Tag: ایس ایس پی ملیر

  • کراچی میں مبینہ پولیس مقابلے کے دوران 2 ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار

    کراچی میں مبینہ پولیس مقابلے کے دوران 2 ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار

      کراچی: پولیس نے سکھن روڈ میں پولیس نے مبینہ مقابلے کے دوران 2 ڈاکو کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے سکھن روڈ نمبر 5 کے قریب پولیس مقابلہ ہوا، اس مقابلے میں پولیس نے 2 ملزم کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ موٹرسائیکل سوار ملزمان نے پولیس کو دیکھتے ہی فائرنگ شروع کردی، گرفتار ملزمان کی شناخت ارشاد علی اور عبدالغفار وسایاکے ناموں سے ہوئی ہے۔

    ایس ایس پی ملیر کے مطابق ملزمان سے 30 بور پستول، 9 ایم ایم پستول، موٹر سائیکل، نقدی برآمد ہوا، دونوں ملزمان کو طبی امداد کیلئے اسپتال روانہ کردیا گیا۔

  • بلا ‘لکی’ آوارہ تھا  یا پالتو؟   تفتیش کیلئے ایس ایس پی ملیر  نامزد

    بلا ‘لکی’ آوارہ تھا یا پالتو؟ تفتیش کیلئے ایس ایس پی ملیر نامزد

    کراچی : مقامی عدالت نے ایک بلے کی تفتیش کیلئے ایس ایس پی ملیر کو نامزد کردیا اور ہدایت کی کہ معلوم کریں کہ لکی ایک آوارہ بلا تھا یا پالتوبلا تھا تاکہ وہ اپنا فیصلہ سنا سکے۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کی مقامی عدالت میں زخمی بلے سے متعلق انوکھا کیس سامنے آیا ، کراچی کی رہائشی خاتون نے مقامی عدالت میں کیس داخل کیا۔

    جس میں خاتون نے کہا کہ ان کا بلےجس کانام لکی ہے، ٹانگ میں چوٹ لگنے پر انیس اگست کوعلاج کے لیے پالتوجانوروں کی دیکھ بھال کرنیوالی فاونڈیشن کے حوالے کیا تھا لیکن جب وہ اپنا بلا واپس لینے گئیں تو اسٹاف نے بلا دکھانے سے انکار کیا پھر بتایا کہ وہ مرچکا ہے۔

    درخواست میں کہا کہ انھوں نے جب لاش لینے کا مطالبہ کیا تو کہا گیا کہ اس کے لاش کو پھینک دیا گیا، کیوں کہ وہ پالتو نہیں بلکہ وہ ایک آوارہ بلا تھا۔

    جس پر خاتون نے مقامی عدالت سے رجوع کیا، عدالت نے یہ معلوم کرنے کیلئے لکی پالتو بلا تھا یا پھر آوارہ ، ایس ایس پی ملیر سے تفتیشی رپورٹ طلب کرلی ہے۔

    عدالت نے ایس ایس پی ملیر کو ہدایت کی وہ معلوم کریں کہ لکی ایک آوارہ بلا تھا یا پالتوبلا تھا تاکہ وہ اپنا فیصلہ سنا سکے ۔

  • ایس ایس پی ملیر راؤ انوارکی گاڑی پر خود کش حملہ

    ایس ایس پی ملیر راؤ انوارکی گاڑی پر خود کش حملہ

     کراچی: ایس ایس پی ملیر راؤ انوار کی بکتر بند گاڑی پر خود کش حملہ ہوا ہے، حملے میں خوش قسمتی سے وہ محفوظ رہے، جوابی فائرنگ میں 2  حملہ آور ہلاک ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کےعلاقے ملیر کینٹ کے قریب ایس ایس پی راؤانوار پرخودکش حملہ کیا گیا ہے، خودکش حملہ آور نے ان کی بکتربند گاڑی کے قریب خود کو دھماکے سے اڑالیا ، تاہم خوش قسمتی سے حملے میں ایس ایس پی ملیرمحفوظ رہے۔

    ایس ایس پی راؤ انوار دفترسے اپنے گھرجارہے تھے، پولیس کا کہنا ہے کہ راؤانوارکے گارڈزکی جوابی فائرنگ میں دو حملہ آورہلاک، ایک ملزم فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا ہے۔

    واقعے کے بعد پولیس کو علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔پولیس کے مطابق ایک اور حملہ آور وہاں موجود ہے جس کی تلاش جاری ہے۔

    پہلی بار کوئی خودکش حملہ آور جھلساہوا دیکھا، راجہ عمرخطاب

    دوسری جانب ایس ایس پی راؤ انوار پرحملہ سے متعلق انچارج کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) راجہ عمرخطاب نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ پہلی بار کوئی خودکش حملہ آور جھلساہوا دیکھا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ ایس ایس پی ملیر پر حملہ آور نے کون سا بارود استعمال کیا ؟ یہ جاننے کی کوشش کر رہےہیں، ممکن ہے بارود نے آگ پکڑلی ہو اور دھماکا نہ ہوا ہو۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر ضرور شیئر کریں۔

  • عدالت نے ایس ایس پی ملیرراؤ انوار کی معافی قبول  کرلی

    عدالت نے ایس ایس پی ملیرراؤ انوار کی معافی قبول کرلی

    کراچی:  ایڈشنل سیشن جج شرقی نے سلیم شہزاد کے خلاف جلاو گھیراو، قتل اور ہنگامہ آرائی کامعاملہ میں ایس ایس پی ملیر راو انوار کی معافی قبول کرلی۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی ایڈشنل سیشن جج شرقی نے سلیم شہزاد کے خلاف جلاو گھیراو، قتل اور ہنگامہ آرائی کے معاملہ پر سماعت ہوئی۔

    سماعت کے دوران راوانوار نے بتایا کہ مجھے طالبان سے خطرہ ہے، جس کی وجہ سے عدالت میں آنے سے کترا تا رہا۔

    عدالت نے اپنے ریمارکس میں کہا کہ آپ عدالتی کے پابند نہیں کیوں نہ آپ کو جیل بھیج دیا جائے، جیل سے دو دسمبر کو آپ آجائیں گے ورنہ آپ نہیں آئیں گے۔

    عدالت میں راؤ انوار کی جانب سے تحریری معافی نامہ عدالت میں داخل کرتے ہوئے وقت مانگ لیا،جس پر عدالت نے راؤ انوار کی معافی منظور کرلی۔


    مزید پڑھیں : عدم حاضری ، ایس ایس پی راﺅ انوار کی گرفتاری کا حکم


    یاد رہے کہ گذشتہ سماعت میں ایڈیشنل اینڈ سیشن جج شرقی نے ایس ایس پی ملیر راؤ انوار کی عدالت میں مسلسل غیرحاضری پرایس ایس پی راو انوار، ڈی ایس پی خالد سمیت دیگر اہلکاروں کی گرفتاری کا حکم دیا تھا۔

    عدالت نے ڈی آئی جی شرقی کو حکم دیا تھا کہ راﺅ انوار اور ڈی ایس پی سمیت دیگر اہلکاروں کو ہتھکڑی لگاکر 25 نومبر کو عدالت میں پیش کیا جائے۔

    خیال رہے کہ سلیم شہزاد کے خلاف لانڈھی تھانہ میں 3 مقدمات 1992 سے درج ہیں۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • سلیم شہزاد کے خلاف مقدمات کی فائلیں تلاش کر رہے ہیں، راؤ انوار

    سلیم شہزاد کے خلاف مقدمات کی فائلیں تلاش کر رہے ہیں، راؤ انوار

    کراچی : ایس ایس پی ملیر راؤ انوار نے کہا ہے کہ ایم کیو ایم کے سابق رہنما سلیم شہزاد کے خلاف این آراو مقدمات کی فائلیں تلاش کر رہے ہیں تاہم ابھی دہشت گردوں کے علاج معالجے میں سہولت کار بننے پر ڈاکٹر عاصم کیس میں حراست میں ہیں۔

    ایس ایس پی ملیر نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ایم کیو ایم کے بانی رکن سلیم شہزاد کے خلاف درج مقدمات کی فائلیں غائب کردی گئی ہیں جنہیں تلاش کیا جا رہا ہے اور جلد نہ صرف یہ کہ مقدمات کی فائلیں بازیاب کرالیں گے بلکہ فائلیں غائب کرنے والوں کو بھی گرفتار کیا جائے گا۔


    ایم کیو ایم کے مرکزی رہنما سلیم شہزاد کراچی ایئر پورٹ سے گرفتار 


    انہوں نے کہا کہ سلیم شہزاد کے این آراو کے تحت بند ہونے والے تمام مقدمات کھولےجائیں گے اور اب این آر او سےکوئی ملزم فائدہ نہیں اٹھاسکےگا کیوں کہ پہلے ہی سابق چیف جسٹس افتخارچوہدری نےمقدمات دوبارہ کھول دیئےتھے۔

    ایس ایس پی ملیر نے مزید کہا کہ این آر او سےفائدہ اٹھانے والے تمام افراد کی فائلیں ڈھونڈ رہے ہیں اور سلیم شہزاد سمیت کسی بھی ملزم کو این آر او کے پیچھے چھپنے کی اجازت نہیں دیں گے جب کہ سلیم شہزاد کو کل تفتیشی پولیس عدالت میں پیش کرےگی۔

    واضح رہے کہ ایم کیو ایم کے سابق مرکزی رہنما سلیم شہزاد دو دھائیوں پر مشتمل خود ساختہ جلا وطنی ختم کر کے نئے سیاسی سفر کی بنیاد رکھنے آج ہی وطن واپس لوٹے تھے تا ہم انہیں کراچی ایئر پورٹ سے حراست میں لے لیا گیا تھا۔

  • گلشن حدید میں گاڑی کے قریب دھماکہ،چینی انجینیئر سمیت تین افراد زخمی

    گلشن حدید میں گاڑی کے قریب دھماکہ،چینی انجینیئر سمیت تین افراد زخمی

    کراچی: نیشنل ہائے وے پر گلشن حدید کے علاقے میں سڑک کے کنارے گرین بیلٹ میں نصب ریموٹ کنٹرول بم کے دھماکے کے نتیجے میں قریب سے گزرنے والی گاڑی میں سوار چینی انجینیئر سمیت تین افراد زخمی ہو گئے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق پاور پلانٹ پر کام کرنے والے چینی انجینیئر ’’فینچی‘‘ اپنی گاڑی میں پلانٹ کی جانب جا رہے تھے کہ نیشنل ہائی وے پر گلشن حدید کے علاقے میں ان کی گاڑی کے قریب دھماکہ ھوا، جس کے نتیجے میں چینی انجینیئر سمیت تین افراد زخمی ہو گئے۔

    زخمی افراد کو فوری طبی امداد کے لیے قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، جہاں ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ زخمیوں کوگاڑی کے شیشے لگنے سے معمولی زخم آئے ہیں، جب کہ پولیس نے وقوعہ پر پہنچ کر شواہد جمع کرنا شروع کردیے۔
    ایس ایس پی ملیر راؤ انوار نے میڈیا کو بتایا کہ دھماکہ ریموٹ کنٹرول ڈیوائس کے ذریعے کیا گیا، "بم چینی اہلکار کے پلانٹ جانے والے روٹ پر نصب کیا گیا تھا، جیسے ہی چینی اہلکار کی گاڑی پہنچی دھماکہ کردیا گیا”۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ تباہ شدہ گاڑی کے قریب سے سندھ قوم پرست جماعت کا مبینہ پمفلٹ ملا ہے،جس میں قوم پرست جماعت کے مطالبات درج ہیں درج ہے،تاہم پولیس کا کہناہے کہ یہ پمفلیٹ تحقیقات کے رخ کو تبدیل کرنے کی سازش بھی ہو سکتی ہے، اس لیے ہر ممکنہ ذاویے پر اپنی تحقیقات جاری رکھیں گی۔

    وقعہ پر موجود عینی شاہد کے مطابق دھماکے سے 20 سے25 منٹ پہلے گرین بیلٹ پر "پریشر ککر” رکھا ہوا دیکھا،پریشرککرسے متعلق سڑک سے گزرنے والی پولیس موبائل کو بھی اطلاع دی،تاہم پولیس نے اس پر توجہ نہیں دی۔


    Footage of blast in Karachi by arynews

    واضع رہے چینی باشندے کی گاڑی پر دھماکے کی خبر ملتے ہی آئی جی سند نے ڈی آئی جی ویسٹ سے رپورٹ کی طلب کر لی، جس کے بعد ڈی آئی جی ویسٹ نے ایس ایس پی راؤ کو فون کر کے کہ واقعہ کی مکمل رپورٹ لی۔
    ملزمان کی تلاش کے لیے رینجرز اور پولیس کی بھر نفری نے علاقہ کو گھراؤ میں لے کر گھر گھر تلاشی کے دوران تین مشتبہ افراد کو گرفتار کر کے تفتیش کے لیے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ہے۔

    دوسری جانب رینجرز کا کہنا ہے کہ چینی ابجینیئر کو دھمکیاں موصول ہو رہی تھیں،جس کے بعد انہیں سیکیورٹی مہیا کرنے کی پیشکش کی گئی تھی،تاہم پیشکش کے باوجود چینی انجینیئر نے حفاظتی اہلکار ساتھ رکھنے سے منع کر دیا تھا۔

  • اختیارات کے غلط استعمال پر راؤ انوارکو ہٹایا گیا، قائم علی شاہ

    اختیارات کے غلط استعمال پر راؤ انوارکو ہٹایا گیا، قائم علی شاہ

    کراچی : وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ نے کہا ہے کہ ایس ایس پی ملیر راؤ انوارنے اپنے اختیارات سے تجاوزکیا، اختیارات کے غلط استعمال پر انہیں عہدے سے ہٹایا گیا ہے۔

    ان خیالات  کا اظہار انہوں نے آرٹس کونسل کراچی میں تقریب سے خطاب کر تے ہوئے کیا۔وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ کا کہنا تھا کہ ایس پی راؤ انوارنے اپنے اختیارات سے تجاوزکیا تھا ۔

    قائم علی شاہ نے کہا کہ پاک فوج اور قانون نافذ کرنے والے ادارے ملکی سلامتی کیلئے کام کررہے ہیں،الطاف حسین نے پاک فوج کے خلاف غلط زبان استعمال کی۔

    انہوں نے کہاکہ بہت سارے فیصلے کراچی آپریشن کو متاثر کررہے ہیں۔علاوہ ازیں وزیر اعلیٰ سندھ نے ڈی ایس پی بن قاسم عبدالفتح اور دو اہلکاروں کے قتل کی شدید مذمت کرتے ہوئے آئی جی سندھ سے رپورٹ طلب کر لی ہے۔

  • کراچی پولیس میں اعلیٰ سطح پر تبادلے،راؤ انوار ایس ایس پی ملیر تعینات

    کراچی پولیس میں اعلیٰ سطح پر تبادلے،راؤ انوار ایس ایس پی ملیر تعینات

    رینجرز کو یقین دہانی کے باوجود کراچی پولیس میں اعلیٰ سطح پر تبادلے شروع ہوگئے، کراچی پولیس میں اعلیٰ سطح پر تبادلوں کا نوٹی فیکیشن جاری کردیا گیا، راؤانوار ایس ایس پی ملیر تعینات کر دئیے گئے۔

    سندھ پولیس کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق راؤ انوار کو عمران شوکت کی جگہ ایس ایس پی ملیرتعینات کردیا گیا ہے جبکہ عمران شوکت کو سی پی او رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

    بدھ کے روز وزیراعلیٰ سندھ نےڈی جی رینجرز میجر جنرل رضوان اخترسے ملاقات میں پولیس میں تبادلے نہ کرانے کی یقین دہانی کرائی تھی، ملاقات میں راؤانوار کا تبادلہ نہ کرنے پر بھی اتفاق ہوا تھا۔