Tag: ایس آئی یو

  • ایس آئی یو اور وفاقی انٹیلی جنس ادارے کی مشترکہ کارروائی،   داعش سے وابستہ دہشت گرد گرفتار

    ایس آئی یو اور وفاقی انٹیلی جنس ادارے کی مشترکہ کارروائی، داعش سے وابستہ دہشت گرد گرفتار

    کراچی : ایس آئی یو اور وفاقی انٹیلی جنس ادارے نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے داعش سے وابستہ دہشت گرد کو گرفتار کرلیا اور اس سے قبضے سے وارداتوں میں استعمال اسلحہ اور دیگر سامان بھی برآمد ہوا۔

    تفصیلات کے مطابق ایس آئی یو اور وفاقی انٹیلی جنس ادارے نے مشترکہ آپریشن کیا اور آپریشن کے دوران داعش سے وابستہ دہشت گرد کو گرفتار کرلیا گیا ، دہشت گرد سے وارداتوں میں استعمال اسلحہ اور دیگرسامان بھی برآمد ہوا۔

    ایس ایس پی ایس آئی یو عرفان بہادر نے کہا کہ ملزم سکندرخان نے2019سےپہلےٹی ٹی پی سے وابستگی کااعتراف کیا، ملزم2013میں کراچی میں دہشت گردی کےمقدمات میں گرفتارہوا تھا ، جس کے بعد اسے مردان جیل منتقل کیاگیا۔

    عرفان بہادر کا کہنا تھا کہ ملزم سزا کاٹنے کے بعد2019میں داعش سےمنسلک ہوگیا، ملزم نےکراچی میں ساتھیوں کی مددسےبھتہ خوری کا انکشاف کرتے  ہوئے  بتایا پی آئی بی تھانے کی حدود میں ڈاکٹر سراج کو بھتے کی پرچی بھیجی۔

    ایس ایس پی ایس آئی یو نے مزید بتایا کہ ملزم کا بھتہ نہ دینے پر ڈاکٹر پر فائرنگ اور کلینک پربم حملہ کرنے کا بھی اعتراف کیا ہے۔

    یاد رہے چند روز قبل کراچی میں اسپیل انویسٹی گیشن یونٹ (ایس آئی یو) نے 2 مختلف کاررائیوں میں 2 دہشت گرد سمیت 3 ملزمان کو گرفتار کر لیا تھا، ایس ایس پی کا کہنا تھا کہ ملزمان نے 2008 میں انٹیلی جنس بیورو کے 2 افراد کے قتل کا عتراف کیا،گرفتار ملزمان میں نبی گل اور محمدعقیل شامل ہیں، ملزمان نے قتل اور دیگروارداتوں میں ملوث ہونے کا بھی اعتراف کیا۔

  • افغانستان سے تربیت لینے والے القاعدہ برصغیر کے 4 دہشت گرد گرفتار

    افغانستان سے تربیت لینے والے القاعدہ برصغیر کے 4 دہشت گرد گرفتار

    کراچی: شہر قائد کے ایک علاقے سے القاعدہ برصغیر کے 4 دہشت گرد گرفتار کر لیے گئے۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق کراچی کے علاقے گلستان جوہر سے القاعدہ برصغیر کے 4 ملزمان گرفتار کیے گئے ہیں، دہشت گردوں نے افغانستان سے دہشت گردی کی تربیت حاصل کی۔

    ملزمان کو اسپیشل انویسٹی گیشن یونٹ اور وفاقی انٹیلی جنس نے مشترکہ کارروائی میں پکڑا، ایس آئی یو کے ایس ایس پی عرفان بہادر نے بتایا کہ ملزمان کے قبضے سے اسلحہ اور بارود بھی برآمد کیا گیا، جو کراچی میں دہشت گردی کارروائیوں کے لیے رکھا گیا تھا۔

    کراچی میں کالعدم تنظیم کے 2 انتہائی مطلوب دہشت گرد گرفتار

    ایس آئی یو نے انکشاف کیا ہے کہ دہشت گرد کراچی میں کارروائی کی تیاری کر رہے تھے، اس سلسلے میں انھوں نے مختلف علاقوں کی ریکی بھی کی تھی، دہشت گردوں کا تعلق القاعدہ برصغیر کراچی کے نیٹ ورک سے ہے اور القاعدہ برصغیر کے اہم کارندے سمجھے جاتے ہیں۔

    ایس ایس پی اسپیشل یونٹ کا کہنا تھا کہ ملزمان افغانستان سے مکمل عسکری تربیت یافتہ ہیں، ملزمان کے نام محمد عمر، محمد بلال عرف فدا، محمد وسیم اور محمد عامر ہیں۔ اس گروپ کا امیر افغانستان میں مقیم ہے جس کا نام محمد حنیف عرف ضرار عرف ایوب بتایا گیا۔

    اسپیشل یونٹ کے مطابق دہشت گردوں سے برآمد سامان میں مختلف اقسام کا بارودی مواد، 10 ڈیٹونیٹرز، ریموٹ، آئی ڈی رسیور، 2 میٹر بونا کارڈ، 3 دستی بم اور 2 کلاشنکوف شامل ہیں۔

    ایس ایس پی عرفان بہادر کا کہنا تھا کہ دہشت گردوں کا ہدف پاکستان اسٹاک ایکسچینج اور سٹی کورٹ تھے، پولیس ٹریننگ سینٹر اور انفورسمنٹ ایجنسی کے دفاتر بھی ان کے ہدف میں شامل تھے۔ اسپیشل یونٹ کے مطابق ملزمان سے تفتیش جاری ہے، امید ہے کہ اہم انکشافات سامنے آئیں گے۔

  • کراچی، ایس آئی یو کی کارروائی، اغوا کا ڈرامہ رچانے والا طالب علم گرفتار

    کراچی، ایس آئی یو کی کارروائی، اغوا کا ڈرامہ رچانے والا طالب علم گرفتار

    کراچی: شہر قائد میں ایس آئی یو نے کارروائی کرتے ہوئے اغوا کا ڈرامہ رچانے والے طالب علم کو گرفتار کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں اسپیشل انویسٹی گیشن یونٹ نے کارروائی کرتے ہوئے اپنے ہی اغوا کا ڈرامہ رچانے والے بیچلرز کے طالب علم کو گرفتار کرلیا، کاروبار کے لیے مطلوبہ رقم کے حصول کے لیے ذیشان نے خود کو مغوی ظاہر کیا تھا۔

    پولیس کے مطابق ملزم نے آواز بدل کر اپنے اہل خانہ سے 10 لاکھ روپے تاوان مانگا تھا، اہل خانہ نے اغوا کا مقدمہ سچل تھانے میں درج کروایا تھا۔

    پولیس نے ملزم کو ذیشان کو کینٹ اسٹیشن سے گرفتار کیا، گرفتار نوجوان بیچلرز کا طالب علم ہے۔

    ایس آئی یو کے مطابق نوجوان کے موبائل فون لوکیشن کی مانیٹرنگ کی گئی تو پہلے ڈرگ روڈ اسٹیشن پھر حیدرآباد اور آخر میں کینٹ اسٹیشن آئی جس پر فوری کارروائی کی گئی۔

    ملزم کے خلاف اغوا کے کیس میں گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

    ملزم ذیشان کا کہنا تھا کہ گھر والوں سے کئی بار گیمنگ کے کاروبار کے پیسے مانگے تھے، کاروبار کے لیے پیسے نہ ملے تو اغوا کا ڈرامہ کیا۔

    دوسری جانب نجی بس ٹرمینل کے دفتر سے 21 لاکھ روپے چوری کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا گیا، گرفتار ملزم سات سال سے ادارے میں کام کررہا تھا۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزم سے 14 لاکھ روپے کی رقم برآمد کرلی گئی ہے جبکہ تفتیش جاری ہے۔

  • کراچی : ایس آئی یو کی کامیاب کارروائی، متعدد وارداتوں میں مطلوب ٹارگٹ کلر گرفتار

    کراچی : ایس آئی یو کی کامیاب کارروائی، متعدد وارداتوں میں مطلوب ٹارگٹ کلر گرفتار

    کراچی : اسپیشل انویسٹی گیشن یونٹ (ایس آئی یو) کراچی نے فشری کے قریب کارروائی کرکے ٹارگٹ کلنگ میں ملوث قاتل گرفتار کرلیا، ملزم شہریار نے دوران تفتیش اہم انکشافات کیے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق ایس آئی یو نے کراچی میں خفیہ اطلاع پر کامیاب کارروائی کرتے ہوئے فشریز کے علاقے سے ٹارگٹ کلنگ کی متععد وارداتوں میں مطلوب ملزم شہریار عرف حذیفہ کو حراست میں لے لیا۔

    ملزم نے دوران تفتیش اہم انکشافات کیے جس کے مطابق2010میں ناظم آباد میں عرفان نامی تاجر رہنما کو اور2011میں نورالاسلام نامی شخص کو سرسید کے علاقے میں فائرنگ کرکے قتل کیا۔

    اس واردات میں ایک خاتون بھی زخمی ہوئی تھی، ملزم شہریار نے پولیس کو بیان دیا کہ کراچی کے علاقے لیاقت آباد پل کے نیچے بھی2011میں ایک شہری کو قتل کیا تھا۔

    اور2011میں ہی تیموریہ میں شاپنگ سینٹرکے اندر3افراد کو موت کی نیند سلادیا۔ اس کے علاوہ سال2015میں دستگیر میں عبید نامی شخص کو سیاسی دشمنی کی بنا پر قتل کیا۔

  • کراچی میں ایس آئی یو کی کارروائی ‘2 ملزمان گرفتار

    کراچی میں ایس آئی یو کی کارروائی ‘2 ملزمان گرفتار

    کراچی : شہرقائد میں اسپیشل انویسٹی گیشن یونٹ نے کارروائی کرتے ہوئے 2 مطلوب ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

    تفصیلات کے مطابق اسپیشل انویسٹی گیشن یونٹ نے حب ریور روڈ پرکارروائی کرتے ہوئے گینگ وار کمانڈرجاوید پیٹرول والا، ملزم عبد الحمید عرف حمیدو کوگرفتارلیا۔

    ایس ایس پی طارق دھاریجو کے مطابق ملزم جاوید پیٹرول والا دہشت گردی، ٹارگٹ کلنگ میں ملوث ہے، ملزم چاکیواڑہ کا کنٹرول سنبھالتا تھا۔

    ایس ایس پی کا کہنا ہے کہ گینگ وارکمانڈر جاوید پیٹرول والا پر قتل، اقدام قتل، دہشت گردی کےمقدمات ہیں۔


    کراچی میں لوٹ مار، ڈاکؤوں نے خاتون پرنسپل کو گولی ماردی


    ایس ایس پی طارق دھاریجو کا کہنا ہے کہ ملزم عبدالحمید عرف حمید و پنجاب پولیس کومطلوب تھا، ملزم عبدالحمید کے خلاف ملتان میں 8 مقدمات درج ہیں۔

    ایس ایس پی کا کہنا ہے کہ دونوں ملزمان سے اسلحہ برآمد ہوا ہے جبکہ ملزمان سے تفتیش کی جا رہی ہے۔


    کراچی میں پولیس مقابلہ‘ 2 اغوا کار ہلاک


    یاد رہے کہ دو روز قبل کراچی کے علاقے گلستان جوہر میں بچے کو اغوا کے بعد تاوان لےکررہا کرنے والے 2 ملزمان پولیس مقابلے میں ہلاک ہوگئے تھے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • ایس آئی یوکی عزیزآباد میں کارروائی، قتل کے تین ملزمان گرفتار

    ایس آئی یوکی عزیزآباد میں کارروائی، قتل کے تین ملزمان گرفتار

    کراچی : اسپیشل انویسٹی گیشن یونٹ کی کارروائی میں بھنگوریہ گوٹھ سے قتل اور ڈکیتیوں کی متعدد وارداتوں میں ملوث تین ملزمان کو گرفتار کرکے اسلحہ اور لوٹی ہوئی رقم برآمد کرلی گئی۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے عزیز آباد بھنگوریہ گوٹھ میں ایس آئی یو پولیس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرکے سنگین جرائم میں ملوث تین ملزمان گرفتار کرلئے جبکہ تین ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

    اس حوالے سے ایس ایس پی طارق دھاریجو نے صحافیوں کو بتایا کہ گرفتار ملزمان قتل، اقدام قتل، ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث ہیں، ملزمان نے19ستمبر کو گلشن اقبال موبائل مال میں ڈکیتی کی واردات کی تھی، جس کے دوران ملزمان نے بیٹے کو قتل اور باپ کو زخمی کیا تھا۔

    طارق دھاریجو کا مزید کہنا تھا کہ ملزمان کوسی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سےگرفتار کیا گیا، گرفتار ملزمان سے تمام موبائل فون، لوٹی ہوئی رقم برآمد کرلی گئی ہے۔

    ملزمان نےڈکیتی میں مزاحمت پر ایک چوکیدارکو قتل دوسرے کو زخمی کیا تھا، ملزمان نے دکان کے تالے کاٹ کر50 سے زائد موبائل فون اور نقدی لوٹی، ملزمان کے دو ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ۔

  • سرجانی ٹاؤن سے سنگین وارداتوں میں ملوث ٹارگٹ کلر گرفتار

    سرجانی ٹاؤن سے سنگین وارداتوں میں ملوث ٹارگٹ کلر گرفتار

    کراچی : ایس آئی یو نے سرجانی ٹاؤن خدا کی بستی میں آپریشن کرکے ٹارگٹ کلر کو گرفتار کرلیا، ملزم مظہرعباس بینک ڈکیتی،بھتہ اورسنگین جرائم میں ملوث ہے۔

    تفصیلات کے مطابق اسپیشل انویسٹی گیشن یونٹ (ایس آئی یو)نے خفیہ اطلاع پر سرجانی ٹاؤن کے علاقے خدا کی بستی میں چھاپہ مارا، کارروائی میں بینک ڈکیتی،بھتہ اورسنگین جرائم میں ملوث ملزم مظہرعباس کو گرفتار کرلیا۔

    پولیس کے مطابق ٹارگٹ کلر کے قبضے سے کلاشنکوف اور دستی بم برآمد ہوا ہے، اس حوالے سے ایس ایس پی طارق دھاریجو نے صحافیوں کو بتایا کہ ٹارگٹ کلر مظہرعباس نے2010میں سی ویو پر30لاکھ کی بینک ڈکیتی کی۔

    ملزم نے تیموریہ میں دوران بینک ڈکیتی گارڈ کو بھی قتل کیا، اس کے علاوہ گرفتار ملزم نے عوامی نیشنل پارٹی کےکارکن کوبھی قتل کیا۔

    طارق دھاریجو کا کہنا تھا کہ ملزم مظہر عباس خیبر پختونخوا پارا چنار کا رہائشی ہے، ملزم کے دیگرساتھی بینک ڈکیتیوں کے کیس میں مفرور ہیں۔

    گینگ کاسربراہ جلال پٹھان بھی پارا چنار کا رہائشی ہے، ایس ایس پی کے مطابق ملزم مظہر عباس کےمتعدد ساتھی پولیس مقابلوں میں مارے جاچکے ہیں، ملزم پہلےبھی گرفتارہو کر جیل جا چکا ہے۔

  • گلستانِ جوہر بنک ڈکیتی میں ملوث تین ملزمان گرفتار

    گلستانِ جوہر بنک ڈکیتی میں ملوث تین ملزمان گرفتار

    کراچی: ایس ایس پی فاروق اعوان کا کہنا ہےکہ گزشتہ ماہ گلستان جوہر میں ہونےوالی بنک ڈکیتی کے ملزمان کو سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے گرفتار کرلیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی، ایس آئی یو فاروق اعوان نے کراچی میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایس آئی یو نے گزشتہ ماہ گلستان جوہر میں ہونےوالی بنک ڈکیتی کے تین ملزمان کو گرفتارکرلیا ہے۔

    فاروق اعوان کا مزید کہنا تھا کہ رواں سال کراچی میں انیس بینک ڈکیتیاں ہوئیں، ان میں سے سترہ ڈکیتیوں کےملزمان کو گرفتار کیا جاچکا ہے،جبکہ دو کی تفتیش جاری ہے۔اس موقع پر فاروق اعوان نے گرفتارملزمان اور ان سے برآمد ہونےوالا اسلحہ بھی میڈیا کے سامنے پیش کیا۔