Tag: ایری زونا

  • منشیات رکھنے والے امریکی شخص نے خود ہی پولیس کو اپنے گھر بلا لیا

    منشیات رکھنے والے امریکی شخص نے خود ہی پولیس کو اپنے گھر بلا لیا

    امریکا میں ایک شخص نے پولیس کو فون کر کے جعلی ڈکیتی رپورٹ کی تاہم پولیس نے اس کے گھر سے بھاری مقدار میں منشیات اور نقد رقم برآمد کرلی۔

    امریکی ریاست ایریزونا میں 42 سال جون ہربسن نے پولیس کو کال کی اور کہا کہ ان کے گھر کی کھڑکی ٹوٹی ہوئی ہے اور کسی نے ان کے گھر میں نقب لگائی ہے۔

    پولیس موقع پر پہنچی تو جون نے دروازہ کھول دیا اور انہیں اندر داخل ہونے کی دعوت دی۔ تاہم پولیس نے دیکھا کہ وہاں نقب زنی کے کوئی آثار موجود نہیں تھے۔

    بعد ازاں پولیس نے گھر سے بھاری مقدار میں منشیات اور نقد رقم برآمد کرلی، رقم کی مالیت 4 ہزار ڈالرز سے زائد تھی۔

    پولیس نے مذکورہ شخص کو حراست میں لے کر جیل منتقل کردیا۔

  • ہلیری صدربنیں توامریکہ آئینی بحران سےدوچارہوسکتاہے،ڈونلڈٹرمپ

    ہلیری صدربنیں توامریکہ آئینی بحران سےدوچارہوسکتاہے،ڈونلڈٹرمپ

    ایری زونا: ریپبلکن پارٹی کے صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ اگر ہلیری امریکہ کی صدر بنیں تو ملک سنگین آئینی بحران کا شکار ہوسکتاہے۔

    تفصیلات کےمطابق امریکی ریاست ایری زونا میں ریپبلکن پارٹی کےصدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کو ہلیری کلنٹن پر پانچ پوائنٹس کی برتری حاصل ہوگئی۔

    پول سروے کی رپورٹ کے مطابق ایری زونا میں ڈونلڈ ٹرمپ کو پینتا لیس اور ہیلری کو چالیس فیصد ووٹروں کی حمایت حاصل ہوئی جبکہ ٹیکسا س اور جارجیا میں بھی ٹرمپ ہیلری سے آگے رہے۔

    مزید پڑھیں:ڈونلڈ ٹرمپ کوہلیری کلنٹن پر برتری حاصل ہوگئی

    امریکی ریاست جارجیا میں 58 اور ٹیکساس میں 54فیصد ووٹرزارلی ووٹنگ کے تحت حق رائے دہی استعمال کرچکے ہیں۔

    ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ ہلیری کلنٹن نے ایف بی آئی اور عوام سے متعدد بار جھوٹ بولا ہے اگروہ صدر بنیں تو امریکا آئینی بحران سے دوچار ہوسکتا ہے۔

    ریپبلکن پارٹی کے صدارتی امیدوار نےہلیری کلنٹن پر الزام عائد کیا ہے کہ وہ بطور وزیرخارجہ بدعنوانیوں میں ملوث رہی ہیں۔