Tag: ایس ایس پی کورنگی

  • کراچی : پولیس افسر کے ساتھ  ویڈیو بنوانے والی  خاتون ٹک ٹاکر کیخلاف مقدمہ درج

    کراچی : پولیس افسر کے ساتھ ویڈیو بنوانے والی خاتون ٹک ٹاکر کیخلاف مقدمہ درج

    کراچی : کورنگی میں پولیس افسر کی چوکی میں ویڈیو بنوانے والی خاتون ٹک ٹاکر کیخلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں کورنگی میں پولیس افسر کی چوکی میں خاتون کے ہمراہ ٹک ٹاک ویڈیو بنوانے کے معاملے پر خاتون ٹک ٹاکر کیخلاف کورنگی انڈسٹریل ایریا تھانے میں مقدمہ درج کرلیا گیا۔

    ایس ایس پی کورنگی کا کہنا تھا کہ مقدمہ ناصرچوکی انچارج کی مدعیت میں درج کیاگیا، مقدمے میں پولیس وردی کا غلط استعمال کرنے کی دفعات شامل کی گئی ہیں۔

    ویڈیومیں خاتون سگریٹ نوشی کررہی ہے اور پولیس افسر وردی میں بیٹھا ہوا ہے، ویڈیو کا نوٹس لے کر اہلکار کو معطل کر کے واقعے کی انکوائری کی ہدایت دی ہے۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by ARY News (@arynewstv)

    یاد رہے گذشتہ روز سوشل میڈیا پر تھانہ کورنگی انڈسٹریل ایریا کے اے ایس آئی صفدر کی خاتون کے ساتھ ٹک ٹاک ویڈیو وائرل ہوئی جس کے بعد انہیں معطل کر دیا تھا۔

    خیال رہے آئی جی سندھ غلام نبی میمن نے اہلکاروں و افسران پر پولیس وردی میں ٹک ٹاک ویڈیو بنانے پر پابندی عائد کر رکھی ہے لیکن اس کے باوجود اہلکاروں و افسران کی تھانے کے اندر بنائی ویڈیوز وائرل ہیں۔

  • کراچی میں بینک سے نکلنے والے شہریوں کو لوٹنے والے 2 ملزمان گرفتار

    کراچی میں بینک سے نکلنے والے شہریوں کو لوٹنے والے 2 ملزمان گرفتار

    کراچی : شہر قائد میں بینک سے نکلنے والے شہریوں کو لوٹنے والے 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا اور لوٹی ہوئی 8 لاکھ 45 ہزار نقد رقم بھی برآمد کرلی گئی۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں گورنگی انڈسٹریل ایریا پولیس نے خفیہ اطلاع پرکارروائی کرتے ہوئے بینک سے نکلنے والے شہریوں کو لوٹنے والے 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

    ایس ایس پی کورنگی توحیدرحمان نے بتایا کہ ، ملزمان سے لوٹی ہوئی 8 لاکھ 45 ہزار نقد رقم برآمد کرلی گئی ہے، ملزمان میں فرقان اور یشوا الیاس عرف سونوشامل ہیں۔

    ملزمان سے 2 پستول، چھینی گئی موٹر سائیکل بھی برآمد کیا گیا ہے ، ملزمان نے 13 ستمبر کو زمان ٹاؤن کے علاقے میں واردات کی۔

    ،ایس ایس پی کورنگی کا کہنا تھا کہ ملزمان شہری سے9لاکھ کی رقم چھین کرفرارہوگئےتھے، واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی منظرعام پرآئی تھی تاہم گرفتار ملزمان سے مزید تفتیش کا عمل جاری ہے۔

  • کراچی، 3 شہروں میں وارداتوں کی سنچری کرنے والے 3 کارندے گرفتار

    کراچی، 3 شہروں میں وارداتوں کی سنچری کرنے والے 3 کارندے گرفتار

    کراچی: سندھ پولیس نے تین شہروں میں وارداتوں کی سنچری کرنے والے 3 کارندوں کو گرفتار کرلیا، ملزمان کو کورنگی صنعتی ایریا سے گرفتار کیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق سندھ پولیس نے کراچی کے علاقے کورنگی صنعتی ایریا میں کارروائی کرتے ہوئے 3 شہروں میں وارداتوں کی سنچری کرنے والے گروہ کے 3 کارندے گرفتار کرلیے، ملزمان کے قبضے سے اسلحہ و مسروقہ سامان برآمد کرلیا گیا۔

    ایس ایس پی کورنگی علی رضا نے کہا کہ ملزمان اب تک 101 وارداتیں کرچکے ہیں، 15 رکنی گروہ ملتان، بہاولپور میں بھی ڈکیتیوں میں ملوث ہے، ملزمان ہر شہر میں 25 وارداتیں کرکے نئے شہر کا رخ کرلیتے تھے۔

    ایس ایس پی کورنگی علی رضا کے مطابق ملزمان سے تین دستی بم، تین پستول، نقدی برآمد کرلی گئی ہے، ملزمان ڈکیتیاں، اسٹریٹ کرائم اور بیرون ملک سے آنے والوں کو لوٹتے تھے۔

    مزید پڑھیں: کراچی، ٹارگٹ کلنگ میں ملوث کے الیکٹرک کا ایسوسی ایٹ انجینئر گرفتار

    واضح رہے کہ گزشتہ روز گلشن اقبال پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے فرقہ وارانہ ٹارگٹ کلنگ میں ملوث کے الیکٹرک کے ایسوسی ایٹ انجینئر جاوید عرف وصی کو گرفتار کیا تھا، ملزم کے قبضے سے پستول اور بغیر نمبر پلیٹ کی موٹرسائیکل برآمد کی گئی تھی۔

    ایس ایس پی ایسٹ کا کہنا ہے کہ ملزم ایم کیو ایم لندن کے ٹارگٹ کلر علی چکنا کا قریبی ساتھی ہے، زوہیب پٹھان، علی رضا عرف رضا ٹی ٹی، شان حیدر پولیس والا، کاکا بندہ ملزم کی ٹیم میں شامل ہیں۔

    پولیس کے مطابق گرفتار ملزم نے ٹارگٹ کلر علی رضا کے کہنے پر 2 کارکنان کی مکمل ریکی کی، ملزم کی ریکی مکمل ہونے کے بعد دونوں کارکنان کی ٹارگٹ کلنگ کی گئی۔

  • کراچی: کورنگی میں‌ پولیس اہلکاروں‌ کی فائرنگ سے میاں‌ بیوی زخمی، اسپتال منتقل

    کراچی: کورنگی میں‌ پولیس اہلکاروں‌ کی فائرنگ سے میاں‌ بیوی زخمی، اسپتال منتقل

    کراچی: شہر قائد کے علاقے کورنگی میں پولیس اہلکاروں کی فائرنگ سے میاں بیوی زخمی ہوئے جنہیں طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جبکہ خاتون کی حالت تشویش ناک بتائی جاتی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے کورنگی نمبر 4 میں پولیس اہلکاروں کی فائرنگ سے میاں بیوی زخمی ہوگئے، ایمرجنسی انچارج جناح اسپتال سیمی جمالی کے مطابق فائرنگ سے زخمی خاتون حاملہ ہے اور اس کی حالت تشویش ناک ہے۔

    ایمرجنسی انچارج جناح اسپتال سیمی جمالی کے مطابق زخمی خاتون کو آپریشن تھیٹر میں طبی امداد دی جارہی ہے جبکہ شوہر عدنان کی حالت خطرے سے باہر ہے۔

    [bs-quote quote=”آئی جی سندھ نے ایس ایس پی کورنگی سے واقعے کی تفصیلی انکوائری رپورٹ طلب کرلی” style=”style-7″ align=”left”][/bs-quote]

    اسپتال ذرائع کے مطابق فائرنگ سے زخمیوں کی شناخت عدنان اور ثاقبہ کے ناموں سے ہوئی ہے، زخمی عدنان کے سر پر اور اہلیہ ثاقبہ کو پسلی میں گولی لگی ہے۔

    ایس ایس پی کورنگی کے مطابق فائرنگ کے واقعے کی تحقیقات کررہے ہیں، میاں بیوی مقابلے میں ملزمان کی فائرنگ سے زخمی ہوئے ہیں۔

    میاں بیوی کے فائرنگ سے زخمی ہونے پر پولیس نے وضاحت پیش کی ہے کہ موٹر سائیکل سوار پولیس اہلکار مشتبہ افراد کا تعاقب کررہے تھے، پولیس اہلکاروں کا کہنا ہے کہ میاں بیوی ملزمان کی فائرنگ سے زخمی ہوئے ہیں۔

    نمائندہ اے آر وائی نیوز سلمان لودھی کے مطابق فائرنگ کے نتیجے میں زخمی ہونے والے عدنان اور ثاقبہ گھر کے کہیں جانے کے لیے نکلے تھے کہ فائرنگ کی زد میں آگئے۔

    دوسری جانب آئی جی سندھ سید کلیم امام نے کورنگی میں فائرنگ سے میاں بیوی کے زخمی ہونے کا نوٹس لیتے ہوئے ایس ایس پی کورنگی سے تفصیلی انکوائری رپورٹ طلب کرلی ہے۔

    پولیس اہلکاروں کی غفلت سامنے آگئی

    کورنگی میں فائرنگ کے واقعے پر پولیس اہلکاروں کی غفلت سامنے آگئی، ایس ایس پی کورنگی کے مطابق مسلح ملزمان پولیس اہلکاروں کی سرکاری ایس ایم جی چھین کر فرار ہوئے، ایک پولیس اہلکار نے مزاحمت کی اور دو طرفہ فائرنگ ہوگئی۔

    ایس ایس پی کورنگی نے کہا کہ جائے وقوعہ سے ایک خول ملا ہے جس کی تحقیقات کررہے ہیں، ملزمان سرکاری اسلحہ پھینک کر فرار ہوئے جو برآمد کرلیا گیا، خاتون کو کس ہتھیار کی گولی لگی تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے۔

    ایس ایس پی کورنگی علی رضا کے مطابق پولیس اہلکاروں کو گن کر گولیاں دی جاتی ہیں، غفلت برتنے والے اہلکار زیر حراست، بیان ریکارڈ کیا جارہا ہے، زخمی خاتون کی حالت تشویش ناک ہے۔

    عینی شاہد شفقت زرین کی گفتگو

    کورنگی میں فائرنگ کے واقعے کے عینی شاہد شفقت زرین نے کہا کہ بہن اور بہنوئی پولیس اہلکاروں کی فائرنگ سے زخمی ہوئے، بہن اور بہنوئی جیسے ہی گھر سے باہر نکلے فائرنگ کی آواز آئی، ایک گولی مجھے بازو کے قریب سے چھوتے ہوئے نکلی۔

    شفقت زرین کا کہنا تھا کہ پولیس اہلکار بھاگ کر ہم تک پہنچے اور ادھر ادھر دیکھتے رہے، گلی میں ایسا کوئی نظر نہ آیا جس کا پولیس اہلکار تعاقب کررہے تھے۔

  • لانڈھی مقابلے میں ہلاک ملزم سنگین وارداتوں میں ملوث تھا، پولیس

    لانڈھی مقابلے میں ہلاک ملزم سنگین وارداتوں میں ملوث تھا، پولیس

    کراچی : لانڈھی کربلا گراؤنڈ میں ہلاک ہونے والے ملزم سے متعلق تحقیقات میں پیشرفت ہوئی ہے، گزشتہ روز مقابلے میں مارا جانے والا عادی مجرم نکلا۔

    تفصیلات کے مطابق لانڈھی کے علاقے میں گزشتہ روز پولیس مقابلے میں ہلاک ہونے والا ملزم عادی مجرم ہے، اس حوالے سے ایس ایس پی کورنگی نے صحافیوں کو بتایا ہے کہ ہلاک ڈکیت کی شناخت عمران عرف دنبہ کے نام سے ہوئی ہے۔

    ملزم عمران کا تعلق سیاسی جماعت سے ہے، ملزم ڈکیتیوں سمیت متعدد وارداتوں میں ملوث تھا۔

    ایس ایس پی کا مزید کہنا تھا کہ ملزم بینک سے نکلنے والوں کو دو ساتھیوں کی مدد سے لوٹتا تھا، ملزم پرمتعدد تھانوں میں انسداد دہشت گردی سمیت دیگر مقدمات درج ہیں، ہلاک ملزم کےگینگ کے2 ساتھی فرارہیں۔

  • کورنگی میں فائرنگ، پولیس اہلکار جاں بحق

    کورنگی میں فائرنگ، پولیس اہلکار جاں بحق

    کراچی: کورنگی میں مسلح افراد کی فائرنگ سے پولیس چوکی انچارج شہزاد اختر جاں بحق ہوگیا، ایس ایس پی نے پولیس اہلکار کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے قاتلوں کو جلد گرفتار کرنے کے احکامات جاری کردیے۔

    تفصیلات کے مطابق کورنگی ڈھائی نمبر چینوٹ اسپتال کے قریب نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کر کے کورنگی آر چوکی کے انچارج شہزاد کو گھر جاتے ہوئے نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہوگیا۔

    پولیس اہلکار کو زخمی حالت میں جناح اسپتال منتقل کیا گیا تاہم وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگیا، ڈاکٹر سیمی جمالی نے پولیس اہلکار کی موت کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ’’مقتول کو قریب سے گولیاں ماری گئیں تھیں جس کے نتیجے میں وہ جاں بحق ہوا‘‘۔

    پڑھیں:  کراچی،پولیس اہلکارکوشہید کرکےفرارہونے والا ملزم گرفتار

     ایس ایس پی کورنگی نعمان صدیقی نے پولیس اہلکار کے قتل کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ’’مقتول کی شناخت شہزاد کے نام سے ہوئی جو کورنگی آر چوکی کا انچارج تھا، مسلح افراد نے اہلکار کو بہت قریب سے نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں وہ جاں بحق ہوا‘‘۔

    مزید پڑھیں:  ملزمان کا پولیس پر حملہ، گرفتار ساتھی کو چھڑا لیا، ایک اہلکار جاں بحق

     ایس ایس پی نے مزید کہا کہ پولیس اہلکار کو ڈیوٹی سے گھر جاتے ہوئے نشانہ بنایا گیا تاہم جائے وقوعہ پر پہنچ کر پولیس افسران نے شواہد اکٹھے کرکے تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ قاتلوں کو جلد گرفتار کرلیا جائے گا۔

    آئی جی سندھ کا نوٹس

    بعدازاں آئی جی سندھ نے پولیس اہلکار کے قتل کا نوٹس لیتے ہوئے آئی جی سندھ سے تفصیلی رپورٹ طلب کرتے ہوئے واقعے میں ملوث ملزمان کو گرفتار کرنے کے احکامات جاری کیے۔
  • خواتین اور پولیس اہلکاروں کے قتل میں ملوّث سات ملزمان گرفتار

    خواتین اور پولیس اہلکاروں کے قتل میں ملوّث سات ملزمان گرفتار

    کراچی : کورنگی سے چار پولیس اہلکاروں اور تین خواتین کے قتل میں ملوث سات ملزمان کو گرفتارکرلیا گیا ۔ ملزمان سے اسلحہ بھی برآمد ہوا ہے ۔

    ایس ایس پی کورنگی ابرار حسین نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ کورنگی سے گرفتار ملزمان دوسو سے زائد ڈکیتیوں کی وارداتوں میں ملوث ہیں۔

    ملزمان نےدوہزارتیرہ میں شرافی گوٹھ پولیس موبائل پر فائرنگ کرکے چار اہلکاروں کو شہید کیا تھا، دوران تفتیش ملزمان نے دوہزار چودہ میں دو خواتین اور ایک بچی کو بھی فائرنگ کرکے قتل کرنے اعتراف کیاہے۔

    ایس ایس پی کورنگی کے مطابق گرفتار ملزمان کا گروہ ہر ہفتے دو کارروائیاں کرتا تھا اور ملزمان مزاحمت پر پولیس اور شہریوں کو قتل کردیتے تھے۔