Tag: ایس ایس پی عصمت اللہ جونیجو تشدد کیس

  • مقدمے سے بریت پرخوش ہوں‘ عمران خان

    مقدمے سے بریت پرخوش ہوں‘ عمران خان

    اسلام آباد : پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کا کہنا ہے کہ ایک سیاسی لیڈر پردہشت گردی کا مقدمہ قانون کا غلط استعمال ہے، ایسی جمہوری حکومتیں آمریت سے زیادہ بری ہوتی ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں انسداد دہشت گردی عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے مقدمے سے بریت پرخوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہماری پارٹی جب اقتدار میں آئی گی تو سیاسی رہنماؤں کے خلاف قانون کے غلط استعمال کو روکے گی۔

    عمران خان نے سندھ اور پنجاب کی صوبائی حکومتوں پرتنقید کرتے ہوئے کہا کہ یہاں کوئی قانون نہیں ہے، سند میں راؤ انوار اور پنجاب میں عابد باکسر ہے۔

    چیئرمین پاکستان تحریک انصاف کا کہنا تھا کہ نیب نے پہلی مرتبہ اقتدار میں موجود لوگوں کے خلاف ایکشن لیا ہے۔

    عمران خان نے نوازشریف پرتنقید کرتے ہوئے کہا کہ میاں صاحب کی باتوں سے لگتا ہے ان کا دماغی توازن خراب ہوگیا ہے، میاں صاحب ہمیں فائدہ پہنچا رہے ہیں، وہ ہماری انتخابی مہم چلا رہے ہیں۔

    پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ کا کہنا تھا کہ رمضان سے پہلے کراچی میں جلسے کا پلان کررہے ہیں۔

    عمران خان کا کہنا تھا کہ مجھ پرہیلی کاپٹرکا کیس کیا گیا، ہم کہتے ہیں نیب تحقیقات کرے، مجھے ڈرنہیں لیکن شہبازشریف کیوں ڈررہے ہیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ شہبازشریف اورسنزکی کرپشن لمیٹڈ کمپنی ہے،اس لیے ڈرے ہوئے ہیں۔


    ایس ایس پی تشدد کیس میں عمران خان بری

    واضح رہے کہ انسداد دہشت گردی عدالت نے ایس ایس پی عصمت اللہ جونیجو تشدد کیس میں چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کو بری کردیا۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • ایس ایس پی تشدد کیس میں عمران خان بری

    ایس ایس پی تشدد کیس میں عمران خان بری

    اسلام آباد : انسداد دہشت گردی عدالت نے ایس ایس پی عصمت اللہ جونیجو تشدد کیس میں چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کو بری کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں انسداد دہشت گردی عدالت میں پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان آج ذاتی حیثیت میں پیش ہوئے۔

    انسداد دہشت گردی عدالت کے جج شاہ رخ ارجمند نے ایس ایس پی عصمت اللہ جونیجو تشدد کیس میں عمران خان کو بری کرنے کا فیصلہ سنایا۔

    خیال رہے کہ انسداد دہشت گردی عدالت کے جج شاہ رخ ارجمند نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے خلاف ایس ایس پی عصمت اللہ جونیجو تشدد کیس میں وکلاء کے دلائل سننے کے بعد 13 اپریل کو فیصلہ محفوظ کیا تھا۔

    عدالت نے 25 اپریل کو مذکورہ کیس کی سماعت پرعمران خان کے پیش نہ ہونے پر فیصلہ 4 مئی تک کے لیے موخر کرتے ہوئے سربراہ پاکستان تحریک انصاف کو ذاتی حیثیت میں طلب کیا تھا۔

    یاد رہے کہ عمران خان سمیت پارٹی کے دیگر رہنماؤں پر 2014 کے دھرنے کے دوران 4 مقدمات درج کیے گئے تھے، جن میں پی ٹی وی کے دفتر، پارلیمنٹ اور ایس ایس پی تشدد سمیت لاؤڈ اسپیکر ایکٹ کی خلاف ورزی کا مقدمہ شامل ہے۔


    مقدمے سے بریت پرخوش ہوں‘ عمران خان

    واضح رہے کہ اسلام آباد میں عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے مقدمے سے بریت پرخوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہماری پارٹی جب اقتدار میں آئی گی تو سیاسی رہنماؤں کے خلاف قانون کے غلط استعمال کو روکے گی۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔