Tag: ایس ایس پی انویسٹی گیشن

  • ایس ایس پی انویسٹی گیشن انوش مسعود کو تبدیل کر دیا گیا

    ایس ایس پی انویسٹی گیشن انوش مسعود کو تبدیل کر دیا گیا

    لاہور : ایس ایس پی انویسٹی گیشن انوش مسعود کو تبدیل کرکے اے آئی جی محمد نوید ایس ایس پی انویسٹی گیسن تعینات کردیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی انویسٹی گیشن انوش مسعود کو تبدیل کر دیا گیا، ایس اینڈ جی اے ڈی نے رات گئے انوش مسعود کی تبدیلی کا نوٹیفکیشن جاری کیا۔

    جس میں کہا ہے کہ انوش مسعود کو اسٹیبلشمنٹ ڈویژن اسلام آباد رپورٹ کرنے کاحکم دیا گیا ہے۔

    ایس اینڈ جی اے ڈی کے نوٹیفکیشن میں کہا ہے کہ ایس ایس پی انویسٹی گیشن کو فوری طور پر ریلیو کر دیا گیا ہے اور ان کی جگہ اےآئی جی محمد نوید ایس ایس پی انویسٹی گیشن لاہور تعینات کیا گیا ہے۔

    واضح رہے کہ ڈاکٹر انوش ایک سال تک ایس ایس پی کے عہدے پر فائز رہیں اور وہ 9 مئی کے واقعات کے بعد پارٹی رہنماؤں پر الزامات اور گرفتاریوں پر پی ٹی آئی رہنماؤں کی تنقید کی زد میں بھی آئیں۔

  • ڈی ایس پی بن کر فراڈ کرنے والا اشتہاری ملزم گرفتار

    ڈی ایس پی بن کر فراڈ کرنے والا اشتہاری ملزم گرفتار

    کراچی: ڈی ایس پی بن کر شہریوں کو لوٹنے والے اشتہاری ملزم کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی انویسٹی گیشن توحید رحمان نے کراچی میں ڈی ایس پی سعیدآباد بن کر فراڈ کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا، ملزم نے شہری سے ایک لاکھ روپے مانگے۔

    ایس ایس پی توحید رحمان نے کہا کہ شہری  نے ملزم اختیار علی جاگیرانی کو آن لائن ایک لاکھ روپے بھیجے تھے، آن لائن پیسے بھیجنے کے بعد ملزم نے شہری سے رابطہ منقطع کردیا تھا۔

    ایس ایس پی انویسٹی گیشن توحید رحمان نے مزید بتایا کہ متاثرہ شہری نے تھانہ سعیدآباد میں مقدمہ درج کرایا تھا۔

  • یاسمین راشد جناح ہاؤس میں کیا کر رہی تھیں؟ ایس ایس پی انویسٹی گیشن ڈاکٹر انوش مسعود نے سوال اٹھادیا

    یاسمین راشد جناح ہاؤس میں کیا کر رہی تھیں؟ ایس ایس پی انویسٹی گیشن ڈاکٹر انوش مسعود نے سوال اٹھادیا

    اسلام آباد : ایس ایس پی انویسٹی گیشن ڈاکٹر انوش مسعود نے ڈاکٹر یاسمین راشد کی جناح ہاؤس میں موجودگی پر سوال اٹھا دیا۔

    تفصیلات کے مطابق پروگرام خبر ایس ایس پی انویسٹی گیشن ڈاکٹر انوش مسعود نے اے آر وائی نیوز کے پروگرام خبر مہر بخاری کے ساتھ میں گفتگو کرتے ہوئے جناح ہاؤس کیس کے حوالے سے بتایا کہ 97نمبرکی سرورروڈکی ایف آئی آرمیں یاسمین راشد کا نام ہے اور 96 نمبر سرور روڈ ایف آئی آر جو جناح ہاؤس سے متعلق ہے اس میں نام نہیں۔

    ڈاکٹر انوش مسعود کا کہنا تھا کہ فرانزک رپورٹ آئی او کے پاس نہیں تھی اس لیے یاسمین راشدکوڈسچارج کیاگیا، اب آئی او کے پاس اب فرانزک رپورٹ آگئی ہے جو ٹھوس ثبوت ہے، 97 نمبر کیس میں یاسمین راشد نامزد ہیں، جس میں گرفتار ہیں۔

    ایس ایس پی انویسٹی گیشن نے بتایا کہ اب جوثبوت آئےہیں آئی اوجج سےکیس کافیصلہ تبدیل کراسکتاہے، کسی ملزم کی نامزدگی نہ بھی ہو ثبوت آجائیں تو گرفتار کیاجاسکتاہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ یاسمین راشدکی جناح ہاؤس اورلبرٹی چوک پرویڈیوریکارڈنگ موجودہے، ویڈیوزمیں یاسمین راشدلوگوں کوجناح ہاؤس جانے کا کہہ رہی ہیں۔

    ڈاکٹر انوش مسعود نے کہا کہ ہم نےلوگوں کوشواہدکی بنیادپرگرفتارکیاہے، موبائل ٹریسنگ کےذریعےبھی لوگوں کوکی گرفتاریاں کی گئیں ، گرفتاریوں میں جو موبائل لیے گئے اس میں واٹس ایپ پر ہدایات موجودتھیں۔

    مہر بخاری نے سوال کیا کہ یاسمین راشد کی ویڈیوز میں کہاں لگتا ہے کہ انہوں نے قانون کی خلاف ورزی کی؟ جس پر ایس ایس پی انویسٹی گیشن نے کہا کہ یاسمین راشد موقع پرکیوں موجود تھیں یہ بھی سوالیہ نشان ہے۔

    انھوں نے بتایا کہ یاسمین کی موجودگی سےمتعلق معاملےپرتفتیش ابھی جاری ہے، لہٰذا اس معاملے پر ابھی زیادہ بات نہیں کرسکتی، تفتیش سے متعلق حساس معاملہ ہےاس لیےانتظارکرلیاجائے تو بہتر ہے۔

    ڈاکٹر انوش مسعود کا کہنا تھا کہ اینٹی ٹیررازم ایکٹ سے لے کر توڑ پھوڑ تک کی دفعات لگائی گئی ہیں، ثبوتوں اور شواہد کی بنیاد پر ہی گرفتاریاں کررہے ہیں، 9 مئی کے واقعات میں جوبھی ملوث ہے انصاف کے کٹہرے میں کھڑا کیا جائے گا۔

    ایس ایس پی انویسٹی گیشن نے کہا کہ کوئی نہیں چاہے گا کہ 9 مئی کے واقعات میں ملوث اصل ملزمان چھوٹ جائیں اور کوئی یہ بھی نہیں چاہے گا کہ کسی بے گناہ کو سزا ملے۔

    جیل میں خواتین کے ساتھ ناروا سلوک کے سوال پر ان کا کہنا تھا کہ گرفتاریوں کے دوران خواتین کیساتھ سلوک کے معاملے پر تحقیقات ہورہی ہیں، پولیس کی کمیٹی موجود ہے جو خواتین کیساتھ سلوک کے معاملے پر کام کررہی ہے، گھروں سے کوئی کھینچاتانی نہیں کی گئی، خواتین کو لیڈیز پولیس اسٹیشن میں رکھاجاتا ہے۔

    ڈاکٹر انوش مسعود نے کہا کہ خواتین کیساتھ بدسلوکی ہوئی ہوگی اس کا دفاع نہیں کروں گی ، جلاؤ گھیراؤ ہو رہا ہوتا ہے تو کہیں نہ کہیں کچھ ہوگیا ہوگا دفاع نہیں کروں گی۔