Tag: ایس ایس پی سی ٹی ڈی

  • سی ٹی ڈی نے جے آئی ٹی تشکیل دے دی

    سی ٹی ڈی نے جے آئی ٹی تشکیل دے دی

    کراچی : سنگین جرائم میں ملوث گرفتار ہائی پروفائل ملزمان سے تفتیش کے لیے سی ٹی ڈی نے سینیئر افسران پر مشتمل جوئنٹ انویسٹی گیشن ٹیم کی تشکیل دے دی ہے جس کے سربراہ ایس ایس پی سی ٹی ڈی عمر حیات ہوں گے۔

    تفصیلات کے مطابق تشکیل دی گئی جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم حساس نوعیت کے مقدمات میں گرفتار خطرناک دہشت گردوں سے تحقیقات کرے گی اور ملزمان سے حاصل معلومات کی روشنی میں اپنی تفتیشی رپورٹ 7 روز کے اندر اندر پیش کرے گی۔

    ذرائع کے مطابق جے آئی ٹی میں ایس ایس پی اسپیشل برانچ،ایم آئی،آئی ایس آئی، آئی بی اور رینجرز سے تعلق رکھنے والے ایک ایک اعلٰی افسر شامل ہوں گے جب کہ ٹیم کی سربراہی ایس ایس پی سی ٹی ڈی عمر حیات شاہد کریں گے۔

    اے آر وائی کے نمائندے کامل عارف نے اے آر وائی سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ مذکورہ جوئنٹ انویسٹی گیشن ٹیم آرمی افسران، پولیس افسران سمیت حساس اور ہائی پروفائل کیس کی تحقیقات کرے گی۔

    واضح رہے سی ٹی ڈی نے حال ہی میں کی گئی کامیاب کارروائیوں میں فوجی و پولیس اہلکاروں کے قتل میں ملوث ہائی پروفائل ملزمان کو گرفتار کیا ہے جنہوں نے ہوشرباء انکشافات کیے ہیں،دہشت گردوں کے نیٹ ورک تک رسائی اور اس کے مکمل خاتمے کے لیے ان ملزمان سے جے آئی ٹی کے ذریعے تفتیش کروانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

  • ماہی گیروں کے روپ میں را کے دو ایجنٹ گرفتار، اہم تصاویربرآمد

    ماہی گیروں کے روپ میں را کے دو ایجنٹ گرفتار، اہم تصاویربرآمد

    کراچی : بھارتی ایجنسی را کیلئےکام کرنےوالے دو پاکستانی ماہی گیروں کراچی سےگرفتار کر کے حساس مقامات کی تصاویر برآمد کرلی گئیں۔

    تفصیلات کے مطابق کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نے بھارتی خفیہ ایجنسی ”را“کے 2 مبینہ ایجنٹوں کو گرفتار کرلیا ہے۔

    ایس ایس پی سی ٹی ڈی نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ گرفتار کیے گئے ”را“کے مبینہ ایجنٹوں کا مشن سی پیک منصوبے کی تکمیل میں رکاوٹ ڈالنا تھا۔

    انہوں نے کہا کہ گرفتار ملزمان کے قبضے سے حساس مقامات کی تصاویر اور نقشے برآمد کرلئے گئے۔

    انہوں نے بتایا کہ گرفتار مبینہ ’’را‘‘ ایجنٹوں میں صدام حسین بچل شامل ہیں۔ مذکورہ ملزمان خفیہ کوڈ کے ذریعے بھارت کی سمندری حدود میں داخل ہوتے تھے۔