Tag: ایس او پیز کی خلاف ورزی

  • پشاور: ایم این اے کے بیٹے کی منگنی کی تقریب میں ایس او پیز کی خلاف ورزی

    پشاور: ایم این اے کے بیٹے کی منگنی کی تقریب میں ایس او پیز کی خلاف ورزی

    پشاور: خیبر پختون خوا میں اِن ڈور تقریبات پر پابندی کے باوجود پاکستان تحریک انصاف کے ایم این اے حاجی شوکت اللہ کے بیٹے کی منگنی کی تقریب ایک شادی ہال میں منعقد ہوئی۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق کے پی میں حکومتی اراکین نے کرونا ایس او پیز کے باوجود ہفتے کو ایک شادی ہال میں منعقدہ منگنی کی تقریب میں شرکت کی، منگنی کی تقریب میں سیکڑوں دیگر مہمانوں نے بھی شرکت کی۔

    تقریب میں وزیر اعلیٰ خیبر پختون خوا محمود خان اور اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر، وزیر دفاع پرویز خٹک، وزیر داخلہ شیخ رشید بھی شریک تھے، معاون خصوصی کامران بنگش سمیت دیگر حکومتی اراکین نے بھی تقریب میں شرکت کی اور اس موقع پر سیلفیاں بھی لیتے رہے۔

    تقریب میں وزیر اعلیٰ کے پی محمود خان اور اسد قیصر کے علاوہ کسی نے بھی ماسک نہیں پہنا تھا، معاون خصوصی اطلاعات تقریب میں لوگوں کے ساتھ سیلفیاں بھی لیتے رہے، تقریب میں کسی نے سماجی فاصلے کا خیال نہیں رکھا اور نہ ہی ماسک لگایا۔

    واضح رہے کہ خیبر پختون خوا میں صرف 150 مہمانوں کی ان ڈور تقریب کی اجازت ہے، نیز حکومتی وزرا عوام کو کرونا ایس او پیز پر عمل کرنے کا درس دیتے ہیں، لیکن خود ایس او پیز کی دھجیاں اڑاتے ہیں۔

    پشاور سمیت خیبر پختون خوا میں شادی ہالوں میں ڈیڑھ سو سے زائد افراد کے جمع ہونے پر مکمل پابندی ہے، لیکن نجی شادی ہال میں منعقدہ اس تقریب میں بڑی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی۔

  • ایس او پیز کی خلاف ورزی، کراچی میں 6 شادی ہالز اور 103 ریسٹورنٹس بند

    ایس او پیز کی خلاف ورزی، کراچی میں 6 شادی ہالز اور 103 ریسٹورنٹس بند

    اسلام آباد : کراچی میں ایس او پیز کی خلاف ورزی پر 6 شادی ہالز اور 103ریسٹورنٹس بند کردیے گئے، نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کا کہنا ہے کہ شادی ہال اور ریسٹورنٹس کے کورونا مرکز بننے کا خدشہ ہے، صحت عامہ کی حفاظت کیلئے قانون شکنوں کے خلاف کارروائی کریں۔

    تفصیلات کے مطابق نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر ( این سی او سی) کی جانب سے کہا گیا ہے کہ کراچی میں 6شادی ہالز،103ریسٹورنٹس بند کردیےگئے، ایس او پیز کی خلاف ورزی پر شادی ہالز اور ریسٹورنٹس کو بند کیا گیا۔

    این سی اوسی نے صوبوں کو کورونا ایس اوپیز گائیڈ لائنز پر عملدرآمدکی ہدایت کرتے ہوئے گلگت بلتستان، کشمیر، اسلام آباد میں کوروناایس اوپیز پر عملدرآمد کی ہدایت کی۔

    نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کا کہنا ہے کہ شادی ہال اور ریسٹورنٹس کے کورونا مرکز بننے کا خدشہ ہے، صحت عامہ کی حفاظت کیلئے قانون شکنوں کے خلاف کارروائی کریں۔

    یاد رہے کراچی میں کورونا وائرس کی دوسری لہر کے باعث سول لائنز، صدر اور عسکری تھری میں مائیکرواسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کردیا گیا ہے ، متاثرہ علاقوں میں غیرضروری نقل وحرکت پر پابندی ہے اور ماسک کے بغیر باہر نکلنے کی اجازت نہیں ہوگی۔

    ایس اوپیزکی خلاف ورزیوں پرضلعی انتظامیہ نے بہادرآباد،ملیر، کورنگی،نارتھ کراچی،نارتھ ناظم آباد،گلشن آقبال،گلزار ہجری جمشید کوارٹرز کے علاقوں میں کارروائی کی کرتے ہوئے چھ شادی ہالز،ایک سو تین ریسورنٹس اوردس بیکریاں سیل کردیں جبکہ ڈیڑھ سوزائدریسورٹس کووراننگ جاری کی گئی ہے۔

    دوسری جانب ضلع وسطی کےچارعلاقوں میں چھیالیس کیسز سامنے آنے کے بعد نارتھ کراچی،نارتھ ناظم آباد،گلبرگ،لیاقت آباد،گلشن اقبال،عسکری فور، جمشید ٹاؤن میں مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاؤن کی تجویز دی گئی ہیں۔

    خیال رہے نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر ( این سی او سی ) نے کراچی میں کورونا وائرس کے کیسز کی شرح میں اضافہ پر تشویش کا اظہار کیا تھا ، معاون خصوصی ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا تھا کہ کورونا وبا کو روکنے کیلئے اسمارٹ لاک ڈاؤن کیا جائے۔

  • کراچی میں ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے والے شہری ہوشیار ہوجائیں

    کراچی میں ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے والے شہری ہوشیار ہوجائیں

    کراچی : پولیس نے ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے والے عناصر سے سختی سے نمٹنے کا فیصلہ کرلیا، آج شام 7بجے سے احکامات پر بھرپور عملدرآمد کرایا جائے گا۔

    تفصیلات کے مطابق عالمی وباکوروناکی صورتحال اورعوام کی ایس او پی کی خلاف ورزیوں جاری ہے، اس حوالے سے کراچی پولیس کو متعلقہ حکام کی جانب سے خصوصی احکامات جاری کئے گئے ہیں۔

    کراچی پولیس چیف کی زیر صدارت اہم اجلاس ہوا، جس میں پولیس نے ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے والے عناصر سے سختی سےنمٹنےکافیصلہ کیا گیا ہے۔

    ترجمان پولیس کا کہنا تھا کہ آج شام 7بجے سےاحکامات پربھرپورعملدرآمدکرایا جائے گا، غیر ضروری نقل و حرکت کو مکمل کنٹرول کیا جائے گا ، عوام غیر ضروری طورپرگھروں سے نہ نکلیں۔

    خیال رہے ملک بھر میں 24 گھنٹے کے دوران میں ایس او پیز کی 6862 خلاف ورزیاں ریکارڈ کی گئی، جس کے باعث 880 مارکیٹ، دکانیں، 6 انڈسٹریز سیل و جرمانے عائد کئے گئے۔

  • ایس او پیز کی خلاف ورزی، 24 گھنٹوں میں 963 مارکیٹیں اور 18 انڈسٹریل یونٹس سیل

    ایس او پیز کی خلاف ورزی، 24 گھنٹوں میں 963 مارکیٹیں اور 18 انڈسٹریل یونٹس سیل

    اسلام آباد : نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کا کہنا ہے کہ ایس او پیز کی خلاف ورزی پر 24 گھنٹوں کے دوران میں 963 مارکیٹ، دکانیں اور 18 انڈسٹریل یونٹس سیل و جرمانے عائد کردیئے گئے۔

    تفصیلات کے مطابق نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے ایس او پیز کی خلاف ورزی کے حوالے سے اعدادو شمار جاری کردیئے،24 گھنٹےمیں 963 مارکیٹ، دکانیں، 18 انڈسٹریل یونٹس سیل و جرمانے عائد کئے گئے جبکہ ملک بھر میں 1186 ٹرانسپورٹرز کو جرمانے کئے گئے۔

    این سی او سی کا کہنا ہے کہ ملک بھر کے مخصوص علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈاؤن جاری ہے، پنجاب میں904اسمارٹ لاک سے920768 آبادی ، سندھ میں 26اسمارٹ لاک ڈاؤن سےڈیڑھ لاکھ آبادی اور کےپی میں 572لاک ڈاؤن سے67 ہزارآبادی کو کنٹرول کیا گیا۔

    این سی او سی کے مطابق اسلام آبادمیں 10لاک ڈاؤن سے60 ہزار آبادی ، گلگت بلتستان میں 5 لاک ڈاؤن سے15ہزارآبادی کو کنٹرول کیا گیا۔

    بریفنگ میں بتایا گیا کہ 24 گھنٹےمیں اسلام آباد میں ایس او پیز کی 85 خلاف ورزیاں رپورٹ ہوئیں ، جس کے نتیجے میں 64 دکانیں سیل، 10 گاڑیوں کو جرمانے کئے گئے۔

    این سی او سی میں اجلاس کے دوران کہا گیا 24 گھنٹےمیں آزادکشمیر میں ایس او پیز کی 804 خلاف ورزیاں سامنے آئیں، جس پر 93 مارکیٹ، دکانیں سیل، 333 گاڑیوں پر جرمانے عائد کیے گئے جبکہ گلگت بلتستان میں ایس او پیز کی 170 خلاف ورزیاں رپورٹ ہوئیں اور 27 مارکیٹ و دکانیں سیل، 29 ٹرانسپورٹرزپر جرمانے کئے گئے۔

    بریفنگ کے مطابق 24 گھنٹے میں کے پی میں ایس او پیز کی 5420 خلاف ورزیوں پر 157 مارکیٹ، دکانیں سیل اور 102 ٹرانسپورٹرز کو جرمانے عائد کئے گئے جبکہ پنجاب میں ایس او پیز کی 2448 خلاف ورزیوں پر 523 مارکیٹ، دکانیں،13 انڈسٹریزکو جرمانے رپورٹ ہوئے۔

    اسی طرح 24 گھنٹےمیں سندھ میں ایس او پیز کی 900 خلاف ورزیاں رپورٹ سامنے آئیں ، جس کے نتیجے میں 72 مارکیٹ، دکانیں، 5 انڈسٹریز سیل، 9 گاڑیوں کو جرمانے عائد کئے گئے۔

  • ایس او پیز کی خلاف ورزی، تاجروں کو 10 لاکھ جرمانہ ہوسکتا ہے

    ایس او پیز کی خلاف ورزی، تاجروں کو 10 لاکھ جرمانہ ہوسکتا ہے

    کراچی: چیف سیکریٹری سندھ ممتاز علی شاہ نے کہا ہے کہ ایس او پیز کی خلاف ورزی پر تاجروں کو 10 لاکھ تک جرمانہ ہوسکتا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں چیف سیکریٹری سندھ ممتاز علی شاہ کی زیرصدارت ایس او پیز پر عمل سے متعلق اجلاس ہوا، جس میں ممتاز علی شاہ نے کہا کہ ایس او پیز کی خلاف ورزی برداشت نہیں کی جائے گی۔انہوں نے ہدایت کی کہ خلاف ورزی پر دکان اور مارکیٹ سیل کی جائیں۔

    چیف سیکریٹری سندھ نے اجلاس کے دوران بتایا کہ تاجروں نے ایس او پیز پر عمل کاحلف نامہ جمع کرایا ہے، جو بھی اس کی خلاف ورزی کرے گا اسے 10 لاکھ تک جرمانہ ہوسکتا ہے۔

    دوسری جانب آئی جی سندھ پولیس مشتاق مہر نے ہدایت جاری کی ہے کہ دکان اور مارکیٹ سیل یا جرمانہ عائد کرتے وقت موبائل سے کارروائی ریکارڈ کی جائے۔

    اس سے قبل ترجمان سندھ حکومت مرتضیٰ وہاب کا کرونا کے پھیلاؤ اور احتیاطی تدابیر سے متعلق اپنے بیان میں کہنا تھا کہ کرونا کو حقیقت تسلیم کرکے بچنے کی تدبیر اختیارکی جائیں،گھر سےن کلتے وقت ماسک پہننا نہ بھولیں۔

    واضح رہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں مزید 83 افراد کرونا انفیکشن کا شکار ہو کر جاں بحق ہو گئے جبکہ 5,385 نئے کیسز سامنے آئے۔

    نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری اَپ ڈیٹ کے مطابق نئے اور مہلک وائرس کو وِڈ نائنٹین سے پاکستان بھر میں 113,702 افراد متاثر ہو چکے ہیں، جبکہ اموات کی تعداد 2,255 ہو گئی ہے۔

  • کمشنر کراچی کی ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے والی مارکیٹوں کو وارننگ

    کمشنر کراچی کی ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے والی مارکیٹوں کو وارننگ

    کراچی : پابندی کے باوجود دکانیں کھولنے کی شکایتوں پر کمشنر کراچی نے ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے والی مارکیٹوں کو وارننگ دے دی اور کہا پابندی والے دکاندار دکانیں نہ کھولیں ورنہ سخت کارروائی ہوگی۔

    تفصیلات کے مطابق کمشنر کراچی نے کاروبار پر پابندی کی خلاف ورزی کر نے کا نوٹس لے لیا اور تنبیہ نوٹس جاری کرتے ہوئے کہا کہ تاجر ایس او پیز پر عملدرآمد کی ذمہ داری پوری کریں ، پابندی والے دکاندار دکانیں نہ کھولیں ورنہ سخت کارروائی ہوگی، اس حوالے سے ڈپٹی کمشنرز ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد کرائیں۔

    کمشنر کراچی نے تمام اضلاع کے ڈی سیز کو ہدایت جاری کر دی ہے ، جس میں کہا گیا ہے کہ جس کاروبار پر حکومت نے پابندی عائد کی ہے وہ خلاف ورزی نہ کریں۔

    کمشنر کراچی کے اعلامیہ کے مطابق حکومت کے احکامات کے مطابق جس کاروبار اور سرگرمی کی اجاز ت نہیں ، ان میں تعلیمی اور تربیتی انسٹی ٹیوٹس، میرج ہالز، بزنس سینٹرز، ایکسپو ہالز، تمام انڈور اسپورٹس کلبس، انڈور جمزاور اسپورٹس فیسی لیٹیز، اور کانٹیکٹ اسپورٹس، انڈور اور آوٹ ڈور کھیلوں کے ٹورنامنٹس شامل ہیں۔

    اعلامیے کے مطابق ریسٹورنٹس، کیفے کھولنے کی اجازت نہیں ( تاہم ٹیک اوے اور ہوم ڈیلیوری کی اجاز ت ہے ، ) جبکہ ہر قسم کے تفریحی پارکس اور تفریح کے مراکز، بیوٹی پارلرز ،سنیما تھیٹر ہر نوعیت کے عام اجتماعات اور ٹورزم اور ٹورسٹ ہوٹلز پر بھی پابندی ہے۔

  • ایس او پیز کی خلاف ورزی،  زینب مارکیٹ کے بعد گل پلازہ سمیت مختلف مارکیٹیں سیل

    ایس او پیز کی خلاف ورزی، زینب مارکیٹ کے بعد گل پلازہ سمیت مختلف مارکیٹیں سیل

    کراچی: ایس او پی کی خلاف ورزی پر زینب مارکیٹ کے بعد گل پلازہ سیل کردیا گیا ، اسسٹنٹ کمشنر اسمابتول نے بتایا کہ سینی ٹائزر، ماسک اوردستانوں کااستعمال نہیں کیا جارہا تھا۔

    تفصیلات کے مطابق حکومت  کی جانب سے  عوام کی آسانی کے لئے لاک ڈاؤن میں نرمی  کے بعد تیسرے روز بھی عوام لاپروا نظرآئے،   ایس او پی کی خلاف ورزی پر گل پلازہ بھی سیل کردیا گیا، اسسٹنٹ کمشنر اسمابتول کا کہنا ہے کہ گل پلازہ ،ارحم شاپنگ سینٹر ایس او پی کی خلاف ورزی پر سیل کیا، ان جگہوں پر سینی ٹائزر، ماسک اوردستانوں کااستعمال نہیں کیا جارہا تھا۔

    دوسری جانب ایس اوپیز کی خلاف ورزی پر طارق روڈ پر 3دکانیں جبکہ عبداللہ ہارون روڈ پر 4 مارکیٹیں بھی سیل کردی گئیں۔

    مزید پڑھیں : احتیاطی تدابیر کی خلاف ورزی : زینب مارکیٹ سمیت تین تجارتی مراکز سیل

    کمشنرکراچی کا کہنا ہے کہ پہلےدن ہی دکانوں کودورہ کیاتھا،ایس اوپی پرعمل نہیں ہورہاتھا، ہم نےایس اوپی پرعمل کےلیےدکانداروں کو2دن دیےتھے، اگردکان دارایس اوپی پرعمل کریں گےتوکارروائی نہیں ہوگی، دکانداروں کودکانیں کھولنےسے متعلق پلان دینا ہوگا۔

    اس سے قبل ضلعی انتظامیہ نے ایس او پی کی خلاف ورزی پر زینب مارکیٹ کوسیل کردیا، اسسٹنٹ کمشنر کا کہنا تھا کہ سماجی فاصلے کی بھی خلاف ورزی کی جا رہی تھی اور دکاندار اورخریدار وں نے ماسک بھی نہیں پہنے ہوئےہیں جبکہ دکانداروں نے کہا کہ ہم ایس او پی پر مکمل عملدرآمد کررہے تھے۔

    گذشتہ روز کمشنرکراچی افتخارشلوانی نے کہا تھا کہ تاجربرادری سےاپیل ہےحکومتی ایس اوپیزپرعملدرآمدکرائیں، ماسک کےبغیرکسی کوشاپنگ نہیں کرنے دیں گے، تاجربرادری خود سے ایس اوپیز پر عمل کریں۔