Tag: ایس ایس پی سٹی امجدحیات

  • کراچی : فٹ پاتھ سے ملنے والی گولی لگی لاش کس کی تھی ؟ 21 روز بعد معمہ حل

    کراچی : فٹ پاتھ سے ملنے والی گولی لگی لاش کس کی تھی ؟ 21 روز بعد معمہ حل

    کراچی : عید گاہ کےعلاقے سے فٹ پاتھ پر گولی لگی لاش ملنے کا معمہ 21 روز بعد حل ہوگیا، ہلاک شخص اسٹریٹ کرمنل تھا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے عید گاہ میں فائر بریگیڈ دفتر کے پاس تیرہ دسمبر کو فٹ پاتھ پر گولی لگی لاش ملنے کا معمہ حل ہوگیا، عیدگاہ اور میٹھادر پولیس نے 21روز میں اندھے قتل کا معمہ حل کیا۔

    ایس ایس پی سٹی امجدحیات نے بتایا کہ مقتول سمیرعرف وقاص اسٹریٹ کرمنل تھا، سمیر کے قتل میں ملوث ملزم عبدالکلیم کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

    امجد حیات کا کہنا تھا کہ 13دسمبرکوفائربریگیڈ دفتر قریب سے لاش ملی تھی، مقتول کی کمرکے پاس ایک گولی لگی تھی ، جس کے بعد ایس ایچ او نصیر تنولی اور وقارتنولی کی کوٹاسک دیا گیا،امجدحیات

    ایس ایس پی سٹی نے کہا کہ ٹیکنیکل بنیادوں پرعیدگاہ اورمیٹھادر پولیس نےکیس حل کیا، 3 ملزمان مائی کلاچی خلیل شہید پارک کے قریب ڈکیتی کر رہے تھے، شہریوں سے لوٹ مار کے بعد ملزمان فرارہورہےتھے کہ پستول چیمبر کرتےہوئے عبدالکلیم سے گولی چلی اور سمیر کو لگی۔

    انھوں نے مزید بتایا کہ ملزمان کا تیسراساتھی فوادگولی چلتے ہی موقع سے بھاگ گیا، عبدالکلیم سمیر کو سول اسپتال لانے لگا تو وہ راستےمیں دم توڑگیا، ملزم نے فٹ پاتھ پرلاش رکھی اورموقع سے فرار ہوگیا۔

    ایس ایس پی سٹی کا کہنا تھا کہ گرفتار ملزم سے مزید تفتیش اورمفرورملزم کی تلاش جاری ہے۔