Tag: ایس او پیز

  • پنجاب میں کتوں کے کاٹنے کے واقعات میں اضافہ، حکومت نے ایس او پیز تیار کرلی

    پنجاب میں کتوں کے کاٹنے کے واقعات میں اضافہ، حکومت نے ایس او پیز تیار کرلی

    لاہور: محکمہ صحت پنجاب نے کتوں کے کاٹنے کے واقعات پر قابو پانے کے لیے ایس اوپیز تیار کرلی۔

    تفصیلات کے مطابق محکمہ صحت پنجاب نے مراسلہ جاری کر دیا، ایس او پیز کے تحت تدریسی اسپتالوں میں کتوں کے کاٹنے کی ویکسین رکھنے کی سخت ہدایت کی ہے۔

    محکمہ صحت پنجاب کی جانب سے جاری کردہ مراسلے میں کہا گیا ہے کہ جو اسپتال مریض کو پہلی ڈوز دے گا مریض اسی اسپتال میں علاج کرائے گا، پہلے کتوں کے کاٹنے والے مریض ڈوگ فائٹ سینٹر جاتے تھے۔

    کتے کے کاٹنے سے بچی جاں بحق، وزیراعلیٰ سندھ نے نوٹس لے لیا

    مراسلہ کے مطابق کروناوائرس کی صورتحال کے پیش نظر ڈوگ بائٹ سینٹر بند ہے، اسپتال میں رجسٹرڈ مریض کے لیے فرسٹ ایڈ کا باقاعدہ انتظام کیا جائے، فرسٹ ایڈ ڈوز کے بعد مریضوں کیلئے مفت مرحلہ وارمیڈیکیشن جاری رہے گی۔

    کتوں کے کاٹے گئے مریضوں کو اےآروی ویکسین دی جاتی ہے، محکمہ صحت پنجاب نے اسپتالوں کے وائس چانسلرز اور ایم ایس کو مراسلہ بھجوا دیا ہے۔

    خیال رہے کہ رواں سال پنجاب سمیت ملک بھر میں کتوں کے کاٹنے کے واقعات میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

  • پاکستان نے بین الاقوامی پروازوں کے لیے ایس او پیز جاری کردیے

    پاکستان نے بین الاقوامی پروازوں کے لیے ایس او پیز جاری کردیے

    اسلام آباد: حکومتِ پاکستان نے بین الاقوامی پروازوں کے لیے قوائد وضوابط (ایس او پیز) جاری کردیے جس کا اطلاق جہاز کے عملے اور گراؤنڈ اسٹاف پر ہوگا۔

    تفصیلات کے مطابق سول ایوی ایشن اتھارٹی کی جانب سے ایس او پیز 14اپریل سے 19اپریل تک کے لیے جاری کیے گئے ہیں۔ ایس او پیز میں کرونا کے تدارک اور حفاظت کے ضوابط طے کیے گئے۔

    ایوی ایشن ڈویژن کا کہنا ہے کہ ایس او پیز جہاز کے عملے اور گراؤنڈ اسٹاف کے لیے ہیں۔ دریں اثنا چارٹر اور پرائیویٹ طیاروں کے حوالے سے بھی ایس او پیز جاری ہوئے ہیں جو پرائیویٹ طیاروں کی بین الاقوامی پروازوں پر لاگوہوں گے۔

    متحدہ امارات کا بھی پاکستان کیلئے خصوصی پرواز چلانے کا اعلان

    پرواز کی پاکستان آمد یا روانگی سی اے اے کی اجازت سے مشروط ہوگی۔ نجی وپرائیویٹ طیارہ کمپنی کو پاکستان آمد پر سرٹیفکیٹ جمع کرانا ہوگا۔ جہاز میں پرسنل پروٹیکشن ایکیوپمنٹ کا ضروری ذخیرہ ہونا لازم قرار دیا گیا ہے۔

    مسافروں کے ہیلتھ ڈیکلریشن فارم بھی فضائی کمپنی کی ذمہ داری ہوگی۔

  • کراچی پولیس نے مقابلوں کے معیاری طریقۂ کار پر عمل شروع کر دیا

    کراچی پولیس نے مقابلوں کے معیاری طریقۂ کار پر عمل شروع کر دیا

    کراچی:  پولیس دورانِ مقابلہ ایس او پیز پر سختی سے عمل کرنے لگی، گلشن اقبال پولیس کے ہاتھوں مقابلے کے بعد مطلوب ڈکیت گرفتار کر لیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی پولیس نے مقابلوں کے معیاری طریقۂ کار پر عمل شروع کر دیا، گلشن اقبال میں پولیس نے ایک مقابلے کے دوران ایس او پیز پر سختی سے عمل کرتے ہوئے ایک ڈکیت کو گرفتار کیا۔

    اے آر وائی نیوز نے مقابلے کی فوٹیجز بھی حاصل کر لیں، ملزم گلشن اقبال شاپنگ مارکیٹ سے شہری کو لوٹ کر فرار ہو رہا تھا کہ گشت پر مامور پولیس اہل کاروں کے فوری رسپانس پر ملزم بھاگ کھڑا ہوا۔

    ملزم نے 3 پولیس اہل کاروں پر اندھا دھند فائرنگ بھی کی تاہم جواب میں ایس او پی کے تحت پولیس اہل کاروں نے چھوٹے ہتھیار استعمال کیے اور کسی اہل کار نے مقابلے کے دوران براہ راست فائرنگ کی کوشش نہیں کی۔

    یہ بھی پڑھیں:  کراچی: بینکوں سے رقم نکالنے والے شہریوں کو لوٹنے والا 3 رکنی گروہ گرفتار

    پولیس اہل کاروں کی فائرنگ سے ملزم زخمی ہو گیا جسے اسپتال منتقل کر دیا گیا، پولیس کے مطابق ملزم اسٹریٹ کرائم، ڈکیتی اور دیگر جرائم کی متعدد وارداتوں میں ملوث ہے۔

    خیال رہے کہ آج ہی سی ٹی ڈی انویسٹی گیشن نے اورنگی ٹاؤن کراچی میں کارروائی کرتے ہوئے بینکوں سے رقم لے کر نکلنے والے شہریوں کو لوٹنے والا 3 رکنی گروہ گرفتار کر لیا ہے۔