Tag: ایس او پیز پر عملدرآمد

  • لاہور: اسموگ میں کمی کیلئے ماحولیاتی ایمرجنسی نافذ

    لاہور: اسموگ میں کمی کیلئے ماحولیاتی ایمرجنسی نافذ

    لاہورسمیت دیگر شہروں میں اسموگ میں کمی کے لیے ماحولیاتی ایمرجنسی نافذ کر دی گئی۔

    وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الہیٰ نے لاہور میں ماحولیاتی ایمرجنسی نافذ کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب بھر میں فصلوں کی باقیات کو آگ لگانے پر پابندی عائد ہے۔

    وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ اسموگ میں کمی کے لئے ماحولیاتی ایمرجنسی نافذ کر دی ہے، اسموگ کو آفت قرار دیا گیا ہے، اسموگ کا سبب بننے والے عوامل پر قابو پانے کیلئے کارروائی کی جائے گی۔

    وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویزالٰہیٰ کا کہنا تھا کہ ایس او پیز پر عملدرآمد میں کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی، فصلوں کی باقیات کو آگ لگانے والے افراد کیخلاف کارروائی کی جائے

    اس کے علاوہ وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ دھواں دینے والی گاڑیوں کے خلاف بلاتفریق قانونی کارروائی جاری رکھی جائے۔

    واضح رہے کہ دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں لاہور مسلسل آج بھی پہلے نمبر پر موجود ہے، جس کے باعث بچوں اور بڑوں میں نزلے، زکام، چیسٹ انفیکیشن، بخار اور سانس کی بیماریاں تیزی سے پھیلنے لگیں۔

  • پاکستان میں ایس او پیز پر عملدرآمد نہ ہونے پر کورونا کے پھیلاؤ کا خدشہ

    پاکستان میں ایس او پیز پر عملدرآمد نہ ہونے پر کورونا کے پھیلاؤ کا خدشہ

    اسلام آباد : نیشنل کمانڈاینڈآپریشن سینٹر نے ایس او پیز پر عملدرآمد نہ ہونے پر کورونا کے پھیلاؤ کا خدشہ ظاہر کردیا ، اسد عمر کا کہنا ہے کہ ایس اوپیزپرعملدرآمد سے کورونا کی دوسری لہر سے بچاؤ ممکن ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر اسد عمر کی زیرصدارت نیشنل کمانڈاینڈآپریشن سینٹر کا اجلاس ہوا، جس میں معاون خصوصی ڈاکٹر فیصل سلطان و متعلقہ حکام نے شرکت کی ، اجلاس میں وزارت صحت نے کورونا کی صورتحال اور حکومتی اقدامات پر بریفنگ دی

    بریفنگ میں بتایا گیا کہ ایس او پیز پر عملدرآمد نہ ہونے پر کورونا کے پھیلاؤ کا خدشہ ہے، سماجی فاصلہ نہ رکھنےاور ماسک نہ پہننے سےکورونا کیسز بڑھیں گے۔

    اجلاس میں وفاقی وزیر اسد عمر نے کہا کورونا کے پھیلاؤ کی مفصل مانیٹرنگ انتہائی اہم ہے، کورونا کا پھیلاؤ روکنے کیلئے ماسک پہننا انتہائی ضروری ہے، ایس اوپیزپرعملدرآمد سے کورونا کی دوسری لہر سے بچاؤ ممکن ہے، شادی ہالز، ریسٹورنٹ کورونا کے پھیلاؤ کا مرکزی ذریعہ ہیں۔

    نیشنل کمانڈاینڈآپریشن سینٹر کے اجلاس میں کہا گیا کہ شعبہ تعلیم میں ہیلتھ گائیڈلائنز پر عمل کے اقدامات لائق تحسین ہیں۔

    خیال رہے ملک بھرمیں چوبیس گھنٹے کے دوران کورونا وائرس سے متاثرہ چارمریض انتقال کر گئے، جس کے بعد موذی وائرس سے اب تک جاں بحق افراد کی تعداد 6517 ہوگئی۔

    چوبیس گھنٹے میں 29565 کورونا ٹیسٹ کیے گئے، جن میں سے 644 افراد میں وائرس کی تصدیق ہوئی جبکہ ملک بھر میں کورونا کے فعال کیسز کی تعداد 8907 ہے۔