Tag: ایس ایس جی سی

  • سردیوں میں گیس بحران کے حوالے سے اہم خبر

    سردیوں میں گیس بحران کے حوالے سے اہم خبر

    کراچی: سردیوں میں شہر قائد سمیت سندھ بھر میں بجلی اور گیس بحران میں مزید اضافہ ہوگا۔

    تفصیلات کے مطابق ذرایع نے کہا ہے کہ سردیوں میں گیس کی لوڈ شیڈنگ میں مزید اضافہ ہو جائے گا، ایس ایس جی سی کو سردیوں میں 300 ایم ایم سی ایف ڈی تک گیس کی کمی کا سامنا ہوگا۔

    ذرایع کے مطابق کے الیکٹرک کو بھی گیس کی فراہمی میں کمی واقع ہوگی، اس لیے کے الیکٹرک کو فرنس آئل سے چلنے والے پاور پلانٹ کی ضروری مرمت کرنی ہوگی۔

    ادھر آج ایس ایس جی سی نے کہا ہے کہ مختلف گیس فیلڈز سے سسٹم میں گیس کم موصول ہو رہی ہے، جس کی وجہ سے گیس پریشر میں کمی کی شکایات ہیں، ایس ایس جی سی کو 150 ایم ایم سی ایف ڈی کا شارٹ فال ہے۔

    ترجمان سوئی سدرن کا یہ بھی کہنا ہے کہ سخت دشواریوں کے باوجود کے الیکٹرک کو بلا تعطل گیس فراہمی جاری ہے۔

    یاد رہے کہ گزشتہ روز ایس ایس جی سی کا کم پریشر کے باعث سندھ میں گیس کی بندش کا اعلان سامنے آیا تھا، ترجمان کا کہنا تھا کہ کم پریشر سے گھریلو اور کمرشل سیکٹر کی طلب پوری کرنے میں دشواری کا سامنا ہے، جس کی وجہ سے سندھ بھر کے سی این جی اسٹیشنز 23،21 اور 25 ستمبر کو 24 گھنٹے کے لیے بند ہوں گے۔

  • سندھ میں سی این جی اسٹیشنز کی بندش کا شیڈول

    سندھ میں سی این جی اسٹیشنز کی بندش کا شیڈول

    کراچی: شہر قائد سمیت سندھ میں سی این جی اسٹیشنز کی بندش کا شیڈول جاری ہو گیا، صوبے میں سی این جی اسٹیشنز کل صبح 8 سے بدھ کی صبح 8 بجے تک بند رہیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق کل کراچی سمیت سندھ بھر میں سی این جی اسٹیشنز بند رہیں گے، سی این جی ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ آر ایل این جی اسٹیشنز اس پابندی سے مستثنیٰ ہوں گے۔

    SSGC کے نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ صوبے میں بدھ کو 24 گھنٹوں کے لیے تمام سی این جی اسٹیشنز بند رہیں گے، جنرل سیکریٹری سندھ زون آل پاکستان سی این جی ایسوسی ایشن ولی وارثی نے کہا ہے کہ پابندی کا اطلاق RLNG پر چلنے والے اسٹیشنز پر نہیں ہوگا۔

    واضح رہے کہ ایس ايس جی سی کے گیس سسٹم میں کم پریشر کی وجہ سے سوئی سدرن کو گھریلو صارفین اور کمرشل سیکٹر کی طلب پوری کرنے میں انتہائی دشواری کا سامنا ہے۔

    گھریلو صارفین کی طلب پوری کرنے کی غرض سے سندھ بھر میں تمام سی این جی اسٹیشنز کو منگل کی صبح 8 بجے سے اگلے 24 گھنٹوں تک گیس کی ترسیل معطل رہے گی۔

  • سندھ میں سی این اجی اسٹیشنز کل بند کرنے کا فیصلہ

    سندھ میں سی این اجی اسٹیشنز کل بند کرنے کا فیصلہ

    کراچی: ایس ایس جی سی نے میڈیا الرٹ جاری کرتے ہوئے گھریلو صارفین کی طلب پوری کرنے کی غرض سے سندھ بھر میں تمام سی این جی اسٹیشنز کل بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق سوئی سدرن گیس کمپنی لمیٹڈ کے ترجمان نے کہا ہے کہ کراچی سمیت سندھ بھر گیس پریشر میں شدید کمی آ گئی ہے، گیس پریشر میں کمی کے سبب کراچی شہر کے اکثرعلاقوں میں گیس پریشر صفر ہو گیا ہے۔

    ترجمان کا کہنا ہے کہ کم پریشر کی وجہ سے گھریلو صارفین اور کمرشل سیکٹر کی طلب پوری کرنے میں کمپنی کو انتہائی دشواری کا سامنا ہے، اس لیے کل تمام سی این جی اسٹیشنز بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جس کے مطابق سی این جی اسٹیشنز پر 5 ستمبر کی صبح 8 بجے سے اگلے 24 گھنٹے تک گیس کی ترسیل بند رہے گی۔

    ادھر سوئی سدرن نے یہ بھی کہا ہے کہ حالیہ بارشوں کے سبب کراچی میں متاثر ہونے والی اکثر علاقوں میں گیس کی ترسیل بحال کر دی گٸی ہے، کراچی میں ڈفینس، کلفٹن اور اطراف میں حالیہ بارشوں کے سبب گیس لیکیج اور پاٸپ بلاک ہیں۔

    ترجمان کا کہنا ہے کہ ڈفینس اور اطراف کی گلیوں سے پانی اتر نہیں سکا جس کی وجہ سے ٹیکنیکل ٹیم کو کام کرنے میں مشکلات درپیش ہیں، کنٹونمنٹ کی مجاز اتھارٹیز کو بار ہا مطلع کیا گیا ہے کہ پانی نکالنے کا بندوبست کیا جائے۔

    سوئی سدرن کا مؤقف ہے کہ کنٹونمنٹ کے علاقوں سے پانی مکمل نہ نکلنے کے سبب گیس کی بحالی میں دیر ہو رہی ہے، مشکلات کے باوجود کوشش کی جا رہی ہے کہ گیس بحالی کا کام جلد مکمل کیا جائے، جب کہ سخت دشواریوں کے باوجود کمپنی کی جانب سے اکثر علاقوں میں گیس کی سپلاٸی بحال رکھی گٸی ہے۔

  • کراچی سمیت سندھ بھر میں سی این جی اسٹیشنز کھولنے کا فیصلہ

    کراچی سمیت سندھ بھر میں سی این جی اسٹیشنز کھولنے کا فیصلہ

    کراچی: سی این جی صارفین کے لیے خوشخبری ہے کہ کراچی سمیت سندھ بھر میں سی این جی اسٹیشنز کل صبح 8 بجے کھل جائیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق سی این جی صارفین کے لیے خوشخبری ہے کہ اتوار کو صبح 8 بجے سے پیر کی صبح 8 بجے تک 24 گھنٹے کے لیے سندھ بھر میں تمام سی این جی اسٹیشنز کھلے رہیں گے۔

    خیال رہے کہ گزشتہ روز سوئی سدرن گیس کمپنی کا کہنا تھا کہ لوڈ مینجمنٹ پلان کے تحت کراچی سمیت سندھ بھر کے سی این جی اسٹیشنز کو ہفتے کی صبح آٹھ بجے سے گیس کی فراہمی معطل رہے گی۔

    ترجمان ایس ایس جی سی کا کہنا تھا کہ صوبے بھر میں سی این جی اسٹیشنز کو ہفتے کی صبح آٹھ بجے سے اتوار کی صبح آٹھ بجے تک 24 گھنٹے تک کے لیے گیس فراہمی معطل رکھنے کے احکامات جاری کیے گئے ہیں۔

    یاد رہے کہ گزشتہ ماہ سوئی سدرن گیس کمپنی (ایس ایس جی سی) کا کہنا تھا کہ کراچی میں سابقہ شیڈول بحال کر دیا گیا ہے جس کے تحت ہفتے میں 4 دن سی این جی ملا کرے گی۔

    ایس ایس جی سی کا کہنا تھا کہ گیس سسٹم میں بہتری ہوئی ہے. جبکہ گیس پریشر کا ایشو اب بھی موجود ہے، کم پریشر کی وجہ سے کمپنی کو گھریلو صارفین کو گیس پہنچانے میں مشکلات کا سامنا ابھی بھی ہے۔

  • گیس میٹرز پر تالے لگا کر عوام کو لوٹنے والے گروہ کی ویڈیو منظر عام پر

    گیس میٹرز پر تالے لگا کر عوام کو لوٹنے والے گروہ کی ویڈیو منظر عام پر

    کراچی: شہر قائد میں گیس میٹرز پر تالے لگا کر عوام کو لوٹنے والے گروہ کی ویڈیو منظر عام پر آ گئی، علاقہ مکینوں نے جعل ساز کو پکڑ لیا۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق کراچی میں گیس میٹرز پر تالے لگا کر عوام سے ہزاروں روپے ہڑپنے والا گروپ متحرک ہو گیا ہے، یہ گروپ گیس میٹر پر تالا لگا کر عوام سے پیسے وصول کرتا ہے۔

    رپورٹس کے مطابق پہلے یہ گروپ رات میں کارروائی کرتا تھا اب بے خوف ہو کر دن میں بھی کارروائی شروع کر دی ہے، گروہ نے ایک کارروائی ڈرگ کالونی میں بھی جب گروہ کا کارندہ جعلی بل کے ساتھ تالے بھی لایا اور خود کو ایس ایس جی سی کا نمایندہ ظاہر کرتا رہا۔

    کراچی، گیس میٹرز پر تالے لگاکر عوام کو لوٹنے والا گروپ متحرک

    معلوم ہوا کہ کارندے کے پاس کمپنی کارڈ نہیں تھا، اور جعلی بل کی فوٹو کاپی دکھا کر 18 ہزار روپے کا مطالبہ کرتا رہا، جب کہ گیس صارف کا اوریجنل بل صرف 3 ہزار 607 روپے تھا، تاہم گھر کی خواتین کے شور مچانے پر علاقہ مکینوں نے جعل ساز کو پکڑ لیا۔ جعل ساز کے پاس تالوں سے بھرا بیگ بھی موٹر سائیکل پر موجود تھا۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق فوٹیج میں جعل ساز کا چہرہ بھی واضح ہے، موٹر سائیکل کا نمبر بھی نظر آ رہا ہے، جعلی بل لانے والے شخص نے لوگوں کو دکھانے کے لیے موبائل پر کسی سے بات بھی کی۔ خیال رہے کہ ماضی میں بھی ایسے واقعات ہوتے رہے ہیں لیکن ان پر ایس ایس جی سی نے کوئی اقدام نہیں اٹھایا، شہریوں نے اس شبہے کا بھی اظہار کیا کہ کیا ایس ایس جی سی میں موجود کوئی گروہ اس میں ملوث ہے؟ کیوں کہ ایس ایس جی سی کی خاموشی کے سبب کئی لوگ ہزاروں روپے گنوا چکے ہیں۔

  • سی این جی صارفین تیار ہوجائیں

    سی این جی صارفین تیار ہوجائیں

    کراچی : سی این جی صارفین آج رات قطاروں میں کھڑے ہونے کے لیے تیار ہو جائیں، آج رات سی این جی اسٹیشنز صرف8 گھنٹے کے لیے کھولے جائیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق ایس ایس جی سی کا کہنا ہے کہ کراچی سمیت سندھ میں سی این جی اسٹیشنزآج رات کھولنے کا فیصلہ کرلیا ہے ، سی این جی اسٹیشنزآج رات10بجےسےصبح6بجے تک کھلے رہیں گے۔

    ترجمان کا کہنا ہے کہ ایس ایس جی سی کومختلف گیس فیلڈز سے ملنے والی گیس کی مقدار کم موصول ہو رہی ہے. جس سبب لائین پیک سخت متاثر ہے اور انتہائی کم پریشر کی وجہ سے کمپنی کو گھریلو صارفین کو گیس پہنچانے میں سخت مشکلات کا سامنا ہے۔

    ایس ایس جی سی ترجمان کے مطابق سی این جی صارفین کی مشکلات کو سامنے رکھتے ہوئے منگل رات 10 بجے سے صبح 6 بجے تک 8 گھنٹے کیلئے سندھ بھر میں تمام سی  این  جی اسٹیشنز کو گیس کی سپلائی جاری رکھی جائے گی اور آئندہ کا شیڈول گیس پریشر کی صورتحال کو مد نظر رکھ کر فیصلہ کیا جائے گا۔

    یاد رہے گذشتہ ماہ سی این جی ایسوسی ایشن نے ایس ایس جی سی دفتر کے باہر دھرنا  دیا تھا اور سوئی سدرن گیس انتظامیہ کی یقین دہانی کے بعددھرنا ختم کرنے کا اعلان کردیا تھا ۔

    سینئر جی ایم ایس ایس جی سی کا کہنا تھا کہ بات چیت کے 3 سیشنز ہوئے، اسٹیک ہولڈرز کو سسٹم سے آگاہ کیا ہے، ایس ایس جی سی پہلی بار بدترین بحران میں ہے،  اگلے ہفتے سی این جی سیکٹر کے پرانے شیڈول کی بحالی پر بات کی جائے گی۔

    ان کا کہنا تھا کہ  سی این جی سیکٹر ایس ایس جی سی کے ویکیو ایبل کسٹمرز ہیں، سپلائی بہتر ہوتے ہی سی این جی سیکٹر کو گیس کی سپلائی بڑھا دی جائے گی،  سردی کی وجہ سے پاکستان میں اس وقت سی این جی سیکٹر بری طرح متاثر ہے، ایس ایس جی بحران کے دوران ہر اتوار کو سی این جی سیکٹر کو گیس فراہم کرے گی۔

    دوسری جانب کراچی ٹرانسپورٹ اتحاد کے صدر ارشاد بخاری کا کہنا تھا کہ کسی دباؤ میں آکر احتجاج ختم نہیں کررہے ہیں، ایس ایس جی سی کے ساتھ تعاون کے طور پر احتجاج ختم کیا ہے۔

  • سی این جی ایسوسی ایشن کا ایس ایس جی سی دفتر کے باہر دھرنا ختم کرنے کا اعلان

    سی این جی ایسوسی ایشن کا ایس ایس جی سی دفتر کے باہر دھرنا ختم کرنے کا اعلان

    کراچی: سی این جی ایسوسی ایشن نے ایس ایس جی سی کے دفتر کے باہر دھرنا ختم کرنے کا اعلان کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق سوئی سدرن گیس انتظامیہ کی یقین دہانی کے بعد سی این جی ایسوسی ایشن نے ایس ایس جی سی دفتر کے باہر دھرنا ختم کرنے کا اعلان کردیا۔

    سینئر جی ایم ایس ایس جی سی کا کہنا تھا کہ بات چیت کے 3 سیشنز ہوئے، اسٹیک ہولڈرز کو سسٹم سے آگاہ کیا ہے، ایس ایس جی سی پہلی بار بدترین بحران میں ہے۔

    سعید لاڑک نے کہا کہ اتوار کو سی این جی سیکٹر کو گیس بحال کی جائے گی، اگلے ہفتے سی این جی سیکٹر کے پرانے شیڈول کی بحالی پر بات کی جائے گی۔

    انہوں نے کہا کہ سی این جی سیکٹر ایس ایس جی سی کے ویکیو ایبل کسٹمرز ہیں، سپلائی بہتر ہوتے ہی سی این جی سیکٹر کو گیس کی سپلائی بڑھا دی جائے گی۔

    سعید لاڑک کا کہنا ہے کہ سردی کی وجہ سے پاکستان میں اس وقت سی این جی سیکٹر بری طرح متاثر ہے، ایس ایس جی بحران کے دوران ہر اتوار کو سی این جی سیکٹر کو گیس فراہم کرے گی۔

    انہوں نے کہا کہ سسٹم کو مانیٹر کررہے ہیں، ہماری پہلی ترجیح گھریلو صارفین ہیں۔

    دوسری جانب کراچی ٹرانسپورٹ اتحاد کے صدر ارشاد بخاری کا کہنا تھا کہ کسی دباؤ میں آکر احتجاج ختم نہیں کررہے ہیں، ایس ایس جی سی کے ساتھ تعاون کے طور پر احتجاج ختم کیا ہے۔

  • ایس ایس جی سی کا صنعتی شعبے کی آرایل این جی بحال کرنے کا فیصلہ

    ایس ایس جی سی کا صنعتی شعبے کی آرایل این جی بحال کرنے کا فیصلہ

    کراچی: سوئی سدرن گیس کمپنی (ایس ایس جی سی) نے منگل سے صنعتی شعبے کی آر ایل این جی بحال کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق فیصلہ گیس فیلڈ سے سپلائی کی بحالی اور آر ایل این جی میں اضافے کے بعد کیا گیا ہے، صنعتی شعبے کی بحالی کے بعدسی این جی اسٹیشنز کو بھی جلدگیس بحال ہوگی۔

    سوئی گیس حکام کا کہنا ہے کہ گیس سپلائی بندش کا فیصلہ ریکارڈ سردی کے باعث کیا گیا۔

    حکام نے بتایا کہ دسمبر 2018 میں گھریلو شعبے کو اوسطاً150 ایم ایم سی ایف ڈی آرایل این جی فراہم کی گئی جب کہ رواں سال دسمبر کےآخری ہفتے میں 500 ایم ایم سی ایف ڈی سے تجاوز کر گئی۔

    سوئی گیس حکام کا کہنا ہے کہ ترجیحی شعبوں کوگیس فراہمی یقینی بنانےکیلئےاقدامات کیے جارہے ہیں۔

  • سردی میں اضافے کے ساتھ ہی گیس پریشر میں کمی، گھریلو اور کمرشل صارفین پریشان

    سردی میں اضافے کے ساتھ ہی گیس پریشر میں کمی، گھریلو اور کمرشل صارفین پریشان

    کراچی: ملک بھر میں سردی میں اضافے کے ساتھ ہی کراچی سمیت ملک کے مختلف شہروں میں گیس پریشر میں کمی کے باعث گھریلو اور کمرشل صارفین شدید پریشانی کا شکار ہو گئے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق سردی میں اضافے کے ساتھ گیس کمپنیوں نے پنجاب بھر میں سی این جی اسٹیشنز کو گیس کی فراہمی بند کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے، جسے آل پاکستان سی این جی ایسوسی ایشن نے مسترد کر دیا۔

    گیس پریشر میں کمی کی وجہ سے کئی علاقوں کے چولھے بھی بجھ گئے ہیں، گھریلو صارفین شدید پریشانی میں مبتلا ہو چکے ہیں۔

    دوسری طرف گیس کمپنیوں کے گیس بندش کے فیصلے کے بعد کمرشل صارفین بھی خدشات کا شکار ہو گئے ہیں، چیئرمین آل پاکستان سی این جی ایسوسی ایشن غیاث پراچہ نے گیس کمپنیوں کا اقدام غیر قانونی قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس بلا جواز فیصلے سے لاکھوں افراد بری طرح متاثر ہوں گے، وزارت پٹرولیم کو فیصلے کے خلاف خط لکھ دیا گیا ہے، پہلے ہی ہمارے معاشی حالات خراب ہیں اب مزید خراب ہوں گے۔

    ادھر گزشتہ روز سوئی گیس بحران پر وفاقی حکومت اور سوئی ناردرن گیس کمپنی حکام کا اجلاس ہوا، ذرایع کا کہنا تھا کہ 2 دن میں گیس فراہمی کم اور طلب میں اضافہ ہو گیا ہے جس پر پنجاب بھر میں سی این جی اسٹیشنز کو گیس فراہمی بند کرنے کا قدم اٹھایا جائے گا۔ اجلاس میں سوئی ناردرن گیس کمپنی نے حکومت کو گیس بحران سے آگاہ کیا، بتایا گیا کہ لاہور کو 310 ایم ایم سی ایف کی بجائے 270 ایم ایم سی ایف گیس مل رہی ہے، گیس فراہمی میں کمی کی وجہ سے مختلف علاقوں میں کم پریشر کی شکایات عام ہو گئی ہیں۔

    خیال رہے کہ سندھ میں بھی ایس ایس جی سی کے سسٹم میں گیس پریشر میں کمی کے باعث آج (جمعے کو) سی این جی بند رہے گی، آل پاکستان سی این جی ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ سندھ میں سی این جی اسٹیشن منگل سے مسلسل ہفتہ صبح 8 بجے تک بندش کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

    ایس ایس جی سی کا مؤقف ہے کہ گیس کے کم پریشر کے باعث گھریلو صارفین کو فراہمی میں مشکلات درپیش ہیں، جب کہ کمرشل سیکٹر کی طلب پوری کرنے میں بھی دشواری کا سامنا ہے۔

    ادھر سندھ حکومت نے گیس 245 فی صد مہنگی کرنے کا ممکنہ فیصلہ مسترد کر دیا ہے، وزیر ٹرانسپورٹ سندھ نے کہا ہے کہ وفاق سندھ میں گیس مہنگی کرنے کا فیصلہ واپس لے، سب سے زیادہ گیس کی پیداوار سندھ سے ہوتی ہے۔ صوبائی وزیر اویس شاہ نے کہا کہ گیس مہنگی ہونے سے کرایوں میں اضافے کے ساتھ مہنگائی بھی بڑھ جائے گی، پنجاب کو ہر معاملے پرسب سڈی، سندھ کو ہر ماہ مہنگائی کا تحفہ دیا جاتا ہے، وفاق کو سی این جی سیکٹر میں 31 فی صد اضافہ نہیں کرنے دیں گے۔

    سی این جی ڈیلرز ایسوسی ایشن نے بھی اوگرا کی جانب سے گیس کے نرخوں میں اضافہ مسترد کر دیا ہے، ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ گیس کے نرخوں میں اضافے کے بعد تمام سی این جی اسٹیشن بند اور ڈھائی لاکھ افراد بے روزگار ہو جائیں گے، پاکستان میں 36 لاکھ گاڑیاں سی این جی پر چل رہی ہیں وہ بند ہو جائیں گی، ایس ایس جی سی کی وجہ سے سی این جی اسٹیشن مالکان پریشان ہیں، سی این جی بھی شیڈول سے ہٹ کر بند کی جا رہی ہے۔

  • آپریشن گرفت، کراچی سے گیس چور ہوٹل مالک گرفتار

    آپریشن گرفت، کراچی سے گیس چور ہوٹل مالک گرفتار

    کراچی: سوئی سدرن گیس کمپنی (ایس ایس جی سی) کی ٹیم نے آپریشن گرفت کے تحت کراچی کے علاقے الآصف اسکوائر میں چھاپے کے دوران گیس چور ہوٹل مالک کو گرفتار کر لیا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں گیس چوری کے خلاف ایس ایس جی سی کی جانب سے ہوٹلوں پر چھاپے جاری ہیں، الآصف اسکوائر میں ہوٹلوں پر چھاپے کے دوران ایک ہوٹل مالک کو گرفتار کر لیا گیا۔

    ایس ایس جی سی کے ترجمان شہباز اسلام نے کہا کہ ہوٹل مالک محبوب شاہ کو گیس چوری کرتے ہوئے گرفتار کیا گیا، ہوٹل مالک براہ راست لائن سے گیس چوری کر کے ہوٹل چلا رہا تھا، ملزم کے خلاف ایف آئی آر درج کر کے جرمانہ عائد کر دیا گیا ہے۔

    ایس ایس جی سی کا کہنا ہے کہ گیس چوری کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی، گیس چوری سے کمپنی کو لاکھوں روپے کا نقصان ہو رہا ہے، اس لیے گیس چوروں کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی۔

    یاد رہے کہ وفاقی حکومت نے گیس چوری کے خلاف سنجیدگی سے اقدامات کا عندیہ دیا تھا، اس سلسلے میں ایک ٹاسک فورس تشکیل دی گئی تھی، جس نے ملک بھر میں کریک ڈاؤن کرنے تھے۔ آئی ایم ایف بھی گیس کے نقصان پر سخت تحفظات کا اظہار کر چکا ہے۔