Tag: ایس او پیز

  • سعودی عرب: کرونا وائرس کی روک تھام کے لیے ایک اور اہم قدم

    سعودی عرب: کرونا وائرس کی روک تھام کے لیے ایک اور اہم قدم

    ریاض: سعودی وزارتِ داخلہ نے مملکت میں کرونا وائرس کی روک تھام کے سلسلے میں ایک اور اہم قدم اٹھا لیا، تعلیمی عملے اور طلبہ کو وائرس سے بچانے کے لیے ایس او پیز جاری کر دیے گئے۔

    تفصیلات کے مطابق سعودی عرب میں ٹریننگ اینڈ ایجوکیشن سینٹر کے لیے ایس او پیز کیا ہوں گے، سعودی وزارتِ داخلہ نے اس سلسلے میں حفاظتی ضابطوں پر مشتمل ایک گایئڈ بک جاری کر دی۔

    تعلیمی عملے اور طلبہ کو وائرس سے بچانے کے لیے گائیڈ بک میں ہدایت کی گئی ہے کہ ٹریننگ اینڈ ایجوکیشن سینٹر کے مرکزی دروازے پر کرونا ٹیسٹ پوائنٹ قائم کیا جائے، اس سلسلے میں سینٹر کے عملے کو ٹیسٹ کا طریقہ کار اور درجہ حرارت ناپنے والے آلے کا استعمال بھی سکھایا جائے۔

    گائیڈ لائنز کے مطابق جن طلبہ کا درجہ حرارت 38 ڈگری سینٹی گریڈ یا اس سے زائد ہو، یا کرونا وائرس کی علامات ظاہر ہو گئی ہوں، تو اسے اسکول میں داخل نہیں ہونے دیا جائے گا، ٹریننگ اینڈ ایجوکیشن سینٹر آنے والوں کو ماسک لگانا لازمی ہوگا۔

    ٹرینرز، تعلیمی اور صفائی عملے کا روزانہ ٹیسٹ کیا جائے گا، جس کا ٹمپریچر زیادہ ہو یا وائرس کی علامتیں ظاہر ہو رہی ہوں، اس کا باقاعدہ ریکارڈ تیار کیا جائے گا، اگر کرونا وائرس کی تصدیق ہو جائے تو اسے قرنطینہ بھجوایا جائے گا، عملے کے لیے ان کی رہائش ہی پر آئسولیشن رومز کا انتظام کیا جائے گا۔

    گائیڈ بک کے مطابق تعلیمی و تربیتی مراکز کے دروازوں پر لوگوں کی آگاہی کے لیے ایس او پیز کی معلومات پر مبنی لٹریچر کا انتظام بھی کیا جائے گا، کار پارکنگ، ہال کے اندر اور باہر بھیڑ لگانے سے گریز کیا جائے گا۔ اگر کسی ٹرینر کو انفلوئنزا کی علامات ظاہر ہوں تو اسے سینٹر میں نہیں آنے دیا جائے گا، عملے کی حاضری کے لیے فنگر پرنٹ طریقہ کار بھی منسوخ کیا جائے۔

    عوام کو یہ ہدایت بھی کی گئی ہے کہ کرونا وائرس سے متعلق کسی بھی معلومات کے لیے صرف وزارت صحت اور قومی مرکز برائے وبائی امراض کے ذرایع پر انحصار کیا جائے۔

  • سعودی عرب: گھریلو ملازماؤں کے لیے قواعد و ضوابط جاری

    سعودی عرب: گھریلو ملازماؤں کے لیے قواعد و ضوابط جاری

    ریاض: سعودی عرب میں گھریلو ملازماؤں کے لیے صحت سے متعلق قواعد و ضوابط جاری کردیے گئے، ملازماؤں کو کام شروع کرنے سے قبل اور بعد میں 40 سیکنڈز تک ہاتھ دھونا لازمی ہوگا۔

    سعودی ویب سائٹ کے مطابق سعودی وزارت داخلہ نے فی گھنٹہ کی بنیاد پر کام کرنے والی گھریلو ملازماؤں سے متعلق صحت ضوابط جاری کردیے، گھریلو ملازماؤں سے متعلق قواعد و ضوابط، کرونا وائرس سے بچاؤ اور اسے پھیلنے سے روکنے کے لیے مقرر کیے گئے ہیں۔

    وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ کام شروع کرنے سے قبل ماسک پہننا ضروری ہے، کام شروع کرنے سے قبل اور اس کے بعد کم از کم 40 سیکنڈ تک صابن اور پانی سے ہاتھ دھونے کی پابندی، صابن یا پانی نہ ہونے کی صورت میں کم از کم 20 سیکنڈ تک سینی ٹائزر سے ہاتھ صاف کرنا لازمی ہے۔

    وزارت داخلہ کے طے کردہ ضوابط کے مطابق کام سے فراغت کے فوراً بعد کپڑے دھوئے جائیں اور ڈیوٹی والے کپڑے الگ رکھے جائیں، انہیں سوتے وقت یا دیگر کاموں کے وقت نہ استعمال کیا جائے۔

    ضوابط میں کہا گیا ہے کہ گھریلو ملازمائیں فراہم کرنے والی کمپنی ملازماؤں کو ماسک اور سینی ٹائزر مہیا کرے، گھریلو عملے کو لانے لے جانے والی بسیں لانے سے پہلے اور لانے کے بعد سینی ٹائز کی جائیں۔

    وزارت داخلہ کی جانب ے کہا گیا کہ کمپنی گھریلو عملے پر صحت ضوابط لاگو کرے، کمپنی روزانہ کی بنیاد پر عملے کا ٹمپریچر چیک کرے اور کرونا کے حوالے سے روزانہ کی بنیاد پر اطمینان حاصل کرے، سارے عملے کا یومیہ ریکارڈ تیار کیا جائے کہ کون کب اور کس ڈرائیور کے ساتھ گئی یا گیا ہے۔

    مزید کہا گیا کہ گھریلو عملے کے اوقات کار میں اضافہ کیا جائے اور دیگر لوگوں سے براہ راست ملنے جلنے سے پرہیز کیا جائے، گھریلو عملے کو ایک دن میں ایک گھر سے زیادہ کی ڈیوٹی نہ دی جائے جبکہ گھریلو عملے کو وائرس لگنے سے بچانے کے لیے مخصوص مقامات یا گھروں تک ہی محدود رکھا جائے۔

  • ایس او پیز کی خلاف ورزی: ملک بھر میں متعدد دکانیں و مارکیٹس سیل

    ایس او پیز کی خلاف ورزی: ملک بھر میں متعدد دکانیں و مارکیٹس سیل

    اسلام آباد: ملک بھر میں کرونا وائرس سے بچاؤ کی ایس او پیز پر عملدر آمد کے ساتھ خلاف ورزیاں بھی جاری ہیں، ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران متعدد دکانیں و مارکیٹس سیل اور ٹرانسپورٹرز کو جرمانے کیے گئے۔

    تفصیلات کے مطابق کرونا وائرس کا پھیلاؤ روکنے کے لیے ملک بھر میں ایس او پیز پر عملدر آمد جاری ہے، گزشتہ 24 گھنٹے میں ملک میں ایس او پیز کی 7 ہزار 288 خلاف ورزیاں رپورٹ ہوئیں۔

    نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کا کہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹے میں ملک بھر میں 1 ہزار 70 مارکیٹ و دکانیں سیل کیے گئے ہیں، ایس او پیز کی خلاف ورزی پر 12 سو 34ٹرانسپورٹرز کو جرمانے کیے گئے۔

    این سی او سی کے مطابق 24 گھنٹے میں اسلام آباد میں ایس او پیز کی 16 خلاف ورزیاں رپورٹ ہوئیں جس کے بعد 14 مارکیٹس اور دکانیں سیل کی گئیں جبکہ 2 ٹرانسپورٹرز کو جرمانے کیے گئے۔

    صوبہ پنجاب میں گزشتہ 24 گھنٹے میں ایس او پیز کی 21 سو 72 خلاف ورزیاں رپورٹ ہوئیں جس کے بعد 618 مارکیٹس اور دکانیں سیل کی گئیں جبکہ 816 ٹرانسپورٹرز کو جرمانے کیے گئے۔

    بلوچستان میں ایس او پیز کی 786 خلاف ورزیاں رپورٹ کی گئیں جس کے بعد بلوچستان میں 95 مارکیٹس و دکانیں سیل کردی گئیں جبکہ 203 ٹرانسپورٹرز کو جرمانے کردیے گئے۔

    اسی طرح خیبر پختونخواہ میں ایس او پیز کی 3 ہزار 252 خلاف ورزیاں رپورٹ ہوئیں جس کے بعد صوبے میں 178 مارکیٹس و دکانیں سیل جبکہ 105 ٹرانسپورٹرز کو جرمانے کیے گئے۔

  • کروناوائرس: ملک بھر میں ایس او پیز کی خلاف ورزیوں پر تازہ کارروائیاں

    کروناوائرس: ملک بھر میں ایس او پیز کی خلاف ورزیوں پر تازہ کارروائیاں

    اسلام آباد: کرونا کا پھیلاؤ روکنے کے لیے ملک بھر میں ایس او پیز پر عمل درآمد کروایا جارہا ہے، جبکہ خلاف ورزی کرنے والوں پر جرمانہ بھی ہورہا ہے، 24گھنٹے میں ملک بھر میں ایس او پیز کی 8860 خلاف ورزیاں رپورٹ ہوئیں۔

    تفصیلات کے مطابق 24 گھنٹے میں 849 مارکیٹ، دکانیں اور 5 صنعتی یونٹس سیل کیے گئے، ملک بھر میں ایس او پیز کی خلاف ورزی پر 1732 ٹرانسپورٹرز پر جرمانے ہوئے۔ 24گھنٹے میں اسلام آباد میں ایس او پیز کی 26 خلاف ورزیاں رپورٹ ہوئیں، جس پر 22 مارکیٹ، دکانیں سیل، 4 ٹرانسپورٹر کو جرمانہ کیا گیا۔

    آزادکشمیر میں ایس او پیز کی 634 خلاف ورزیاں ہوئیں جس پر 63 مارکیٹ، دکانیں، سیل، 270 ٹرانسپورٹرز کو جرمانے ہوئے۔ جبکہ گلگت بلتستان میں ایس او پیز کی 193 خلاف ورزیاں ہوئیں جس کے تحت 60 مارکیٹ، دکانیں سیل اور 32 ٹرانسپورٹرز کو جرمانے کا سامنا کرنا پڑ گیا۔

    اسی طرح گزشتہ 24 گھنٹے میں پنجاب میں ایس او پیز کی 2368 خلاف ورزیاں رپورٹ ہوئیں، جس کت تحت صوبے میں 363 مارکیٹ، دکانیں، ایک صنعتی یونٹ اور 973 ٹرانسپورٹرز پر جرمانے کیے گئے۔ جبکہ بلوچستان میں ایس او پیز کی 867 خلاف ورزیاں سامنے آئیں جس پر 97 مارکیٹ و دکانیں سیل اور 318 ٹرانسپورٹرز کو جرمانے کیے گئے۔

    24گھنٹے میں سندھ میں ایس او پیز کی 642 خلاف ورزیاں رپورٹ ہوئیں، جس پر 41 مارکیٹ، دکانیں، 4 صنعتیں سیل، 33 ٹرانسپورٹرز کو جرمانے ہوئے۔ اسی طرح خیبرپختونخوا میں ایس او پیز کی 4130 خلاف ورزیاں رپورٹ ہوئیں، جس پر صوبے میں 203 مارکیٹ، دکانیں سیل اور 102 ٹرانسپورٹرز کو جرمانے کیے گئے۔

  • کروناوائرس: ایس او پیز کی خلاف ورزیوں پر تازہ کارروائیاں

    کروناوائرس: ایس او پیز کی خلاف ورزیوں پر تازہ کارروائیاں

    اسلام آباد: کرونا کا پھیلاؤ روکنے کے لیے ملک بھر میں ایس او پیز پر عمل درآمد کروایا جارہا ہے، 24گھنٹے میں ملک بھر میں ایس او پیز کی 8382 خلاف ورزیاں رپورٹ ہوئیں جن پر جرمانہ بھی کیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق 24گھنٹے میں 862 مارکیٹ، دکانیں اور 9 انڈسٹریز سیل و جرمانے عائد کیے گئے، ملک بھر میں ایس او پیز کی خلاف ورزی پر 1437 ٹرانسپورٹرز کو جرمانے ہوا. اسلام آباد میں ایس او پیز کی 30 خلاف ورزیاں رپورٹ ہوئیں، جس پر 22 مارکیٹ، دکانیں سیل اور 5 ٹرانسپورٹرز پر جرمانہ کیا گیا۔

    آزاد کشمیر میں ایس او پیز کی 596 خلاف ورزیاں رپورٹ ہوئیں، جس پر 65 مارکیٹ، دکانیں سیل، 256 گاڑیوں کو جرمانے ہوا۔ جبکہ 24گھنٹے میں گلگت بلتستان میں ایس او پیز کی 194 خلاف ورزیاں ریکارڈ کی گئیں جس پر 60 مارکیٹ، دکانیں اور ایک انڈسٹری سیل ہوئی، ایس او پیز کی خلاف ورزی پر گلگت بلتستان میں 59 ٹرانسپورٹرز پر بھی جرمانہ ہوا۔

    پنجاب میں ایس او پیز کی 2227 خلاف ورزیاں رپورٹ ہوئیں جس پر کارروائی کرتے ہوئے 402 مارکیٹ، دکانیں، 5 انڈسٹریز پر جرمانہ کیا گیا، صوبے میں 718 گاڑیوں کو جرمانے ہوئے۔ اسی طرح 24گھنٹے میں بلوچستان میں ایس او پیز کی 695 خلاف ورزیاں سامنے آئیں جس پر ایکشن لیتے ہوئے انتظامیہ نے 68 مارکیٹ و دکانیں سیل کیں۔

    بلوچستان میں ایس او پیز کی خلاف ورزی پر 282 ٹرانسپورٹرز کو بھی جرمانے ہوئے۔ سندھ میں ایس او پیز کی 761 خلاف ورزیاں رپورٹ ہوئیں، صوبے میں 34 مارکیٹ، دکانیں، 3 انڈسڑیزسیل، 5 ٹرانسپورٹرز کو جرمانے کیے گئے۔ خیبرپختونخوا میں ایس او پیز کی 3879 خلاف ورزیاں دیکھی گئیں اور 211 مارکیٹ، دکانیں سیل، 112 ٹرانسپورٹرز کو جرمانے کیا گیا۔

  • ایس او پیز کے تحت اسکول کھولنے پر غور کر رہے ہیں،شفقت محمود

    ایس او پیز کے تحت اسکول کھولنے پر غور کر رہے ہیں،شفقت محمود

    اسلام آباد: وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے کہا کہ ایس او پیز کے تحت اسکول کھولنے پر غور کر رہے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں وزیر تعلیم وپیشہ ورانہ تربیت شفقت محمود کی زیرصدارت ایس او پیز کے تحت اسکول کھولنے سے متعلق اجلاس ہوا۔

    اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر تعلیم نے کہا کہ ایس او پیز کے تحت اسکول کھولنے پر غور کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اسکول کھولنے پر وزارت تعلیم یونیسف سے رابطے میں ہے۔

    شفقت محمود کا کہنا تھا کہ عالمی سطح پر ایس او پیز کے تحت اسکولز کھولنے کو بھی دیکھا جائے گا۔انہوں نے بتایا کہ ہماری حکمت عملی پر بھی یونیسف سے مشاورت جاری ہے۔

    وفاقی وزیر کی زیر صدارت اجلاس میں اسکول کھولنے سے متعلق گیلپ سروے کا تذکرہ بھی ہوا۔شفقت محمود کا کہنا تھا کہ سروے میں 70 فیصد والدین نے اسکول کھولنے کی بات کی۔انہوں نے بتایا کہ اسکول کھولنے سے متعلق روڈ میپ فائنل ہونے کے بعد والدین کو اعتماد میں لیں گے۔

    ملک بھر میں تعلیمی ادارے کھولنے کی درخواست مسترد

    یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے اسلام آباد ہائی کورٹ نے ملک بھر میں تعلیمی ادارے کھولنے کی درخواست مسترد کر دی تھی۔

  • عالمی پروازوں کی بحالی، نئی سفری ایڈوائزری جاری

    عالمی پروازوں کی بحالی، نئی سفری ایڈوائزری جاری

    کراچی: ملک میں عالمی پروازوں کی بحالی کے بعد سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے) نے نئی سفری ایڈوائزری جاری کر دی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق سِول ایوی اتھارٹی نے بین الاقوامی پروازوں کے لیے نظر ثانی شدہ قواعد و ضوابط جاری کر دیے ہیں، یہ قواعد 20 جون (آج) سے 31 جولائی تک نافذ العمل رہیں گے۔

    قواعد و ضوابط کے تحت بیرون ملک سے آنے والے مسافروں کے لیے ہوم قرنطینہ کی شق برقرار رکھی گئی ہے، جن مسافروں کا کرونا ٹیسٹ منفی ہو ان کے لیے لازمی سرکاری یا ہوٹل قرنطینہ کی شرط نہیں ہوگی، منفی رپورٹ کی صورت میں مسافر اپنے گھر میں ہی 14 روز قرنطینہ رہ سکیں گے۔

    اگر مسافر کا کرونا ٹیسٹ مثبت ہوا اور علامات بھی زیادہ شدید ہوں تو لازمی سرکاری یا ہوٹل قرنطینہ میں جانا ہوگا، اگر ٹیسٹ مثبت مگر مسافر کی حالت خراب نہیں، تو ایسے مسافر کو ہوم قرنطینہ کی اجازت دی جا سکتی ہے، تاہم مثبت کرونا ٹیسٹ کی صورت میں مسافر پر ایک سے دوسرے صوبے جانے کی پابندی ہوگی۔

    حکومت کا بڑا فیصلہ، بین الاقوامی پروازیں بحال ہو گئیں

    اے آر وائی نیوز کے نمائندے مطابق قواعد و ضوابط کا سی اے اے کے ڈائریکٹر ایئر ٹرانسپورٹ نے باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے، قواعد و ضوابط کا اطلاق تمام کمرشل اور نجی طیاروں کی پروازوں پر ہوگا، حسبِ سابق پرواز کی پاکستان آمد یا روانگی سی اے اے کی اجازت سے مشروط رہے گی۔

    جہاز کو اڑان بھرنے سے قبل جراثیم سے پاک کرنے کا سرٹیفکیٹ جمع کرانا لازمی ہوگا، طیارے میں پرسنل پروٹیکشن ایکوئپمنٹ کا ضروری اسٹاک لازمی ہوگا، مسافروں کے ہیلتھ ڈیکلریشن فارم پُر کروانا بھی کمرشل و پرائیویٹ فضائی کمپنی کی ذمہ داری ہوگی۔

    سی اے اے نے ایک بار پھر مسافروں اور طیارے کے عملے کو ذاتی حفاظت اور سماجی فاصلہ یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے، دوران پرواز مسافروں کی نشستیں کیسی رکھی گئی ہیں، اس کا پلان تصاویر کی صورت سی اے اے کو بھجوایا جائے گا، پرواز کے ایئر پورٹ لینڈنگ کے بعد مسافروں کا سامان جراثیم سے پاک کر کے دیا جائے گا۔

    پرواز کے مسافروں کے لیے ہیلتھ ڈیکلریشن فارم بھی جمع کرانا لازمی ہوگا، تمام ایئرپورٹس کے انٹرنیشنل اور ڈومیسٹک لاؤنجز میں پرواز کے عملے اور مسافروں کی خود کار تھرمل اسکینرز سے اسکینگ لازمی ہوگی، بیرون ملک سے آنے والی پروازوں کے کیبن کریو کے کرونا ٹیسٹ ترجیحاً ہوں گے۔

  • ملک بھر میں 24 گھنٹے میں  ایس او پیز کی 10 ہزار سے زائد خلاف ورزیاں ،مارکیٹیں سیل اور جرمانے

    ملک بھر میں 24 گھنٹے میں ایس او پیز کی 10 ہزار سے زائد خلاف ورزیاں ،مارکیٹیں سیل اور جرمانے

    اسلام آباد : ملک بھر میں 24گھنٹوں کے دوران ایس او پیز کی 10 ہزار سے زائد خلاف ورزیاں سامنے آئیں ، خلاف ورزیوں پر 813 مارکیٹ، دکانیں، 5 انڈسٹریز سیل و جرمانے عائد کئے گئے جبکہ 1443 ٹرانسپورٹرز کو جرمانے کردیے۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر اسد عمر کے زیر صدارت اجلاس میں صوبوں نے این سی او سی کو ایس او پیز کی خلاف ورزیوں پر بریفنگ دی ، جس میں بتایا گیا کہ ملک میں 24گھنٹےمیں ایس او پیز کی10111 خلاف ورزیاں رپورٹ ہوئیں ، خلاف ورزیوں پر 813 مارکیٹ، دکانیں، 5 انڈسٹریز سیل و جرمانے عائد کئے گئے جبکہ 1443 ٹرانسپورٹرز کو جرمانے کئے۔

    بریفنگ میں بتایا گیا کہ گزشتہ 24 گھنٹےمیں آزادکشمیر میں ایس او پیز کی 741 خلاف ورزیاں سامنے آئیں، جس کے باعث 75 مارکیٹ، دکانیں سیل، 264 گاڑیوں کو جرمانے کئے گئے جبکہ گلگت بلتستان میں ایس او پیز کی 216 خلاف ورزیاں ہوئیں اور 82 مارکیٹ، دکانیں سیل، 42 ٹرانسپورٹرز کو جرمانے
    عائد کئے۔

    گزشتہ 24 گھنٹےمیں خیبرپختونخوا میں ایس او پیز کی 5326 خلاف ورزیوں پر رپورٹ ہوئیں ، جس پر 178 دکانیں سیل، 105 ٹرانسپورٹرز کو جرمانے کئے گئے ، اسی طرح بلوچستان میں ایس او پیز کی 908 خلاف ورزیوں پر 660 مارکیٹ و دکانوں کو سیل کردیا گیا۔

    گزشتہ 24 گھنٹےمیں پنجاب میں ایس او پیز کی 2176 خلاف ورزیاں اور سندھ میں ایس او پیز کی 744 خلاف ورزیاں سامنے آئیں ، پنجاب میں 362 مارکیٹس ،دکانیں سیل اور 2 انڈسٹریز کو جرمانے کئے گئے جبکہ سندھ میں 50 مارکیٹ ودکانیں، 3 انڈسٹریز سیل اور 5 گاڑیوں کو جرمانے عائد کردیئے۔

  • ایئر پورٹس پر مسافروں کی کرونا وائرس اسکریننگ کا طریقہ کار تبدیل

    ایئر پورٹس پر مسافروں کی کرونا وائرس اسکریننگ کا طریقہ کار تبدیل

    لاہور: ایئر پورٹس پر مسافروں کی کرونا وائرس اسکریننگ کا طریقہ کار تبدیل کر دیا گیا۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق محکمہ صحت پنجاب کو فلائٹس کی اسکریننگ کے لیے نیا طریقہ کار موصول ہو گیا، جس کے تحت اب بغیر علامات والے مسافروں کو ایئر پورٹ سے گھر جانے کی اجازت ہوگی۔

    این سی او سی کے اجلاس میں فیصلہ ہوا ہے کہ نظرثانی شدہ قواعد کے مطابق کرونا وائرس کے علامات والے مسافروں کو گھر جانے کی اجازت نہیں ہوگی، ایئر پورٹ پر موجود محکمہ صحت کی ٹیمیں مسافروں کا معائنہ کریں گی۔

    بغیر علامات والے مسافر اپنے گھروں میں 14 دن قرنطینہ رہیں گے جب کہ کرونا علامات والے مسافر ٹیسٹ رپورٹ آنے تک حکومتی قرنطینہ مرکز میں رہیں گے۔

    قواعد کے مطابق علامات والے مسافروں کو منفی رپورٹ آنے پر ہی گھر جانے کی اجازت ہوگی، مثبت رپورٹ آنے والے مریض خود گھر یا اسپتال میں آئسولیٹ ہوں گے، دیگر صوبوں سے تعلق رکھنے والے مثبت مریض مسافر 14 دن قرنطینہ میں رہنے کے بعد اپنے صوبے کو سفر کر سکیں گے۔

    نئی گائیڈ لائنز میں کہا گیا ہے کہ 20 جون سے تمام ایئر لائنز جو پاکستان کے لیے روٹین کے مطابق پروازیں چلاتی ہیں، کو پاکستان کے لیے اندرونی ٹریفک آپریٹ کرنے کی اجازت ہوگی، جن کی تعداد ملک کے اندر ہفتے میں 200 سے 275 فلائٹس ہیں۔

  • ملک بھر میں ایس او پیز کی خلاف ورزیاں جاری

    ملک بھر میں ایس او پیز کی خلاف ورزیاں جاری

    اسلام آباد: نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کا کہنا ہے کہ ملک میں 24 گھنٹے میں ایس او پیز کی 10 ہزار 439 خلاف ورزیاں رپورٹ ہوئیں، 24 گھنٹے میں 937 مارکیٹس، دکانیں اور 22 انڈسٹریز سیل کی گئیں اور ان پر جرمانے عائد کیے گئے۔

    تفصیلات کے مطابق نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کو صوبوں کی جانب سے ایس او پیز کی خلاف ورزیوں پر بریفنگ دی گئی، بریفنگ میں بتایا گیا کہ وزیر اعظم کی ہدایات کے مطابق مخصوص مقامات پر اسمارٹ لاک ڈاؤن جاری ہیں۔

    بریفنگ میں کہا گیا کہ ملک میں 24 گھنٹے میں ایس او پیز کی 10 ہزار 439 خلاف ورزیاں رپورٹ ہوئیں، 24 گھنٹے میں 937 مارکیٹس، دکانیں اور 22 انڈسٹریز سیل کیے گئے اور ان پر جرمانے عائد کیے گئے۔ گزشتہ 24 گھنٹے میں ملک بھر میں 11 سو 17 ٹرانسپورٹرز کو جرمانے عائد کیے گئے۔

    اجلاس میں بتایا گیا کہ پنجاب میں 249 اسمارٹ لاک ڈاؤن سے 78 ہزار آبادی کو کنٹرول کیا گیا، سندھ میں 28 اسمارٹ لاک ڈاؤن سے 17 لاکھ آبادی کو کنٹرول کیا گیا، پختونخواہ میں 601 لاک ڈاؤن سے 1 لاکھ 97 ہزار آبادی کو کنٹرول کیا گیا۔

    بریفنگ میں بتایا گیا کہ اسلام آباد میں 10 لاک ڈاؤن سے 90 ہزار اور گلگت بلتستان میں 14 لاک ڈاؤن سے 15 ہزار آبادی کو کنٹرول کیا گیا۔

    اجلاس میں بتایا گیا کہ گزشتہ 24 گھنٹے میں آزاد کشمیر میں ایس او پیز کی 804 خلاف ورزیاں رپورٹ ہوئیں، آزاد کشمیر میں 134 دکانیں سیل اور 254 گاڑیوں کو جرمانے کیے گئے۔

    اسی طرح 24 گھنٹے میں گلگت بلتستان میں ایس او پیز کی 185 خلاف ورزیاں رپورٹ ہوئیں، گلگت بلتستان میں 42 دکانیں اور ایک انڈسٹری سیل کی گئی جبکہ 27 ٹرانسپورٹرز کو جرمانے کیے گئے۔

    بریفنگ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹے میں پختونخواہ میں ایس او پیز کی 5 ہزار 326 خلاف ورزیاں رپورٹ ہوئیں جس کے بعد 178 دکانوں کو سیل کیا گیا جبکہ 105 ٹرانسپورٹرز کو جرمانے کیے گئے۔