Tag: ایس ایس جی سی

  • منرل واٹر کمپنی اور ہوٹل پر چھاپے، گیس کی چوری پکڑی گئی

    منرل واٹر کمپنی اور ہوٹل پر چھاپے، گیس کی چوری پکڑی گئی

    کراچی: سوئی سدرن گیس کمپنی(ایس ایس جی سی) کا گیس چوروں کے خلاف کریک ڈاون جاری ہے، سوئی سدرن پولیس نے منرل واٹر کمپنی کے آر او پلانٹ اور ہوٹل پر چھاپے مار کر گیس کی چوری پکڑلی اور 2 ملزم کو گرفتار کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق سوئی سدرن پولیس نے گیس چوری کے خلاف دو مختلف کارروائیوں میں کراچی کے علاقے ایف بی ایریا اور کیماڑی میں چھاپے مار کر گیس چوری کرنے کے الزام میں دو افراد کو گرفتار کر لیا۔

    ترجمان ایس ایس جی سی کے مطابق ایف بی ایریا میں واقع منرل واٹر کمپنی کا مالک مزمل ربڑ کے پائپ کے ذریعے براہ راست 18 کے وی پاور جنریٹر اور دیگر استعمال کے لیے گیس چوری کر رہا تھا۔

    گیس چوری کے الزام میں ملزم مزمل کو موقع پر ہی گرفتار کرلیا گیا۔

    دوسری جانب کیماڑی کے علاقے میں مشہور ہوٹل پر چھاپہ مارا گیا جہاں سے چوری کے الزام میں ملزم علی کو گرفتار کرلیا گیا۔

    ملزم علی ربڑ کے ٹیوب سے 650 کیوبک فٹ فی گھنٹہ گیس چوری کر رہا تھا، ۔گیس چوری کے الزام میں ملزمان کے خلاف ایف آئی آر درج کر لی گئی ہے۔

  • آئندہ ہفتے سندھ بھر کے سی این جی اسٹیشنز تین روز بند رہیں گے

    آئندہ ہفتے سندھ بھر کے سی این جی اسٹیشنز تین روز بند رہیں گے

    کراچی : آئندہ ہفتےکراچی سمیت سندھ بھر کے سی این جی اسٹیشنز تین روز بند رہیں گے۔

    سوئی سدرن گیس کمپنی کے انتظامی ذرائع کےمطابق اُنتیس دسمبر سے شروع ہونے والے ہفتے کے دوران پیر ،بدھ اور جمعہ کے روز کراچی سمیت سندھ کےتمام سی این جی اسٹیشنز کوچوبیس،،چوبیس گھنٹےکیلئے سی این جی کی فراہمی بند رکھی جائےگی۔۔ایس ایس جی سی کے ذرائع کے مطابق موسم سرما میں گیس فیلڈز سےکم پریشرکےسبب تین روزکی بندش کا فیصلہ کیاگیا ہے۔

  • سی این جی کی چار روزہ بندش کیخلاف ہڑتال کی دھمکی

    سی این جی کی چار روزہ بندش کیخلاف ہڑتال کی دھمکی

    کراچی : آئندہ ہفتےتین کےبجائےچار روز سی این جی کی بندش کو سی این جی ایسوسی ایشن اور ٹرانسپورٹرز نےمستردکرکےاس فیصلےکیخلاف ہڑتال کی دھمکی دی ہے۔

    سوئی سدرن گیس کمپنی نےسوئی پلانٹ میں حادثے اور گیس سپلائی میں کمی کو جواز بناتےہوئےآئندہ ہفتےتین کےبجائے چار روز سی این جی اسٹیشنزکوگیس کی فراہمی بندکرنےکا اعلان کیا ہے۔

    ترجمان ایس ایس جی سی کےمطابق آئندہ ہفتے بروز پیر،بدھ،،جمعہ اور اتوار کو سی این جی کا ناغہ ہوگا۔

    ادھر آل پاکستان سی این جی ایسوسی ایشن سندھ زون اور آل کراچی ٹرانسپورٹ اتحاد نےسی این جی کی چار روز ہ بندش کو مستردکرتے ہوئےاس فیصلےکو واپس لینےکا مطالبہ کیا ہے۔

    سی این جی ایسوسی ایشن اور ٹرانسپورٹرز نےفیصلہ واپس نہ لینےکی صورت میں احتجاج اور ہڑتال کرنےکی دھمکی دی ہے۔

  • سردی میں اضافہ:گیس کے گھریلو صارفین کے چولہے ٹھنڈے پڑگئے

    سردی میں اضافہ:گیس کے گھریلو صارفین کے چولہے ٹھنڈے پڑگئے

    سردی بڑھتے ہی طلب میں اضافے اور سوئی سدرن کے سسٹم میں پریشرکم ہونے نےکراچی سمیت سندھ اوربلوچستان کےکئی علاقوں میں گھریلو صارفین کے چولہوں کو ٹھنڈا کردیا۔

    سردی کیا بڑھی جیسے گیس استعمال کرنے والوں کی شامت ہی آگئی۔ سی این جی اسٹیشنز اور صنعتیں تو متاثر تھیں ہی اب گیس کی قلت اور سسٹم کی خرابی نے گھریلو صارفین کے چولہوں کو بھی ٹھنڈا کردیا۔

    سندھ اور بلوچستان کے زیادہ سردی والے علاقوں کی عوام کیلئے صورتحال اور بھی زیادہ خراب ہے۔سوئی سدرن گیس کمپنی کا کہنا ہےکہ گھریلوصارفین کیلئےگیس کی لوڈشیڈنگ نہیں کررہے تاہم سردی بڑھتے ہی گیس کی طلب 150 ایم ایم سی ایف ڈی سے بڑھکر 300 ایم ایم سی ایف ڈی ہوگئی ہے۔

    اس کے ساتھ دو گیس فیلڈ میں آنے والی خرابی نے بھی صورتحال خراب کرنے میں کردار ادا کیا۔ گیس پریشر میں کمی کے باعث بھی گیس صارفین تک نہیں پہنچ پارہی ہے۔ کراچی کے جن علاقوں میں گیس نہیں آرہی ہےاُن میں لیاری،کلفٹن،ڈیفینس کےبعض علاقے، کیماڑی،لائینز ایریا،بلدیہ اور اُورنگی ٹاؤن شامل ہیں۔

    سوئی سدرن کے اعلٰی حکام کے مطابق گیس لوڈ مینج کرنے کیلئے کے ای ایس سی کو گیس کی فراہمی میں کمی آئی ہے۔ جمعے کو سی این جی اسٹیشنز کھلے رہیں گے تاہم کراچی سمیت سندھ بھر کے سی این جی اسٹیشنز کو ہفتے کی شام چھے بجے سے پیر کو صبح آٹھ بجے تک اڑتیس گھنٹوں کیلئے گیس کی فراہمی بند رہے گی جبکہ اتوار کو صنعتی علاقوں کو گیس فراہم نہیں کی جائے گی۔

     

  • سوئی سدرن گیس کمپنی نے  گیس فراہمی کافی کم کردی،ترجمان کے ای ایس سی

    سوئی سدرن گیس کمپنی نے گیس فراہمی کافی کم کردی،ترجمان کے ای ایس سی

    کراچی الیکٹریک سپلائی کمپنی کے مطابق سوئی سدرن گیس کمپنی نے کے ای اسی سی کو کو گیس فراہمی کافی کمی کر دی ہے۔ کمپنی کے مطابق گیس کی فراہمی ایک سو پچاس میگاواٹ سے کم ہوکر اٹھاسی ایم ایم ایف سی ڈی پر آگئی ہے ۔

    کے ای ایس سی کے مطابق گیس کی سپلائی میں کمی کے باعث پیداواری صلاحیت شدید متاثر ہورہی ہے۔ کراچی الیکٹرک سپلائی کمپنی کے مطابق ایس ایس جی سی کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہے اور امید ہے کہ گیس پریشر میں بہتری آتے ہی گیس کی سپلائی بھی بہتر ہوجائے گی ۔

    کے ای ایس سی کی پیداواری صلاحیت کم ہونے کے باعث کراچی کے مختلف علاقوں میں لوڈ شیڈنگ کے دورانئے میں اضافہ ہوگیا ہے۔ناظم آباد بلاک ایل میں گذشتہ چھ گھنٹے سے بجلی بند ہونے کے باعث مکینوں نے احتجاج کیا غریب آباد کے علاقے میں بجلی،پانی اور گیس کی لوڈ شنڈنگ کے خلاف مکینوں کا احتجاج کیا اور روڈ بلاک کردیا۔