Tag: ایس او پیز کی خلاف ورزیاں

  • ایس او پیز کی خلاف ورزیاں: کراچی میں 6 دن میں 12 شادی ہالز ،193 ریسٹورنٹس اور 23 دکانیں سیل

    ایس او پیز کی خلاف ورزیاں: کراچی میں 6 دن میں 12 شادی ہالز ،193 ریسٹورنٹس اور 23 دکانیں سیل

    کراچی : شہر قائد میں چھ دن میں کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزیاں کرنے پر 12 شادی ہالز ، 193 ریسٹورنٹس، 23 دکانیں اور 4 تعلیمی اداروں کو سیل کردیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں کوروناوائرس کے بڑھتے کیسز کے باعث شہر بھر میں ایس اوپیز کی خلاف ورزیاں کرنے والوں کے خلاف ایکشن تیزی سے جاری ہے ، چھ ڈسٹرکٹس میں مختلف ہوٹلز ، بازار ، دکانوں اور شادی ہولز کے خلاف کارروائی کی گئی۔

    کارروائیو ں کے دوران کورونا ایس او پیز کو نظر انداز کرنے والوں کے خلاف جرمانے کیے گئے اور کئی جگہوں کو سیل کردیا گیا ، چھ دن کے دوران ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے والے 12 شادی ہالز کو سیل ، 5 کو جرمانے کیے گئے جبکہ 47 شادی ہالز کو فائنل وارننگ جاری کی گئی۔

    انتظامیہ کے مطابق چھ دن کے دوران مختلف اضلاع میں 193 ریسٹورنٹس کو سیل کیا گیا ، خلاف ورزی کرنے پر 38 ریسٹورنٹس پر جرمانے اور 229 کو وارننگ جاری کی گئی جبکہ ایس او پیز پر عمل نہ کرنے پر 23 دکانوں کو سیل اور 10 کو جرمانے عائد کیے گئے۔

    تعلیمی اداروں میں بھی ایس او پیز پر عمل نہ کرنے پر ایکشن لیتے ہوئے ضلع جنوبی میں 4 تعلیمی اداروں کو سیل کردیا گیا جبکہ ضلع غربی میں 9 ، ضلع ملیر میں 5 جبکہ ضلع کورنگی میں 2 تعلیمی اداروں کو وارننگ جاری کی گئی۔

  • ایس او پیز کی خلاف ورزیاں ، 709سے زائد مارکیٹ اور دکانیں سیل

    ایس او پیز کی خلاف ورزیاں ، 709سے زائد مارکیٹ اور دکانیں سیل

    اسلام آباد : ملک بھر میں 24 گھنٹوں کے دوران ایس او پیز کی خلاف ورزیوں کے 7 ہزار سے زائد واقعات ریکارڈ کئے گئے ، جس پر کارروائی کرتے ہوئے 709سے زائد مارکیٹیں، دکانیں اور 2 صنعتی یونٹس کو سیل کردیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق کورونا کا پھیلاؤ روکنے کیلئے ملک میں ایس او پیز پرعملدرآمد جاری ہے اور ایس او پیز کی خلاف ورزی پر شہروں میں انتظامیہ کی جانب سے ایکشن لیا جارہا ہے۔

    نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے ملک میں ایس او پیز کی خلاف ورزیوں سے متعلق اعدادو شمار جاری کردیئے، جس کے مطابق 24 گھنٹےمیں ملک بھر میں ایس او پیز کی 7472 خلاف ورزیاں رپورٹ ہوئیں ، جس کے نتیجے میں 709سےزائد مارکیٹیں، دکانیں اور 2 صنعتی یونٹس کو سیل کردیا گیا جبکہ ایس او پیز کی خلاف ورزی پر 1516 ٹرانسپورٹرز پر جرمانے بھی عائد کیے۔

    24 گھنٹےمیں اسلام آباد میں ایس او پیز کی خلاف ورزیوں کے 13 واقعات سامنے آئے، خلاف ورزی پر 6 مارکیٹیں اوردکانیں سیل کردی گئی جبکہ پنجاب میں ایس او پیز کی 2368 خلاف ورزیوں پر 363 مارکیٹ و دکانیں، ایک صنعتی یونٹ کو جرمانہ اور 973 ٹرانسپورٹرز کو جرمانے کئے۔

    اسی طرح 24 گھنٹوں کے دوران آزادکشمیر میں ایس او پیز کی 532 خلاف ورزیاں ریکارڈ ہوئیں ، جس پر 57 مارکیٹ ودکانیں، سیل اور 263 ٹرانسپورٹرز پر جرمانے عائد کئے گئے جبکہ گلگت بلتستان میں 193 خلاف ورزیوں پر 60 مارکیٹ و دکانیں سیل کردی گئی اور 32 ٹرانسپورٹرزکوجرمانے کئے۔
    ھی
    اسی دوران بلوچستان میں ایس او پیز کی 892 اور خیبرپختونخوا میں ایس او پیز کی 4019 خلاف ورزیاں رپورٹ ہوئیں، خلاف ورزیوں کے نتیجے میں بلوچستان میں 81  مارکیٹ و دکانیں جبکہ خیبرپختونخوا میں 212 مارکیٹ و دکانیں سیل کی گئی اور 102 ٹرانسپورٹرز پر جرمانے بھی کئے۔