Tag: ایس آئی یو

  • مہنگی ترین منشیات ویڈ کی اسمگلنگ کا نیا طریقہ سامنے آگیا

    مہنگی ترین منشیات ویڈ کی اسمگلنگ کا نیا طریقہ سامنے آگیا

    کراچی میں آن لائن رائیڈرز کے ذریعے منشیات ویڈ اسمگلنگ کا انکشاف ہوا ہے، ایس آئی یو نے سپلائی میں ملوث ملزم کو گرفتار کرلیا۔

    اے آر وائی نیوز کراچی کے نمائندے عدنان راجپوت کی رپورٹ کے مطابق گرفتار ملزم نے دوران تفتیش اہم انکشافات کیے ہیں جس میں بتایا گیا کہ منشیات ویڈ کی اسمگلنگ کیلیے اب نیا طریقہ استعمال کیا جاتا ہے۔

    اسپیشل انویسٹی گیشن یونٹ کے ہاتھوں گرفتار ملزم عبدل نے دوران تفتیش انکشاف کیا کہ ویڈ ایران سے مند، دہریجی پھر سعیدآباد تک موٹرسائیکل پر لائی جاتی ہے۔

    جسے ویڈ سپلائر ملزم حسنین بلوچ کا گینگ وصول کرتا ہے، حسنین بلوچ آسکانی گینگ کا سرغنہ ہے، ایران سے نیٹ ورک چلا رہا ہے۔ ایران میں موجود ویڈ گینگ سربراہ حسنین بلوچ کی تصویر اے آر وائی نے حاصل کرلی

    ملزم عبدل نے بتایا کہ سعیدآباد میں منشیات حنیف بلوچ وصول کرتا ہے پھر پوش علاقوں میں سپلائی کی جاتی ہے۔

    منشیات کی قیمت25ہزارروپے فی گرام ہے جس کی ادائیگی آن لائن کی جاتی ہے، رائیڈر کو ایڈریس کی پرچی دی جاتی ہے، ڈیلوری پر معاوضہ ملتا ہے۔

  • اسپیشلائزڈ یونٹ کی ’فراخدلی‘  شہری سے 90 ہزار ڈالر لوٹنے کے بعد اسے گھر جانے کے لیے 500 روپے کرایہ بھی دیا

    اسپیشلائزڈ یونٹ کی ’فراخدلی‘ شہری سے 90 ہزار ڈالر لوٹنے کے بعد اسے گھر جانے کے لیے 500 روپے کرایہ بھی دیا

    کراچی: کراچی پولیس کے اسپیشل انویسٹی گیشن یونٹ (ایس آئی یو) کی ٹیم نے اغوا کی ایک بڑی واردات کی ہے، شہری کے موبائل سے 90 ہزار ڈالر ٹرانسفر کرنے کے بعد اسے 500 روپے کرایہ دے کر چھوڑ دیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں ایک شہری کو غیر قانونی حراست میں لے کر 90 ہزار ڈالر ٹرانسفر کرنے والی ایس آئی یو ٹیم کے خلاف اغوا برائے تاوان کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے، ڈھائی کروڑ سے زائد رقم لوٹنے والی اسپیشلائزڈ ٹیم نے واردات مکمل ہونے کے بعد شہری کو گھر جانے کے لیے 500 روپے کرایہ بھی دیا۔

    سچل تھانے میں ایف آئی آر متاثرہ شہری علی یونس کی مدعیت میں اغوا برائے تاوان کی دفعات کے تحت درج کی گئی ہے، جس میں ایس ایچ او ایس آئی یو اختر، اے ایس آئی شہباز اور کانسٹیبل فاروق کو نامزد کیا گیا ہے، متن کے مطابق پانچ صورت شناس نامعلوم ملزمان سمیت 8 ملزمان نے یہ واردات کی۔

    مدعی نے بتایا کہ ٹیچر سوسائٹی میں اس کا این این سلوشن کے نام سے آفس ہے، 9 جولائی کو 8 افراد دفتر میں داخل ہوئے، جن میں سے 5 یونیفارم میں تھے، ’’انھوں نے مجھے اغوا کر کے پولیس موبائل میں بٹھایا، جس کے آگے ایک سلور کار بھی تھی، اور لیاری ایکسپریس وے پر موبائل روک کر مجھے گاڑی میں بٹھایا گیا۔‘‘

    مدعی نے کہا ’’مجھے پہلے ایس آئی یو دفتر پھر ایک نامعلوم فارم ہاؤس پر لے گئے، سارا دن وہاں رکھنے کے بعد شام کو دوبارہ ایس آئی یو دفتر لایا گیا، مجھ سے موبائل فون اور ایپل آئی ڈی کا پاس ورڈ لیا گیا اور پھر 90 ہزار ڈالر ٹرانسفر کیے گئے۔‘‘

    مدعی کے مطابق ’’رات بارہ بجے کے قریب مجھے جمالی پل کے قریب اتار دیا گیا، اور مجھے گھر جانے کے لیے 500 روپے کرایا دیا گیا اور موبائل فون واپس کیے گئے۔‘‘

  • اسٹریٹ کرائمز کے دوران قتل، ایس آئی یو نے پہلا کیس حل کر لیا

    اسٹریٹ کرائمز کے دوران قتل، ایس آئی یو نے پہلا کیس حل کر لیا

    کراچی: اسٹریٹ کرائمز کے دوران ہونے والے قتل کیسز کا ٹاسک ملنے کے بعد ایس آئی یو نے پہلا کیس حل کر لیا۔

    تفصیلات کے مطابق اسپیشل انویسٹی گیشن یونٹ نے اسٹریٹ کرائم کی واردات کے دوران قتل ہونے والی خاتون کا کیس حل کر لیا، جو اس سلسلے کا پہلا کیس ہے، خاتون کے قاتل کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

    ایس ایس پی ایس آئی یو عدیل چانڈیو نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ اسٹریٹ کرمنل نے اپنے زخمی ساتھی کو بھی ملیر میں قتل کیا ہے، 17 اپریل کو 2 اسٹریٹ کرمنل مرتضیٰ اور نعمان نے اسٹریٹ کرائم کی واردات کی۔

    واردات کے بعد شہریوں نے ملزمان کو پکڑنے کی کوشش کی، شہریوں کے تشدد سے ایک ڈاکو زخمی ہو گیا، جسے اس کے ساتھیوں نے قتل کر دیا، ایس ایس پی عدیل چانڈیو نے کہا کہ ڈاکوؤں کی فائرنگ سے خاتون شاہدہ بھی جاں بحق ہوئی تھیں۔

    ملزمان اس سے پہلے شاہ لطیف تھانے سے گرفتار ہو کر جیل جا چکے ہیں، واضح رہے کہ آئی جی سندھ نے ایس آئی یو کو دوران ڈکیتی قتل کے مقدمات حل کرنے کا خصوصی ٹاسک دے رکھا ہے۔

  • ایس آئی یو کی کارروائیاں، 2 دہشت گرد سمیت 3 ملزمان گرفتار

    ایس آئی یو کی کارروائیاں، 2 دہشت گرد سمیت 3 ملزمان گرفتار

    کراچی:اسپیل انویسٹی گیشن یونٹ (ایس آئی یو) نے 2 مختلف کاررائیوں میں 2 دہشت گرد سمیت 3 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

    تفصیلات کے مطابق ایس آئی یو نے 2 مختلف مقامات پر کامیاب انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیے جس میں وفاقی انٹیلی جنس ادارے کے اہلکار بھی شریک رہے۔

    ایس ایس پی ایس آئی یو نے بتایا کہ کاررائی کے دوران افغانستان سے تربیت یافتہ 2 دہشت گردوں کو گرفتار کر کےاسلحہ ودیگرسامان برآمد کر لیا گیا۔

    ایس ایس پی کا کہنا تھا کہ ملزمان نے 2008 میں انٹیلی جنس بیورو کے 2 افراد کے قتل کا عتراف کیا،گرفتار ملزمان میں نبی گل اور محمدعقیل شامل ہیں، ملزمان نے قتل اور دیگروارداتوں میں ملوث ہونے کا بھی اعتراف کیا۔

    دوسری جانب پولیس کو انتہائی مطلوب گینگ وار کا کارکن شہزاد عرف چھوٹوگرفتار کر لیا گیا، گرفتارگینگ وار ملزم کا تعلق عزیر بلوچ گروپ سے ہے۔

    ایس ایس پی ایس آئی یو نے بتایا کہ ملزم نے 40 سے زائد قتل کی وارداتوں کا اعتراف کیا، ملزم بابا لاڈلا گروپ سمیت دیگر شہریوں کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث ہے۔ایس ایس پی کا کہنا تھا کہ ملزم نےقتل عزیر بلوچ کی ہدایت پر مختلف علاقوں میں کیے۔

  • کراچی: ایس آئی یوکی ڈاکس میں کاروائی‘ 2 ٹارگٹ کلرگرفتار

    کراچی: ایس آئی یوکی ڈاکس میں کاروائی‘ 2 ٹارگٹ کلرگرفتار

    کراچی: شہر قائد کے علاقے ڈاکس میں اسپیشل انویسٹیگیشن یونٹ نے کارروائی کرتے  ہوئے 2 ٹارگٹ کلر کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے ڈاکس میں اسپیشل انویسٹیگیشن یونٹ نے کارروائی کے دوران متعدد سنگین وارداتوں میں ملوث 2 ٹارگٹ کلرکو گرفتارکرلیا۔

    پولیس حکام کے مطابق خفیہ اطلاعات پر ایس ائی یو کی جانب سے مطلوب ملزمان کے خلاف ڈاکس میں کارروائی کی گئی۔

    ڈی آئی جی ثاقب اسماعیل میمن کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان لیاری کے  بغدادی تھانے کے پولیس اہلکار عبدالرحیم کے قتل میں ملوث ہیں، ملزم شکیل کا تعلق چھینا اورشبیر کا تعلق عزیر بلوچ گروپ سے ہے۔

    ڈی آئی جی کا مزید کہنا تھا کہ یہی گروپ لیاری میں دکانوں کے تالے توڑنے سمیت دیگر سنگین وارداتوں میں ملوث رہے ہیں۔

    پولیس حکام کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان سے اسلحہ بھی برآمد ہوا ہے جبکہ ملزمان سے تفتیش کی جارہی ہے۔


    کراچی: لنڈی کوتل چورنگی کےقریب فائرنگ‘ پولیس اہلکارجاں بحق


    یاد رہے کہ گزشتہ روز کراچی کے علاقے نارتھ ناظم آباد میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے پولیس اہلکار شاکر جاں بحق ہوگیا تھا۔


    اگرآپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اوراگرآپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تواسے اپنی فیس بک وال پرشیئرکریں۔