبا ان کاغذوں پر پھسلتے ہوئے نیچے آتے ہیں۔

    بعد ازاں ان سیڑھیوں کی صفائی جونیئر طلبا کی ذمہ داری ہوتی ہے جنہیں مزید کچھ وقت اسکول میں گزارنا ہوتا ہے۔

    یقیناً اس ویڈیو کو دیکھ کر آپ کو بھی اپنا اسکول کا آخری دن یاد آجائے گا۔

    ویڈیو بشکریہ: سی این این


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • صبح سویرےدوڑنےسےیاداشت بہتر ہوتی ہے،ماہرین صحت

    صبح سویرےدوڑنےسےیاداشت بہتر ہوتی ہے،ماہرین صحت

    ایریزونا: ماہرین صحت کا کہناہے کہ صبح سویرے تیز دوڑنے سے نہ صرف حسیات تیز ہوتی ہے بلکہ آپ کی یاداشت بھی بہتر ہوتی ہے۔

    تفصیلات کےمطابق ماہرین صحت کا کہناہے کہ صبح کی تیز دوڑ سےنہ صرف آپ کی یادداشت بہتر ہوتی ہے بلکہ آپ کی فوری فیصلہ کرنے کی صلاحیت بھی بڑھ جاتی ہے۔

    یونیورسٹی آف ایریزونا کے محققین نے 11 افراد کا جائزہ لیا جن کی عمر 18 سے 25 برس تھی اور ان کا کہنا تھا کہ انہوں نے ایک سال سے کوئی ورزش اور مشقت نہیں کی ہے۔

    ماہرین صحت کی تحقیق میں شریک افراد کی جسمانی کیفیت معلوم کرنے کے لیےریاضی سے بھی مدد لی گئی۔

    تحقیق سے معلوم ہوا کہ تیزدوڑنے سے دماغی خلیات کے رابطے مضبوط اور زیادہ ہوگئےجو سوچنے اور سمجھنے میں بہت مدد دیتے ہیں۔

    دوسری جانب جن لوگوں نے ورزش نہیں کی تھی ان کے دماغ میں ایسی کوئی سرگرمی نہیں دیکھی گئی۔

    واضح رہے کہ ماہرین کا کہناہے کہ تحقیق سے ثابت ہوا صبح سویرے اٹھ کرتیز دوڑنے اور ورزش سے انسانی یاداشت بہتر ہوتی ہے۔

  • ایک امریکی شخص نے انوکھے انداز سے وزن کم کرکے سب کو حیران کردیا

    ایک امریکی شخص نے انوکھے انداز سے وزن کم کرکے سب کو حیران کردیا

    ایریزونا: چلنے پھرنے سے وزن کم ہونے کی بات کو کئی لوگ ماننے سے انکار کرتے ہیں لیکن امریکی ریاست ایریزونا کے شخص نے یہ بات سچ ثابت کر دکھائی۔

    میڈیا رپورٹس کے مطابق ایریزونا کے شہر اونڈیل کے 31 سالہ پاسکیول پیٹ بروکو کا وزن بڑھتے بڑھتے 605 پاؤنڈز تک جاپہنچا، جس کے بعد ان کے ڈاکٹر نے انہیں خبردار کیا کہ اگر انہوں نے اپنا وزن کم نہ کیا تو ان کی زندگی کو خطرہ لاحق ہوسکتا ہے۔

    اپنے وزن سے بے فکر رہنے والے پاسکیول پیٹ بروکو نے ڈاکٹر کی اس تنبیہہ کو سنجیدہ لیتے ہوئے اپنا وزن کم کرنے کا فیصلہ کیا، لیکن ان کا وزن اس قدر بڑھ چکا تھا کہ وہ چاہتے ہوئے بھی ایکسرسائز کے لیے جم نہیں جاسکتے تھے۔

    375A47CC00000578-0-image-m-10_1471495670270

    ایسی صورتحال میں پاسکیول پیٹ بروکو نے کوئی دوسرا راستہ اختیار کرنے کے بجائے فیصلہ کیا کہ انہیں جب بھی بھوک لگے گی، وہ اپنے گھر سے ایک میل کے فاصلے پر واقع وال مارٹ سے کھانے کی اشیا خریدنے کے لیے پیدل چل کر جائیں گے اور پیدل چل کر ہی گھر واپس بھی آئیں گے۔

    375A47E400000578-0-image-a-4_1471495605997

    اس فیصلے کے باعث پاسکیول نے ہر روز 6 میل تک چلنا شروع کردیا اور یوں رفتہ رفتہ ان کا وزن کم ہونے لگا۔

    ان کا کہنا تھا کہ وہ اپنی زندگی میں کبھی بھی ایک دن میں 6 میل نہیں چلے، لیکن ان کے وزن کم کرنے کے عزم نے انہیں ایسا کرنے کی ہمت دی۔

    375A47D400000578-0-image-m-11_1471495683612

    پاسکیول پیٹ بروکو نے روز اتنا پیدل چلنے کی وجہ سے دو سال سے بھی کم عرصے میں اپنا وزن 200 پاؤنڈ تک کم کرلیا۔

    375A47E000000578-0-image-m-12_1471495699752 (1)

    اس کے بعد پاسکیول نے جم جانا شروع کیا جہاں انہوں نے وزن اٹھانے کے ساتھ ساتھ اپنی پیدل چلنے کی عادت کو ’ٹریڈمِل‘ مشین کے ذریعے کسی حد تک پورا کرنے کی کوشش کی اور یوں 3 سال کے عرصے میں ان کا وزن 300 پاؤنڈ تک کم ہوگیا۔

    375A694700000578-0-image-m-18_1471495849178