Tag: ایس ایس پی چوہدری اسلم

  • چوہدر ی اسلم کے گھر حملے میں قریبی محافظ کے ملوث ہونے کا انکشاف

    چوہدر ی اسلم کے گھر حملے میں قریبی محافظ کے ملوث ہونے کا انکشاف

    کراچی: سی ٹی ڈی ذرائع نے کہا ہےکہ چوہدری اسلم کے گھر پر حملے میں اُن کا اپنا ہی محافظ کامران ملوث تھا۔

    سی ٹی ڈی ذرائع کے مطابق چوہدری اسلم کےگھرپرحملےمیں ان کا اپنا ہی قریبی محافظ ملوث تھا، تفتیش میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ محافظ کامران نے عمران عرف موٹا اور دلدار کو شہید پولیس انسپیکٹر کے گھر کی ریکی کروائی۔

    سی ٹی ڈی ذرائع کا کہنا ہے کہ کامران پولیس میں آنے سے پہلے کالعدم تنظیم سے وابستہ تھا، ملزم کامران نے عمران موٹا کے ذریعے بخاری سے رابطہ کیا اور چوہدری اسلم کے گھر پر حملے کا منصوبہ بنایا تاہم چوہدری اسلم کے گھر پر حملے کے وقت کامران اور اُس کا ساتھی مارا گیا تھا۔

    سی ٹی ڈی ذرائع کے مطابق چوہدری اسلم اپنے ساتھیوں میں سے سب سے زیادہ کامران پر اعتماد کرتے تھے اور وہی اُن کے گھر پر ڈیوی دیتا تھا۔

    یاد رہے ایس ایس پی سی آئی ڈی چوہدری اسلم بہادر آفیسر تسلیم کیے جاتے تھے، انہوں نے سینکڑوں انتہاء پسندوں کو مقابلے میں ہلاک کیا تاہم دہشت گردوں کی جانب سے بھی اُن پر متعدد بار حملے کیے گئے تاہم تین سال قبل عیسیٰ نگری پر ہونے والے خود کش حملے میں چوہدری اسلم جامِ شہادت نوش کرگئے۔

  • ایم کیو ایم چوہدری اسلم کی یاد میں یوم خراجِ عقیدت منائے گی

    ایم کیو ایم چوہدری اسلم کی یاد میں یوم خراجِ عقیدت منائے گی

    متحدہ قومی موومنٹ کے زیراہتمام ایس پی سی آئی ڈی چوہدری اسلم شہید اورانکے شہید ساتھیوں کوان کی قربانیوں پر خراجِ عقیدت پیش کرنے کیلئے ہفتہ 18جنوری ” یوم خراج عقیدت “کے طورپرمنایاجائے گا اس سلسلے میں لیاری ایکسپریس وے کے اس مقام پر جہاں ایس پی چوہدری اسلم کی شہادت کاواقعہ پیش آیا وہاں شہید کوخراج عقیدت پیش کرنے کیلئے گلدستے اورپھول رکھے جائیں گے اورشہیدوں کی یاد میں شمعیں روشن کی جائیں گی۔

        دریں اثناء ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی نے سول سوسائٹی،وکلاء سمیت عوام سے اپیل کی کہ وہ پاکستان کیلئے اپنی جانیں قربان کرنے والے بہادراورنڈرافسر چوہدری اسلم شہید اوران کے ساتھ شہیدہونے والے پولیس کے جوانوں کوخراج عقیدت پیش کرنے کیلئے ہفتہ 18جنوری کو شام پانچ بجے شہادت کے مقام پرپہنچ کر گلدستے رکھیں اورشمعیں جلائیں۔

    رابطہ کمیٹی نے پولیس افسران اورجوانوں سے بھی اپیل کی کہ وہ بھی چوہدری اسلم شہید اوراپنے دیگر شہید ساتھیوں کوخراج عقیدت پیش کرنے کیلئے پھول چڑھائیں اورشمع جلائیں اوراس عزم کااظہارکریں کہ ملک وقوم کی بقاء کیلئے وہ بھی جرات وہمت کامظاہرہ کرتے رہیں گے اوراپنے شہیدساتھیوں کا مشن جاری رکھیں گے۔ رابطہ کمیٹی نے کہاکہ چوہدری اسلم شہید نے پاکستان کے خلاف سرگرم دہشت گردوں کے خلاف کارروائیاں کرتے ہوئے اپنی جان دی ہے اور پوری قوم چوہدری اسلم شہید اوران کے شہیدساتھیوں کوسلام پیش کرتی ہے ۔ 

  • کراچی میں دھماکہ چوہدری اسلم شہید، متعدد زخمی

    کراچی میں دھماکہ چوہدری اسلم شہید، متعدد زخمی

    کراچی میں عیسیٰ نگری کے قریب ہونے والے بم دھماکے میں ایس پی سی آئی ڈی چوہدری اسلم کی گاڑی مکمل طور پر تباہ ہوگئی، گاڑی بم پروف تو کیا مکمل طور پر بلٹ پروف بھی نہیں تھی، تحقیقات شروع کردی گئیں۔

    کراچی میں دہشت گردوں اور کالعدم تنظیموں کے خلاف برسرپیکار دلیر پولیس افسر چوہدری اسلم کے اپنے حفاظتی انتظامات کا بھانڈا بم دھماکے سے پھوٹ گیا، دھماکے سے گاڑی مکمل طور پر تباہ ہوگئی، جس کے بعد تحقیقاتی ادارے اس بات کی تحقیق کررہے ہیں کہ گاڑی بلٹ پروف تھی یا نہیں، گاڑی کی حالت دیکھ کر لگتا ہے کہ گاڑی بم پروف تو کیا مکمل طور پر بلٹ پروف بھی نہیں تھی۔

    گاڑی کے اگلے دروازے بلٹ پروف تھے جو اس ٹوٹے ہوئے شیشے سے ظاہر ہوتے ہیں جبکہ پوری گاڑی اس حملے میں تباہ ہوئی، یہ سوال بھی اٹھتا ہے کہ اتنے اہم مشن پر مامور افسر کے حفاظتی انتظامات اتنے غیر اہم کیوں سمجھے گئے؟ گاڑی مکمل طور پر بم اور بلٹ پروف کیوں نہیں تھی ؟ تحقیقاتی اداروں کو اس پہلو کو ہی مدنظر رکھنا ہوگا۔