Tag: ایس اوپیز کی خلاف ورزی

  • ایس اوپیز کی خلاف ورزی کرنے والی ائیرلائنز کیخلاف کارروائی کی ہدایت

    ایس اوپیز کی خلاف ورزی کرنے والی ائیرلائنز کیخلاف کارروائی کی ہدایت

    اسلام آباد : سول ایوی ایشن نے ایس اوپیزکی خلاف ورزی کرنے والی ائیرلائنز کیخلاف کارروائی کی ہدایت کردی اور کہا بعض ایئرلائنزدوران پرواز احتیاطی تدابیرپرعمل نہیں کررہیں۔

    تفصیلات کے مطابق ایس اوپیز کی خلاف ورزی کرنے والی ائیرلائنز کیخلاف کارروائی کی ہدایت کردی گئی، سول ایوی ایشن نے کہا بعض ایئرلائنز ایئرپورٹس پر اور دوران پرواز احتیاطی تدابیر کی خلاف ورزی کررہی ہیں، تمام ائیرپورٹ منیجرزکو کارروائی کیلئے تحریری احکامات جاری کردیئے گئے ہیں۔

    ڈپٹی ڈی جی ایئرپورٹ نےتمام ایئرپورٹ منیجرز کو ایک ہفتے پہلے مراسلہ لکھا تھا، جس میں ائیرپورٹ منیجرز کو ایئرلائنز کی نگرانی مزید سخت کرنے کی ہدایت کی گئی تھی۔

    سی اے اے کا کہنا ہے کہ بعض ائیرلائنزمسافروں میں سماجی فاصلےکی خلاف ورزی کررہی ہیں، سی اے اے کی ہدایت کے باوجود جہازوں کو بھر کر لایا جارہا ہے۔

    ڈپٹی ڈی جی ایئرپورٹ نے کہا خلاف ورزی کرنیوالی ایئرلائن کیخلاف کارروائی کی جائے گی۔

    دوسری جانب باچا خان انٹرنیشنل ائر پورٹ پر ایس او پیز کی خلاف ورزی پر وزارت صحت کی جانب سےسی اے اے کو تحریر ی شکایت کی گئی تھی، جس پر
    ایئرپورٹ منیجرعبید الرحمان عباسی کی زیرصدارت ائیر لائن کااجلاس ہوا۔

    ایئرپورٹ منیجر نے کہا ایئرلائنزپشاور ائیرپورٹ پر ایس اوپیزکی خلاف ورزی کررہی ہیں ، ایئرلائنزکوسختی سے ایس اوپیز پر عمل درآمد کی ہدایت کی جائے۔

  • سندھ میں ایس اوپیز کی خلاف ورزی پر پرمٹ اور لائسنس منسوخ کرنے پر غور

    سندھ میں ایس اوپیز کی خلاف ورزی پر پرمٹ اور لائسنس منسوخ کرنے پر غور

    کراچی : سندھ میں ایس اوپیز کی خلاف ورزی پر پرمٹ اور لائسنس منسوخ کرنے پر غور کیا جارہا ہے ، وزیر ٹرانسپورٹ سندھ  اویس قادرشاہ نے کہا ہے کہ ٹریفک پولیس کےحوالے سے بہت شکایات ہمیں مل رہی ہیں، انٹرسٹی پبلک ٹرانسپورٹ سے متعلق فیصلہ 15جون کے بعد ہوگا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر ٹرانسپورٹ سندھ اویس قادر شاہ نے ایس اوپیز کی خلاف ورزی پر پرمٹ اور لائسنس منسوخ کرنے پر غور شروع کردیا ہے، ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹیز نے محکمہ ٹرانسپورٹ کو سفارشات ارسال کردی ہے۔

    غیر قانونی بس اڈوں سے انٹرسٹی ٹرانسپورٹ چلانے کی شکایات موصول ہورہی ہے جبکہ بعض علاقوں میں پولیس نگرانی میں غیر قانونی طو پر بسیں چلائی جارہی ہیں۔

    اویس قادرشاہ نے کہا ٹریفک پولیس محکمہ ٹرانسپورٹ سےبالکل تعاون نہیں کررہی ، ٹریفک پولیس کےحوالے سے بہت شکایات ہمیں مل رہی ہیں، انٹرسٹی پبلک ٹرانسپورٹ سے متعلق فیصلہ 15جون کے بعد ہوگا۔

    گذشتہ روز سندھ حکومت نے صوبے بھر میں پبلک ٹرانسپورٹ دوبارہ بند کرنے کا عندیہ دیا تھا، وزیر ٹرانسپورٹ سندھ اویس قادر شاہ نے کہا تھا کہ ڈرائیورز، پبلک ٹرانسپورٹرز ،مسافر ایس او پیز پر عمل نہیں کر رہے،بسوں کوچز اور دیگر پبلک ٹرانسپورٹ پر جرمانے کیے ہیں۔ ۔

    صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ انتہائی اقدامات اٹھانے پر سنجیدگی سے غور کر رہے ہیں،ایس او پیز پر عمل نہ ہوا تو ٹرانسپورٹ بند کرنے کا سوچیں گے، ٹریفک پولیس ایس او پیز پر عملدرآمد کے لیے تعاون نہیں کر رہی،بین الصوبائی اور انٹر ڈسڑکٹ پبلک ٹرانسپورٹ پر پابندی ہے۔