Tag: ایساف کے کمانڈر

  • ایساف کنٹینرز سےاہم سامان غائب، کسٹم انٹیلی جنس

    ایساف کنٹینرز سےاہم سامان غائب، کسٹم انٹیلی جنس

    کراچی: افغانستان میں نیٹو کے زیر اہتمام چلنے والے سیکیورٹی مشن اساف کی جانب سے جانے والےکنٹینروں میں موجود حساس اور اہم نوعیت کا سامان پورٹ قاسم سے غائب ہوگیا۔

    قاسم پورٹ سے جانےو الے کنٹینروں میں انتہائی حساس اور اہم نوعیت کا سامان موجود تھا جو افغانستان سے کراچی اور پھر جرمنی جا رہے تھے۔

    کسٹم انٹیلی جنس ذرائع کے مطابق خفیہ اطلاع پر کراچی ڈرائی پورٹ پر چھاپہ مارکرکنٹینروں کو قبضے میں لے لیا گیا، انتہائی حساس و اہم نوعیت کا سامان کب اورکہاں سے غائب ہوا کسٹم اینٹلی جنس نے تفتیش شروع کردی ہے۔

    کنٹینرز کراچی پورٹ قاسم سے تمام کلیئرنس مکمل ہونے کے بعد روانہ ہونے والے تھےکہ پکڑے گئے، پکڑے جانےو الے کنٹینروں میں اصل سامان کی جگہ اینٹیں اور پتھر کے بڑے بلاکس جا رہے تھے۔

    انٹیلی جنس حکام نے حکومت پاکستان کوواقعہ کی مکمل رپورٹ بھجوا دی ، جلد گرفتاریاں ہونے پر بڑے انکشافات کی توقع کی جا رہی ہے ذرائع کا کہنا ہے کہ اس سلسلے میں گرفتاریوں کے لیےتیاریاں شروع کردی گئی ہیں۔

  • جنرل راحیل سےافغان جنرل، کمانڈرایساف کی اہم ملاقات

    جنرل راحیل سےافغان جنرل، کمانڈرایساف کی اہم ملاقات

    راولپنڈی: آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ آرمی چیف جنرل راحیل شریف سے ملاقات کے دوران افغان چیف آف جنرل اسٹاف اور کمانڈر ایساف نے دہشت گردی کے خلاف بھرپور تعاون کی یقین دہانی کرائی ہے۔

    ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق افغان چیف آف جنرل اسٹاف اور کمانڈر ایساف نے جی ایچ کیو راولپنڈی کا دورہ کیا اور آرمی چیف جنرل راحیل شریف سے ملا قات کی،ملاقات کے دوران افغان چیف آف جنرل اسٹاف اور ایساف کمانڈر نے سانحہ پشاور پردلی ہمدردی اور افسوس کا اظہار کیا۔

     اُنہوں نے آرمی چیف جنرل راحیل شریف کو دہشت گردی کے خلاف بھرپور تعاون کی یقین دہانی کرائی۔۔ افغان چیف آف جنرل اسٹاف نے کہا کہ افغان سرزمین سے دہشت گردوں کاخاتمہ یقینی بنایاجائے گا،ایساف کمانڈر کا کہنا تھا کہ آپریشن ضرب عضب سےدہشت گردنیٹ ورک کوشدیدنقصان پہنچا ہے۔

     پاکستان آرمی کے سربرہ جنرل راحیل نے اس موقع پر پاک افغان بارڈر پرافغان فورسز کی طالبان کے خلاف کارروائی کوسراہااور سرحدی معاملات پر کنٹرول کومزید موثر بنانے پرزوردیا۔پاک افغان سرحدی روابط بڑھانے سےمتعلق امورپربحث ہوئی۔

  • ایساف کمانڈر جنرل جان کیمپبل کی جنرل راحیل شریف سے ملاقات

    ایساف کمانڈر جنرل جان کیمپبل کی جنرل راحیل شریف سے ملاقات

    راولپنڈی: بین الاقوامی سیکورٹی اسسٹنٹ فورس  کے کمانڈر جنرل جان کیمپبل نے آرمی چیف جنرل راحیل شریف سے ملاقات کی۔

    جنرل ہیڈکوارٹرز راولپنڈی میں ہونے والی اس ملاقات میں آپریشن ضرب عضب، علاقائی صورتحال اور پاک افغان سرحد پر دونوں ممالک کے درمیان تعاون کو مزید موثر بنانے پر بات چیت ہوئی، جنرل راحیل شریف نے جنرل جان کیمپبل کو آپریشن ضرب عضب میں ہونے والی کامیابیوں اور آئی ڈی پیز کے معاملات سے آگاہ کیا۔

  • ایساف کے کمانڈر کا جی ایچ کیو کا دورہ

    ایساف کے کمانڈر کا جی ایچ کیو کا دورہ

    راولپنڈی : ایساف کے کمانڈر نے آج چیف آف آرمی اسٹاف جنرل راحیل شریف سے ملاقات کی اور باہمی امور پر تبادلہ خیال کیا۔

    ایساف کے کمانڈر جنرل کیمپبل نے آج راولپنڈی میں جی ایچ کیو کا دورہ کیا جہاں انہوں نے پاک فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف سے ملاقات میں خطے کی موجودہ سکیورٹی کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا، جنرل کیمپبل کو شمالی وزیرستان میں جاری آپریشن ضرب عضب کے بارے میں بریفنگ دی بھی گئی۔